رنگ برنگی دنیا

رنگ برنگی دنیا Beauty Of My Village�

ایک آدمی نے اپنے دوست کے گھر فون کیا اور فون اس کے چھوٹے سے بیٹے  نے اٹھایا۔آدمی نے کہا: "بیٹا، تمہارے ابو کہاں ہیں؟" بچ...
07/10/2024

ایک آدمی نے اپنے دوست کے گھر فون کیا
اور فون اس کے چھوٹے سے بیٹے نے اٹھایا۔

آدمی نے کہا: "بیٹا، تمہارے ابو کہاں ہیں؟"
بچے نے آہستہ آواز میں کہا: "ابو مصروف ہیں۔"
آدمی نے کہا: "وہ کیا کر رہے ہیں؟"
بچے نے آہستہ آواز میں کہا: "وہ ڈرائنگ روم میں بیٹھے ہیں۔"

آدمی نے پوچھا: "اور تمہاری ماما کہاں ہیں؟"
بچے نے آہستہ آواز میں کہا: "ماما بھی مصروف ہیں۔"
آدمی نے کہا: "ماما کیا کر رہی ہیں؟"
بچے نے آہستہ آواز میں کہا: "وہ کمرے میں ہیں اور رو رہی ہیں۔"

آدمی نے کہا: "اچھا، مجھے کوئی بڑا شخص دو
جس سے میں بات کر سکوں، وہاں اور کون ہے؟"
بچے نے آہستہ آواز میں کہا: "یہاں پڑوسی بھی ہیں۔"

آدمی نے کہا: "اچھا، کسی پڑوسی کو دو بات کرنے کے لیے؟"
بچے نے آہستہ آواز میں کہا: "وہ بھی مصروف ہیں۔"
آدمی نے کہا: "وہ کیا کر رہے ہیں؟"
بچے نے آہستہ آواز میں کہا: "وہ ابو، ماما اور پڑوسیوں کے ساتھ ہیں۔"

آدمی نے پوچھا: "اور کون کون ہے وہاں؟"
بچے نے آہستہ آواز میں کہا: "پولیس والے بھی ہیں۔"
آدمی نے کہا: "اچھا، پولیس والوں کو دو
بات کرنے کے لیے؟"
بچے نے آہستہ آواز میں کہا: "وہ بھی مصروف ہیں۔"
آدمی نے کہا: "پولیس والے کیا کر رہے ہیں؟"
بچے نے آہستہ آواز میں کہا: "وہ ابو، ماما اور پڑوسیوں کے ساتھ ہیں۔"

آدمی نے گھبرا کر کہا: "بیٹا، یہ کیا ہو رہا ہے؟
آخر گھر میں کیا مسئلہ ہے؟"

بچے نے آہستہ آواز میں کہا:

"وہ مجھے ڈھونڈ رہے ہیں، اور میں چھپا ہوا ہوں!"😁

محکمہ سوئی گیس نے ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر کے لیے گیس سپلائی کا شیڈول تبدیل کر دیا, نئے شیڈول کے مطابق گیس:صبح کے وقت: 05:30 سے...
07/10/2024

محکمہ سوئی گیس نے ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر کے لیے گیس سپلائی کا شیڈول تبدیل کر دیا, نئے شیڈول کے مطابق گیس:

صبح کے وقت: 05:30 سے 08:00 بجے تک
دوپہر کے وقت: 12:00 سے 02:00 بجے تک
شام کے وقت: 05:30 سے لیکر 08:00 بجے تک ملے گی

فجی کے پانی کی ایک بوتل چار سے پانچ ڈالرز میں ملتی ہے تو یہ پانی اتنا مہنگا کیوں ہے اس میں ایسی کیا بات ہے ، جیسا کہ آپ ...
07/10/2024

فجی کے پانی کی ایک بوتل چار سے پانچ ڈالرز میں ملتی ہے تو یہ پانی اتنا مہنگا کیوں ہے اس میں ایسی کیا بات ہے ، جیسا کہ آپ جانتے ہیں فجی سمندر میں ایک جزیرہ ہے جو لاوا بہنے سے بنا ہے ، لاکھوں کروڑوں سالوں سے پانی اس لاوے کے نیچے زمین میں جمع ہوتا رہا ، یہاں کی پتھریلی لاوے والی زمین نے پانی میں ایسی خصوصیات پیدا کر دیں کہہ یہ الکلائین واٹر بن گیا ، الکلائین پانی کو صحت کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے اور ساتھ ہی اس میں قدرتی معدنیات کے traces بھی شامل ہوتے گئے جس سے اس پانی کی اہمیت بڑھ گئی اب اس پانی کو پتھروں کی چٹانوں سے سینکڑوں فٹ کی گہرائی میں سے نکالنا بھی ایک مشکل کام ہے اور اسے نکالنے اور پھر بوتلوں میں بھرنے کے لیے کافی انرجی درکار ہے تو یہ وہ وجوہات ہیں جن کی بنا پر یہ پانی اتنا مہنگا ہے اور پھر جب اسے ہزاروں میل دور امریکہ میں امپورٹ کیا جاتا ہے تو شپنگ پر بھی کافی لاگت آتی ہے یہی وجہ ہے کہ امریکہ میں فجی واٹر کی ایک لیٹر کی بوتل چار سے پانچ ڈالرز میں ملتی ہے

