Travel guide to Soon Sakesar

Travel guide to Soon Sakesar Explore internal Beauty of Pakistan by visiting Soon Valley. The Valley is situated in the north west of Khushab. Naushera is the main town of the Valley.
(4)

The 'Soon Valley' or Soon Sakesar is one of the famous valleys of Pakistan situated in the central Punjab province. The Valley starts from Padhrar village and end to Sakesar that is the highest peak of Salt Range. The length of Soon Valley is 35 miles (56 km) and average width is 9 miles (14 km). The area of Soon Valley is 300-square-mile (780 km2). Although not as coold as the valleys up north, S

oon valley consists of beautiful lakes, waterfalls, jungles, natural pools and ponds. Soon valley is also blessed with ancient civilization , natural resources, and fertile farms. There are some special features of this valley that distinguish it from other areas, without knowing about them it is very hard to understand its importance. Sabhral, Khoora, Naushera, Mardwal, Kufri, Anga, Ugali, Uchali and Bagh Shams-ud-Din are important towns in soon valley. Kanhatti Garden, Sodhi Garden, Da'ep and Sakesar are resorts to visit. Awantribe is settled in Soon Valley. Historical places

Akrand Fort of Janjua's[8] (Road way & Tracking Way from Kanhati Garden). Lakes: Uchalli Lake, Khabikki Lake and Jahlar Lake. Waterfalls at Kufri. Amb Sharif is a historical place in Hinduism. Kanahti Garden, Sodhi Garden, Khabakki Jheel, Ugalisharif & Uchali Jheel, Sakesar and Daip Shareef and the hiking experiences of hills
Angah, an important village. Sodhi village has waterfalls, a Rest House, and wild animals like Cheetah, Rabbit, Deer, Teetar (Urdu name of a bird). Koradhi is famous for its Historical Madrissa, where Qari Qamar Din (R.A) used to teach
Surraki is the highest village of soon valley

07/07/2023
جب وادی سون میں سڑکیں درختوں میں ایسے چھپی ہوتی تھیں۔ تب پڑھے لکھے لوگ کم تھے۔ موسم سارا سال خوشگوار رہتا تھا۔ پودے زیاد...
22/05/2023

جب وادی سون میں سڑکیں درختوں میں ایسے چھپی ہوتی تھیں۔ تب پڑھے لکھے لوگ کم تھے۔ موسم سارا سال خوشگوار رہتا تھا۔ پودے زیادہ تعداد میں لگائے جاتے تھے۔ اب تعلیم کا تناسب کئی گنا بڑھ چکا لیکن سمجھ سے بالاتر ہے کہ پڑھے لکھے لوگ اب درختوں کی افزائش اور شجرکاری کو اہمیت کیوں نہیں دیتے۔ گرمی کی شدت اور بارشوں کے نہ ہونے کا اندازہ شجر کاری کے نہ ہونے اور درختوں کی بے دریغ کٹائی سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے

07/09/2021
Beautiful palace ouchali lake
14/01/2021

Beautiful palace ouchali lake

14/01/2021

Wadi soon sakesar

Wadi soon kotily
14/01/2021

Wadi soon kotily

Sakesar
05/01/2021

Sakesar

26/10/2020

Weather in Monsoon

Soon sakesar
26/08/2020

Soon sakesar

Ushali Lake
05/04/2020

Ushali Lake

05/02/2020
(مائی والی ڈھیری)تلاجھہ قلعہ، اکراند قلعہ، امب ٹیمپل کوئی نہی جانتا کس نے بنائے اور یہ کیسے تباہ ہوئے یہاں ہندو شاہی کے ...
22/01/2020

(مائی والی ڈھیری)

تلاجھہ قلعہ، اکراند قلعہ، امب ٹیمپل کوئی نہی جانتا کس نے بنائے اور یہ کیسے تباہ ہوئے یہاں ہندو شاہی کے آثار بھی ملتے ہیں اور ان سے زیادہ قدیم بدھ مت کے نشان بھی موجود ہیں۔۔۔۔۔

اسراروں سے بھری اس وادی میں ایک اور ہی ایسی جگہ ہے جسے ،مائی والی ڈھیری، کہتے ہیں جس کے بارے میں کوئی نہی جانتا کہ اس کا یہ نام کیسے پڑا، کون یہاں دفن ہے، اسے کس نے دفن کیا، یہ کس قبیلے سے تھی اس کے بارے میں کئی روایات موجود ہیں لیکن حقیقت کسی میں بھی دکھائی نہی دیتی۔۔۔۔۔۔

گول سر والی یہ پہاڑی وادئ سون کے بیشتر مقامات سے دکھائی دیتی ہے کھبیکی جھیل سے مردوال کی جانب چلیں تو شمال کی جانب برقعے والی ٹوپی کی مانند یہ پہاڑی چوٹی مسلسل دکھائی دیتی ہے اور بلآخر دیکھنے والے یہ پوچھنے پہ مجبور ہوجاتے ہیں کہ یہ کیا ہے اور کہاں پہ ہے۔۔۔؟؟؟

جونہی آپ اس چوٹی کے نزدیک پہنچتے ہیں تو لگتا ہے کہ اس پر چڑھنا آسان ہے لیکن اس پر پہنچنا کٹھن ہے اور آپ کی سانسیں پھولنے لگتی ہیں چوٹی پر پہنچ کر ٹھنڈی ہوا کے جھونکے آپ کا استقبال کرتے ہیں اور اس مقام سے آپ پوری وادی کا نظارہ آسانی سے کرسکتے ہیں۔۔۔۔

بلاشبہ یہ ایک انتہائی پرفضا مقام ہے اور پیش کی گئی تصاویر اس کی خوبصورتی بیان کرنے کیلئے کافی ہیں۔۔۔

03/10/2019

وادی سون میں سیاحت کیسے کی جائے

وادی سون تک رسائی بہت آسان ہے پبلک ٹرانسپورٹ لاہوریا راولپنڈی دونوں جگہ سے تین گھنٹے میں وادی سون کے مرکزی شہرنوشہرہ پہنچا دیتی ہے ۔ اپنی ٹرانسپورٹ ہو تو لاہور سے آتے ہوئے موٹروے للہ انٹر چینج سے اتر کر 30 کلو میٹرجنوب کی طرف سفر کرکےکٹھہ گاوں سے دائیں طرف کٹھہ کے پہاڑعبورکرکے 16کلو میٹر آگے پیل چوک ہے۔ پنڈی اسلام آباد سے آنے والے سیاح کلرکہار انٹر چینج سے اتر کر جنوب کی سمت 35 کلومیٹر سفر کے بعد پیل چوک پہنچ سکتے ہیں۔جہاں سے بالکل سیدھی جانے والی سڑک صرف 8 کلو میٹر دور جابہ گاؤں پہنچا دیتی ہے جابہ گاوں سے جانب مشرق مڑ جائیں ۔ وادی سون شروع ہو چکی ہے

وادی سون کے فیملی پوائنٹ

1۔ کنہٹی گارڈن ، جہاں کئی چشمے اور آبشاریں ہیں ۔گھنے درخت اور ویو پوائنٹ ہیں ۔ دن کا بیشتر حصہ وہاں سیروسیاحت اور ککنگ کرتے ہوئے گزارا جا سکتا ہے ۔ کیمپنگ کی اجازت بھی ہے

2۔ کھبیکی جھیل ۔ دلکش بورڈ ، برڈز ویوپوائنٹ۔ کشتیاں ہیں ۔ پی ٹی ڈی سی کا ریسٹورنٹ پلس ہوٹل ہے

3۔ اوچھالی جھیل ۔ بہت ہی وسیع و عریض رقبے پر پھیلی ہوئی ہے ۔ یہاں بھی کشتیاں موجود ہیں

4۔ مائی والی ڈھیری ۔ گول چوٹی والی پہاڑی جو وادی سون کے بیشتر حصوں سے دکھائی دیتی ہے یہاں سے وادی سون کی دونوں جھیلیں ، نمل جھیل اور شمالی طرف پوٹھوہار کا کچھ حصہ دیکھا جا سکتا ہے

• تھوڑی بہت چلنے کی مشقت کر لی جائے تو کفری کے نزدیک چشمہ ڈیپ شریف دس منٹ کی پیدل واک پر ہے اس کے قریب سے گزرتے ہوئے مزید آگے چشمہ جھال مجھالی ہے ۔ اس سے بھی مزید آگے وادی گوسر ہے جہاں ہموار میدان ہیں جو نہایت سرسبزو شاداب ہیں ۔ یہیں جنوبی پہاڑی سے وادی سون کی تیسری بڑی جاہلر جھیل کا نظارا کیا جا سکتا ہے

