Razvi Gr

Razvi Gr This page is all about the Islamic information.

15/09/2024

ایک آ رہا ھے، دوسرا جا رھا ھے، ایک بیٹھے ھے، دوسرے انتظار کر رہے ہے ۔
واہ مولانا واہ
سیاست کی درسگاہ
مولانا کی رہائشگاہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انکی یادوں کی خوشبو مہکتی رہے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔گزشتہ روز استاد محترم مولانا قاضی عبدالرشید صاحب رح کی تدفین ہوگئی۔...
30/08/2024

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انکی یادوں کی خوشبو مہکتی رہے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گزشتہ روز استاد محترم مولانا قاضی عبدالرشید صاحب رح کی تدفین ہوگئی۔لوگوں کے جم غفیر نے انہیں الوداع کہا۔میں نے فیس بک پر ویڈیوز دیکھی بقول شاعر
۔۔۔جس سَمت نگَہ اٹّھی، اِک حشر بَپا دیکھا۔۔۔
۔۔۔جو شکل نظر آئی، غمگین نظر آئی۔۔

انکا علمیت تقوی وتواضع کیساتھ چولی دامن کا ساتھ تھا انکی زندگی شریعت کے سانچے میں ڈھلی ہوئی تھی۔وہ رکھ رکھاؤ والی شخصیت تھے۔
برطانیہ میں جب تشریف لاتے اور میرے ہاں ہزلنگڈن میں انکا قیام ہوتا میں انہیں بلیک برن لے جاتا کبھی چارلے اور کبھی بریڈ فورڈ۔
انکی گفتگو کا نقش میرے دل میں محفوظ ہے۔وہ میری دلجوئی کے لئے فرمایا کرتے کہ مجھے آپ کے گھر میں بہت سکون ملتا ہے۔حالانکہ میرا گھر نہایت ہی سادہ ہے
۔۔۔جس کو کہتے ہیں محبت جس کو کہتے ہیں خلوص۔۔
۔۔۔۔۔جھونپڑوں میں ہو تو ہو پختہ مکانوں میں نہیں۔۔۔۔۔
انکے نور بھرے بارونق چہرے کو دیکھ کر سکون ملتا تھا۔انکی عادات اور اخلاق کے بارے میں یہی کہوں گا
۔۔۔۔۔۔۔۔عادات السادات سادات العادات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ علم وعمل سے بہرہ مند تھے زمانہ طالب علمی میں فجر کی نماز کے بعد میں مدرسہ سے باہر نان اور پراٹھے خریدنے جاتا تھا تو ایک دن روک کر مجھے فرمایا کہ کدھر جارہے ہو؟
میں نے عرض کیا استاد جی پراٹھے لینے جارہا ہوں مجھے پراٹھے پسند ہیں اور مدرسہ میں صبح کے ناشتے میں سوکھی روٹی ملتی ہے۔
تو اس کے بعد سے لیکر آج تک جب بھی ملاقات ہوتی تو دور سے مجھے پکار کر فرمایا کرتے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔او گرائیاں پراٹھے کھا سیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انکی اس ادا پر مجھے خوشی ہوتی اور اپنائیت میں اضافہ ہوتا۔
حضرت مولانا قاضی عبدالرشید صاحب رح نے اپنے ہاں شیخ الحدیث مولانا عبدالغفور سیالکوٹی صاحب رح کو بطور شیخ الحدیث مسند حدیث پر بیٹھنے کی دعوت دی استاد محترم شیخ الحدیث مولانا عبدالغفور سیالکوٹی صاحب رح انکے بھی استاد تھے۔جب قاضی صاحب رح میرے ہاں تشریف لائے تو میں نے ان سے کہا کہ بعض علماء تو استاد محترم حضرت مولانا سیالکوٹی صاحب رح کے مخالف ہیں اب آپکی طرف بھی جلتے ابلتے کھولتے فقروں اور جملوں کا سیلاب موجیں مارتا ہوا آئے گا تو استاد محترم حضرت قاضی صاحب رح اس پر مسکرائے اور بزبان حال گویا یوں کہا
۔۔۔۔۔۔۔۔ہوجائے گا تو ہوجانے دو بھگت لیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضرت قاضی صاحب رح کی ایک بہترین صفت جو میں نے مشاہدہ کی وہ باجماعت اہتمام کے ساتھ نماز فجر کی ادائیگی ہے۔ہمارے ہاں جب آرام فرمایا کرتے تو سخت سردی کے موسم میں بھی انکی کوشش ہوتی کہ مسجد میں فجر کی نماز ادا کریں۔
حضرت قاضی صاحب رح کو خدا نے تقریر کا ملکہ بھی خوب عطا فرمایا تھا انکی پر مغز ودل نشین شگفتہ اور اثر آفریں بے حد دلکش ودل پذیر باتوں کو سامعین ہمہ تن گوش ہوکر سنتے اور انکی زندگیوں میں انقلاب برپا ہوتا
استاد محترم قاضی صاحب رح میں شیخوخت کا طمطراق تسبیح درکف وعصا در بغل والی بات نہیں تھی۔ہمارے دوست مفتی محمد حامد صاحب آف کارڈیف کے بقول قاضی صاحب رح نے انکے سامنے کہا کہ میں پیروں سے خلافتوں کے حصول کے چکر میں نہیں پڑتا۔
وہ سب کو احترام دیتے تھے اور وہ خود بڑے بافیض انسان تھے۔
حضرت قاضی صاحب رح مدارس کے بہترین ترجمان اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی تھے
حضرت قاضی صاحب رح کو جب سے میں نے دیکھا وہ ہمیشہ سفید لباس زیب تن فرمایا کرتے تھے
اکثر ہم سے عرض کرتے اور تحریر بھی فرماتے کہ ہعصر علماء کرام میں سے وہ شھید اسلام خطیب لال مسجد مولانا عبداللہ شہید رح اور شیخ الحدیث مولانا عبدالسلام صاحب رح آف حضرو بانی جامعہ عربیہ اشاعت القرآن حضرو سے متاثر ہوئے ہیں۔
حضرت قاضی صاحب رح اتحاد واتفاق کے داعی تھے چند مہینے قبل جب علماء کرام میں مناظرہ کی چیلنچ بازیوں کی وجہ سے بد مزگی پیدا ہوئی تو قاضی صاحب رح سفر حج پر تھے واپسی پر سب کو متعدد بار اکٹھے بٹھایا اور جلیل القدر علماء کرام کا وفد فریقین کو سمجھانے کے لئے بھیجا اور ایک تحریر لکھی جس کی وجہ سے آپس کے تناؤ میں کافی حد تک کمی آئی اور فون ☎️ پر آپس میں مکالمہ ہوا احترامات کے جذبات کا تبادلہ ہوا ۔اور برف پگھلی۔
قاضی صاحب رح ہر دینی تحریک کے پشتی بان رہے اور ہر تحریک میں صف اول میں چلنے والوں میں تاریخ رقم کی۔
حضرت قاضی صاحب رح لوگوں کی غمی خوشی میں شرکت فرماتے۔اللہ تعالٰی نے انہیں محبوبیت ومقبولیت سے نوازا تھا۔
حضرت قاضی صاحب رح ہمیشہ حق سچ کا ساتھ دیتے تھے اور اس سلسلے میں ملامت گروں کی ملامت کی پرواہ نہیں کرتے تھے۔چند سال پہلے ہمارے علاقہ چھچھ کے شیخ التفسير مولانا غلام حبیب صاحب رح فوت ہوئے آپ رح انکی تعزیت کے لئے تشریف لائے اور کلمات خیر کہے اسی طرح استاد محترم شیخ الحدیث مولانا عبدالسلام صاحب رح شیخ الحدیث مولانا عبدالمتین صاحب رح شیخ الحدیث مولانا ظہور الحق صاحب رح وغیرھم کی تعزیت کے سلسلے میں بھی تشریف لائے۔چھچھ میں انکی آمد و رفت کا سلسلہ جاری رہتا تھا۔
استاد محترم قاضی صاحب رح جب میرے ہاں قیام پذیر ہوتے تو میری خواہش ہوتی تھی کہ میرے بچے انہیں قرآن مجید کا سبق سنائیں تاکہ انہیں حضرت قاضی صاحب رح سے نسبت تلمذ حاصل ہو تو اس پر قاضی صاحب رح مجھے حکما فرمایا کرتے تھے کہ بچوں پر سبق کے معاملے میں سختی نہیں کرنی۔
حضرت قاضی صاحب رح کی ایک خوبی یہ تھی کہ وہ ہمیشہ مجھے حوصلہ دیا کرتے تھے جب میں نے ڈرائیونگ پاس کی تو ان دنوں قاضی صاحب رح تشریف لائے تھے اور میں ڈرائیونگ سے ڈر رہا تھا قاضی صاحب رح دوران سفر مسلسل مجھے حوصلہ دیتے رہے۔
اللہ تعالٰی انکی کامل مغفرت فرمائے انکی یادیں راستہ نہیں چھوڑتی تحریر لمبی ہوگئی باقی کسی اور موقع پر۔
از محمد ادریس ہزلنگڈن برطانیہ
29/8/24

24/08/2024

جس مولوی کےدر پر بادشاہوں کو آتا جاتا دیکھو تو سمجھ جاؤ کہ اس مولوی کا ایمان مضبوط، موقف مضبوط اور ماضی بے داغ ہے قوم کے حقیقی رہنمائی کرنے والا مولوی ہی ہیں