•اعلان برائے فوتگی•اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ•محمد وقاص علی جٹ•محمد عباس علی جٹ ان کے والد محترممحمد عباد...
04/10/2024

•اعلان برائے فوتگی•

اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ

•محمد وقاص علی جٹ
•محمد عباس علی جٹ
ان کے والد محترم

محمد عباد علی جٹ

جو کہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔

اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ

ان کا نمازے جنازہ آج بروز جمعہ صبح 05 بجے چک نمبر 288 ج۔ب والے قبرستان میں ادا کیا جائے گا۔ نماز جنازہ میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔

(آمین)۔

سبزی کیوں مہنگی ہے ؟ہم خود کچھ کیوں نہیں کرتے؟آئیے ہم اس مہم کا حصہ بنیں اپنے گھر میں صاف ستھری سبزیاں اگائیں سپرے کھاد ...
29/09/2024

سبزی کیوں مہنگی ہے ؟
ہم خود کچھ کیوں نہیں کرتے؟
آئیے ہم اس مہم کا حصہ بنیں اپنے گھر میں صاف ستھری سبزیاں اگائیں سپرے کھاد اور گندگی سے پاک
تھوڑی کوشش اور ہمت کر کے تو دیکھیں ہم سو دو سو روپے میں تمام سبزیاں چھے ماہ تک مفت گھر میں سبزیاں کھا سکتے ہیں

1. Name of Winter Veggies
Tomato ٹماٹر
Broccoli بروکلی۔
Cabbage بند گوبھی-
Bottle Gourd کدو
Carrot گاجر۔
Coriander دھنیہ
Cauliflower پھول گوبھی۔
Celery سیلرے۔
Hot Peppers مرچ
Mint پودینہ
Fenugreek میتھی۔
Onion پیاز
Potato آلو
Radish مولی
Garlic لہسن ۔
Sweet Pepper شملہ مرچ
Lettuce سلاد پتہ۔
Mustard سرسوں-
Turnip شلجم۔
Spinach پالک۔
Peas مٹر۔

2. How to Grow (اُگانے کا طریقہ)

3. Caring ( خیال )

4. Pests / Disease ( حفاظتی تدابیر )

5. Harvest/ Storage ( فصل تیار )

Winter Season Flowers in Pakistan:

‎کچن گارڈننگ !۔

‎ہم گھر پر تھوڑی سی محنت سے غذائیت سے بھر پور زرعی ادویات سے پاک ، مضر صحت سبزیاں بڑی آسانی سے اُگا سکتے ہیں۔
‎گھر کے ملحقہ کیاریوں میں، گملوں میں، چھت پر، بالکونی میں، پلاسٹک کے کریٹس میں موسمی سبزیوں کی کاشت کو کچن گارڈننگ کہتے ہیں۔
‎کچن گارڈننگ میں ہم زہریلی ادویات سے پاک سبزیوں کے حصول کے ساتھ ساتھ اچھا ترتیب دیا ہوا گارڈن گھر کی خوبصورتی کو بھی بڑھاتا ہے۔
‎سبزیات اپنی طبئ و غذائی اہمیت کی وجہ سے حفاظتی خوراک کے نام سے منسوب کی جاتی ہیں ۔ ماہرین خوراک کے مطابق انسانی جسم کی بہترین نشوونما کے لئے غذا میں سبزیوں کا استعمال ۳۰۰ سے ۵۰۰ گرام فی کس روزانہ ضروری ہے، پاکستان میں اس وقت فی کس روزانہ استعمال ۵۰ گرام تک ہے نیز بازار سے مضر صحت زہریلی ادویات کے سپرے شدہ سبزیاں انتہائی خطرناک ہو سکتی ہیں، آج بہت سی بیماریاں عام ہو رہی ہیں طرح طرح کی نئی بیماریاں وجود میں آ رہی ہیں۔
‎اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے تمام تر وسائل کو برؤئے کار لاتے ہوے سبزیات کی پیداوار میں ممکنہ اضافہ کریں گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت اس سلسہ میں انتہائی موثر کاوش ہے۔ ہم زیادہ نہیں جو سبزی خود پسند ہے یا گھر میں خوشی سے کھائی جاتی ہے اس کو گھر میں ضرور اُگائیں۔
‎کچن گارڈننگ کے لئے چند باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ موسم سرما کی سبزیوں کی کاشت کا وقت آنیوالا ہے۔
‎جگہ کا انتخاب!
‎جگہ ایسی منتخب کریں جہاں ۶ سے ۸ گھنٹے دھوپ آسانی سے لگتی ہو۔
‎جگہ کی تیاری!
‎زمین کی بار بار گوڈی کر کے اس کو ایک فٹ گہرائی تک اچھی طرح تیار کریں۔ اس دوران آپ اس میں پتوں کی گلی سڑی کھاد شام کر سکتے ہیں پھر کیاریاں ترتیب دیں۔

