21/05/2023
آج کل پاکستان بھر سے لوگ شمالی علاقہ جات کی طرف جا رہے ہیں۔ بہت زیادہ لوگوں کا سوال ہوتا ہے کہ ہم کس ٹریول کمپنی کے ساتھ جائیں اور کس کے ساتھ نہ جائیں۔ کچھ لوگوں کے سستے پیکجز دیکھ کر ہماری بھالی والی عوام ان کے ساتھ نکل جاتی ہے اور جو ہی ان کا ٹور شروع ہوتا ہے تو ان کو مسلئے نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں ۔اس سلسلے میں ہم آپ کے ساتھ کچھ چیزیں شیئر کرنا چاہتے ہیں کہ آپ کسی بھی ٹریول کمپنی کے ساتھ جائیں لیکن ان چیزوں کو مدنظر ضرور رکھیں۔
۔ کمپنی کو اپنا لائسنس دکھانے کا کہیں، جس کے اوپر گورمنٹ آف پاکستان کی سٹیمپ اور کمپنی کا نام درج ہو، کیوں کہ یہ لائسنس ہر ایک کے پاس نہیں ہوتا اُس کے لیے اپنے آپ کو اہل ثابت کرنا پڑتا ہے۔
اس کمپنی كا آفس کا ایڈریس ضرور ہونا چاہیے اور آپ اسکو گوگل پر جا کر تصدیق بھی کر سکتے ہیں کہ آیا یہ کمپنی موجود بھی ہے کہ نہیں۔
- کیا اُس کمپنی کی اپنی ویب سائٹ موجود ہے؟ یہ ایک پروفیشنل طریقہ ہوتا ہے کمپنی چلانے کا، اس سے آپکو فرق پڑنا چاہئے کیوں کہ آپ اپنی فیملی کے ساتھ ٹریپ پر جا رہے ہیں اور کسی اناڑی کے ساتھ تو بلکل نہیں جائیں گے۔
- اُس کمپنی کے ریوز والا سیکشن چیک کریں کہ جو لوگ پہلے ٹریول کر چُکے ہیں وہ اُن کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔ اگر وہ اُنکا سیکشن بند ہیں تو جانے سے پہلے ہزار دفعہ سوچیے گا۔ ریوز کو آپ گوگل اور Facebook دونوں پر چیک کر سکتے ہیں ۔
يه و آسان سی چیزیں ہیں جن کی بنیاد پر آپ کسی بھی کمپنی کو خود چیک کر سکتے ہیں۔۔ باقی خوش رہیں آباد رہیں
۔
۔