Discover Swat

Discover Swat Discover Swat aims to provide best tourism services including travelling, trekking, hiking, Transpor
(9)

موسم خزاں کے آخری دن گاوں میں۔  ❤️🍂😍
23/11/2023

موسم خزاں کے آخری دن گاوں میں۔ ❤️🍂😍

13/11/2023

And most welcome to Swat ❤️😍

Autumn in Soq valley skardu , malaysian guests having time of thier life in pakistan.
21/10/2023

Autumn in Soq valley skardu , malaysian guests having time of thier life in pakistan.

27/09/2023

On world mountains day, Happy mountains day to all the mountains lovers across , we swatians are blessed with versatile beauty as shown by the lens of Brother saeed photography

ایک طویل ڈرامے کا اختتام ہو گیا! سارہ دن میڈیا نے آرمی کو سر پہ بٹایا تھا , کہ پاک آرمی نے اپنی جان ہتھیلی پہ رکھ کر , د...
22/08/2023

ایک طویل ڈرامے کا اختتام ہو گیا!
سارہ دن میڈیا نے آرمی کو سر پہ بٹایا تھا , کہ پاک آرمی نے اپنی جان ہتھیلی پہ رکھ کر , دنیا کی سب سے خطرناک آپریشن شروع کی .اور لوگوں کی حفاظت میں مصروف ہیں , لیکن ایک لڑکے کو ریسکیو کرنے کے بعد آرمی والے واپس چلے گئے!!
اب مقامی لوگ اپنے مدد آپ کے تحت سب کو ریسک کر لیا ہیں!! پاکستان ادارے اپریشن میں ناکام
لوگ اپنی مدد آپ چئیر لیفٹ تک پہنچ گئے
پچھتر سال گزرنے کے باوجود ہمارے ادارے اس قابل نہیں کہ ایک پھنسے ہوئے چیئر لفٹ سے آٹھ افراد کی زندگیاں بچائے
یہ چیئر لفٹ نہیں بلکہ پاکستان کے 76 سالہ نظام کی میت لٹکی ہوئی ہے جہاں 76 سال گزرنے کے باوجود بھی ہمارے ملک میں کوئی ایک ادارہ بھی ایسا موجود نہیں ہے جو محض ہزار فٹ پہ پھنسے لوگوں کو ریسکیو کر سکے۔

Watch my new experience of Wild cooking and give Feedback as well. Thank u
05/08/2023

Watch my new experience of Wild cooking and give Feedback as well. Thank u

In this mesmerizing ASMR style video, join us as we embrace the beauty of nature and embark on a journey of primitive cooking using a hot stone! With the soo...

انا للہ وانا الیہ راجعون 😢 انتہائی افسوس  کہ ہمارے سوات کا یہ نوجوان انعام منیر جو کہ کچھ دن پہلے  گودر پاس ٹریک میں دوس...
03/08/2023

انا للہ وانا الیہ راجعون 😢

انتہائی افسوس کہ ہمارے سوات کا یہ نوجوان انعام منیر جو کہ کچھ دن پہلے گودر پاس ٹریک میں دوستوں سے بچھڑ گیا تھا آج اس کی میت مل گئی تمام احباب سے دعاوں کی درخواست۔
گھر والوں اور ٹریکنگ والوں کیلئے بہت بڑا سانحہ اللہ تعالی ہمارے بھائی کو جنت اور گھر والوں کو صبر نصیب فرمایے۔ آمین

27/06/2023

مہوڈنڈ اور سیف اللہ جھیل کالام کو ڈرون کیمرے کی آنکھ پر قید کر کے آپ لوگوں کو پہنچانے کی کو شش کر رہا ہو، امید ہے آپ لوگوں کو پسند آجائی گی، تین دن پہلے یوٹیوب پر اپلوڈ کی تھی چونکہ ہم قدرتی مناظر پر دن محنت کر کے خالص نظارے دکھانے کی کوشش کرتے ہیں اور یوٹیوب پر عموما ہمارے پیارے پاکستان میں Negativity کو دیکھنا پسند اور وائرل کرواتے ہیں لہذا وہاں پر ہمار کام چلنا خا صا مشکل عمل ہے۔ اس لئے قدرتی نظاروں سے پیار کرنے والوں کیلئے یہاں اپلوڈ کر رہا ہو۔ دیکھیے اگر اچھی لگے تو شیئر کرکے سوات کو آگے پہنچانے میں مدد کریں۔ جزاکءاللہ

https://youtu.be/_u_lAZQr0Ag

ہاں تو مہینے پہلے ہر کوئی یہی بات کر رہا ہا تھا کہ بھائی صاحب یوٹیوب چینل کیوں نہیں چلا رہے ؟ آپ کے تو اچھے ویورز ہونگے ...
27/06/2023

ہاں تو مہینے پہلے ہر کوئی یہی بات کر رہا ہا تھا کہ بھائی صاحب یوٹیوب چینل کیوں نہیں چلا رہے ؟ آپ کے تو اچھے ویورز ہونگے پلاں پلاں۔ جواب دیتا نہیں جناب اتنی محنت مجھ سے نہیں ہو پائی گی لیکن خیر مان لیا اور چینل بنا لیا اپنا لیکن مجال ہے اس کے بعد وہ بندے یا بندے کی ذات نے ویڈیوز دیکھی ہو خیر گلہ کیا آپ لوگ مہوڈنڈ اور سیفاللہ جھیل کی یہ ویڈیو دیکھ لے اگر اچھی نہیں ہوگی تو چینل ختم کر دیتے ہے ؟

Trying to show you the best of swat valley , enjoy these drone shots and plan a trip to North with experience of Drone videography and photography. In video...

Mahodand and saifullah lake about today on 8/6/2023. It needs big heart to catch these shots with drone from this hight....
08/06/2023

Mahodand and saifullah lake about today on 8/6/2023.

It needs big heart to catch these shots with drone from this hight.

Look at the third picture with view of both Mahodand and Saifullah lake from one point.

15/05/2023

The majestic, scenic, soul refreshing, Second highest in pakistan and highest in swat jarogo waterall. Watch complete video below

https://youtu.be/bmkSTnKRu24

07/05/2023

Right now on 7/5/2023 fresh snow fall updates from Palogah valley kalam swat.

Video credit : bilal

خوش بختی کو، بد بختی میں بدلنے والے، وادی سوات کے بد نصیب لوگاپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مارنا" یہ کہاوت ضرور آپ نے سنی ہوگی...
06/05/2023

خوش بختی کو، بد بختی میں بدلنے والے، وادی سوات کے بد نصیب لوگ

اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مارنا" یہ کہاوت ضرور آپ نے سنی ہوگی۔ آج میں آپ کو بتاتا ہوں، یہ کہاوت کیسے ہم پر لاگو ہوتا ہے۔
وادی سوات کو مشرق کا سویٹزرلینڈ کہا جاتا ہے۔ ہم ہر جگہ لوگوں کو فخریہ طور پر بتاتے ہیں کہ ہماری وادی کی خوبصورتی کے چرچے دنیا بھر میں ہیں۔
پوری دنیا پر راج کرنے والی ملکہ برطانیہ نے یہاں کی خوبصورتی سے متاثر ہو کر اسے مشرق کا سویٹزرلینڈ کہا۔ ہم سر خرو ہوئے۔ یہ خوبصورتی دنیا بھر میں ہماری پہچان بن گئی۔ اسے اپنی آنکھوں سے دیکھنے کے لیے مقامی لوگ آنے لگے، غیر مقامی لوگ آنے لگے۔ غیر ملکی سیاحوں نے اسے ایک گم گشتہ جنت کا اک ٹکڑا کہا۔ اسے عالم گیر شہرت نصیب ہوئی، مگر افسوس ہم یعنی اہل سوات نے اس خوبصورتی کو گندگی کے ڈھیر میں بدل دیا۔
میں ایک سیاح ہوئی۔ سیاحت میرے لیے عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔ میرا اٹھنا بیٹھنا، میرا اوڑھنا بچھونا، میرا کھانا پینا سیاحت سے وابستہ ہے۔ مقدور بھر ہی سہی، میری کاوشیں اپنی وادی کی تشہیر کے لیے جاری رہتی ہیں۔ میں حسن کا متوالا ہوں، حسن کا دلدادہ ہوں۔ خود دیکھتا ہوں، دوسروں کو دکھاتا ہوں۔ خوش ہوتا ہوں اور خوش کرتا ہوں۔

