25/07/2021
سوات آنے والے سیاح باخبر رہیں!
اس وقت سوات کے تقریباً سارے چھوٹے بڑے شاہراہ زیادہ رش کی وجہ سے بلاک پڑے ہیں۔ جس کی وجہ سے سیاحوں کو سوات میں آنے اور واپس جانے میں دشواری ہو رہی ہے۔ لہذا میں آپ لوگوں کو ایک ایسے راستہ کے طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں جو آپ کو آسانی اور سہولت سے سوات کے مختلف تفریحی مقامات تک پہنچنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
اگر آپ نے گبین جبہ۔ مدین، بحرین، کالام اور اس کے وسط میں اوشو، مہوڈنڈ جھیل، بلو واٹر، اتروڑ اور شاہی باغ اور اس کے علاؤہ کالام کے مضافات میں جانے کا ارادہ ہے، تو آپ کو نیچے دیے گئے رستوں پر با آسانی جاسکتے ہے۔ راستے پکے اور سرسبزو شاداب ہیں جو خود بھی حسن میں کسی اور جگہ سے کم نہیں۔
1) نیچے دی گئی تصویر میں آپ شموزوں پل سے شروع ہوتے ہوئے کبل تک پہنچیں گے، کبل چوک میں بائیں ہاتھ مڑ کر آپ بیاکند پھاڑ کو کراس کرکے بیاکند گاؤں پہنچیں گے۔
نوٹ۔ اس راستے پر کوسٹر سے بڑی گاڑی نہیں جاسکتی اور چھوٹی گاڑیاں با آسانی جا سکتی ہیں۔
2) یہ راستہ بیاکند سے مٹہ شہر جاتی ہے۔ مٹہ، سوات کے بڑوں شھروں میں شمار کیا جاتا ہے ۔ اور یاں 24/7 قیام و طعام کی سہولیات میسر ہوتی ہیں۔
3) مٹہ پہنچنے کے بعد اگر گبین جبہ جانا چاہیں تو تصویر میں دیے گئے راستے کے ذریعے آپ آسانی سے جاسکتے ہیں۔
4۔ تصویر میں دیے گئے روٹ نمبر چار کے ذریعے آپ باقی مقامات جاسکتے ہے۔
سیاح ہمارے مہمان ہیں۔ سوات کے لوگوں سے پر زور اپیل کرتا ہوں، کہ ان کے ساتھ ہر موڑ پر تعاون کریں۔ سیاحت سوات کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
شکریہ۔