RK Tourism Kalam

  • Home
  • RK Tourism Kalam

RK Tourism Kalam Arrange Tours

22/05/2024

یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہیں

وادی کالام سے جانشئ کے برفزاروں تک۔۔۔۔۔۔۔۔۔،پیر کے دن ایک یخ بستہ صبح کا آغاز ہوچکا تھا، ہوا کے ٹھنڈے ٹھنڈے جھونکے من کو...
09/02/2024

وادی کالام سے جانشئ کے برفزاروں تک۔۔۔۔۔۔۔۔۔،

پیر کے دن ایک یخ بستہ صبح کا آغاز ہوچکا تھا، ہوا کے ٹھنڈے ٹھنڈے جھونکے من کو سرور اور تقویت پہنچا رہے تھے۔ جب چار بے چین روہیں سماج سے پرے پربت کے کسی چوٹی پر بسیرا کرنے کیلۓ بے تاب تھی. مرکزی وادی کالام سے چار درویشوں پر مشتمل ٹولی نے صبح سویرے کالام سے اناکر درہ کی جانب اپنے سفر کا آغاز کیا، تقریباً ڈیڑھ دو فرلانگ ہی گۓ ہوں گے کہ چیڑ اور دیودار کے درختوں کے گھنے جنگلات شروع ہوئے۔ جاندار چڑھائی تھی، سانس تھی جو چڑھتی ہی جارہی تھی، جنگل مزید اوپر ہی اٹھتا چلا جارہا تھا، جنگل کے بیچ پہنچ کر سناٹا بڑھ گیا تھا، کہیں کوئی پرندہ اُڑتا تو خاموش درختوں میں ہلچل پیدا ہوتی. ہم جانشئ کے جتنا قریب پہنچتے گئے، ارد گرد اتنا ہی برف سے ڈھکا ہوتا گیا، جو سفر کو قدرے مشکل بنا رہا تھا لیکن منزل بھی انہی کی مقدر بنتی ہے جو ہمت و حوصلہ کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں، جو ہمت ہار جائیں وہ یونہی جنگل میں سر شام بھٹکتے بھٹکتے اندھیری رات میں گم ہو جاتے ہیں۔ لیکن باہمت ولولے والے باکمال لوگ اپنا سفر جاری رکھتے ہیں۔ وہ اندھیری شب کو بھی اس زندگی کی تسبیح کا ایک دانہ سمجھتے ہیں اور اپنا ورد جاری ہی رکھتے ہیں۔

عصر کا وقت نکلا جارہا تھا آفتاب اُفق کی سفر پہ روانہ ہوا، دن نے شام کی دہلیز پہ قدم دھر لیا تھا، ایک کٹھن مسافت کے بعد ہم جانشئ پہنچ گئے۔ گرمیوں میں یہاں کے رنگ برنگ پھول دیکھ کر انسان دنگ رہ جاتے تھے لیکن سردیوں میں بھی ایک الگ کشش تھی اس منظر میں. سورج کی سنہری شعاعوں کے نیچے چمکتے ہوئے پورے منظر کو برف کی سفید چادر نے اپنے لپیٹ میں رکھا تھا، برف کی موٹی تہہ جم چکی تھی، سردی ہماری رگوں میں سرائیت کرچکی تھی. ہم جمع ہونے والی برف کی موٹی تہوں میں چھلانگ لگانے اور کھیلنے کی مزاحمت نہیں کر سکتے تھے۔ ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے کسی پریوں کی کہانی والی موسم سرما کے عجائب گھر میں قدم رکھا ہے۔

سخت سردی سے خود بچانے کے لیے ہم نے ایک آرام دہ چھوٹی سی جھونپڑی کے اندر پناہ لی. وہیں مسافران شوق نے آگ کا الاؤ روشن کیا، مزیدار اور ذائقہ دار کھانا بنایا گیا اور کھالیا گیا، چاۓ کا دور دورہ شروع ہوا۔ چائے کے دو دو کپ انڈیلنے کے بعد محفل یاراں عروج پہ تھا، قصے کہانیاں سُنتے، سُناتے، لطیفہ بازی سے خوب من ہلکا کیا۔ شاید ہم انہی احساسات کو جگانے ویران جگہوں پر آتے ہیں۔ رات کے تقریباً دو بج چُکے تھے ہم نے سونے کی اداکاری کی لیکن ناکام رہے۔
پارہ منفی بیس کو چھو رہا تھا. صبح چھ بجے سردی سے سب جاگ چکے تھے. چاۓ تیار ہوچکی تھی، میں اپنے کیمرے کے لینز کے ذریعے دلکش نظاروں کو حاصل کرنے کے لیے باہر نکلا شدید سرد ہوا چل رہی تھی ہر زاویے سے جانشئ کے مناظر کو یادوں کے کتاب کا حصہ بنایا۔

دوپہر کا کھانا کھایا اور واپسی کی تیاری کرنے لگے. سامان پیک کرلیا گیا، سامان کے ساتھ ساتھ اب حسین یادوں کا ایک تھیلا بھی ہم نے اُٹھا لیا تھا۔ دائرہ بناۓ دعاۓ خیر کی اور ہمارا مختصر سا قافلہ قطار کی صورت میں نیچے کی طرف اترنے لگا۔ واپسی کا سفر قدرے آسان تھا ہم جلد بلیو واٹر پہنچ گۓ۔ جہاں سے ہر کوئی اپنے اپنے گھروں کو چلاگیا. کل تک ہم پلاننگ کررہے تھے آج واپسی ہورہی ہے پتہ ہی نہیں چلا اور وقت گزر بھی گیا۔
زمانہ، پانچ فروری، دو ہزار چوبیس

جنت نظیر وادی کالام میں طویل خوشک سالی کے بعد برفباری
28/01/2024

جنت نظیر وادی کالام میں طویل خوشک سالی کے بعد برفباری

Kalam sawt
25/01/2024

Kalam sawt

اسلم خان ٹورسٹ گایڈ کی ٹیم کے تجربہ کار ممبرز صدام حسین ٹورسٹ گایڈ اور اختر علی پیارے بہھائ  انعام منیر کو رسکیو کرنے کے...
02/08/2023

اسلم خان ٹورسٹ گایڈ کی ٹیم کے تجربہ کار ممبرز صدام حسین ٹورسٹ گایڈ اور اختر علی پیارے بہھائ انعام منیر کو رسکیو
کرنے کے لے پہاڑوں کی طرف گامزن۔ سب دوستوں سے دعادعاؤں کی اپیل ہے ۔

انعام منیر PST گورنمنٹ پرائمری سکول  ملوک اباد سوات 4 دن پہلے گودر پاس کالام میں مبینہ خراب موسم کی وجہ سے اپنے ساتھیوں ...
02/08/2023

انعام منیر PST گورنمنٹ پرائمری سکول ملوک اباد سوات 4 دن پہلے گودر پاس کالام میں مبینہ خراب موسم کی وجہ سے اپنے ساتھیوں سے بچھڑ گیا ہے اور ابھی تک اس کا کچھ اتا پتہ نہیں ۔۔۔ ہم سوات ٹریکنگ کمیونٹی اور اس کے خاندان والوں کی ریسکیو اداروں سے درخواست ہے کہ انعام منیر کی تلاش کے لیے کوئی راہ نکالی جائے۔
پروردگار اس خوب صورت نوجوان کی غائبانہ مدد فرمائے، آمین!

Areal View Off Blue water
01/08/2023

Areal View Off Blue water

world is not for only human💖💖💖🌷🌷🌷
01/08/2023

world is not for only human💖💖💖🌷🌷🌷

Usho Forest Kalam 🌲
24/07/2023

Usho Forest Kalam 🌲

The Glamping Spot Kalam ❤️
23/07/2023

The Glamping Spot Kalam ❤️

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !!‏اگر آپ سیاحت کا شوق رکھتے ہیں تو یقینا آپ کی موبائل گیلری میں قدرتی حسن رکھنے کے مناظ...
22/07/2023

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !!

