09/04/2024
#عیدالفطرمبارک
امت مسلمہ اور بالخصوص تمام دوستوں رشتہ داروں اور مسافر بھائیوں کو عیدالفطر کی ڈھیر ساری خوشیاں بہت بہت مبارک ہو۔
رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے کے صدقے اللہ ہمارے تمام گناہوں کی بخشش فرمائے اور مملکت خداداد پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائے۔
ہمیں چاہیئے کہ عید کی خوشیوں میں اپنے اردگرد رہنے والے پڑوسیوں اور مستحق افراد کو بھی اپنے ساتھ خوشیوں میں شریک کریں۔
خاص طور پر نوجوانوں کی خدمت میں درخواست ہے کہ عید کے موقع پر ایسے سرگرمیاں جس سے آپ کو گھر والوں کو یا دیگر لوگوں کو تکلیف پہنچتی ہے جیسے اوور سپیڈنگ، موٹر سائیکل پر ون ویلنگ ہوائی فائرنگ سے اجتناب کیا جائے۔۔
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین