03/11/2024
*سفر حج کی بھرپور تیاری کریں*
* روزانہ ہلکی پھلکی ورزش کریں
* ہر وقت با وضو رہنے کی عادت بنائیے
* واک کریں کم سے کم 5 کلو میٹر تک
* ننگے پیر چلنے کی عادت ڈالیں (گھر اور مسجد میں)
* کھانا مناسب کھانے کی عادت بنائیں
* چُپ رہنے کی اور کم باتیں کرنے عادت بنائیں
* موبائل پر وقت ضائع نہ کرنے کی عادت بنائیں
* زیادہ دیر زمین پر بیٹھنے کی عادت بنائیں
* بغیر ٹیک لگائے بیٹھے کی عادت بنائیں
* دھوپ میں چلنے کی عادت بنائیں
* زیادہ دیر کھڑے رہنے کی عادت بنائیں
* زیادہ دیر قرآن پڑھنے کی عادت بنائیں
* زیادہ دیر ذکر کرنے کی عادت بنائیں
* صبح شام کے اذکار پڑھنے کی عادت بنائیں
* صبح شام کے وقت پڑھی جانے والی سورتیں پڑھنے کی عادت بنائیں
* دوسروں کی مدد کرنے کی عادت بنائیں
* احرام کی چادریں پہننے کی عادت۔
* نگاہیں جھکا کر رکھنے کی عادت
* درود شریف کثرت سے پڑھنے کی عادت بنائیے
* تلبیہ پڑھنے کی عادت بنائیے
* تسبیح / ڈیجیٹل کاوٗنٹر ہاتھ میں رکھنے کی عادت بنائیے
* موبائل فون وائبریشن پر رکھنے کی عادت بنائیے
* روشنی میں سونے کی عادتت، نیز ائیر کنڈیشنڈ کے بغیر اور گھر والوں کے شور میں سونے کی عادت بنائیے
* خمیری روٹی / نان کھانے کی عادت بنائیے
* خلاف طبیعت امور پر غصہ برداشت کرنے کی عادت بنائیں
* معافی اور در گزر کی عادت بنائیں
* روزانہ صدقہ کرنے کی عادت بنائیں
* طواف کی دعائیں یاد کریں۔ مخصوص نہ سہی کوئی بھی
* صفا مروہ میں پڑھی جانے والی دعائیں یاد کریں
* حج سے متعلقہ قرآنی آیات اور ان کا مفہوم یاد رکھیں
* عرفات میں پڑھی جانے والی دعائیں کاد کریں۔ یاد نہ ہو سکیں تو بار بار پڑھیں تاکہ اس وقت آسانی سے پڑھی جا سکیں۔
* نماز میں پڑھنے کے لیئے کچھ لمبی سورتیں بھی یاد کریں
* نمازِ تہجد پڑھنے کی عادت ڈالیں اگر پہلے سے نہیں ہیں۔
* کوشش کریں سورت یٰس زبانی یاد ہو جائے تاکہ روزانہ صبح پڑھ سکیں
* صبح شام کی پڑھی جانے والی دعائیں یاد کریں
* ہر کام کرنے سے پہلے پڑھی جانے والی دعائیں یاد کریں
* کم نیند اور زیاده جاگنے کی عادت ڈالیں۔
* ہوائی چپل یا احرام سینڈل پہن کر چلنےکی عادت۔
* کموڈ واش روم استعمال کرنے کی عادت بنائیے
* سمارٹ فون کا استعمال اچھی طرح سیکھ کر جائیں۔
** اگر تھوڑی سی کوشش کرلیں تو یہ سب ہو سکتا ہے ۔ اب حج میں کافی وقت ہے
*حج پر جانے سے پہلے سیکھنے کی باتیں*
خاص طور پر حج کے پانچ دنوں کا طریقہ
نماز پڑھنے کا صحیع طریقہ
نماز جنازہ پڑھنے کا صحیح طریقہ
تہجد ، اشراق ، چاشت کی نماز پڑھنے کا طریقہ
قرآن کریم صحیح تلفظ سے پڑھنا
مسجد عائشہ سے عمرہ ادا کرنے کا مسئلہ
احرام کے مسائل
عورتوں کے مخصوص مسائل (عورتوں کیلئے)
عورتوں کا جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کا طریقہ
خواتین عبایا میں چہل قدمی کرنے کی عادت ڈالیں
اللہ پاک ھم سب کو بار بار حج و عمرہ کی سعادت نصیب فرمائے آمین۔
*حجِ مبرور*
حجِ مبرور کا بدلہ جنت کے سوا کچھ نھیں۔
(مفہوم حدیثﷺ)