Dream Land LAND TOUR,s

Dream Land LAND TOUR,s سر زمین ھزارہ
ایک تصورارتی جنت۔۔۔۔
;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;
Heaven on Earth About
Adventure Sports, Travel and Tourism Company.

University, Corporate, Friends, Family Tours

Karachi\\\03212211326

Products
Specialist for:

Family, Honeymoon, Cultural Tours
College, University, Corporate Tours
Expeditions, Trekking Tours

Services:

River Rafting
Trekking / Hiking
Guides / Porters
Camping
Skiing
All mountain skiing
Cross-country skiing
Snowboarding
Ice Skating
Paragliding
Mountaineering
Rock Climbing
Ice climbing
Quad-B

iking
Archery
Jet Ski / Boating
Fishing / Fishing Classes
Trout Fish for sale
Jeep Safari
Mountain biking
Hotels booking
Many other services



Address:
Shinkiari Kpk

06/06/2022

شنکیاری
دی ڈریم لینڈ کی ایک خوبصورت ویڈیو،،
جس میں آپ شنکیاری اڈہ،، مین اڈے کی اطراف کا نظارہ کر سکتے ھیں،،،،،،،
رشید شنکیاروی

کوہ پیماؤں اور  سیاحوں پر تنقید کرنے والوں کیلئے غور کا مقام !! القران !! قُلْ سِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا كَیْ...
11/06/2021

کوہ پیماؤں اور سیاحوں پر تنقید کرنے والوں کیلئے غور کا مقام !!

القران !!
قُلْ سِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا كَیْفَ بَدَاَ الْخَلْقَ ثُمَّ اللّٰهُ یُنْشِئُ
النَّشْاَةَ الْاٰخِرَةَؕ-اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌۚ(۲۰)
ترجمعہ : کہہ دیجیے کہ زمین کی سیر کر کے نظارہ کریں کہ اللہ نے کیسے خلقت کو پہلی دفعہ پیدا کیا ۔ اسی طرح وہ آخرت میں دوبارہ پیدا کرے گا۔ بے شک اللہ ہر چیز پر قادر ھے۔

حدیث مبارک !!
’’إنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ
ترجمعہ : اعمال کا دارومدار نیتوں پر ھے۔
مندرج بالا آیت قرآنی اور حدیث مبارکہ سے معلوم ھوتا ھے کہ معرفت خداوند کیلئے زمین کی سیر بھی عبادت ھے۔ بیشک اعمال کا دارومدار نیتوں پر ھے ۔ !!❤
Balakot forest 🖤

Pic: AMMAR AHMAD

 #جس سال کا آغاز جمعہ سے ہوگا #وہ سال انشاء اللہ خوبصورت ہوگا❤️ #نیا سال مبارک ہو 2021 مبارک ہو یہ نیا سال نئی خوشی ، نئ...
31/12/2020

#جس سال کا آغاز جمعہ سے ہوگا
#وہ سال انشاء اللہ خوبصورت ہوگا❤️
#نیا سال مبارک ہو 2021 مبارک ہو یہ نیا سال نئی خوشی ، نئے اہداف ، اور نئی کامیابیوں کا باعث بنے آمین
😊❤

🍃🍃 🌹🌹 🍃🍃۔  *🌹 میرا خیال 🌹*  نیکی  کرنے  کیلئے    کروڑ   پتی  ہونا  ضروری نھیں بس دل میں نیکی کا جذبہ ہونا چاھئیے۔۔۔!!!
29/12/2020

🍃🍃 🌹🌹 🍃🍃۔

*🌹 میرا خیال 🌹*

نیکی کرنے کیلئے
کروڑ پتی ہونا
ضروری نھیں بس دل میں
نیکی کا جذبہ ہونا چاھئیے۔۔۔!!!

گندلاں دا ساگ تے مکھن مکئلہائ آں میں سجنا دے لئیپنجاب کی اصل پہچان سرسوں کے ساگ اور مکئی کی روٹی سے بہتر اور کوئی نہیں،ت...
06/12/2020

گندلاں دا ساگ تے مکھن مکئ
لہائ آں میں سجنا دے لئی

پنجاب کی اصل پہچان سرسوں کے ساگ اور مکئی کی روٹی سے بہتر اور کوئی نہیں،
تاریخ کے مطابق سرسوں کا ساگ پنجاب کے دیہاتیوں کی غذا تھا- اس پر گھر کے بنے مکھن کا تڑکا پنجاب کے زرخیز کھیتوں میں کام کرنے والے محنت کشوں کے لئے غذائیت سے بھرپور بہترین کھانا تھا- وہ دیسی گھی، دیسی مکھن، لسی، دیسی پنیر اور چھاچھ کی اتنی تشہیر کرتے کہ رفتہ رفتہ شہر پنجاب نے بھی اسے اپنانا شروع کردیا-
گندلاں دا ساگ بھی سرسوں کا ساگ ہی ہوتا ہے لیکن اس کا تنا موٹا ہوتا ہے اور اگر موٹا ڈنٹھل نہ ہو صرف پتے ہوں تو پھر سرسوں کا ساگ ہی ہوتا ہے۔۔۔!!!

جرید ، وادئی کاغان میں حالیہ برفباری کے بعد کچھ خوبصورت مناظر۔۔۔!!!
29/11/2020

جرید ، وادئی کاغان میں حالیہ برفباری کے بعد کچھ خوبصورت مناظر۔۔۔!!!

