22/08/2023
اپنی سرزمین کو اپنے ہی بھائی کے خلاف استعمال ہونے سے بچائیں ۔
آل بلتستان موومنٹ
گلگت بلتستان کے باشعور نوجوانوں کی انتھک محنت اور کوششوں سے اس خطے میں پچھلے ایک سال سے مذہبی منافرت میں خاص کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ گزشتہ دنوں میں اہلسنت کے تبلیغی اجتماعات میں اہلتشیع جبکہ محرم کے مجالس و سبیلوں میں اہلسنت حضرات نے شرکت کر کے بھائی چارگی کی فضاء کو مستحکم بنایا تھا ۔
حالیہ دنوں میں بلتستان ، چلاس اور اب نگر میں کچھ واقعات ایسے سامنے آرہے ہیں جس سے ہماری پچھلی تمام کوششوں پہ پانی پھرنے کا خطرہ دکھائی دے رہا ہے ۔
ہم گلگت بلتستان کے تمام مسالک ، مذاہب ، زبانوں ، قوموں ، سیاسی اور سماجی مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے تمام افراد سے برجستہ گزارش کرتے ہیں کہ یہی وقت عقلمندی دکھانے کا ہے ۔ دانشمندی کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اپنے صفوں میں اتحاد کو قائم رکھیں ۔ اپنی سرزمین کو اپنے ہی بھائی کے خلاف استعمال ہونے سے بچائیں اور اور اپنے تمام فیصلے خود کریں ۔
ہم یہ سمجھتے ہیں کہ بلتستان سے تانگیر تک کے باشعور نوجوان امن کی پائیداری کے لئے ہمارے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ ہم اپنے وطن کو آگے لیکر جا سکیں ۔
ABM (All Baltistan Movement)