• سوڈھی جے والی چانبل روڈ پر خانقاہ حضرت سلطان مہدی کے قریب چشمہ ہے جس کا رستہ تھوڑا مشکل ہے لیکن یہاں پانی بہت وافر مقدار میں موجود ہے ۔ تھوڑی سی ٹریکنگ کر کے یہاں پہنچ سکتے ہیں اور پورا ایک دن یہاں ککنگ و نہانے میں گزارا جا سکتا ہے

• نرسنگ پھوار چانبل کے نزدیک ہے یہاں بھی پانی کے چشمے ہیں ۔ بیس سے تیس منٹ کی پیدل واک ہے ۔ یہاں بوڑھ اور کئی دوسرے گھنے درخت ہیں وسیع و عریض گراسی لان ہیں ۔ سکھوں کے تعمیرکردہ دو اشنان گھاٹ ہیں ۔ ایک گردوارہ بھی ہے ۔

• کھڑومی جھیل ۔ یہاں کا پانی نیچے کی طرف جاتا ہوا چار الگ الگ خوب صورت آبشاریں بناتا ہے ۔ رستہ تھوڑا مشکل ہے ایک گھنٹے کی ٹریکنگ ہے ۔ لیکن بہترین جگہ ہے

• امب شریف ٹیمپل۔ یہاں جانے کا رستہ کافی خراب ہے فوروہیل جیپ جا سکتی ہے یا اوچھالی سے پیدل دو گھنٹے کا رستہ ہے جو چشمے کے ساتھ ساتھ چلتا ہے ۔ دلکش جگہ ہے

• قعہ کوٹ ہر دو سودھی نزد کٹھوائی کے قریب ہے یہاں تک گاڑی پر جا سکتے ہیں پرانے قلعے کے آثار ہیں

• تلاجھا ۔ یہ بھی ایک قدیم قلعہ ہے جہاں خوب صورت پتھروں سے بنائے گئے تقریباً250 مکانات موجود ہیں ۔ جانے کا رستہ تھوڑا مشکل ہے ۔ کھوڑہ گاؤں سے ڈھوک کسیری کے پاس سے گزرتے ہوئے پیدل جائیں تو دو گھنٹے میں قلعہ تک پہنچ سکتے ہیں ۔ خوشاب سے آئیں تو پہاڑی کے درمیان بابا کچھی والا فقیر کا بورڈ لگا ہوا ہے وہاں سے سات کلو میٹر دور دربار ہے یہاں گاڑی کھڑی کرکے بھی قلعہ تک جا سکتے ہیں

• اکراندا قلعہ ۔ کھبیکی کے شمال میں بھی ایک بڑے قلعے کے آثار ہیں

• کھبیکی سے ہی شمال کی طرف چشمے ہیں جن کا پانی نیلے رنگ کا ہے دو سے تین گھنٹے کی واک ہے ۔

• وادی سون کے مشہور گاؤں سوڈھی جے والی میں سرکاری ریسٹ ہاؤس ہے جہاں مختلف خوش ذائقہ پھلوں کے درخت بھی ہیں اور قریب سے ایک چشمہ بھی گزر رہا ہے

• پھلواری ریسٹ ہاؤس بھی سرکاری ہے جو سکیسر پیک کے قریب ہے یہاں گھنے جنگل ہیں بکنگ کے لئے ڈپٹی کمشنر خوشاب سے اجازت لینا پڑتی ہے ۔

• کلیال گاؤں کے قریب ایک خانقاہ ہے جو کافی بلندی پر ہے لیکن وہاں تک گاڑیاں اور بائیک جا سکتی ہیں ۔

• ہر دو سودھی گاؤں سے کوٹ قلعہ اور وہاں سے آگے سترہ کے مقام پر کچھ چشمے اور ایک جھیل ہیں یہ رستہ جبی ڈھوکری سے گزر کر میانوالی خوشاب روڈ سے جا ملتا ہے

وادی سون میں اب کافی رہائشی ہوٹل بن چکے ہیں سب سے بہتر ، معیاری اور مناسب قیمت والا مہریہ ہوٹل نوشہرہ ہے ۔ دوسرا ہوٹل اس کے قریب مدینہ ہوٹل ہے ۔ جبکہ کھبیکی جھیل مین روڈ پر جھیل کنارے نام کا ایک ہوٹل ہے جہاں ایک کنٹینر کو دو حصوں میں تقسیم کر کے دو کمرے بنائے گئے ہیں ۔