منقولتیزگام میں سفر کر رہا تھا ۔مسافروں سے پوچھا دینہ کب آئے گا مجھے اترنا ہےتو مسافروں نے بتایا بھائی یہ تیزگام  ہے ۔دی...
26/11/2020

منقول
تیزگام میں سفر کر رہا تھا ۔مسافروں سے پوچھا دینہ کب آئے گا مجھے اترنا ہے
تو مسافروں نے بتایا بھائی یہ تیزگام ہے ۔دینہ سے گزرے گی مگر رکے گی نہیں
یہ سن کر میں گھبرا گیا مگر مسافروں نے کہا گھبراؤ نہیں
دینہ اسٹیشن سے گذرتے ہوئے یہ ٹرین سلو ہو جاتی ہے
تم ایک کام کرنا جیسے ہی ٹرین آہستہ ہو تو تم دوڑتے ہوئے ٹرین سے اتر کر آگے کی طرف بھاگ پڑنا ،جس طرف ٹرین جا رہی ہےاس طرح کرو گے تو تم گروگے نہیں
دینہ آنے سے پہلے ہی مسافروں نے مجھے گیٹ پر کھڑا کر دیا
اب دینہ آتے ہی ٹرین آہستہ ہوئی تو میں ان کے بتانے کے مطابق پلیٹ فارم پر کودا اور کچھ زیادہ ہی تیزی سے دوڑ گیا
اتنا تیز دوڑا کہ اگلے ڈبے تک جا پہنچا
اگلے ڈبے کے کچھ مسافر دروازے میں کھڑے تھے ان مسافروں میں کسی نے میرا ہاتھ پکڑا تو کسی نے شرٹ پکڑی اور مجھے کھینچ کر ٹرین میں چڑھا لیا
اب ٹرین رفتار پکڑ چکی تھی اور سب مسافر کہے رہے تھے
تیرا نصیب اچھا ہے جو تجھے یہ گاڑی مل گئی
ورنہ یہ تیزگام ہے اور دینہ میں نہیں رکتی!!

01/09/2020

دریا سرن شنکیا ری کے مقا م پر

چاھنے والے سبھی دوستوں کو دلی عید مبارک قبول ھواگرچہ تین ماہ سے وباء،، لاک ڈاؤن ۔بے روزگاری،، بے تحاشہ اموات،، کراچی میں...
23/05/2020

چاھنے والے سبھی دوستوں کو دلی عید مبارک قبول ھو
اگرچہ تین ماہ سے وباء،، لاک ڈاؤن ۔بے روزگاری،، بے تحاشہ اموات،، کراچی میں طیارہ حادثے نے پورے ملک کو سوگ میں مبتلا کر رکھا ھے۔۔۔بے تحاشہ گھروں سے جنازے اٹھے ھیں ۔۔غم و رنج کی اس فضا میں آپ کی جھولی میں جتنی بھی خوشیاں باقی بچی ھیں ۔۔بانٹ دیجئے،،، ارد گرد بغور دیکھیں
جہاں لگے کہ آپ کی مٹھی بھر خوشیاں دینے سے چند لمحے مسکرا سکتے ھیں ضرور بانٹیں محبتیں
خوشیاں ۔۔۔مٹھائی کی صورت،، سو پچاس عیدی کی صورت۔۔۔۔پرسہ کی صورت۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رب الکریم میرے سمیت آپ سب سے راضی ھو جائے آمین
بہت بہت عید مبارک
#رشید
#شنکیاروی

شنکیا ری کنڈ سے اگے سراں کے ٹور پے دوستوں کے ساتھ
29/04/2020

شنکیا ری کنڈ سے اگے سراں کے ٹور پے دوستوں کے ساتھ

ہزارہ میں پیدا ہونے والے کم و بیش 50 اقسام کے پھلوں  میں سے قریب 20 جنگلی پھل ہیں۔لوکاٹ:-یہ ہزارہ میں سب سے زیادہ پیدا ہ...
29/04/2020