‎کھادوں کا استعمال!
‎گوبر کی اچھی گلی سڑی کھاد، پتوں کی کھاد کا استعمال نہ صرف زمین کی ذرخیزی کی بلکہ زمین کی ساخت اور پانی جذب کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کا باعث ہے ۔

‎بیجوں کا انتخاب!
‎موسم سرما کی سبزیوں میں گاجر ، مولی ، شلجم ، پالک ، میتھی، دھنیہ، مڑ، بند گوبھی ، پھول گوبھی، سلاد، بروکلی ، لہسن، آلو ، پیاز، ادرک، اروی،سرسوں ، پودینہ، مرچ، سیلرے، پارسلے، شملہ مرچ، ٹماٹر، بیج ہمیشہ اچھی قسم اور معیاری ہو۔

‎پنیری کی تیاری!
‎پنیری سب سبزیوں کی بنانی ضروری نہیں، لیکن بروکلی ، سلاد، پیاز، ٹماٹر ، بینگن، مرچ ، شملہ مرچ کی پنیری تیار کی جاتی ہے۔
‎پنیری کی لئے کمپوسٹ اور تیار گوبر کھاد کا آمیزہ اور پنیری پاٹ، چھوٹا گملہ، روشنی ،نمی اور مناسب درجہ حرارت درکار ہوتاہے۔

‎حفاظتی تدابیر!
‎کیڑوں اور بیماریوں کے تدارک کے لئے نیم کے بیج اور پتوں کے عرق کا استعمال بہت مفید ہے۔ تمباکو کا پانی ، اور گھر پر ہم آسانی سے لیکیویڈ ڈش واش میں لہسن کا رس مکس کر کے سپرے بنا کر استعامل کر سکتے ہیں۔ ہمشہ کیمیکل
سپرے اور کھادوں کے استعمال سے دور رہیں۔

❌🚫متوجہ ہوں🚫❌🛑پٹرول مافیا سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں🛑⭕پٹرول کم پیسہ زیادہ.⭕پیش خدمت ہے پیٹرول پمپ مافیا جو...
22/09/2024

❌🚫متوجہ ہوں🚫❌
🛑پٹرول مافیا سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں🛑
⭕پٹرول کم پیسہ زیادہ.
⭕پیش خدمت ہے پیٹرول پمپ مافیا جو پوری قیمت وصول کر کے پیٹرول کم دے رہے ہیں۔
⭕پٹرول پمپس سے پٹرول ڈلوانے والے یہ تصویریں لازمی دیکھیں اور اپنے عزیز و اقارب کو بھی اس فراڈ مافیا سے بچائیں۔
⭕ساتھ دی گئی تصاویروں میں دیکھ سکتے ہیں ایک لیٹر پیٹرول ڈلواٸیں تو پٹرول کم ڈالا جاتا ہے۔
⭕کیلکولیشن کے بعد ہر لیٹر میں پورے 10 روپے کی بچت ہوتی ہے۔
⭕پٹرول پمپ مالک اور ملازم سب ایک دوسرے کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔
⭕یہ تمام تصاویر جس پٹرول پمپ سے لی گئی ہیں اس کا پتہ نیچے درج کیا ہوا ہے۔
زوم پٹرول پمپ (ZOOM PETROL PUMP)
رانا برادرز (RANA BROTHERS)
چک نمبر 288 ج۔ب روڈ بلمقابل قبرستان 288 ج۔ب
🛑پیٹرول مافیا سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں اگے🛑




Gojra Updates
Gojra.pk - Latest News
Gojra News
Gojra - گوجرہ
Gojra.com
Toba Tek Singh News By Sultan Sidhu
Toba Tek Singh Police
Chak 286 JB

17/09/2024
کلاس میں اسکول کے  ایک نئے استاد داخل ہوتے ہیں تھوڑا سا تعارف لے دے کر بچوں کا ٹیسٹ لینے کے لیے ایک سوال کرتے ہیں. اور ا...
02/09/2024

کلاس میں اسکول کے ایک نئے استاد داخل ہوتے ہیں تھوڑا سا تعارف لے دے کر بچوں کا ٹیسٹ لینے کے لیے ایک سوال کرتے ہیں. اور اشارہ اس بچے کی طرف کر دیتے ہیں جو کلاس کا سب سے نا لائق بچہ ہوتا ہے. استاد کا اشارہ دیکھ کر کلاس کے دوسرے بچے ہنسنے لگتے ہیں. کہ استاد جی نے جواب دینے کے لیے اٹھایا بھی تو کس بچے کو .....
لیکن استاد تو پھر استاد ہی ہوتا ہے.
ان کو سمجھ آ گئی کہ یہ کلاس کا سب سے نالائق بچہ ہو گا
اسی لیے سب بچے ہنس رہے ہیں. استاد نے بچے کو بیٹھنے کے لیے کہا اور درس دینے میں مصروف ہو گئے.
چھٹی کے وقت استاد نے اس نالائق بچے کو اپنے پاس بلا لیا
اور جب سب بچے چلے گئے تو استاد نے اس بچے کو ایک سوال دیا اور اس کا جواب بھی لکھ کر دیا. اور کہا کہ اسے یاد کر لو اور کل جب میں کلاس میں سوال کروں گا. تو یہ جواب تم نے مجھے کلاس میں دینا ہے.
بچے نے وہ سوال اور جواب یاد کر لیا.
دوسرے دن جب استاد کلاس میں آئے تو انھوں نے وہی سوال جو اس نالائق بچے کو دیا تھا. ساری کلاس سے پوچھا
سوال تھوڑا مشکل تھا. تو سب بچے خاموش ہو گئے لیکن وہی نالائق بچہ جس کو استاد نے سوال یاد کرنے کا کہا تھا اس نے اپنا ہاتھ بلند کیا کہ میں اس کا جواب دیتا ہوں. سب بچے جو کل ہنس رہے تھے حیرانگی سے اس کی طرف دیکھنے لگے. استاد نے اس بچے کو کہا ہاں جواب دو. بچے نے فر فر اس سوال کا جواب سنا دیا..
استاد نے شاباش دی اور اسے بیٹھنے کو کہا.
اب اس نالائق بچے میں خوشی کے ساتھ ساتھ خود اعتمادی پیدا ہونا شروع ہو چکی تھی.
استاد روزانہ اس بچے کے ساتھ یہی عمل دھراتے رہے .
اور پھر آخر وہ دن بھی آیا جب وہ نالائق بچہ اپنی کلاس کا سب سے لائق اور پر اعتماد بچہ بن چکا تھا....
سبق..
بچوں کی نفسیات سمجھ کر اگر ان کو ٹریٹ کیا جائے تو ہر بچہ اس معاشرے کا قابل فرد بن سکتا ہے💞

سعودی عرب کے کفیل سسٹم کو انڈین فلم نے دنیا بھر میں بے نقاب کر کے رکھ دیا۔ نوکری کی تلاش میں سعودی عرب پہنچنے والا شخص غ...
02/09/2024

سعودی عرب کے کفیل سسٹم کو انڈین فلم نے دنیا بھر میں بے نقاب کر کے رکھ دیا۔ نوکری کی تلاش میں سعودی عرب پہنچنے والا شخص غلام بنا لیا جاتا ہے۔ پھر وہ آہستہ آہستہ اپنی زبان ہی بولنا بھول جاتا ہے اور وقتاً فوقتاً گلے سے ان مویشیوں جیسی آوازیں نکالتا ہے۔ جن کو پالنے پر اسے مجبور کیا گیا۔ یہ فلم ایک حقیقی کہانی پر مبنی ہے جس کے بعد سعودی عرب کے نظام کفالت پر نئی بحث اور تنقید شروع ہوئی۔اس فلم کے بعد سعودی شہریوں میں انتہائی غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور وہ اپنے ملازموں کے ساتھ ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں کہ ہم سعودی ایسے نہیں ہیں۔ جیسا فلم میں دکھایا گیا ہے۔

نوٹ: حالاتِ حاضرہ پر تبصرے و آراء پڑھنے کیلئے ہمارا پیج فالو کر سکتے ہیں۔l

7 پودے جو آپ کے گھر سے آلودگی اور الرجی ختم کرنے کا باعث بنتے ہیں۔۔۔🥰1۔ اسپائیڈر پلانٹ Spider Plant (Chlorophytum comosu...
28/08/2024

7 پودے جو آپ کے گھر سے آلودگی اور الرجی ختم کرنے کا باعث بنتے ہیں۔۔۔🥰

1۔ اسپائیڈر پلانٹ
Spider Plant (Chlorophytum comosum)
یہ پودا formaldehyde، xylene، اور toluene جیسے آلودگی کا باعث بننے والے مادوں کو دور کرنے کی صلاحیت کے لیے جانا جاتا ہے۔ دیکھ بھال میں آسان اور بالواسطہ روشنی میں پروان چڑھتا ہے، اسے کسی بھی کمرے کی کھڑکی میں رکھا جا سکتا ہے۔qps

2 پیس للی Peace Lily (Spathiphyllum)
مولڈ سپورز اور عام انڈور ٹاکسن جیسے بینزین، فارمل ڈی ہائیڈ، اور ٹرائی کلوروتھیلین کو فلٹر کرنے میں مؤثر ہے۔ اسے کم روشنی کی ضرورت ہوتی ہے اور نسبتا کم دیکھ بھال بھی۔qps

3۔ اسنیک پلانٹ (Sansevieria trifasciata)
یہ پودا formaldehyde، xylene، toluene، اور nitrogen oxides کو فلٹر کرنے کی صلاحیت کے لیے مشہور ہے۔ بہت کم دیکھ بھال اور کم روشنی اور کبھی کبھار پانی کی کمی کو بھی برداشت کر جاتا ہے۔