22/08/2024

*سپریم کورٹ ‏اہم خبر*
*قادیانیوں کو قرآن پاک میں تحریف و طباعت کی اجازت دینے کے فیصلہ پر*
*مبارک ثانی کیس*
*سُپریم کورٹ نے وفاق کی نظرثانی درخواست منظور کرلی*
*فیصلے کے پیرا گراف 42 ،7 سمیت 49 سی کو حذف کردیا*
*6 اور 24 جولائی کے فیصلوں سے متنازع پیراگراف حذف۔۔۔!!!*
*‏سپریم کورٹ کے تین ججز نے اپنے فیصلے کے متنازعہ پیراگراف واپس لے لیے*
*مبارک ثانی کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا*
*قادیانی اپنا قرآن نا لکھ سکتے ہیں نا چھاپ سکتے ہیں نا تبلیغ کر سکتے ہیں*

13/08/2024

(::انا للہ وانا الیہ راجعون: )جامعہ بنوری ٹاؤن کراچی کے شیخ الحدیث ،استاد محترم حضرت مولانا انور بدخشانی صاحب رحلت فرما گئے

کوہستانی قوم کی شاخیں ان میں سے آپ کا تعلق کس خیل  سے ہے۔ خیل درج نہ ہونے کی صورت میں کمنٹ سیکشن میں لکھیں تاکہ ایڈ ہو س...
10/08/2024

کوہستانی قوم کی شاخیں ان میں سے آپ کا تعلق کس خیل سے ہے۔ خیل درج نہ ہونے کی صورت میں کمنٹ سیکشن میں لکھیں تاکہ ایڈ ہو سکے۔
می _ 148
(1)صالح خیل (2)شلکھن خیل (3)بویو خیل(4)بدا خیل (5)نارنگشاہ خیل (6)سوتہ خیل (7)چوتھا خیل (8)اسحاق خیل (9)دیدار خیل (10) یودن خیل (11)آزاد خیل (12)ولی خیل (13)شمکا خیل (14)گجر خیل(15)سرخیلی (16)کھوٹہ خیل (17)مولیو خیل (18)عودل خیل (19)کمل خیل (20)اشڑ خیل (21) ماروچ (22)ازمو (23)چھلیس (24) شمت خیل (25) بوت خیل (26)شا خیل(27)ڈوم (28)لوہار خیل (29)سید خیل (30) بیگمو ( 31)حریپ خیل(32)کالے خیل (33)سرم خیل (34) اسکندر خیل (35)بدرشہ خیل (36)شاہ زمان خیل (37)کمین (38) اخون خیل (39)شین (40)سینا خیل (41 )مہرجان خیل (42)بیگو خیل (43 )⁦❣️⁩،،، بوروخیل⁦⁦❣️⁩(44) سیدمیر خیل (45) موھربیک خیل (46)کھشو خیل (47)سگو خیل ( 48) راحم بیک خیل (49)زرو خیل (50 )شمالا خیل (51)یاسو خیل (52)لاجو خیل(53)فکرو خیل (54)زدکھن خیل (55) ذگاخیل (56)پھپھور (57)جملکھن خیل (58)ملکھن خیل (59)لورکھن خیل (60)شکر خیل (61)خرزہ خیل (62) جھلکھن خیل (63)تولہ خیل (64)کالے خیل (65)ذرگر (66) ددر خیل (67)دیکھن خیل (68)رستم خیل (69)ملتن خیل (70)جولا خیل (71)نمدر خیل (72)شدم خیل (73) کھوجا خیل(74)رزکھن خیل (75) شیخہ خیل (76)دراپ خیل (77)سگو خیل (78)جورے خیل (79) نیلو خیل (80) شیدا خیل(81)بائرہ خیل (82)رحم خیل (83)سترہ خیل (84) ٹکرہ خیل(85)بدیے خیل (86)شموگ (87)بگھرہ (88) فرکا (89)سوراپ خیل(90) تھرہ خیل (91)گونا خیل (92) کوٹی خیل(93) جودر خیل(94) شٹے خیل (95) حکیم خیل (96)شرکھن خیل (97)ایام خیل(98)شدم خیل (99)سرال خیل (100) شہباز خیل(101)جھام خیل (102) مغل خیل (103)الم خیل (104)خمار خیل (105) کھوتر خیل (106)تیڈم خیل (107) تنڈی خیل(108) گوشہ خیل (109)سرالہ خیل(110)کھتے خیل(111)بلنڈ خیل (112) زوما خیل(113) مھولا خیل (114)چھالا خیل (115)زوکٹ خیل(116)میاں خیل(117)گھومبا خیل (118) دودا خیل (119)قادر خیل (120)گوٹھر خیل(121)بہا در خیل (122)شا کھن خیل (123)لور کھن خیل (124)کہا خیل (125)شٹو خیل (126)فكراخیل (127)(پیرداد خیل (129)زكرا خیل (130)محبت خیل (131)سوئخیل۔)(132)بوجوخیل۔(133)گوشہ خیل(134)۔تانی خیل۔(135)پالس خیل۔ (136)میر کھن خیل (137)تور ایام خیل (138) ڈنگوڑ خیل (139) ملا خیل(140) ڈومی خیل (141) جایا خیل (142) ما نگیا خیل(143) گندوڑ خیل (144)انگیر چمیار(145)شیخ در خیل (146) ملیک خیل.
147نورشیاخیل (148) پنر خیل (149)رزو خیل (150) محمدہ خیل (151) گجرہ خیل (152) خؤش خیل (153) محبت خیل (154) بھوئنلہ خیل (155) ولو خیل (156) رکائے خیل (157) کپرہ خیل (158) رسلہ خیل (159) نشانہ خیل (160) بھو یوں خیل💝 161 دوران خیل 162 یاخیل خیل 163
مزید ایڈ کریں۔ یہ سلسلہ جاری رہنا چاہئے جب تک مکمل نہ ہوجائیں۔ ہمیں پتہ چلے کہ کوہستانی قوم کی کتنی شاخیں ہیں۔

