Ali Asghar Tours & Travels-Pvt Ltd

Ali Asghar Tours & Travels-Pvt Ltd We Love to serve Zaireen

زیرِ نظر تصویر میں دیوار پہ جو ایک نشان ہے اس کے بارے بہت کم لوگ جانتے ہوں گے، کربلاء معلیٰ میں خیامِ حسینیؑ کے مقام پہ ...
09/10/2023

زیرِ نظر تصویر میں دیوار پہ جو ایک نشان ہے اس کے بارے بہت کم لوگ جانتے ہوں گے، کربلاء معلیٰ میں خیامِ حسینیؑ کے مقام پہ خیمہِ شہزادہ قاسمؑ کے بالکل ساتھ یہ دیوار ہے، مجھے بھی اس بارے علم نہیں تھا، اس بار ایک قدیمی زائر نے بتایا کہ یہ وہ مقام ہے جہاں امام حسینؑ نے اپنی شہادت سے قبل اپنے کم سن شہید علی اصغر کو چھپایا تھا۔

اکسٹھ ہجری دس محرم کے دن جب امام حسینؑ کا امتحان عروج پہ تھا تو اپنی قربانی سے پہلے اپنے ننھے شہزادے کی قربانی دے کر اس معصوم مجاہد کو خیام کے عقب میں اپنی تلوار سے قبر کھود کرگرم ریت میں چھپا دیا،اور نشان مٹا دیا، امام جانتے تھے کہ ان کے بعد یہ مسلمان لاشوں کو پامال کریں گے۔

علامہ حسین رضا نقوی سے سنا تھا کہ حسینؑ کی شہادت کے بعد عمر ابن سعد نے فوجوں کو لاشوں پہ گھوڑے دوڑانے کا حکم دیا تو کسی نے اسے متوجہ کیا کہ یہ لاشیں کم ہیں ایک بچہ بھی شامل تھا، عمر سعد نے سپاہیوں کو حکم دیا کہ زمین میں نیزے مار کر اس بچے کی لاش نکالو اور پھر ایسا ہی ہوا ایک نیزے کے ساتھ علی اصغر کی لاش بھی باہر آئی اور جب باقی شہداء کے سروں کو تن سے جدا کیا جارہا تھا تب اس معصوم کی گردن الگ کرتے وقت ایک ظالم نے ایسے سر تن سے جدا کیا جیسے "مالی گلاب کے پھول کو ٹہنی سے توڑتا ہے" بنی اسد نے جب امام حسینؑ کو دفن کرنا چاہا تو دیکھا کہ امام حسینؑ کے سینہ پہ چھوٹا سا گوشت کو ٹکڑا دیکھا، امام سجادؑ سے اس بارے پوچھا تو امام نے رو کر فرمایا یہ میرا بھائی ہے جو اپنے بابا کے سینے پہ پامال ہوگیا۔ آج بھی علی اصغر اپنے بابا کے ساتھ مدفن ہے۔

میں خود ایک باپ ہوں، ایک بار پہلے بھی ایک تحریر میں ذکر کیا تھا کہ میرا ایک بیٹا فوت ہوگیا تھا، میری والدہ بچے کے میت کو قبرستان لے گئی تھیں باقی رشتہ دار ساتھ تھے مگر مجھے ساتھ نہیں جانے دیا، کیوں کہ ایک باپ کے لئے زندگی کا سب سے بڑا دکھ یہی ہوتا ہے کہ وہ اپنی اولاد کو اپنے ہاتھوں سے دفن کرے، مجھے آج بھی وہ تلخی، غم اور اذیت یاد ہے، میں کئی ماہ تک سو نہیں پایا تھا، میں یہ سوچتا تھا کہ مئی جون کے گرم مہینے میں کیسے میرا بیٹا منوں مٹی تلے سویا ہوا ہوگا۔

آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ربیع الاول جیسے خوشیوں کے مہینے میں امام حسینؑ کے دکھ بھری کہانی لکھنے کا کیا مقصد؟ اب تو رسولِ اکرمؐ کی فضیلت اور نعتیں کہی جانی چاہیں، دراصل امام حسینؑ ہی وہ واحد ہستی ہیں جن کی قربانی کے بعد ہم آج خوشیاں مناتے ہیں، جشن رکھتے ہیں، نعتیں پڑھتے ہیں قصیدے سناتے ہیں، ربیع الاول کا معنی ہے پہلی خوشی یعنی محرم کی قربانیوں کے بعد یہ پہلی خوشی ہی ہے جسے مسلمان مناتے ہیں۔ امام حسینؑ نے اپنی اولاد کے غم سہے اور آج مسلمان بلکہ ہر صاحبِ غیرت انسان اپنی بیٹیوں کے سروں پہ چادریں رکھتا ہے۔ یہ سب خوشیاں حسینؑ کی مرہونِ منت ہیں کہ مساجد میں اذانیں اور کعبہ کا طواف جاری ہے۔