4۔ انگلش آئیوی (Hedera helix)
ایئر بورن مولڈز اور فیکل مادے کے ذرات کو کم کرتا ہے۔ ٹوکریوں میں لٹکانے کے لیے یہ ایک بہترین بیل ہے۔ یہ معتدل روشنی اور باقاعدہ پانی کو پسند کرتی ہے۔

5۔ بوسٹن فرن (Nephrolepis exaltata)
یہ formaldehyde اور دیگر اندرونی فضائی آلودگیوں کو دور کرنے میں بہترین ہے۔ اسے متواتر گیلی مٹی کی ضرورت ہوتی ہے، یہ باتھ روم یا کچن کے لیے موزوں ہے۔qps

6۔ ایلوویرا (Aloe barbadensis miller)
ہوا سے formaldehyde اور بینزین کو صاف کرتا ہے۔ ہوا صاف کرنے والی خصوصیات کے علاوہ، اس کے جیل میں جلد کے علاج کے لیے دواؤں کے استعمالات بھی ہیں۔

7۔ اریکا پام (Dypsis lutescens)
کاربن ڈائی آکسائیڈ کو ہٹانے اور آکسیجن کو لانے میں مؤثر مانا جاتا ہے۔ یہ باقاعدگی سے پانی اور برائٹ ڈائریکٹ لائٹ حاصل کرکے کمرے کی اندرونی نمی humidity کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

کافی ساتھیوں کا یہ سوال ہیں کہ مطالعہ تو کرتے ہیں پر کچھ یاد نہیں رہتا ! تو پھر مطالعہ کا فائدہ کیا ؟؟جواب:-شیخ سلمان ال...
27/08/2024

کافی ساتھیوں کا یہ سوال ہیں کہ مطالعہ تو کرتے ہیں پر کچھ یاد نہیں رہتا ! تو پھر مطالعہ کا فائدہ کیا ؟؟

جواب:-
شیخ سلمان العوده اپنی کتاب "زنزانہ میں لکھتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے اپنے شیخ سے شکایت کی کہ میں نے ایک کتاب پڑھی، لیکن مجھے اس میں سے کچھ یاد نہیں رہا!

چنانچہ انھوں نے مجھے ایک کھجور دی، اور فرمایا:

لو یہ چباؤ ! پھر مجھ سے پوچھا: کیا اب تم بڑے ہوگئے ؟ میں نے کہا: نہیں ! فرمایا لیکن یہ کھجور تمھارے جسم میں گھل مل گئی ، چنانچہ اسکا کچھ حصہ گوشت بنا کچھ بڑی، کچھ پیٹھ، کچھ کھال، کچھ بال کچھ ناخن اور مسام وغیرہ!!

تب میں نے جانا کہ جو کتاب بھی میں پڑھتا ہوں، وہ تقسیم ہوجاتی ہے۔ چنانچہ اس کا کچھ حصہ میری لغت مضبوط کرتا ہے، کچھ میرا علم بڑھاتا ہے، کچھ میرا اخلاق سنوارتا ہے ، کچھ میرے لکھنے بولنے کے اسلوب کو ترقی دیتا ہے، اگرچہ میں اسکو محسوس نہیں کر پاتا

25/08/2024

‏جب بچے نوجوانی(11 سے 19 سال ) میں داخل ہوں تو انھیں
کچھ باتیں خاص طور پر بتائیں
1- وہ اپنے ناخن ہمیشہ صاف ستھرے اور درست انداز میں کاٹ کر رکھیں اس لیے کہ لوگ سب سے پہلے آپ کے ناخن دیکھتے ہیں۔
صرف دیکھتے ہیں، کہتے کچھ نہیں،

2:-ڈیڈورنٹ یا کوئی خوشبو ضرور لگایا کریں۔ آپ کے پاس سے کوئی بدبو نہیں آنی چاہیے، کیونکہ آپ کے پاس سے بیڈ اسمیل آنے پر آپ کے دوست، اسکول فیلو، ہمسفر، آفس کولیگز اور آس پاس کے لوگ اس سے سخت پریشان ہوں گے۔
لیکن
بولیں گے کچھ نہیں۔۔۔!
کیونکہ یہ بہت پرسنل معاملہ ہے

3:-اس کے بعد اپنے دانت بہت اچھی طرح صاف رکھیں، منہ سے آنے والی بدبودار سانسیں آپ کے مخاطب کو سخت ناگوار گزرتی ہیں۔
مگر
لوگ کچھ کہیں گے نہیں۔۔۔!
ایسے معاملات میں آپ کو کچھ کہہ ہی نہیں سکتے، کہیں آپ ناراض ہی نہ ہوجائیں۔۔۔