‏اگر آپ سیاحت کا شوق رکھتے ہیں تو یقینا آپ کی موبائل گیلری میں قدرتی حسن رکھنے کے مناظر اور تصویریں محفوظ ہونگی اپنے کیمرے سے لی گئی خوبصورت مناظر کی تصاویر کمنٹ کر کے اپنے سیاحتی شوق کے بارے میں آگاہ کریں تا کہ ہم اور آپ نئے مقامات کے بارے میں جان سکیں
valley

بحرین میں روڈ پر جاری کام مکمل ہوگیا، اب چھوٹی اور بڑی گاڑیاں با آسانی آسکتے ہیں،سیاح بلا خوف عید پر سوات کالام کا رخ کر...
27/06/2023

بحرین میں روڈ پر جاری کام مکمل ہوگیا، اب چھوٹی اور بڑی گاڑیاں با آسانی آسکتے ہیں،
سیاح بلا خوف عید پر سوات کالام کا رخ کرلئے،
شکریہ

24/06/2023

پاکستان میں گرمی سے بچنے کا ایک ہی راستہ
جو سیدھا کالام کو جاتا ہے😜😜😜

کالام سے مہوڈنڈ جھیل تک روڈ کو پختہ کرنے کا کام جاری۔
17/06/2023

کالام سے مہوڈنڈ جھیل تک روڈ کو پختہ کرنے کا کام جاری۔

کالام والوں  ریور رفٹینگ سیکھو  اپ کیلیے سڑک نہی بنے گا۔ بس یہی ایک طریقہ حکومت آپکو سمجھا رہاہے
12/06/2023

کالام والوں ریور رفٹینگ سیکھو اپ کیلیے سڑک نہی بنے گا۔ بس یہی ایک طریقہ حکومت آپکو سمجھا رہاہے

11/06/2023

اطلاع عام۔
بحرین بازار مین کالام شاہراہ پر تعمیراتی کام کی وجہ سے اج شام آٹھ بجے سے صبح آٹھ بجے تک ہر قسم ٹریفک کے لئے بند ہوگا لہزا سفر سے گریز کریں۔ ڈپٹی کمشنر سوات

کالام ٹو کمراٹ روڈ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا 💞
08/06/2023

کالام ٹو کمراٹ روڈ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا 💞

خوشخبری کالام سمر فیسٹیول کا باقیدہ طور پر انقاد کیا گیا ہے۔ شاہی گراونڈ انشاء اللہ 16 جون سے 18 جون  تگ فیسٹیول جاری رہ...
06/06/2023

خوشخبری
کالام سمر فیسٹیول کا باقیدہ طور پر انقاد کیا گیا ہے۔ شاہی گراونڈ
انشاء اللہ 16 جون سے 18 جون تگ فیسٹیول جاری رہے گا۔

۔سیاحوں کیلئے خوشخبری وادی کالام میں  پہلی بار رافٹینگ فیسٹیول شروع ھونے والا ❤️
02/06/2023

۔سیاحوں کیلئے خوشخبری
وادی کالام میں پہلی بار رافٹینگ فیسٹیول شروع ھونے والا ❤️

29/05/2023

کالام اتروڑ رن وے پر ایک ٹرک اُڑان بھر رہا ہے !!
سیّاحوں کے لئے بڑے مزے کا سامان ہے۔ وہ ائے اور دیکھیں کہ یہاں روڈ نہیں بلکہ رن ویز بنے ہیں!

