13/04/2024
آپ کو عارضی طور پر پاکستان کیوں چھوڑ جانا چاہیے؟؟؟
تحریر:ریحان باقر
اگر دس، بارہ گھنٹے کی ملازمت بھی آپکی فیملی کو بنیادی ضروریات،سہولیات مہیا نہیں کر سکتی تو اس جگہ سے ہجرت کر جائیں.اللہ کی زمین بہت بڑی ہے. آپ کو بہتر مسلمان اور بہتر انسان ملیں گے نئی چیزیں سیکھنے کو ملیں گے. خوف سے باہر نکلیں.اگر آپ کو اپنے کام کی چار، پانچ گنا زیادہ اجرت ملتی ہے تو لینے کی ضرور سنجیدہ اور فوری کوشش کریں.
زندگی گزارنے کے لیے انسان کو اپنی فیملی اور دو تین مخلص دوستوں کی ضرورت ہوتی ہے. تقریبا ہر ملک میں پاکستانی موجود ہیں. آپ کو نئے دوست مل جائیں گے (پرانے بھی نہین چھوڑنے) اس لیے جذباتی ہوئے بغیر اور unknownکا خوف ذہن سے نکالتے ہوئے اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے فوری فیصلہ کریں.اس لیے تھوڑی سی برین ڈریننگ ہو جانی چاہیے. ذہن کو فارغ رکھ کر زنگ لگانے سے بہتر ہے اسے کسی بھی جگہ، کسی بھی ملک میں کام میں لایا جائے.
اس وقت ایک کروڑ 25 لاکھ پاکستانی بیرون ملک موجود ہیں. اور یہ تعداد عنقریب ڈیڑھ کروڑ تک پہنچے گی.یہ بہت اچھی بات ہے. ہماری جتنی آبادی ہے، بے روزگاری ہے. Saturation ہے... کم ازکم ایک کروڑ مزید لوگ ملک سے عارضی طور پر باہر ہونے چاہیں. جب معیشت ٹھیک ہو گی لوگ چائنہ. کوریا کی طرح اپنے ملک واپس لوٹ آئیں گے. انشاءاللہ یہ ملک اسی طرح قائم و دائم رہے گا.
پردیس کے دکھ والی جذباتی ویڈیوز سے پرہیز کریں. خالی پیٹ، خالی جیب آپ اپنوں کے ساتھ رہ کر بھی ان کے لیے کچھ نہیں کر سکتے.😢 بے بسی کی زندگی سے نکلیں.. . آپ اپنی فیملی کے ساتھ شمالی علاقہ جات کا ایک دس دن کا سالانہ ٹور بھی نہیں کر پاتے تو زندگی میں کیا بچتا ہے.......
اس وقت انٹرنیٹ کی سہولت کی وجہ سے لوگ پردیس میں رہ کر بھی ایک طرح سے اپنے وطن میں رہ رہے ہوتے ہیں. دو سے تین گھنٹے گھر والوں سے بات کرتے ہیں، کچھ تو پانچ، چھ گھنٹے بھی گھر والوں سے بات کرتے ہیں. پاکستان میں رہ کر فیملی سے اتنی بات نہیں ہو پاتی.
تازہ ترین تحقیق کے مطابق 2075 میں پاکستان دنیا کی چھٹی بڑی معیشیت ہو گااگر آپ اس وقت تک انتظار کر سکتے ہیں تو یہیں ٹکے رہیں۔وگرنہ نکلیں۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