ہزارہ میں پیدا ہونے والے کم و بیش 50 اقسام کے پھلوں
میں سے قریب 20 جنگلی پھل ہیں۔
لوکاٹ:-
یہ ہزارہ میں سب سے زیادہ پیدا ہونے والا پھل ہے۔ لوکاٹ کے بڑے بڑے باغات ہری پور، پنجکٹھہ اور سرائے صالح میں ہیں۔ یہ نہایت فرحت بخش پھل ھے جب پوری طرح سے پک جائے تو اس میں ترشی کم اور مٹھاس کہیں زیادہ پائی جاتی ہے۔ لوکاٹ کے پھل میں تین گھٹلیاں ہوتی ہیں جو دراصل اس کا بیج بنتا ہے۔ یہ پھل یہاں سے دوسرے شہروں اور دیگر ممالک کو برآمد کیا جاتا۔ ہمارے ہاں یہ اتنا عام پھل ہے کہ،تقریبا ہر گھر میں اس کے دو تین درخت لگے ہوتے ہیں۔ لوکاٹ کا سیزن اپریل کے تیسرے ھفتے میں شروع ہو کر مئی میں ختم ہو جاتا ھے۔ یہ عام طور پر 1500 سے 2500 فٹ کی بلندی پر پایا جاتا ہے۔ علاقے بھر کا رواج ہے جب لوکاٹ کا پھل پک جاتا ہے تو دور دراز کے عزیز و اقارب اور علاقے سے باہر دوستوں کو بھیجا جاتا ہے۔
لیچی:-
یہ ایک لذیذ پھل ہے جس کا تنا بھی خوب صورت اور سدابہار ہوتا ہے جس کی اونچائی 10 سے 12 فٹ تک ہوتی ہے۔ یہ پھل ہزارہ کے باغات میں زیادہ پرانا نہیں ھے۔ یہ ہری پور اور خان پور کے باغات میں کاشت کیا گیا ہے اور گھروں میں بہت کم لگا جاتا ہے۔
اﺲ ﮐﯽ ﭼﮭﺎﻝ ﺳﺮﺥ ﺭﻧﮓ ﮐﯽ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ۔ ﺍﻧﺪﺭ ﺳﻔﯿﺪ ﮔﻮﺩﺍ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮏ گٹھلی، کہا یہ جاتا ہے کہ دل کی کمزوری، جگر کے امراض اور یرقان سمیت مختلف امراض میں انتہائی مفید ہے۔
خوبانی:-
خوبانی بھی ہزارہ کا ایک خاص میوہ ہے۔ خوبانی کے درخت جب پھول لیتے ہیں تو وادیاں نہ صرف سفید پھولوں کی چادر اوڑھ لیتی ہیں بھینی بھینی خوشبو سے علاقہ معطر ہو کر رہ جاتا ہے۔ یوں تو خوبانی بہت سے علاقوں میں پیدا ہوتی ہے اور یہ پھل پورے ملک میں عام طور پر ملتا ہے مگر ہزارہ کے لوگوں کی اس سے کچھ خاص وابستگی ابھی تک چلی آ رہی تھی۔ ایک روایت جو آج سے کوئی تین دہائیاں پہلے تک زندہ رہی، ہاڑ کے مہینے میں گندم کی فصل تیار ہوتی تو گاہنے کے لیے کھلیانوں میں ڈالی جاتی اور آخر میں زمیندار اپنا غلہ سنبھال لینے کے بعد میں وہاں پر موجود بچوں سے کہتا بچو آگے آ جاو اور ان کی جھولیوں میں غلہ (گندم) ڈالتا جاتا اور بچے گاؤں کی دوکان (ہٹی) سے خوبانی لے کر کھایا کرتے تھے بچوں کو ملنے والے اس حصہ کو کھلاڑونڈہ کہتے ہیں۔ ان باتوں کی چاشنی وہی جان سکتا جو اس ماحول میں پروان چڑھا ہو۔ خوبانی حویلیاں، وادی نیلان، سمندرکٹھہ اور وادی ہرو اور ہزارہ بھر میں پیدا ہوتی ہے، یہ 1500 سے 4000 تک کے علاقے میں عام پائی جاتی ہے۔
امرود:-
امرود سب کا جانا پہچانا پھل ہے اور اس ریجن میں بہت سے علاقوں میں پیدا ہوتا ہے تاہم ہری پور کے گرد و نواح میں امرود کے بڑے بڑے باغات ہیں جن میں ہری پور، سرائے صالح، شاہ مقصود اور اخوند بانڈی کے امرود اپنے ذائقے کے اعتبار سے منفرد ہیں۔
آلو بخارہ:-
یہ پھل بھی ھزارہ ایک مشہور پھل ھے۔ ہری پور کے باغات میں اعلی قسم کا کالا آلوبخارہ پیدا ہوتا ہے۔ یہ درخت ہوم گارڈنز میں بھی لگایا جاتا ہے۔ آلوبخارے کا درخت عام طور پہ بمشکل دس سے پندرہ سال تک ہی پھل دیا ھے اور پھر اس کی زندگی ختم ہو جائے گی۔ ہری پور میں Govt. Botanical Nursery Farm کے ایک افسر نے میرے پوچھنے پر بتایا کہ علاقہ میں تربیلہ جھیل کی وجہ سے پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے آلوبخارہ، لوکاٹ اور دیگر درختوں کی life اور growth پر فرق پڑا ہے۔
آلوچہ:-
یہ پھل کئی اقسام پر مشتمل ہے جن میں زرد رنگ کا آلوچہ، کچ رنگا آلوچہ، چھوٹا آلوچہ وغیرہ شامل ہیں۔ بعض اوقات باغبان اور زمیندار آلوچہ کے درخت پر آلوبخارہ کی پیوند کاری کر لیتے
ہیں جس کی وجہ سے درخت ایک الگ قسم کا پھل دینے لگتا ہے۔
آم:-
آم ایک میٹھا اور خوش ذائقہ پھل ہے۔ اس پھل کی جنوبی پنجاب اور سندھ میں بہتات ہونے کی وجہ سے آم بھی وہیں کا کا پھل لگتا ہے مگر ایسا نہیں ہے۔ ملک میں بہت سے علاقوں کی طرح آم بھی یہاں پیدا ہوتا ہے۔ ہری پور میں یہ بیڑ ( تناول ) اور شاہ مقصود کے علاقے میں پیدا ہوتا ہے اس کے علاوہ ہری پور کے ہوم گارڈنز میں اس کے درخت عام ہیں جو اچھا خاصا پھل دیتے ہیں۔
خربوزہ:-
خربوزہ ہری پور کی خاص پیداوار ہے۔ چہاری کس ضلع اٹک متصل سے علاقہ ڈنگی ٹیوب ویل میں خربوزہ کاشت کیا جاتا ہے۔ مئی کے مہینے میں اگر آپ شاہراہ قراقرم پر سفر کریں تو زمیندار خصوصا دیہاڑی دار پرچون فروش لڑکے سڑک کے کنارے خربوزہ بیچتے نظر آئیں گے۔ جو انتہائی میٹھا و خوش ذائقہ ہوتا ہے۔ خربوزہ میدان ہزارہ میں پیدا ہوتاھے۔
جامن:-
گرمیوں کا تحفہ جامن کئی امراض کے لئے شفا بخش قدرت کا تحفہ ہے۔ جامن کا درخت جب پھل دیتا ہے تو شاخیں جھول جاتی ہیں۔ جامن کا درخت سدا بہار قسم کا درخت ہے جو پت جھڑ کے موسم میں دیگر درختوں کی طرح یکدم اپنے پتے نہیں جھاڑتا۔ یہی تو اسکی خوبصورتی کا راز ھے۔ اس کی چھاوں گھنی اور ٹھنڈی ہوتی ہے۔ زیریں ہزارہ میں جامن باغات اور ہوم گارڈن میں یکساں طرح کا پھل ہے۔
بشکریہ
محبوب کالس ایڈوکیٹ
*رشید شنکیاروی*