آپ بطور شیعہ سنی وہابی دیوبندی ہندو مسیحی سکھ ہوکر نہ سوچیں حتیٰ کہ ملحد بھی ہیں تو اسے ایک مذہبی واقعہ نہ لیں بلکہ ایک انسان ہونے کے ناطے یہ سوچیں کہ حسین ابن علی کتنے بڑے عاشقِ خدا تھے کہ اپنے بھائیوں بیٹوں اور اصحاب کو تو قربان کیا ہی مگر اس سے بڑی اور کیا قربانی ہوگی کہ عرب کے تپتے صحراء میں چھ ماہ کا بچہ ذبح ہونے کے بعد گرم ریت کھود کر اپنے ہاتھوں سے پھول سے بھی زیادہ نرم شہید کو چھپا دیا ہو اور کئی لاکھ ظالم مسلمانوں کے درمیان اپنی چار سالہ بیٹی کو چھوڑ خود سر سجدے میں رکھ دیا ہو۔

حسینؑ تیرے نوحے کا یہ فیض ہے جس سے
خدا کی حمد ، محمدؐ کی نعت باقی ہے

علی اصغر

اے معبود میں تازہ کرتا ہوں ان کیلئے آج کے دن کی صبح کو اور جب تک زندہ ہوں باقی ہیں یہ پیمان،  یہ بندھن  اور ان کی بیعت ج...
05/10/2023

اے معبود میں تازہ کرتا ہوں ان کیلئے آج کے دن کی صبح کو اور جب تک زندہ ہوں باقی ہیں یہ پیمان، یہ بندھن اور ان کی بیعت جو میری گردن پہ ہے نہ اس سے مُکروں گا نہ کبھی ترک کروں گا۔
دعائے عہد

جشنِ صادقین علیہ السلام مبارک❤️
04/10/2023

جشنِ صادقین علیہ السلام مبارک❤️

ولادتِ باسعادت سرکارِ دوعالَم، شافعِ محشر ،سید المرسلین، شفیع المذنبین، رحمت اللعالمین، جنابِ محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ ...
03/10/2023

ولادتِ باسعادت سرکارِ دوعالَم، شافعِ محشر ،سید المرسلین، شفیع المذنبین، رحمت اللعالمین، جنابِ محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ والہ وسلم و امام جعفر
صادق ع تمام عَالم اسلام کو بہت بہت مبارک ہو ❣️

جشنِ صادقین علیہم السلام کی مناسبت سے حرم مطہر حضرت امام علیؑ کو پھولوں سے سجادیا گیا۔۔پروردگار ہم سب کو معرفتِ اہلبیتؑ ...
02/10/2023

جشنِ صادقین علیہم السلام کی مناسبت سے حرم مطہر حضرت امام علیؑ کو پھولوں سے سجادیا گیا۔۔
پروردگار ہم سب کو معرفتِ اہلبیتؑ نصیب فرما۔

آپ نے کئی نعتیں سنی ہوں گی آئیے آقا کریمؐ کی شانِ اقدس میں سرکارِ ابوطالبؑ کے قلم سے لکھےگئے اشعار بھی پڑھئیے۔جناب ابوطا...
30/09/2023

آپ نے کئی نعتیں سنی ہوں گی آئیے آقا کریمؐ کی شانِ اقدس میں سرکارِ ابوطالبؑ کے قلم سے لکھےگئے اشعار بھی پڑھئیے۔

جناب ابوطالبؑ اپنے وقت کے نامور شاعر تھے آپ نے رسولِ پاکؐ پہ کئی اشعارکہے اور کئی نعتیں بھی کہیں مگر ایک شعر میں آپؑ نے کمال ہی کردی آپ فرماتے ہیں؛

لٙقٙد اکرم اللہ النبی محمداً

فاکرم خلق اللہ فی الناس احمدً

ترجمہ: یقیناً اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے نبی محمدؐ کو مکرم و محترم قرار دیا ہے، اور انھیں اپنی مخلوقات میں تمام انسانوں سے افضل و اکرم قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ احمد تمام مخلوقات میں سب سے مکرم ہیں۔

حضرت ابوطالبؑ نے اس شعر میں آنحضرتؐ کے دونوں ناموں کو یکجا کردیا ہے پہلے محمدؐ کا ذکر کیا اور اس کے بعد احمدؐ کا تذکرہ کیا۔ اس وقت قرآن کریم کا نزول بھی نہ ہوا تھا قرآن کریم میں حضورؐ کے دونوں ناموں کا تذکرہ ہے اور خود آقا کریمؐ نے بھی فرمایا کہ میرا نام آسمانوں میں احمد تھا اور زمین پہ محمدؐ۔

ایک شعر میں جناب ابوطالبؑ فرماتے ہیں؛

یا شاھد اللہ علیّٙ فاشھد

انی علیٰ دین النبی احمد

من ضل فی الدین فانی مضتد

ترجمہ:- اےاللہ کی جانب سے مخلوقات پہ گواہ آپ میرے لئے گواہی دیں کہ میں نبی اکرم احمد مجتبیٰؐ کے لائے ہوئے دین پہ عمل پیرا ہوں۔ جو دین میں گمراہی سے دوچار ہے تو ہوا کرے میں تو ہدایت یافتہ اور راہ ہدایت پہ گامزن ہوں۔

