07/06/2024
یورپ میں مہاجرین اور سیاسی پناہ گزینوں کی آخری امید بھی دم توڑ گئی
05 جون, 2024. 03:26
پرتگال نے ایمیگریشن پالیسی سخت کر دی ہے جب کہ اب وزٹ ویزہ پر ورک پرمٹ کا اجراء نہیں ہو سکے گا۔
گزشتہ ایک سال سے یورپ کے تمام ملکوں نے مہاجرین کی آمد روکنے کے لئے سخت پالیسیوں کا نفاذ کر رکھا ہے۔
پرتگال ایک واحد ملک ہے جہاں مہاجرین دیگر یورپی ممالک سے ناکام ہو کر مستقل سکونت اختیار کرنے میں کامیاب ہو جاتے تھے۔ یہاں تک کے وزٹ ویزہ پر پرتگال پہنچے والے سیاحوں نے بھی ورک پرمٹ حاصل کر رہے تھے۔
اس کے باعث پرتگال پر مہاجرین کا بوجھ کچھ یوں بڑھا کہ یومیہ 6 ہزار سے زائد ورک پرمٹ کی درخواستیں جمع ہونے لگیں اور 4 لاکھ ورک پرمٹ کی درخواستیں پینڈنگ ہیں۔
پرتگال کی دائیں بازو کی سیاسی جماعت نے مہاجرین کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھایا جس پر فیصلہ سازی کر دی گئی کہ پرتگال مائیگریشن پالیسی سخت کر رہا ہے۔
اس فیصلے کے تحت اب پرتگال میں کام کرنے کے خواہشمند افراد کو پرتگال پہنچنے سے قبل ورک پرمٹ حاصل کرنا ہو گا۔
واضح رہے کہ مذکورہ پالیسی کا اعلان پرتگال کے وزیر اعظم نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کیا ہے۔