سکردو  انے کے دو طريقے1: جہاز میں اسلاماباد سے ڈائریکٹ سکردو 45  میں پہنچ سکتے ہیں ۔2:بائے روڈ روالپنڈی سے ہزارہ موٹروے ...
12/02/2020

سکردو انے کے دو طريقے
1: جہاز میں اسلاماباد سے ڈائریکٹ سکردو 45 میں پہنچ سکتے ہیں ۔

2:بائے روڈ روالپنڈی سے ہزارہ موٹروے سے ہوتے ہوئے کاغان ناران بابوسر ٹاپ۔
بابوسر ٹاپ سے تقریبا ڈیڑھ گھنٹے اترائی کیبعد آپ چلاس شہر پہنچ جائیںنگے ،چلاس سے جگلوٹ تقریبا تین گھنٹے کی مسافت ہے۔
جگلوٹ سے سکردو تقریبا 170 کیلو میٹر مسافت ہے ۔
جگلوٹ سے سکردو آنے کے لئے آپکے پاس دو راستے ہیں ۔
نمبر ایک جگلوٹ سے آگر آپ شمال کیجانب آپ سفر کریں یعنی وادی استور چلم ،اور دیوسائی، سے ہوتے ہوئے آپ سکردو میں داخل ہونگے ۔یہ راستہ سیزنیبل ہیں ۔
دوسرا راستہ آپ جگلوٹ سے سیدھا سکردو آسکتے ہیں ۔
سکردو براستہ روندو ستک یہ راستہ سالہا سال تمام قسم کی ٹریفک کے اوپن رہتا ہے ۔۔۔!!!

'جنوری' #جنوری کی بارش کیچھوٹی چھوٹی بوندیں جبیاد کی ہتھیلی پرقطرہ قطرہ گرتی ہیںگزرے بیتے کتنے پلساتھ لے کے آتی ہیںمیرے ...
30/01/2020

'جنوری'

#جنوری کی بارش کی
چھوٹی چھوٹی بوندیں جب
یاد کی ہتھیلی پر
قطرہ قطرہ گرتی ہیں
گزرے بیتے کتنے پل
ساتھ لے کے آتی ہیں
میرے بالوں میں اٹکی
ننھی ننھی موتی سی
اجلی اجلی یہ بوندیں
تن کو کب بھگوتی ہیں
من کو چھید دیتی ہیں
اس حسین موسم میں
درد سوۓ سوۓ سے
خود ہی جاگ جاتے ہیں
جنوری کے اس ماہ میں
منجمد سے روز و شب
سرد رویوں جیسی
بدلحاظ پروا جب
مجھ کو چھو کے جاتی ہے
آگ سی لگاتی ہے
برف جیسا سورج ہے
صبح سی دوپہریں ہے
رات جیسی شامیں ہیں
شام جیسی صبحیں ہیں
گہری کالی راتوں میں
کچھ پرانی یادیں ہیں
قطرہ قطرہ یادوں کے
اجلے دودھیا موتی
میرے بالوں میں اٹکے
من کو چھید دیتے ہیں...ااا

NARAN bazar now a days under the carpet of snow...❄️
17/01/2020

NARAN bazar now a days under the carpet of snow...❄️

"Snow was falling,So much like starsfilling the dark treesthat one could easily imagineits reason for being was nothing ...
16/01/2020

"Snow was falling,
So much like stars
filling the dark trees
that one could easily imagine
its reason for being was nothing more
than prettiness...!!!

25/12/2019
باڈگوئی ٹاپ ۔۔۔باڈگوئی ٹاپ جسے اتروڑ پاس بھی کہتے ہیں، دیر کوہستان کو سوات کوہستان سے ملانے والا ایک قدیم راستہ ہے ۔ اس ...
24/12/2019

باڈگوئی ٹاپ ۔۔۔

باڈگوئی ٹاپ جسے اتروڑ پاس بھی کہتے ہیں، دیر کوہستان کو سوات کوہستان سے ملانے والا ایک قدیم راستہ ہے ۔ اس پاس کو دونوں طرف کے کوہستانی قبائل صدیوں سے استعمال کرتے آرہے ہیں، اس پاس کے ذریعے تھل سے کالام پہنچنے مییں تقریباٰ تین سے چار گھنٹے لگتے ہیں۔ ہر سال ہزاروں کے تعداد میں سیاح سوات سے ہوتے ہوئے اس راستے پہ کمراٹ آتے ہیں ، اس راستے پر سفر کرکے سیاح نہ صرف وادی کمراٹ کا سیر کرلیتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ مدین ،بحرین،کالام، مہوڈنڈ اور اتروڑ کے نظارے بھی مفت میں دیکھ سکتے ہیں ۔ اگر آپ ایک ہی ٹور میں کالام اور وادی کمراٹ دیکھنا چاہتے ہیں, تو آپ کو سوات موٹروے سے سیدھا مینگورہ آنا ہوگا، مینگورہ سے پھر آگے کالام کے طرف آنا ہوگا، کالام سے اتروڑ گاؤں تک جیپ کا ٹریک دریا کے ساتھ ساتھ ایک ہموار راستہ کی صورت چلتا ہے۔ جونہی اتروڑ گاؤں سے آگے سفر شروع ہوتا ہے تو لکڑی کا پل کراس کرتے ہی بائیں جانب راستہ باڈگوئی پاس کی طرف راہنمائی کرتا ہے۔ پاس کی چڑھائی شروع ہوتے ہی گھنا جنگل شروع ہو جاتا ہے ، جو جو آپ اونچائی کی طرف فاصلہ طے کرتے جاتے ہیں اس کی خوبصورتی میں بے پناہ اضافہ ہوتا جاتا ہے۔ اس جنگل میں بڑے بڑے تنوں والے قدیم ترین درخت دیکھے جا سکتے ہیں۔ ٹاپ کے قریب سے پیچھے مڑ کے دیکھیں تو اتروڑ اور گبرال گاؤں کی طرف سے چاروں طرف جہاں بھی نظر جاتی ہے گھنا جنگل ہی دکھائی دیتا ہے ۔ہر جگہ لہلہاتے میدانیں ،ہرطرف رنگ برنگ پھولوں سے بھرے پہاڑ اور پرسکون نظارے سیاحوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردیتے ہیں۔ سرسبز میدانوں کو دیکھ کر ایسے لگتا ہے جیسے قدرت نے کوئی سبز قالین تہہ در تہہ بچھا دیا ہو۔ راستے میں بہتے جھرنے اس روڈ کی خوبصورتی میں اور بھی اضافہ کرتے ہیں۔ باڈگوئی پاس میں گلیشئر سڑک کے قریب ہوتے ہیں , اسلئے آپ جی بھر کے برف کھا سکتے ہیں. ہر سال چودہ اگست کو سوات کوہستان اور دیر کوہستان کے جوان یہاں جمع ہوکر جشن آزادی مناتے ہیں، نوجوان ستار کے دھنوں پر روائیتی رقص کرکے خوب ہلہ گلہ کرتے ہیں ۔ باڈگوئی پاس کا راستہ مئی سے لے کر نومبر تک کھلا ہوتا ہے، راستہ فور بائی فور گاڑی کا ہے جو آپ کو کالام کے بازار میں کہیں سے بھی مل جائی گی۔۔۔!!!

18/12/2019
گیارہ دسمبر پہاڑوں کا عالمی دنگیارہ دسمبر کو دنیا بھر میں پہاڑوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے تا کہ لوگوں کی توجہ پہاڑوں او...
11/12/2019

گیارہ دسمبر پہاڑوں کا عالمی دن
گیارہ دسمبر کو دنیا بھر میں پہاڑوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے تا کہ لوگوں کی توجہ پہاڑوں اور پہاڑوں کے قریب رہنے والی آبادیوں کی طرف مبذول ہو سکے اور عوام میں پہاڑوں کے قدرتی ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے شعور بیدار کیا جا سکے۔ دنیا بھر کی جنگلی حیات، جنگل اور نیشنل پارکس کا پچاس فیصد سے زیادہ حصہ پہاڑوں میں واقع ہے۔ اور شاید یہ بات آپ کے لئے نئی ہو کہ دنیا بھر میں ایک ارب کے قریب افراد پہاڑوں اور ان کی وادیوں میں آباد ہیں جبکہ دنیا کی بیشتر آبادی پینے کا صاف پانی اور زراعت کے لیے پہاڑوں سے آنے والے پانیوں (چشموں، ندی، نالوں، دریاوں) پر انحصار کرتی ہے۔ موسمیاتی تغیرات کا اثر پہاڑی علاقوں اور گلیشیئرز پر بڑی تیزی سے ہو رہا ہے۔ خشک پتھریلے پہاڑوں کے ارد گرد آبادی کو گرمی کی شدت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ برفانی گلیشیئرز بہت تیزی سے پگھلنے لگتے ہیں جس سے دریاؤں میں سیلاب کا خدشہ پیدا ہوجاتا ہے۔

پاکستان میں دنیا کی حسین ترین برفانی چوٹیاں اور دیگر پہاڑی سلسلے بھی ہیں۔ پانچ برفانی چوٹیاں تو ایسی ہیں جن کی بلندی چھبیس ہزار فٹ سے زائد ہے جبکہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو K2 اور نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت بھی پاکستان میں واقع ہے۔

پاکستان میں واقع خوبصورت پہاڑی سلسلوں میں سر فہرست سلسلہ کوہ ہمالیہ ہے جو اپنے ذیلی سلسلوں کے ساتھ دنیا کا سب سے اونچا پہاڑی سلسلہ ہے اور پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک تک پھیلا ہوا ہے جس میں دنیا کی بلند ترین چوٹیاں بشمول نیپال کی ماؤنٹ ایورسٹ موجود ہیں۔ دنیا کی آٹھ (8) ہزار میٹر سے بلند تمام چوٹیاں اسی پہاڑی سلسلے میں واقع ہیں۔ اس پہاڑی سلسلے کو دنیا کی چھت بھی کہلایا جاتا ہے اور اس کی بلندی کو اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس میں 7 ہزار 2 سو میٹر سے بلند 100 سے زیادہ چوٹیاں موجود ہیں جبکہ اس پہاڑی سلسلے سے باہر دنیا کی بلند ترین چوٹی کوہ اینڈیز کی "اکونکا گوا" ہے جس کی بلندی صرف 6 ہزار 9 سو 62 میٹر ہے۔

پاکستان کا دوسرا مشہور پہاڑی سلسلہ کوہ قراقرم ہے جو پاکستان، چین اور بھارت کے سرحدی علاقوں میں واقع ہے۔ یہ دنیا کے چند بڑے پہاڑی سلسلوں میں شامل ہے۔ قراقرم ترک زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب کالی بھربھری مٹی ہے۔

پاکستان کا ایک اور اہم و قابل ذکر پہاڑی سلسلہ کوہ ہندوکش ہے جو شمالی پاکستان کے ضلع چترال اور افغانستان کا اہم پہاڑی سلسلہ ہے۔ ہندوکش کی سب سے اونچی چوٹی ترچ میر چترال پاکستان میں ہے جس کی بلندی 7 ہزار 7 سو 8 میٹر ہے۔

پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ بلوچستان اور سندھ کی سرحد پر واقع کیر تھر کا پہاڑی سلسلہ حسین قدرتی مناظر کا مجموعہ اور نایاب جنگلی حیات کا مسکن ہے۔

صوبہ سندھ کے صحرائے تھر میں واقع کارونجھر کے پہاڑ بھی بے مثال خوبصورتی کے حامل ہیں۔
تحریر و تحقیق شاہد محمود
تصاویر بشکریہ گوگل

آخرکار آج ہزارہ موٹروے کا مانسہرہ تک  افتتاح ہوہی گیا۔اب مانسہرہ سے اسلام آباد کا سفر 2 سے بھی کم گھنٹوں میں طے ہو سکے گ...
24/11/2019

آخرکار آج ہزارہ موٹروے کا مانسہرہ تک افتتاح ہوہی گیا۔
اب مانسہرہ سے اسلام آباد کا سفر 2 سے بھی کم گھنٹوں میں طے ہو سکے گا۔۔پاکستان کی یہ سب سے خوبصورت اور دلفریب وادیوں سے گزرنے والی ہزارہ موٹروے کی تعمیر کا تخمینہ تقریبا 137 ارب روپے ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ اس کا مانسہرہ سے تھاکوٹ جانے والا دوسرا حصہ فروری 2020 میں مکمل کر لیا جائے گا۔
پاکستان اور چین کے ماہرین کی مشترکہ کاوشوں سے تیار ہونے والی اس سڑک میں دو جدید ترین ٹنل، نو فلائی اوور اور 47 پل تعمیر کیے گئے ہیں۔
چین کی بندرگاہوں سے مصنوعات دوسرے ممالک تک جانے میں 4000 کلومیٹر کی مسافت بنتی تھی جبکہ سی پیک کی بدولت گوادر سے منسلک ہونے کے بعد یہ فاصلہ 2000 کلومیٹر سے بھی کم رہ جائے گا۔
آغاز ہی سے توقع کی جا رہی ہے کہ ہزارہ موٹروے پر روزانہ 10 ہزار گاڑیاں سفر کریں گی جبکہ سال 2020 میں توقع ہے کہ اس پر روزانہ 28 ہزار گاڑیاں سفر کریں گی۔ اس منصوبے کی بدولت مختلف مد میں پاکستان کو 38 ارب روپیہ کی سالانہ بچت ہوسکے گی۔۔۔!!!

وتعز من تشاء وتزل من تشاء: “اللہ جسے چاہے عزت دیدے، جسے چاہے ذلیل کردے”اے اللہ! دونوں جہانوں کے مالک تو جسے چاہے حکومت د...
14/11/2019

وتعز من تشاء وتزل من تشاء:
“اللہ جسے چاہے عزت دیدے،
جسے چاہے ذلیل کردے”

اے اللہ! دونوں جہانوں کے مالک
تو جسے چاہے حکومت دیدے
اور جس سے چاہے چھین لے۔
اللہ! جسے چاہے عزت بخشے
جسے چاہے ذلیل کردے۔
ہر طرح کی بھلائی صرف اللہ ہی کے اختیار میں ہے۔
بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔
عزت اور ذلت صرف اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے۔
کوئی انسان کسی کو ‏نہ عزت دے سکتا نہ ہی کسی کو ذلیل کر سکتا ہے۔
جب اللہ تعالیٰ کسی کو عزت دینا چاہے تو پھر ساری دنیا مل کر بھی اسے ذلیل نہیں کر سکتی۔
لیکن اللہ تعالی جب عزت دیتا ہے تو پھر اس کا امتحان بھی لیتا ہے۔
اللہ تعالی پر یقین ہو تو انسان ہر امتحان میں کامیابی حاصل کرلیتا ہے۔
زندگی میں اگر کوئی ناحق آپ کے کردار کو داغدار کرنے کے لیے چوراہے پر کیوں نہ مجمع جمع کرلے،
اس وقت بھی اطمینان رکھیں کہ عزت اور ذلت صرف اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے۔
انسان کتنا بھی سرکش کیوں نہ ہو۔۔۔۔۔
وہ اپنی زبان سے صرف نازیبا کلمات ہی نکال سکتا ہے۔
نیک انسان کے ہاتھ میں صرف محنت اور کوشش ہے۔ کامیابی اللہ دیتا ہے ۔
بیشک عزت اور ذلت دونوں ہی اللہ رب العالمین کے ہاتھ میں ہے۔
اللہ تعالی جسے چاہے حکومت دیدے
اور جس سے چاہے چھین لے۔۔۔
جسے چاہے عزت بخشے
اور جسے چاہے ذلیل کردے۔
سارے بھلائی کے اختیار بے
شک اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے
وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
رات کو دن میں اور دن کو رات میں پروتا ہے۔
ایک نطفہ سے، ایک جان سے دوسری جان کو پیدا کرتا ہے۔ زمین ۔۔آسمان۔۔۔ چاند ۔۔۔سورج۔۔یہاں تک کہ ہر ذرہ ذرہ اسی کے تابع ہیں ۔
اللہ اپنے خزانے سے بے حساب نوازتا ہے ۔۔۔۔
اور اپنے فضل و کرم کے خزانے سےگناہوں کو بخش دیتا ہے۔

اللہ تعالی ہر شے پر غالب ہے۔
اللہ کی ذات جس کو کسی طاقتور کی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی اور نہ ہی کسی قدرت رکھنے والے کی قدرت اس کو کمزور کرسکتی ہے۔
اللہ تعالیٰ باخبر بلند و بالا بابرکت ذات ہے۔
اس دنیا میں کسی کی کامیابی کسی سے برداشت نہیں ہوتی۔
کئی لوگ بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔۔۔۔
کئی ذلیل کرتے ہیں ۔۔۔۔۔ کئی طعنے کستے ہیں ۔۔۔۔کئی رکاوٹیں پیدا کرتے ہیں ۔۔۔۔۔کئی الزامات لگاتے ہیں ۔۔۔۔کئی سازشیں کرتے ہیں
۔کئی لوگ ایک دوسرے کو رسوا کرنے کے موقعے تلاش کرتے ہیں۔
اچھائی کو برائی کا روپ دے کر پیش کرتے ہیں۔
کسی کو بھی کیسی کی کامیابی برداشت نہیں ہوتی ۔
لیکن اللہ تبارک و تعالی ان الزامات ۔۔۔سازشوں ۔۔۔رکاوٹوں ۔۔۔۔ کو خاطر میں نہیں لاتا
۔وہ اچھے اور نیک انسان کے لئے آسانیاں پیدا کرتا ہے ۔۔
۔راستے کھولتا ہے۔۔۔۔منزل تک پہنچانے میں مدد فرماتا ہے۔ اللہ تعالی کی ہی ذات ہےجس کا ہاتھ میں ہر قسم کی عزت اور ذلت ہے۔
اللہ تعالی نے ساری مخلوق کو اپنے قبضے میں رکھا ہے۔۔۔وہ جسے چاہتا ہے عزت بخشتا ہے ۔۔۔جس سے چاہتا ہے کھینچ لیتا ہے۔اللہ تعالی جو نیک ہوتے ہیں انہیں اپنی مراد تک ضرور پہنچاتا ہے۔
سورہ ال عمران کی آیت نمبر 26 ” آپ کہہ دیجئے اے اللہ! اے تمام جہان کے مالک! تو جسے چاہے بادشاہی دے اور جس سے چاہے سلطنت چھین لے اور تو جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے، تیرے ہی ہاتھ میں سب بھلائیاں ہیں،بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے۔”
عزت اور ذلت دونوں ہی اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے۔اللہ چاہے فقیر کو غنی کردے۔۔۔۔یا غنی کو فقیر کر دے۔
سورہ فاطر آیت نمبر 10 تفسیر ۔ “جوشخص چاہتا ہے کے اسے دنیا اور آخرت میں عزت ملے،تو وہ اللہ کی اطاعت کرے،اس سے اسے یہ مقصود حاصل ہو جائے گا ۔اس لئے کے دنیا آخرت کا مالک اللہ ہی ہے، ساری عزتیں اسی کے پاس ہیں وہ جس کو عزت دے وہی عزیز ہوگا،جس کو وہ ذلیل کردے، اسے دنیا کی کوئی طاقت عزت نہیں دے سکتی”۔
وللہ العزتہ ولرسولہ وللمومننین (عزت تو صرف اللہ اور رسول کے لئے ہے )” یعنی عزت اللہ اور رسول کے علاوہ صرف ان کے لئے ہے ،جو سچے دل سے اللہ اور رسول کو مانتے ہیں، ان پر ایمان لاتے ہیں، اللہ اور رسولﷺ کے ہر فرمان اور ارشاد کو اپنی زندگی بنا لیتے ہیں ۔ چاہے کوئی کچھ بھی کہے۔مگر انہیں صرف اللہ اور رسول کی باتوں پر ہی یقین اور ایمان ہوتا ہے ۔‘‘
جو کوئی بھی عزت چاہتا ہے اسے پتہ ہونا چاہئے کہ عزت صرف اور صرف اللہ کی ہے۔ اللہ تعالی کے پاس جو چیز اوپر اٹھتی ہے وہ ہے صرف پاکیزہ قول اور صالح عمل ۔ جو لوگ چالبازیاں کرتے ہیں۔۔۔۔ دوسروں کے لئے برا سوچتے ہیں ۔۔۔۔ رکاوٹیں پیدا کرتے ہیں ۔۔۔۔یہ ان کے کھیل تماشے تھوڑے دنوں کے ہوتے ہیں ۔ایسے لوگوں کے لئے سخت عذاب ہوتا ہےاور بہت جلد ہی وہ غارت ہو جاتے ہیں ۔ حسب و نسب ۔۔۔ مال و دولت ۔۔۔۔ڈرا دھمکا کر ملنے والی عزت کوئی عزت نہیں ہے ۔۔۔۔بلکہ عزت تو وہ ہے جسے اپنے اعمال سے ،اپنے کرموں سے حاصل کیا جائے۔اللہ تبارک و تعالی کی عبادت اور اطاعت ہی سے عزت میسر ہوسکتی ۔پوری شدت کے ساتھ اللہ پر اعتماد و یقین رکھیں کہ عزت و ذلت دینے والی صرف وہی ایک ذات ہے۔ جو لوگ دوسروں کے لئے گڑھا کھودتے ہیں وہ خود اسی میں گرتے ہیں ۔۔۔رسوا اور ذلیل ہوتے ہیں ۔ کوئی کتنا بھی زور لگائے جسے اللہ عروج پر پہنچنا چاہے تو پھر کسی میں بھی اتنی قدرت نہیں کے اسے روک سکے۔۔۔!!!