سورہ احزاب کا نزول تو بہت بعد میں ہوا لیکن سید العرب جناب ابوطالبؑ نے پہلے ہی اس آیت کی طرف اشارہ کیا "اے رسولؐ بے شک ہم نے آپؐ کو گواہ اور خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا اور اللہ کے حکم سے اسکی طرف دعوت دینے والا اور روشن چراغ بنا کر بھیجا"

متولیِ کعبہ سے اقتباس

علی اصغر

اصحابِ فیل کو ابھی باون یا پچپن دن گزرے تھے اور جناب عبدالمطلبؑ ایک رات خانہ کعبہ کا طواف کر رہے تھےکہ آپ نے دیکھا کہ خا...
29/09/2023

اصحابِ فیل کو ابھی باون یا پچپن دن گزرے تھے اور جناب عبدالمطلبؑ ایک رات خانہ کعبہ کا طواف کر رہے تھےکہ آپ نے دیکھا کہ خانہ کعبہ نے مقامِ ابراہیمؑ کی جانب سجدہ کیا، ہبل نامی بت جو بہت بڑا تھا وہ منہ کے بل گر گیا اور صفاء بلند ہوگئی اور مروہ کو اضطراب میں پایا، آپ جناب آمنہؑ کے گھر کی طرف دوڑے کہ آپ کو کنیز نے آپ کے پوتے کی آمد کی خوشخبری دی، سیدہ آمنہؑ نے آپ کے پوتے کو آپ کی گود میں رکھا آپ پوتے کو لے کر کعبہ میں لے گئے، پوتے کو بغور دیکھا اور پیار دیا اور خداوند تعالیٰ سے آپ کے لئے فتنہ و شر سے پناہ مانگی اور اللہ کی اس عطاء پر شکر ادا کیا، واپس آکر پوتے کو ان کی ماں کی گود میں رکھا اور اسی دن اپنے پوتے کا نام " محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم" رکھا، جنابِ آمنہؑ نے کہا میں نے خواب میں اس کا نام احمدؑ رکھا، حضرت عبدالمطلب نے جواب دیا اس کے بہت سے ناموں میں سے یہ دو نام محمد و احمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں.

جناب عبدالمطلب کے باقی بیٹے اپنے بھتیجے کو دیکھنے کے لئے آئے، عبدالعزیٰ(ابولہب) کو جب اس کی کنیز نے بھتیجے کی پیدائش کی خبر دی تو اس نے اپنی کنیز ثوبیہ کو جنابِ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت کے لئے مختص کردیا، آقا کریمؑ کی آمد نے سیدنا عبدالمطلبؑ کو بہت سکون بخشا، اب آپ خانہ کعبہ کی دیوار کے سایہ میں مسند بچھا کر بیٹھنے لگے، آپ تمام وقت لوگوں سے اپنے پوتے کی ہی باتیں کرتے رہتے تھے، آپؑ کی ولادت کے موقع پر مکہ اور مکہ سے باہر کافی سارے غیر معمولی واقعات بھی پیش آئے اور لوگ یہی واقعات سنانے کے لئےجنابِ عبدالمطلب کی خدمت میں آنے لگے۔

جناب عبدالمطلب کی بیٹی اور نبی کریمؐ کی پھپھی جنابِ صفیہ نے اپنے بابا سے بیان کیا کہ ولادت کی رات میں وہیں تھی اور ولادت کے وقت میں نے دیکھا کہ ایک نور ظاہر ہوا جس کی روشنی چراغ سے زیادہ تھی، اس وقت میں نے کچھ عجیب علامات دیکھیں، ایک یہ کہ جب بچہ زمین پہ آیا تو اس نے سجدہ کیا، دوسرا یہ کہ سر اٹھا کرفصیح زبان میں لا الہ الا اللہ انی رسول اللہ کہا، تیسرا کہ میں نے پورے گھر کو نور سے منور دیکھا، چوتھا جب میں نے اسے نہلانا چاہا تو آواز سنی کہ ہم نے اسے نہلا بھیجا ہے، پانچواں یہ مختون تھا، اور چھٹا یہ کہ اس کی پشت پر دونوں کاندھوں کے درمیان ایک ابھرا ہوا نشان تھا، حضرت عبدالرحمٰن بن عوف کی والدہ نے بتایا کہ میں اس روز آمنہؑ کے پاس تھی جب بچے کا جسم میرے ہاتھوں پہ آیا میں نے کانوں سے اس کا گریہ اور نیاز سنا پھر ایک غیبی آواز آئی " یرحمک ربک" یہ سن کر مجھ پر لرزہ طاری ہوگیا۔

سیدنا عبدالمطلب دیوارِ کعبہ کے سائے میں اپنے نو بیٹوں کے ساتھ بیٹھے تھے چند معزز یہودی آپ کی محفل میں آئے اور دریافت کیا کہ گزشتہ رات آپ کے یہاں کوئی بچہ پیدا ہوا ہے؟ آپ نے کہا ہاں تو انہوں نے کہا اسی رات ہم نے دیکھا کہ وہ سراج منیر متولد ہوچکا ہے جو سید الاولین و آخرینؐ ہوگا، جناب عبدالمطلبؑ نے ولادت کا پورا واقعہ سنایا تو یہودی علماء نے کہا توریت کی خبر درست نکلی، انہی دنوں یوسف نامی ایک یہودی عالم مکہ آیا تو قریش کی ایک محفل میں آکر پوچھا آپ میں سے ایسا کون ہے جس کے ہاں لڑکا پیدا ہوا انہوں نے جناب عبدالمطلب کا بتایا تو اس نے آپ سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی جب اسے آپ کے پاس لایا گیا تو اس نے کہا میں اس بچے کو دیکھنا چاہوں گا، آپ اپنے پوتے کو کپڑے میں لپیٹ کر لائے تو اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آنکھوں میں کچھ دیکھا اور پھر کندھوں کے درمیان دیکھا وہاں موجود قریش ہنسنے لگے تو اس نے کہا اے قریش مجھ پر مت ہنسو خدا کی قسم یہ صاحبِ شمشیر پیمبرؐ ہے تمہیں ہلاک کرے گا اور تم اس کے غلبہ کی خبر مشرق سے مغرب تک سنو گے، تب تم اس کی نبوت کے قائل ہوگے، اب نبوت بنی اسرائیل منتقل ہوچکی ہے، یہ خبر پورے مکہ میں پھیل گئی۔

آنحضرتؐ کی ولادت کے چھٹے یا ساتویں روز سیدنا عبدالمطلبؑ نے اپنے پوتے کا عقیقہ کیا، پورے مکہ شہر کو دعوت دی ، اونٹ ذبح کئیے گئے، خوب صدقہ و خیرات بھی کئیے گئے اور جشن منایا گیا، دعوت کے اختتام پر قریش نے پوچھا اے عبدالمطلبؑ پوتے کا نام کیا رکھا تو آپ نے کہا "محمدؐ" سب نے کہا بچے کا نام اپنے بزرگوں کے نام پہ نہیں رکھو گے؟

آپ نے فرمایا میں چاہتا ہوں آسمان پہ اللہ اس کی تعریف کرے اور زمین پر اللہ کی خلقت اس کی تعریف کرے۔

آمدِ رسولِ اعظمؐ مبارک❤

علی اصغر

ہر رور صبح قبلہ رخ ہو کر تین بارکہیںصلی اللہ علیک یا اباعبداللہ علیہ السلامتاکہ آپ کا نام بطور زوار امام حسین ع درج کیا ...
28/09/2023

ہر رور صبح قبلہ رخ ہو کر تین بارکہیں
صلی اللہ علیک یا اباعبداللہ علیہ السلام
تاکہ آپ کا نام بطور زوار امام حسین ع درج کیا جائے

26/09/2023

10ربیع الاول
عقد رسول خداﷺ و
جناب خدیجۃالکبریٰ سلام اللہ علیہاتمام
عالم اسلام کو بہت بہت مبارک ہو!!

25/09/2023

9 ربیع الاول تمام مُحبانِ اہلبیت علیہ السّلام کو عیدِ شجاع عیدِ زہراؑ تاج پوشی امام زمانہ عجل بہت بہت مبارک ہو 💚

السلام علیک یا سیدہ س
25/09/2023

السلام علیک یا سیدہ س

شب شہادت امام حسن عسکری ع
24/09/2023

شب شہادت امام حسن عسکری ع

24/09/2023
"يا كاشِفَ الْكَرْبِ عَنْ وَجْهِ الْحُسَيْنِ اِكْشِفْ كَرْبى بِحَقِ اَخْيكَ الْحُسَيْنِ"اے بھائی حسین کی پریشانی دور کرن...
22/09/2023

"يا كاشِفَ الْكَرْبِ عَنْ وَجْهِ الْحُسَيْنِ اِكْشِفْ كَرْبى بِحَقِ اَخْيكَ الْحُسَيْنِ"

اے بھائی حسین کی پریشانی دور کرنے والے آپ کو آپ کے بھائی حسین کا واسطہ میری پریشانی دور فرما!!
ؑ

سیدہ فاطمہ (معصومہ قم)  ساتویں امام موسی کاظم علیہ السلام کی بیٹی اور آٹھویں امام علی رضا علیہ السلام کی ہمشیرہ ہیں۔ آپ ...
21/09/2023

سیدہ فاطمہ (معصومہ قم) ساتویں امام موسی کاظم علیہ السلام کی بیٹی اور آٹھویں امام علی رضا علیہ السلام کی ہمشیرہ ہیں۔ آپ کا اصل نام فاطمہ بنت موسی کاظم ع ہے لیکن آپ کو آپ کے بھائی امام علی رضا ع نے معصومہ کا لقب دیا، آپ یکم ذیقعد 173 ہجری میں مدینہ منورہ میں پیدا ہوئیں، اہل بیت اطہار اور اہل تشیع کے ہاں انکا بہت بلند مقام و مرتبہ ہے۔ آپ باقی مخدرات عصمت کی طرح بہت علمی شخصیت ہیں، آپ کے علمی معیار کا اندازہ اس چھوٹے سے واقعہ سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایک دفعہ ان کے والد گرامی امام موسی کاظم ع مدینہ منورہ میں موجود نا تھے کہ ایک گروہ اپنی علمی تشنگی کو دور کرنے کی غرض سے حاضر ہوا تو امام سے ملاقات نا ہوسکی تو حضرت فاطمہ معصومہ نے ان سوالات کے جوابات خود ہی تحریر کر دیے اور جب وہ لوگ راستے میں امام موسی کاظم سے ملے اور ان جوابات کو پیش کیا تو انہوں نے ان جوابات کو دیکھ کر فرمایا: ((فداھا ابوھا)) کہ فاطمہ معصومہ پر ان کے والد فدا ہوں۔
ان کی منزلت کا اندازہ لگانا ہوتو شیعوں کے چھٹے امام جعفر صادق علیہ السلام (یاد رہے امام جعفر صادق ع اہل سنت ع کی معتبر ترین شخصیت امام ابو حنیفہ رض کے بھی استاد ہیں) کی اس بات سے بھی لگا سکتے کہ آپ علیہ السلام نے فرمایا کہ اللہ کا حرم مکہ، رسول خدا ﷺ کا حرم مدینہ منورہ، حضرت علی بن ابی طالب کا حرم کوفہ، جبکہ ہمارا حرم قم کا شہر ہے کہ جہاں میری اولاد میں سے ایک خاتون دفن ہونگی جن کا نام فاطمہ ہوگا۔
شیعہ کتب میں ان عظیم خاتون کی زیارت کی بہت تاکید ملتی ہے۔
اب یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ بی بی پیدا مدینہ منورہ میں ہوئیں تو مدفن ایران کا شہر قم کیوں بنا؟ اس کی وجہ یہ ہے جب عباسی خلیفہ مامون نے امام رضا کو خراسان بلایا تو ایک سال بعد فاطمہ معصومہ اپنے بھائی کی جدائی برداشت نہ کرسکنے کی وجہ خراسان کی عازم سفر ہوئیں۔ اور ایک بہت بڑے قافلے کے ہمراہ جب قم کے قریب ساوہ شہر پہنچیں تو دشمنوں نے قافلے پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں قافلے کے بہت سارے افراد قتل ہو گئے ، قم شہر کے عرب اوراہل بیت سے محبت رکھنے والے اشعری قبیلے کے لوگ ان کو قم لے آئے جہاں وہ 17 دن زندہ رہنے کے بعد وفات پا گئیں۔ اور اپنے بھائی سے ملاقات اور خراسان کا سفر مکمل نہ کرپائیں۔
حضرت فاطمہ معصومہ کی وفات کے بعد موسی بن خزرج اشعری نے ان کو باغ بابلان میں دفن کر دیا اور ان کی قبر پر سایبان بنا دیا جو بعد میں گنبد میں تبدیل کر دیا گیا۔ اور اس وقت ایک سنہری رنگ کا ایک بہت بڑا گنبد شہر قم کے مرکز میں واقع ہے جس کی زیارت کے لیے لاکھوں کی تعداد میں ایران اور ایران سے باہر کے زائرین رجوع کرتے ہیں۔ حرم حضرت معصومہ کے جوار میں بہت سے سارے علما،شعرا، مجتہدین، بادشاہ اور دیگر شخصیات دفن ہیں جن میں صفوی خاندان کے شاه صفی،شاه عباس دوم،شاه سلیمان، شاه سلطان حسین اور قاجاری خاندان کے بادشاہوں میں سے فتح علی‌شاه قاجار اور محمد شاہ قاجار شامل ہیں۔

آج ہم ایران کے شہر قم پہنچے تو میری روح اور قلب پہ ایک ایسا سکون نازل ہوا جس کی تاثیر مجھ گنہگار کو اب تک محسوس ہورہی ہے، میں بہت کم علم تھا مجھے قم پہنچ کر بھی یقین نہیں آرہا تھا کہ رب ذولجلال نے مجھ گنہگار کو کس ہستی کی زیارت کے قابل بنایا ہے، عشاء کی نماز ہوچکی تھی، جب ہم حرم معصومہ قم میں داخل ہوئے، ہر طرف ایرانی عورتیں کالے برقعے پہنے نظر آرہی تھیں مرد ہاتھوں میں قرآن اٹھائے مشغول تلاوت تھے، ضریع مقدس کے پاس ایسی خوشبو جو اس دنیا کی نہیں لگتی تھی اور ساتھ بلند آواز میں درود و سلام کی ملکوتی آوازیں سنائی دے رہی تھیں، یوں لگ رہا تھاجیسے میں اس وقت زمین پہ نہیں بلکہ جنت کے کسی باغ میں کھڑا ہوں اور یقیناً جہاں اولاد محمد ص مدفن ہوں وہ زمین کا نہیں جنت کا ٹکڑا ہی ہوتا ہے۔
جب میں قبر اطہر کے قریب گیا اور زیارت کی تو دل کی دھڑکنیں تیز سے تیز ترہوتی گئیں اور آنکھوں میں ندامت لئے کھڑا سوچ رہا تھا کہاں مجھ جیسا سیاہ کار اور کہاں یہ کریمہ اہل بیت ، کہاں ایک مجرم اور کہاں یہ فاطمہ کی فاطمہ بیٹی، بس آنکھوں سے جوں برسات برسنا شروع ہوئی کہ آنسو میری روح کو تروتازہ کرکے ہی تھمے۔