آپ سب دیکھتے آئے ہیں، غیر ملکی سیاح ہماری وادی کی خوبصورتی کو دیکھنے کے لیے یہاں آتے رہتے ہیں۔ کل ہی کی بات ہے، سویٹزرلینڈ سے آئے ہوئے چند مہمانوں کے ساتھ عرصے بعد ٹریکنگ پرجاروگو آبشار دیکھنے کا پلان بنا۔مجھے نہایت خوشی ہوئی۔ میں دل ہی دل میں یہ سوچ کر خوش ہونے لگا کہ یہاں کی خوبصورتی کو دیکھ کر وہ اپنے دیش کے حسن کو بھول جائیں گے۔ مجھے کیا خبر تھی، واپسی پر شرم سے ڈوب مرنے کے لیے مجھے پانی بھی میسر نہیں ہوگا۔
میرے اپنوں نے مجھے کہیں کا نہیں چھوڑا۔
سانپ کا ڈسا مرتا ہے، اپنوں کا ڈسا نہ مرتا ہے نہ جیتا ہے۔
جاروگو ٹریک کے دوران یہاں کی قدرتی خوبصورتی کو دیکھ کر غیر ملکی مہمان حیرت زدہ رہ گئے۔ انہیں یقین نہیں آتا تھا کہ ان کے اپنے دیس، سویٹزرلینڈ سے خوبصورت کوئی اور جگہ بھی ہو سکتی ہے۔ وہ حیران ہوتے تھے اور میں دل ہی دل میں خوش ہوتا تھا۔ ہم جاروگو بانڈہ پہنچے۔ تب بڑی شدت سے مجھے احساس ہوا کہ ان کے مسکراتے ہوئے چہرے افسردگی میں بدل گئے۔ وہ گھور گھور کر نیچے دیکھنے لگے۔ مجھے ڈر تھا کہ ہوا کیا ہے۔ ابھی تو یہ یہاں کی خوبصورتی سے خوش اور مطمئن تھے۔
تب اچانک ان میں سے ایک
نے کہا،
"Why the garbage is spread here and there?"

اس کا ایک ایک لفظ ہتھوڑے کا وار بن کر میرے دماغ پر پڑا۔ غلاظت اور گندگی کے ڈھیر یہاں وہاں پڑے تھے۔ ہماری ذہنوں اور دماغوں کی طرح جاروگو بانڈہ بھی غلاظتوں میں ڈوبا ہوا تھا۔
بد قسمتی سے عید کو گزرے ابھی چند ہی دن ہوئے تھے۔ ہمارے ہاں ایک ایسی مخلوق رہتی ہے جو سٹِنگ پیتی ہے اور لَیز کھاتی ہے
۔ یہی مخلوق غلطی سے عید کے دنوں جب کسی تفریحی مقام پر جاتی ہے تو اس مقام کا ستیاناس کرتی ہے اور پھر جب ہم جیسے اورارہ گرد کسی غیر ملکی سیاح کو ان جگہوں پر لے جاتے ہیں تو بد قسمتی سے ہمارے پاس چلو بھر پانی بھی نہیں ہوتا کہ اس میں ڈوب کر مریں۔
مہمانوں نے قریباً روتے ہوئے کہا کہ یار خدا کا خوف کرو۔ تم کیسے مسلمان ہو۔ اپنے خدا اور نبی کے احکام کو توڑتے ہو، تو شرم نہیں آتی تمہیں۔۔۔
میں ان کو سن نہیں پاتا تھا۔

تمام کچرا انہوں نے اٹھایا اور جب ایک بھی ایسی چیز نہیں رہی جس پر گند کا گمان ہو، تو وہ واپس ہوگئے۔
واپسی پر انہوں نے مقامی ٹوورسٹ ڈیپارٹمنٹ جانے کی التجا کی۔
میں انہیں مٹہ میں قائم ایک
“Tourist information centre”
لے گیا۔ وہاں جاتے ہی انہوں نے تابڑ تور سوالات کرکے آفیسر کو بوکھلا دیا۔
انہوں نے پوچھا “آپ سوات کو ایشیا کا سویٹزر لینڈ سمجھتے ہیں۔"
جناب کا جواب تھا “yes” مہمان کے یہ الفاظ تھے جواب میں “You should be ashamed of calling this switzerland bcz you people made it a garbage “
اور بھی بہتسی باتیں دلائل کے ساتھ سنائی اور ہمارے پورے سسٹم کو خاک میں ملا دیا۔
ہم پہلے سے بھی “Eco tourism” پر زور دے رہے ہیں۔ آئندہ بھی دیں گے لیکن ممکن تب ہوگا جب ہمارے تمام سیاحوں میں یہ شعور آجائے اور مسلمان غیر مسلموں کی طرح اپنے ماحول کو صاف اور خوبصورت رکھنے کے پابند اور”self responsible ہو جائے۔

27/04/2023

کالام آج کل ،
کالام تک روڈ تمام گاڑیوں کیلئے کھلی ہیں۔ کسی بھی معلومات کیلئے ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

18/04/2023

ابھی بارش شروع ہی ہوئی بارشوں میں یہ حال ہے بحرین کا۔ گرمی ہوگی برف زیادہ پھیگلی گی تو پھر سوات کا کیا حال ہوگا۔
فی الحال ہم زندہ باد مردہ باد میں مصروف قوم اپنے حال کا نہ پوچھ سکتے ہے نہ کچھ کر سکتے ہیں۔ اللہ رحم فرمائے۔

28/02/2023

Goraith glacier near to kalam swat valley about today.
400M long and atleast 20 feet high.
The road is clear for treffic.
Watch tell the End

30/01/2023

Asmani morh Shangla district, one of the best winter spots on one dat trip from Mingora city.