24/05/2023

Bahrain swat

کوہ لیک وادی سوات کے اناکار میں 'رنگ بدلنے' والی برفانی جھیل ،سطح سمندر سے 11،000 فٹ بلندی پر واقع ہے اور اسے 8 سے 9 گھن...
23/05/2023

کوہ لیک وادی سوات کے اناکار میں 'رنگ بدلنے' والی برفانی جھیل ،سطح سمندر سے 11،000 فٹ بلندی پر واقع ہے اور اسے 8 سے 9 گھنٹے طویل سفر کے بعد پہنچا جاسکتا ہے، کالام سے ایک گھنٹہ کی مسافت پر وادی اناکر (بلو واٹر) واقع ہے۔ جو کہ آپ نے جیب پر کرنا ہوتا ہے، وہاں سے آپ اپنا پیدل سفر شروع کرتے ہیں جو کہ ایک دلچسپ ٹریک ہے، یہ ٹریک آپ کو پہاڑ کی چوٹی پر لے جاتا ہے، جہاں سے آپ حیرت انگیز قدرتی نظارے دیکھ سکتے ہیں، یہ انتہائی پرامن علاقہ ہے جہاں ہجوم بھی نہ ہونے کے برابر ہے، کچھ لوگ آپ کو بتاتے ہیں کہ اس کا سفر بہت کم ہے، ہمیں بتایا گیا تھا کہ اس کا سفر صرف 12 کلومیٹر ہے، جب ہم نے 10 کلو میٹر سفر طے کر لیا تھا، تو راستے میں کوہ لیک سے کچھ لوگ واپس آ رہے تھے، میں نے ان سے پوچھا کتنا راستہ رہ گیا ہے، اس نے طنزیہ ہنس کر کہا، ابھی تو آپ نے سفر شروع ہی کیا ہے، خیر ٹوٹل سفر 20 کلومیٹر تھا، راستہ اس کا مشکل نہیں آسان ہے اور آجکل جیپ کا ٹریک بھی بن گیا ہے-
-
کوہ لیک/اندراب لیک ،اناکر ویلی, کالام ، سوات

20/05/2023

بابا پشاوری آئسکریم
Contact ali 03420781831

ٹریکنگ۔۔۔۔کہا جاتا ھے ٹریکنگ کاہل بندوں کے بس کا کام نہیں 😄اس کے لیے چلتے رھنا پڑتا ہے اپنا آپ چاہے گھسیٹ کر ہی کیوں نہ ...
20/05/2023

ٹریکنگ۔۔۔۔

کہا جاتا ھے ٹریکنگ کاہل بندوں کے بس کا کام نہیں 😄

اس کے لیے چلتے رھنا پڑتا ہے اپنا آپ چاہے گھسیٹ کر ہی کیوں نہ ٹیم کے ساتھ ملنا پڑے۔۔۔۔بس چلتے جاٶ کہ یہ نیم جانی کے عالم میں چلنا ھی اس شوق کا اور ان حسین نظاروں کی دید کا مول ھے۔

یہ بھی ایک شوق ہے.
ایک جنون ہے
اور یہ شوق اور جنون ہر ایک میں نہیں ہوتا.
بلکہ یوں کہہ لیں کہ
یہ جراثیم بھی کسی کسی باذوق بندے میں ہی پاۓ جاتے ہیں 😎مجھ جیسے بندے میں🙈
جس کی روح آوارہ گردی پہ ھر وقت ماٸل ہو
valley kalam swat

Night view   Valley
20/05/2023

Night view Valley

Mahdand Lake
04/05/2023

Mahdand Lake

Did you know!🤔 Badgoi pass connecting Kalam with Kumrat area of ​​Upper Dir On a 40-minute jeep track from the pass, the...
01/05/2023

Did you know!🤔
Badgoi pass connecting Kalam with Kumrat area of ​​Upper Dir

On a 40-minute jeep track from the pass, there is a pasture called Dasht Laili, where the scenery is so beautiful that you can visit this area with your family.

30/04/2023

اگر ٹور کے دوران آپ کی موٹر سائیکل کا ٹائر پنچر ہو جائے تو یہ والا جگاڑ لگا لے

23/06/2022

سوات کوہستان کا بھیگا موسم۔
بھیگے ہوئے موسم کا مزا کیوں نہیں لیتے ❤



♥︎‿♥︎𝐋𝐢𝐤𝐞 𝗽𝗮𝗴𝗲 ♥︎‿♥︎

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RK Tourism Kalam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to RK Tourism Kalam:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Travel Agency?

Share