4:-گردن اور کان کی صفائی بہت توجہ سے کرنی ہے، ناک کے بال ہر ہفتے کاٹنے ہیں، گردن بہت اچھی طرح مَل کر دھونی ہے، کہ کوئی میل نظر نہ آئے۔۔۔
کیونکہ
کوئی اس بارے میں سمجھاتا نہیں ہے۔۔۔
دیکھتا ہے مگر خاموش رہتا ہے۔
لیکن
نمبر کٹ جاتے ہیں۔۔۔!
پھر
ناک کان منہ میں انگلیاں نہیں ڈالنی، ناخن نہیں چبانے، بار بار ناک، چہرہ، سر نہیں کھجانا۔
ضرورت ہو تو بہت نفاست سے سلیقے سے ایسا کرسکتے ہیں۔ مثلاً ناک میں خارش ہورہی ہے تو انگلی سے نہیں، ٹشو، رومال یا الٹے ہاتھ کی پشت سے آہستہ سے کھجا سکتے ہیں۔
سیدھے ہاتھ سے تو ہرگز نہیں کیونکہ اس سے آپ نے کسی سے ہاتھ ملانا ہوتا ہے۔
اس لیے بہتر ہے رومال یا ٹشو پیپر ضرور ساتھ رکھیں۔

گھر سے باہر جاتے وقت منہ اٹھائے جھاڑ جھنکار یا الجھے بکھرے روانہ مت ہونا، اپنا منہ ہاتھ دھو کر، بال بنا کر، درست لباس، اچھے جوتے پہن کر جائیں۔ چاہے قریب کی مارکیٹ سے کچھ سامان ہی کیوں نہ لانا ہو۔

شوز کی پالش اور صفائی کا خاص خیال رکھیں کیونکہ
آپ کی شخصیت کے بارے میں لباس سے زیادہ آپ کے شوز بتاتے ہیں

آدھے پونے پاجامے، ادھوری شرٹس اور ٹائیٹس سخت معیوب لگتی ہیں، خاص طور پر لڑکوں مسجد میں جاتے ہوئے شلوار قمیض میں ہونا چاہیے۔

ماں باپ اور بہنوں کے کمروں میں کبھی بھی دروازہ بجائے بغیر نہیں جانا۔

اپنی اور دوسروں کی پرسنل اسپیس کابہت خیال رکھے۔
بغیراجازت کےکسی کی میز سےایک بال پن بھی نہ اٹھائےکیونکہ۔
یہ جرم کےزینےکاپہلاقدم ہے۔

بچوں کی اچھی تربیت ان کےلیے ہماراسب سے اچھاتحفہ ہے۔

کراچی کا ایک شادی شدہ جوڑا 9 بار حمل ہونے کے باوجود بچے پیدا نا ہونے کے غم میں بیوی اپنی دماغی صلاحیت کھو بیٹھی بندہ رکش...
22/08/2024

کراچی کا ایک شادی شدہ جوڑا 9 بار حمل ہونے کے باوجود بچے پیدا نا ہونے کے غم میں بیوی اپنی دماغی صلاحیت کھو بیٹھی بندہ رکشہ چلاتا ہے اور کہتا ہے یہ گھر میں اکیلی ڈرتی ہے اس لیے اسے اپنے ساتھ ہی رکھتا ہوں اور میں سب کچھ ہونے کے باوجود دوسری شادی نہیں کی کیونکہ مجھے اس سے بے انتہا محبت ہے۔
دنیا بھری پڑی ہے اس طرح کی لازوال محبت کی کہانیوں سے اور یہ تو ازل سے چلتی آ رہی ہیں۔ کوئی نبھانے والا ہو تو ایسے بھی نبھا جاتے ہیں
اپ کے خیال میں اس شخص نے دوسری شادی نہ کر کے اچھا کیا یا نہیں؟؟؟؟؟
میرے خیال سے اس نے بالکل ٹھیک کیا کیونکہ ہو سکتا ہے دوسری شادی کے بعد یہ شخص اپنی زندگی میں مگن ہو جاتا اور یہ بیچاری گھٹ گھٹ کر جیتی اور تڑپ تڑپ کر مر جاتا ہے۔
یہ محبت کی اعلی مثال ہے کیونکہ اج کل کے دور میں اپنی ذات کے متعلق ہی سوچتے ہیں ہمیں دوسروں کی کوئی پرواہ نہیں ہوتی۔
یا اللہ جتنے بھی بے اولاد جوڑے ہیں ان کو نیک صالح نرینہ اولاد عطا فرما امین

ٹوبہ ٹیک سنگھ /تھانہ رجانہ / حادثہ رجانہ کمالیہ روڈ پر کار اور کوسٹر کا آپس میں تصادم۔ کار رجانہ سے کمالیہ کی طرف جبکہ ک...
22/08/2024

ٹوبہ ٹیک سنگھ /تھانہ رجانہ / حادثہ
رجانہ کمالیہ روڈ پر کار اور کوسٹر کا آپس میں تصادم۔
کار رجانہ سے کمالیہ کی طرف جبکہ کوسٹر کمالیہ سے رجانہ کی طرف جا رھی تھی,کوسٹر اوورٹیکنگ کرتی ہوئی کار سے ٹکرا کر درخت سے جا ٹکرائی, 1122 ریسکیو کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی اور 5 سواریاں شدید زخمی حالت میں پھنسی ہوئی تھی شیشے اور ونڈو کاٹ کر ان کو نکال کر ھسپتال شفٹ کر دیا گیا۔