Video crdt: Maxar photography

24/01/2023

After loved by many peoples presenting you the portrait shots of on a snowy day.

Rate out work out of 10.

Promoting winter tourism in swat valley and Alhamdulillah successful so far.

11/01/2023

Towards kalam ❤️

انتہائی تکلیف ہوتی ہے جب سوات کی محبت میں ٹریکنگ پر مختلف جگہوں کی مہمانوں کے ساتھ جا کر یہ صورت حال دیکتھا ہوں   خدا خد...
25/12/2022

انتہائی تکلیف ہوتی ہے جب سوات کی محبت میں ٹریکنگ پر مختلف جگہوں کی مہمانوں کے ساتھ جا کر یہ صورت حال دیکتھا ہوں خدا خدا کر کے سوات میں ٹوورزم کی بحالی ہو رہی ہے دوسرے طرف ہمارے عوام الناس اور اشرف المخلوقات اپنے ہی پاوں پر کلہاڑی مار رہے ہیں اور جنگل کا خاتمہ ان ننھے درختوں کو کاٹ کر کرہے ہے۔ خدا کا خوف کریں اور سوات میں ٹوورزم سے وابستہ ہزاروں لوگوں کی مستقبل کو بچائے۔

ہاں اگر کوئی کہہ رہا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں جلانے کیلئے کوئی لکڑی نہیں تو جلانے کیلئے تھوڈی سے فاصلے پر ہر جگہ پرانے اور جلانے کی قابل لکڑیاں مل جاتی ہیں لیکن آفسوس۔۔۔۔ یہ آج بویوں گاوں (گرین ٹاپ) کالام کی حالت ہے جہاں ہر سال لاکھوں سیاح جاتےہیں اور اگلے سالوں میں شائد چلے جائے۔

Unfortunately we Have lost our beautiful Lake (Spinkhwarh lake) to sedmintation in recent floods. I trekked myself 50+ l...
01/11/2022

Unfortunately we Have lost our beautiful Lake (Spinkhwarh lake) to sedmintation in recent floods. I trekked myself 50+ lakes but this was my favourite. 😰

03/09/2022

ہمیں نیند اسی دن آئی گی جب دیکھینگے آباد تجھے۔
سیلاب کے بعد سوات میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور ہماری ٹیم بھی اسی کا حصہ ہے۔ آج ہیلی کاپٹر کے ذریعے اپنےلوگوں کی خدمت کی اور کالام کے 100 خاندانوں تک خوراک کی اشیاء ، ادویات اور روز مرہ ضرورت کی چیزیں پہنچائی۔

31/08/2022

سوات کی بد قسمتی کہ چند سالوں بعد اپنے قدموں پہ کھڑے ہونے کی کوشش کرتا ہے اور آفت آجاتی ہے سوات متاثر ہو جاتا ہے۔

یہ آج کی ویڈیو ہے پانی اپنے نارمل حالت تک آرہی ہے لیکن بد قسمتی کہ جہاں پہلے دریائے سوات تھا وہ خشک ہے اور اب پانی بحرین کے بازار میں رخ بنا کر بہہ رہی ہیں۔ اللہ رحم کرے

27/08/2022

السلام علیکم۔
جیسا آپ کے علم میں ہے کہ پورے سوات میں اس وقت انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور آیندہ چند دن بارشیں اور سیلاب ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں املاک کو نقصان پہنچا ہوا ہیں اور لوگ بے گھر ہوگئے ہیں جن کی مدد وقت کی اشد ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں ہم نے بے گھر افراد کی مدد کیلئے کوشش شروع کی ہے کیونکہ لوگوں کو خوراک ، رہائش کی انتہائی ضرورت ہے لہذا اس مشکل وقت میں ان لوگوں کی مدد کریں اور اس کار خیر میں اللہ کی رضا کی خاطر حصہ ڈال دیں۔ واٹس ایپ پر ڈیٹیل شئیر ہو سکتی ہے۔ جزاکء اللہ۔ شکریہ

Easypaisa account: Muhhamd ilyas

03469476862

Bank name : Faysal Bank limited
Account title : Muhammad ilyas
Account no: 3009307000004401

14/08/2022

HapPy 75th independence day of Pakistan.
اے اللہ ہمارے پیارے وطن پالستان اور سوات کو امن کا گہوارہ بنا، نظر بد سے بچا اور جو پاکستان کو مخلص حکمران عطا فرما۔ آمین




VC: Ihtisham Photography

01/08/2022

khanabadosh glamps , kumrat valley dir upper.

A dream view to wake up with ❤️

swat

27/07/2022

Kumrat valley Dir upper.
A place to be relaxed and to “Feed your soul”.

About these days

Address

Swat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Discover Swat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Discover Swat:

Videos

Share