جو لوگ قم گئے ہیں اور پھر مدینہ منورہ بھی گئے ہیں وہ میری بات کی تائید کریں گے کہ مدینہ منورہ ہو یا قم المقدس دونوں شہروں میں ایک جیسا ہی سکون اور روحانیت ہے اسکی وجہ یہ ہے کہ دونوں شہروں میں فاطمہ آرام پذیر ہیں۔

دونوں فاطمہ باپ کی زینت اور سکون تھیں، دونوں کو اپنے بابا سے بہت پیار تھا باپ کی لاڈلی تھیں، مگر امت نے دونوں کو چین سے جینے نہ دیا، بقیع ہو یا قم انسان بس یہی سوچتا رہتا ہے کہ یہاں دعائیں مانگے یا نہ، کہ مظلومیت پہ چیخ چیخ کر روئے۔

علی اصغر
21 ستمبر 2023
قم المقدس

مسجد حَنّانہ، عراق کے شہر نجف کی ایک مسجد ہے۔ تاریخی روایات کے مطابق اس مسجد نے دو مرتبہ عزائے ائمہ میں نالہ کیا ہے۔ ایک...
21/09/2023

مسجد حَنّانہ، عراق کے شہر نجف کی ایک مسجد ہے۔ تاریخی روایات کے مطابق اس مسجد نے دو مرتبہ عزائے ائمہ میں نالہ کیا ہے۔ ایک مرتبہ امیر المؤمنین کی بعد شہادت کے موقع پر اور دوسری مرتبہ واقعہ کربلا کے بعد۔ اسی مناسبت سے اس مسجد کا نام حنانہ رکھا گیا ہے۔

اس وقت کو یاد کرو جب کہ تم اپنے رب سے فریاد کر رہے تھے پھر اللہ تعالی  نے تمھاری سن لی۔سورہ انفال                       ...
20/09/2023

اس وقت کو یاد کرو جب کہ تم اپنے رب سے فریاد کر رہے تھے
پھر اللہ تعالی نے تمھاری سن لی۔
سورہ انفال

اے معبود ۔۔!مجھے حشر کے دنامام حسین ؑ کی شفاعت نصیب فرما!(زیارت عاشورا)
19/09/2023

اے معبود ۔۔!مجھے حشر کے دن
امام حسین ؑ کی شفاعت نصیب فرما!
(زیارت عاشورا)

یا اللہ! تجھے واسطہ ہے امام حسین علیہ السلام کا، تمام جسمانی و روحانی امراض میں مبتلا مومنین و مومنات کو شفایابی نصیب فر...
18/09/2023

یا اللہ! تجھے واسطہ ہے امام حسین علیہ السلام کا، تمام جسمانی و روحانی امراض میں مبتلا مومنین و مومنات کو شفایابی نصیب فرما
الہی آمین ❣️

میں حُر کو زیادہ جانتا نہیں، آخر ایک بزرگ زائر سے پوچھا کہ اگر حُر کربلا میں شریک تھا تو دفن اتنی دور کیوں ہے؟ باقی شہدا...
16/09/2023

میں حُر کو زیادہ جانتا نہیں، آخر ایک بزرگ زائر سے پوچھا کہ اگر حُر کربلا میں شریک تھا تو دفن اتنی دور کیوں ہے؟ باقی شہداء کے ساتھ کیوں نہ سویا؟ بزرگ نے بتایا عصرِ عاشور جب عمر ابن سعد نے لاشوں کو پامال کرنے کا حکم دیا تو حُر کے وارث پہنچ چکے تھے انہوں نے حُر کی لاش اٹھا کر یہاں دفن کردیا، حُسینؑ کا بچا کوئی نہ تھا اس لئے بیٹوں سمیت پامال ہوگیا۔

میں نے پوچھا حُر اتنا مشہور کیوں ہے؟ بتایا گیا حُر یزیدی لشکر کا سپہ سالار تھا، امام حسینؑ کو کربلا میں روکنے والا حُر تھا، امام حسینؑ کے گھوڑے کی باگ میں ہاتھ ڈال کر حسینؑ کو کربلا میں پڑاو ڈالنے پہ مجبور کرنے والا یہی حُر تھا، شبِ عاشور حُر کو غلطی کا احساس ہوا، حُر بیٹوں سمیت وہاں معافی مانگنے آگیا جن کے در پہ آنے سے جہنم حرام ہوجاتی ہے، حُر نے معافی مانگی رحمت للعالمینؐ کی روح نے نہ صرف معاف کیا بلکہ سینے سے لگایا، کربلا کے شہیدوں میں پہلا شہید حُر ہے اور پھر اس کے بیٹے، حُر کی زخمی پیشانی پہ حُسینؑ نےوہ رومال باندھا جو سیدہ فاطمہؑ کا تھا، جو رومال غلافِ کعبہ بننے کے قابل تھا، حُر کی پیشانی پہ آج بھی وہ رومال بندھا ہوا ہے۔ایک رات میں حُر بن ریاحی سے حُر علیہ السلام بن گیا۔

حُر کو جاننے کے بعد حُر کی آخری آرام گاہ کی دیوار سے کافی دیر تک ٹیک لگائے بیٹھا رہا ، سوچتا رہا میں بھی حُر ہوں ہم سب حُر ہیں دل حسینؑ کے ساتھ ہیں تلواریں یزیدیت کے ساتھ، ہیں حسینی مگر ابھی تک سپاہی یزیدیت کے ہیں، دل پاک ہیں پر روحیں ناپاک، شاید ہمارے اعمال نے وقت کے حُسینؑ کے گھوڑے کو کربلا میں روک لیا ہے، وقت کا حُسینؑ تو ہمیں اپنا بنانا چاہتا ہے ہمارے کردار اسے آنے نہیں دے رہے،

فرزندِ حُسینؑ آج بھی ہاتھ میں رومال لئے کھڑا ہے مگر ہماری پیشانیاں ابھی اس قابل نہیں۔

الھم عجل لولیک الفرج

علی اصغر

اگر دنیا میں تمھیں کبھی شدت سےغم ملے تو گھبرانا متمیرے غم کو یاد کرلینا، تمھارے غموں کا وزن ہلکا ہو جائے گا۔امام حسین ع ...
15/09/2023

اگر دنیا میں تمھیں کبھی شدت سےغم ملے تو گھبرانا مت
میرے غم کو یاد کرلینا، تمھارے غموں کا وزن ہلکا ہو جائے گا۔
امام حسین ع

السلامُ عليكَ يا رسولَ الله
14/09/2023

السلامُ عليكَ يا رسولَ الله

السلام علیک یا ابا عبداللہ
11/09/2023

السلام علیک یا ابا عبداللہ

السلام علی قتیل العبرات
09/09/2023

السلام علی قتیل العبرات

چند سال سے صفر کے مہینے میں سوشل میڈیا ’اربعین واک‘ کی تصاویر اور ویڈیوز سے بھر جاتا ہے جن میں ہر کوئی عراقیوں کے جذبہ م...
08/09/2023

چند سال سے صفر کے مہینے میں سوشل میڈیا ’اربعین واک‘ کی تصاویر اور ویڈیوز سے بھر جاتا ہے جن میں ہر کوئی عراقیوں کے جذبہ مہمان نوازی کو سراہتا نظر آتا ہے۔ لیکن ان تصاویر اور ویڈیوز کے پسِ منظر میں کیا اہم موقع ہے، یہ شاید بہت کم افراد جانتے ہیں۔
اس سال کی اربعین واک کی تصاویر دیکھنے کے لیے سوائپ کریں اور اربعین واک کے بارے میں جاننے کے لیے پڑھیے ہماری ساتھ منزہ انوار کی تحریر:
https://www.bbc.com/urdu/world-49863704



06/09/2023

میری ہمت کا نام حیدر ہے، میرے سکون کو حسین ع کہتے ہیں۔❤️

السلام علی الحسین ع

تصویر کھینچتے وقت فوٹوگرافر کا زاویہ ملاحظہ فرمائیں کہ جس میں منظر کچھ یوں لگتا ہے کہ مولا امام حسین علیہ السلام کی ضریح...
03/09/2023

تصویر کھینچتے وقت فوٹوگرافر کا زاویہ ملاحظہ فرمائیں کہ جس میں منظر کچھ یوں لگتا ہے کہ
مولا امام حسین علیہ السلام کی ضریح مقدس جیسے ایک کشتی کی مانند ہے
اور زائرین سمندر میں ڈوبتے مسافروں کی طرح ہیں
جو نجات کی تلاش میں ہیں۔۔۔
رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے:
"انّ الحسین مصباح الهدی و سفینة النّجاة"
حسین علیہ السلام ہدایت کا چراغ اور نجات کی کشتی ہیں

‏بڑی طاقت سے بابا  اس نے تماچا مارا آپ  کی بیٹی  ہوں یہ سن کر زیادہ مارا.💔
30/08/2023

‏بڑی طاقت سے بابا اس نے تماچا مارا
آپ کی بیٹی ہوں یہ سن کر زیادہ مارا.💔

تم تو آسانی سے آجاتے ہو میرے دَر تکپچھلے زوار تو رستے میں ہی مر جاتے تھے💔اے عاشقوں ! آؤ جانبِ حسین ع❤️                  ...
29/08/2023

تم تو آسانی سے آجاتے ہو میرے دَر تک
پچھلے زوار تو رستے میں ہی مر جاتے تھے💔
اے عاشقوں ! آؤ جانبِ حسین ع❤️

میرا سلام ہو ! سکینہ بنت الحسین پر  جن کے جسم کے گوشت  نے ہڈیوں کا ساتھ چھوڑ دیا💔
29/08/2023