•اعلان برائے فوتگی•اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ•محمد طلحہ•ابوسفیانان کی والدہ محترمہ جو کہ قضائے الٰہی سے ا...
29/06/2024

•اعلان برائے فوتگی•
اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ

•محمد طلحہ
•ابوسفیان

ان کی والدہ محترمہ

جو کہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔

ان کا نمازے جنازہ مورخہ 29 جون 2024 بروز ہفتہ صبح 09 بجے چک نمبر 288 ج۔ب والے قبرستان میں ادا کیا جائے گا۔ نماز جنازہ میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔

اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ

*ٹوبہ ٹیک سنگھ/پنجاب فوڈ اتھارٹی کی رات گئے بڑی کارروائی/مختلف فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کی جانے والی سینکڑوں کلو مردہ مرغیا...
26/06/2024

*ٹوبہ ٹیک سنگھ/پنجاب فوڈ اتھارٹی کی رات گئے بڑی کارروائی/مختلف فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کی جانے والی سینکڑوں کلو مردہ مرغیاں برآمد/مقدمہ درج/ایک ملزم گرفتار/ایک موقع سے فرار*

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایات پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کا سخت کریک ڈاؤن جاری، ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز) محمد عدنان حیدر کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم کی پولیس کے ہمراہ رات گئے بڑی کاروائی کے دوران شالیمار ٹاؤن کے گیٹ کے سامنے رجانہ روڈ پر واقع راشد چکن شاپ سے لوڈر رکشہ پر لوڈ ہوئی سینکڑوں کلو مردہ مرغیاں برآمد، ملزمان کو مردہ مرغیوں کا مکروہ دھندہ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر لیا گیا، ایک ملزم گرفتار جبکہ دوسرا ملزم بھاگ نکلا، ملزمان کی جانب سے ایک ہزار چار سو پچاسی (1485) کلو مردہ مرغیوں کا گوشت مختلف فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا، مردہ مرغیوں کو 26 سفید تھیلوں میں چھپا کر لایا گیا تھا، مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والا لوڈر رکشہ اور گاڑی کو قبضہ میں لے کر گوشت بنانے والا دیگر سامان بھی ضبط اور ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ برآمدہ مردہ مرغیوں کو زیر زمین ڈمپ کر کے تلف کر دیا گیا، واضع رہے موقع سے فرار ہونیوالا راشد نامی ملزم ماضی میں بھی اسی مکروہ دھندہ میں رنگے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل یاترا کر چکا ہے اور ضمانت پر رہا ہو کر کیس ٹرائل کا سامنا کر رہا تھا کہ دوبارہ پھر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے اے بی این نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا مضر صحت مردہ گوشت کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کیخلاف پنجاب بھر میں سخت کریک ڈاؤن کی مہم جاری ہے اور ایسا دھندے میں ملوث عناصر کو عوام کی صحت سے کھیلواڑ کرنے کی قطعاً اجازتِ نہیں دی جائے گی اور انکے خلاف سخت مقدمات درج کر کے انکو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ عوام الناس مکروہ دھندہ کرنے والے ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور ایسی شکایت کی بابت فوراً پنجاب فوڈ اتھارٹی کو مطلع کریں-
Punjab Food Authority

ٹوبہ ٹیک سنگھ: آندھی نے شہر کو دھندلا کر دیا، زمین پر مٹی ہی مٹی
25/06/2024

ٹوبہ ٹیک سنگھ: آندھی نے شہر کو دھندلا کر دیا، زمین پر مٹی ہی مٹی

. . زمیندار حضرات کے لیئے خوشخبری. . . کھادوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی.
18/05/2024

. . زمیندار حضرات کے لیئے خوشخبری. . . کھادوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی.
















نیم کا درخت 55C گرمی 10C سردی برداشت کرنے کی طاقت رکھتا ہے ۔  ایک بارہ فٹ کا درخت 3 ایئر کنڈیشنر کے برابر ٹھنڈک پیدا کرت...
16/05/2024

نیم کا درخت 55C گرمی 10C سردی برداشت کرنے کی طاقت رکھتا ہے ۔ ایک بارہ فٹ کا درخت 3 ایئر کنڈیشنر کے برابر ٹھنڈک پیدا کرتا ہیں۔ درخت زندگی ہیں درخت ایک قیمتی سرمایہ ہیں نیم کے اس پودے کی قیمت 50 سے 100 روپے ھوگی . ۔۔
درخت لگائیں. زندگیاں بچائیں ۔۔۔🥀

نیم کا استعمال برصغیر پاک وہند میں صدیوں سے چلا آ رہا ہے، بدقسمتی سے جدید دور میں ہماری نئی نسل قدرتی اجزاء سے ناواقف ہوتے جارہے ہیں ،جبکہ اسکی افادیت بہت زیادہ ہے اس کے پتے اور چھال ہر قسم کی جلدی امراض میں سب سے زیادہ بہتر ہیں
کوشش کریں اپنے گھر ، رقبہ ، سڑک کنارے جہاں جہاں ممکن ہو اسکا پودا ضرور لگائیں ۔۔۔