25/07/2019

سالٹ رینج کلر کہار اور وادی سون میں آنے والے سیاحوں کے نام اہم پیغام !
عید انشااللہ انقریب آنے والی ہے اور عید کے بعد سالٹ رینج میں تشریف لانے والے تمام سیاحوں کو خوش آمدید چند ضروری باتیں آپ سے شیئر کرنا چاہتا ہوں..
سالٹ رینج میں موجود تمام جھلیں ,آبشاریں اور واٹر پونڈز میں سے اکثر کی گہرائی 20 فٹ سے زیادہ ہے جہاں لائف جیکٹس کے بنا سوئمنگ کسی بھی خطرے سے کم نہیں گزشتہ چند سالوں میں سویک لیک, کنھٹی واٹر پونڈز اور ڈیپ شریف پر کئی نوجوان ڈوب کر اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اسلیئے اگر آپ میدانی علاقہ میں سوئمنگ کے ماہر بھی ہیں تو ان واٹر پونڈز میں احتیاط برتیں کیونکہ بظاہر کم گہرا نظر آنے والا پانی اندر بہت گہرا ہوتا ہے جسکے اندر بڑے سائز کے پتھر اور غار کی شکل کے راستے بنے ہوتے ہیں جن میں اگر ایک بار انسان دھنس جائے تو جان بچانا مشکل ہو جاتا ہے …
اگر سالٹ رینج میں کسی مقام پر ٹریکنگ ہا کیمپمگ کرتے ہیں تو جوتے ہمیشہ بند پہنیں, لائٹس کا مناسب انتظام پاس ہو ,سنیک بائیٹ کٹ اور فرسٹ ایڈ کٹ پاس رکھیں اور آپکے پاس ایسا ٹینٹ ہو جو چاروں طرف سے مکمل بند ہونے کی صلاحیت رکھتا ہو کیونکہ سالٹ رینج کے جنگلات میں کچھ زہریلی اقسام کے سانپ پائے جاتے ہیں
نائیٹ کیمپنگ کبھی بھی نالہ گھبیر , سلطان مہدی نالہ کھڑومی واٹر فال نالہ یا کسی بھی پہاڑی درے کے اندر گہرے مقام پربھول کر بھی مت کریں کیونکہ رات کے وقت میلوں دور ہونے والی بارش چند لمحوں میں ایک بہت بڑے سیلابی ریلے کی صورت میں آپکے پاس پہنچ جائے گی اور جان بچانا بہت مشکل ہو جائے گا…
ایک چیز جوگزشتہ چند سالوں سے میں نے نوٹ کی ہے وہ بائیک پرآنے والے نواجونواں کی تیز رفتاری کے باعث موت ہے جسمیں ہر سال اضافہ ہوتا جا رہا ہے وادی سون اور سالٹ رینج میں ہر گاؤں میں داخل ہوتے ہی چھوٹے بڑے سپیڈ بریکر ہیں جنکو اکثر نوجوان اوور سپیڈ میں کراس کرتے ہوئے اپنی ٹانگیں , بازو یا سر پہ شدید چوٹ لگوا بیٹھتے ہیں اسلئے آبادی کے قریب پہنچ کر بائیک کی رفتار آہستہ کریں تا کہ آپکے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کو نقصان نہ پہنچے…
قدرتی مقامات پر کوڑا کرکٹ نہ پھینکیں بلکہ اگر کوئی مقامی یا آنے والا مہمان کسی جگہ پھینک رہا ہوتو اسے بھی پیار سے سمجھائیں تا کہ ہم سب میں صفائی کے بارے شعور پیدا ہو اور ہم اپنے ملک کو مزید سر سبز اور صاف بنا سکیں
دوران سفر اپنے شناختی کارڈ اور ضروری دستاویزات ضرور پاس رکھیں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے ..
گزارش ہے کہ یہ پوسٹ زیادہ سے زیادہ شیئر کریں جزاک اللہ
کاپی کی مکمل اجازت ہے کوئی بھی اپنے نام کے ساتھ کسی بھی جگہ پوسٹ کر یں

Enjoy to wadi soon
10/06/2019

Enjoy to wadi soon

wadi soon ouchali jel
10/06/2019

wadi soon ouchali jel

06/06/2019
Soon valley
12/04/2019

Soon valley

Kahniti bagh
05/12/2018

Kahniti bagh

Wadi soon
03/02/2018

Wadi soon

Wadi soon jhal mal
25/01/2018

Wadi soon jhal mal

Address


Telephone

+923007301707

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Travel guide to Soon Sakesar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Travel guide to Soon Sakesar:

Share

Category