03/08/2024

تاجدار ختم نبوت ذندہ باد ذندہ باد

13/07/2024

رب لا تذرنی فرداو انت خیرالوارثین

10/07/2024

سنتے جاؤ اور آگے شیر کرتے جاؤ ثواب کی نیت سے

08/07/2024
08/07/2024
20/06/2024

حضرت علی کا فرمان
کبھی بھی اپنی جسمانی طاقت
اور دولت پر بھروسہ مت کرنا کیوں کہ
بیماری آور غربت آنے میں دیر نہیں لگتی ہیں

17/06/2024

میری طرف سے تنا اہل وطن کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک جن کے والدین زندہ ہیں اللہ ان کو صحت دے اور جن کے والدین نہیں ہیں اللہ ان کے والدین کو جنت میں عظیم رتبہ عطا فرمائے آمین

15/06/2024

اتوار 16جون کونماز فجر سے تکبیرات تشریق کا اہتمام کریں جو 20جون بروز جمعرات نماز عصر تک ہے
اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ لاَ إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ وَللهِ الْحَمْدُ

14/06/2024

جامع مسجد دارالسلام میں عیدالاضحی کی نماز 6:30پرإن شاءالله اداکی جائنگی

28/05/2024

مر تو سکتے ہیں لیکن ختمِ نبوت کے عقیدہ پہ آنچ نہیں آنے دیں گے ان شاءاللہ

15/05/2024

اے میرے رب!
میری وفات سے پہلے میری اصلاح کر دینا اور میرا بہترین اختتام کرنا اور مجھے موت دینا اس حال میں کہ آپ مجھ سے بے انتہا راضی ہوں اور میرے جانے کے بعد کسی کو مسخر کر دینا جو میرے لیے دُعا گو رہے۔۔

کبھی کبھار دل اتنا بھاری ہوتا ہے کہ تکلیف کے مارے زبان سے ایک لفظ بھی نہیں نکل پاتا .... مگر پھر بھی ہم اس امید کے ساتھ ...
07/05/2024

کبھی کبھار دل اتنا بھاری ہوتا ہے کہ تکلیف کے مارے زبان سے ایک لفظ بھی نہیں نکل پاتا .... مگر پھر بھی ہم اس امید کے ساتھ اللّٰہ کے روبرو جاتے ہیں کہ وہ خاموشی کی زبان سمجهتا ہے وہ آنسو کی زبان بھی سمجھتا ہے ،،،، دل میں پنپتے خیالات تک سے واقف ہے غم کے وہ لمحے ہوتے ہیں کہ ہم اللّٰہ کے بہت قریب آجاتے ہیں اور پھر اس کی آغوش محسوس ہوتی ہے تو سارے غم جھٹ جاتے ہیں _____❤‍🩹✨ پھر وہ آہستہ سے اپنے قریب کر لیتا ہے اور ہمارا دل اپنی محبت سے بھر دیتا ہے❤

05/05/2024

یاربّ ہر گھر کے سربراہ مرد کو اتنی دولت دے کہ وہ اپنے والدین اور بیوی بچوں کی ہر جائز خواہش اور ضروریات زندگی پوری کر سکے
آمین۔🤲

Address

Taxila
Rawalpindi
47080

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Razvi Gr posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Tourist Information Centers in Rawalpindi

Show All