ویسے بھی درخت لگانا صدقہ جاریہ ھے۔۔۔





















14/05/2024






















































11/05/2024

پاکستان کی فوج کو سلام...!!... پاکستان زندہ باد.. زمین پر ایسی کوئی طاقت نہیں جو پاکستان کو ختم کر سکے۔ انشاء اللہ

عوام ہوشیار باشاگر آپ بھی ملوں کا تھیلوں والا سفید آٹا خرید کر کھانے والے ہیں تو آپ بہت بڑی غلطی پر ہیں۔یہ ضرور سوچ لیں ...
09/05/2024

عوام ہوشیار باش
اگر آپ بھی ملوں کا تھیلوں والا سفید آٹا خرید کر کھانے والے ہیں تو آپ بہت بڑی غلطی پر ہیں۔یہ ضرور سوچ لیں باہر سے خریدیں گئی گندم میں کیڑوں اور مٹی کا انکشاف ہوا ہے
آج پی اپنے پیاروں کے لیے کسانوں کے کھیتوں سے گندم خرید کر رکھ لیں ۔
اج 3500 ملنے والی گندم کل کو کیڑوں والی گندم کھانے سے ہزار درجہ بہتر ہے ۔یہ سہولت بھی چند دن بعد سٹاکیوں پاس چلی جائیگی ۔
اپنی اور بچوں کی صحت سب سے پہلے رکھیں










Actres
with
al












Ameen Suma Ameen


























زرعی ادویات کھادیں اور ہائبرڈ بیج دستیاب ہیں             Actres  with  al                                      Ameen Sum...
09/05/2024

زرعی ادویات کھادیں اور ہائبرڈ بیج دستیاب ہیں










Actres
with
al












Ameen Suma Ameen


























*گلوکوواہپ (GlucoWipe) کا مختصرتعارف*  1. گلوکو وائپ زرعی یونیورسٹی فیصل ابادکے سائنس دانوں کی تیار کردہ شوگر کے خلاف ان...
05/05/2024

*گلوکوواہپ (GlucoWipe) کا مختصرتعارف*
1. گلوکو وائپ زرعی یونیورسٹی فیصل ابادکے سائنس دانوں کی تیار کردہ شوگر کے خلاف انتہائی موثر دواہے جو سبز چائے کی صورت میں تیار کی گئی ہے پچھلے 10 سال میں دو ھزار لوگوں پر اس کے تجربات کیے گئے ہیں جن کے نتائج میں کامیابی کی شرح 95 فیصد سے زیادہ رہی ہے اس کے تین سے چار ماہ تک صحیح استعمال سے شوگر کی دوائیوں سے چٹکارا مل جاتا ہے اور شوگر لیول نارمل ہو جاتا ہے
2. یہ دوا کینسر اور دل وبلڈ پریشرکے مریضوں کے لیے بھی انتہائی مفید ہے
3. کینسر میں مبتلا کیمو تھیراپی کے تحت علاج کروانے والے مریضوں کو جب یہ چائے استعمال کروائی گئی تو ان کی تکلیف حیرت انگیزطور پر ختم ہو گئی
4. اس کے ساتھ ساتھ یہ دوا جسم کے درد اور جوڑوں کے درد کی شفا کے لیے بھی انتہائی موثر پاہی گہی ہے
5. اس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ ہماری تحقیقات کے دوران سامنے نہیں ایا ہے
6. اس کاایک پیکٹ دو ماہ تک صبح شام استعمال کے لیےکافی ہے
7. چائے تیار کرنے کا طریقہ انگریزی اور اردو میں بیرونی پیکنگ پر موجود ہے
8. یہ چاے زرعی یونیورسٹی فیصل اباد سے واٹس ایپ نمبر 03342932949پر ارڈر کر کےپاکستان میں کہیں بھی منگوائی جا سکتی ہے
9. مزید کسی بھی قسم کی وضاحت کے لیے اوپر دیے گئے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے
10. ملنے کا پتہ: ڈاکٹر راجہ عادل سرفراز٫ ایسوسییٹ پروفیسر٫ انچارج ہاہی ٹیک لیب یونیورسٹی اف ایگریکلچر فیصل اباد
11. گلوکوواہپ (GlucoWipe) استعمال کر کے اپنے تجربات اور تاثرات سے ہمیں ضرور اگاہ کرتےرھیں اس سے ہماری حوصلہ افزائی بھی ہوگی اور اپکے فیڈبیک کی روشنی میں ہمیں اس پراڈکٹ کو مزید بہتر بنانے میں مددبھی ملےگی










Actres
with
al












Ameen Suma Ameen


























Address

Toba Tek Singh
36101

Telephone

+923351313288

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when رنگ برنگی دنیا posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to رنگ برنگی دنیا:

Videos

Share


Other Toba Tek Singh travel agencies

Show All