طالب دعا!

چلاس ، بین الاقوامی شہرت یافتہ بابوسر ناراں روڈ برف باری کی وجہ سے 6 ماہ ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے مکمل بند  ۔نوٹیفکیشن ...
09/11/2019

چلاس ، بین الاقوامی شہرت یافتہ بابوسر ناراں روڈ برف باری کی وجہ سے 6 ماہ ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے مکمل بند ۔نوٹیفکیشن جاری۔۔۔!!!

سكردو سے گلتری جاتے ہوئے چند مقامی لوگ دیوسائی میدان میں برف باری کی وجہ سے پھنسے مسافروں کو پاک آرمی کے جوان ریسکیو کرت...
08/11/2019

سكردو سے گلتری جاتے ہوئے چند مقامی لوگ دیوسائی میدان میں برف باری کی وجہ سے پھنسے مسافروں کو پاک آرمی کے جوان ریسکیو کرتے ہوئے۔
شکریہ پاکستان آرمی۔۔۔!!!

08/11/2019

موٹر وے انتطامیہ نے ٹول پلازہ پر لمبی قطاریں ، گھنٹوں باری کا انتظار تمام مسائل کا حل نکال لیا، مسافروں کو بغیر کسی رکاوٹ کے بہترین سفری سہولت دینے کے لیے ایم ٹیگ لازی قرار دے دیا گیا۔

ویسے اعلان 12جون 2019 میں ھوا تھا۔

موٹروے انتظامیہ کے مطابق ایم ٹیگ والی گاڑی ٹول پلازہ پر سے گزرے گی تو سکینر کے ذریعے ٹول ٹیکس خود بخود ادا ہو جائے گا, اس سے شہریوں کا نہ صرف وقت بچے گا بلکہ ٹریفک کی روانی میں خلل بھی نہیں آئے گا، جسے شہریوں نے خوش آئند قرار دیا ہے۔
موٹر وے انتظامیہ کا کہنا تھا ایم ٹیگ کے حوالے سے آگاہی مہم پہلے سے چلائی گئی تھی، اب کسی بھی گاڑی کو بغیر ایم ٹیگ کے موٹر وے پر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔۔۔!!!

نومبر کے پہلے ہفتے میں ناران میں شدید برف باری کا امکان ہے جس کے بعد ناران کو سیاحوں کے لیئے بند کیا جا سکتا ہے ان دنوں ...
03/11/2019

نومبر کے پہلے ہفتے میں ناران میں شدید برف باری کا امکان ہے

جس کے بعد ناران کو سیاحوں کے لیئے بند کیا جا سکتا ہے ان دنوں کسی بھی وقت راستے بند ہو سکتے ہیں

ناران میں سیزن کا اختتام ہو چکا ہے زیادہ تر ہوٹل بند ہو چکے ہیں اور باقی بھی اگلے 10 سے 15 روز میں بند ہو جائیں گے۔۔۔!!!

کچھ دنوں سے اپنی طبیعت خراب چل رھی تھی ۔۔انزائٹی نے  بہت تنگ کر دیا ھے ۔۔۔۔آج اچانک امی جان کا شوگر شوٹ ھو گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔...
19/10/2019

کچھ دنوں سے اپنی طبیعت خراب چل رھی تھی ۔۔انزائٹی نے بہت تنگ کر دیا ھے ۔۔۔۔آج اچانک امی جان کا شوگر شوٹ ھو گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔افرتفری اور ھو ھا میں تو ھم پریشان ھو گئے کہ فالج کا اٹیک ھوا ۔۔۔فوری انڈس لیکر گئے تو انہوں نے جناح ریفر کر دیا ۔۔۔۔۔۔۔الحمداللہّ جناح میں کافی سارے ٹیسٹوں کے بعد شوگر شوٹ ھونا ھی تجویز ھوا۔ . ۔۔۔۔ایک ھوسپٹل میں چھوٹا بھتیجا بلال جس کا سات ماہ پہلے ایکسی ڈنٹ ھوا تھا ۔۔ابھی تک اس کی ٹانگ کا علاج چل رھا ھے اور ھوسپٹلائیز ھے ۔۔۔اب ادھر امی جان کی ٹینشن اور اپر سے میری اپنی طبیعت انتہائی خراب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سب دوستوں سے خصوصی دعا کی اپیل ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جو دوست سعودیہ عرب میں ھیں ان سے گزارش ھے دوران عمرہ میری امی جان ۔۔بلال اور میری پوری فیملی کے لئیے اسپیشلی دعا کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
أَسْأَلُ اللَّهَ الْعَظِيمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ أَنْ يَشْفِيَك
جزاك اللّه‎‎ خيرًا
رشید شنکیاروی

Address

Near RHC SHINKIARI
Shinkiari

Telephone

00923212211326

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dream Land LAND TOUR,s posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share