04/08/2023
الرٹ!!!
عراقی ویزہ فری ہونے کی عراق سے ابھی تک کوئی مصدقہ سرکاری اطلاع نہیں ہے، اپنی واہ واہ کروانے کے لئے انٹرویو دینے والوں کو تو پہلے ہی بہت کچھ فری مل جاتا ہے اس لئے ان کی بات کا کیا کہا جائے۔ عراقی وزارت کے کسی ترجمان نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے ، ہردوسرے سال اربعین کے ویزہ میں آسانی اور جلدی پراسیس کے لَئے کفالہ کی آپشن دی جاتی ہے جس میں اپروول کے دن بچ جاتےہیں اور ویزہ جلدی لگ جاتا ہے لیکن یہ جب شروع کیا جاتا ہے تب بائی ائیر کے زائرین ہی اس سے فائدہ اٹھا پاتے ہیں ۔
دو دن سے فری ویزہ کی خبروں پر بہت سے لوگ سستے پیکیج کے نام پر بکنگ کر رہے ہیں جو کسی قسم کے فراڈ کا عندیہ بھی ہو سکتا ہے ،زائرین تصدیق ہونے سے پہلے ایسی کسی سرگرمی سے گریز کریں ۔۔