میرا سلام ہو ! سکینہ بنت الحسین پر جن کے جسم کے گوشت نے ہڈیوں کا ساتھ چھوڑ دیا💔

معصومہ سکینہ س کا ایک سوال💔
29/08/2023

معصومہ سکینہ س کا ایک سوال💔

دل میں محبتِ حسین ع ۔۔۔کیوں؟
28/08/2023

دل میں محبتِ حسین ع ۔۔۔کیوں؟

میرا سلام ہو! اُن قدموں پر جو حرمِ امام حسین ع کی جانب بڑھ رہے ہیں❤️
27/08/2023

میرا سلام ہو! اُن قدموں پر جو حرمِ امام حسین ع کی جانب بڑھ رہے ہیں❤️

سلام یا حسین ع
27/08/2023

سلام یا حسین ع

27/08/2023

لنک پر کلک کریں تو امام حسین علیہ السلام کے روضے کے کیمرے آن ہونگے روضے کی زیارت ایسے کرینگے جیسے خود موجود ہوں۔۔۔

26/08/2023

سمیہ بنت خباطؓ اسلام کی پہلی شہیدہ ہیں، آپ کو آپ کے شوہر یاسر بن عامر اور آپ کے بیٹے عبداللہ کو مشرکینِ مکہ نے اسلام کو نہ چھوڑنے کے جرم میں انتہائی بے دردی سے شہید کیا، یاسر بن عامر اوئل اسلام میں یمن سے مکہ منتقل ہوگئے تھے، آپ جلیل القدر صحابیِ رسولؐ حضرت عمار بن یاسر کے والد تھے۔

عمار بن یاسر اسلام لانے والے پہلے سات افراد میں شامل تھے، مسجد قباء کی تعمیر میں جنابِ عمارؓ پیش پیش رہے، آپ رسولِ کریمؐ کے باوفا اصحابؓ میں سے ہیں، آپ کو بھی کفار کی جانب سے سخت اذیتیں دی گئیں، عمار بن یاسرؓ نبی کریمؐ کے ساتھ کئی جنگوں میں شریک رہے، آپ شروع سے مولا علیؑ کے عشاق میں سے تھے، آقا کریمؐ کے دور میں ہی عمار بن یاسرؓ، سلمانِ محمدیؓ، ابو ذر غفاریؓ، مقدادؓ کو علی علیہ السلام سے بے پناہ محبت کی وجہ سے شیعانِ علیؑ کا لقب دیا گیا تھا، پاک رسولؐ نے فرمایا تھا کہ علیؑ، عمارؓ،سلمان اور بلالؓ کی بہشت مشتاق رہتی ہے۔ ایک اور حدیثِ پاک جو کہ مستند ترین احادیث میں سے ہے کہ آپؐ نے فرمایا عمارؓ حق کے ساتھ ہے اور حق جہاں ہوگا عمارؓ حق کے اردگرد گھومتا رہے گا۔

بعد از پیغمبرِ اکرمؓ عمار بن یاسرؓ نے سوائے مولا علیؑ کے کسی اور کو اپنا امیر نہیں مانا، آپ نے کبھی مولا علیؑ کو تنہاء نہیں چھوڑا، حضرت ابوبکرؓ کے دور میں عمار بن یاسرؓ جنگِ یمامہ میں شریک ہوئے اور اسی جنگ میں آپ کے کان کٹ گئے تھے،

عمار بن یاسرؓ مولا علیؑ کے ساتھ کئی جنگوں میں شریک ہوئے، جنگِ جمل اور صفین میں مولا علیؑ کے شانہ بشانہ رہے، یہاں تک کہ ماہِ صفر یا ربیع الثانی میں دورانِ جنگِ صفین 90 یا 91 سال کی عمر میں شہادت کے درجے پر فائز ہوئے۔

آپ کی قبر مبارک شام کے شہر رقہ میں واقع ہے اور آپ کے ساتھ ہی جنابِ اویس قرنیؓ اور شہدائے صفین کی قبور بھی ہیں، ایرانی حکومت کی سفارش پر آپ کی قبر پر مقبرہ تعمیر کیا گیا، بعد میں شدت پسندوں کے حملے سے شہید کردیا گیا۔

جب بعد از آقا کریمؐ مولا علیؑ تنہاء ہوگئے، اور علیؑ سلام کرتے اور لوگ سلام کا جواب نہ دیتے تھے عمار بن یاسرؓ نے اس وقت بھی علیؑ کو نہ چھوڑا اور علیؑ کو اپنا امام و خلیفہ تسلیم کیا، جب علیؑ کے ساتھ چند افراد تھے عمارؓ تب بھی وفاداروں کی فہرست میں سرِ فہرست تھے، عمارؓ نے علیؑ کی محبت میں جان دی اور آقا کریمؓ کی حدیث سچ ثابت ہوئی۔

سلام حضرتِ عمارؓ کی مودت پر
وفا کے قحط میں مرتضیٰؑ کے ساتھ رہے

9 صفر یومِ شہادت سیدنا عمار بن یاسرؓ صحابی ِ رسولؐ

علی اصغر

زائرین کیلئے عراقی کرنسی کی معلومات
26/08/2023

زائرین کیلئے عراقی کرنسی کی معلومات

امام حسین ع کے اعزاداروں کی اہمیت
26/08/2023

امام حسین ع کے اعزاداروں کی اہمیت

Address

Sahiwal District Sargodha
Sahiwal

Telephone

+923213456272

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ali Asghar Tours & Travels-Pvt Ltd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ali Asghar Tours & Travels-Pvt Ltd:

Share

Category


Other Travel Agencies in Sahiwal

Show All