26/09/2024
( شاران فاریسٹ
بالاکوٹ سے ناران کی طرف جاتے پارس سے بائیں ہاتھ تقریبا 14کلومیٹر جبکہ ڈیڑھ گھنٹے کا فوربائی فور جیپ ٹریک آپکو اوپر شاراں لے جاتا ہے، وہ جگہ جہاں آپ کی سوچ دنیا کو بھول جاتی اوراللہ کو یاد کرنے لگ جاتی ہے، پرندوں اور حشرات کی مختلف آوازیں آپکو دنیا سے بھلا دیتی ہیں، صرف آپ جنگل ہی کے ہو کے رہ جاتے ہیں، یہاں پر خیبرپختونخوا ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کے قائم شدہ خوبصورت لکڑی کے 11 پوڈز 2016 سے قائم ہیں، ان میں سے 3 پوڈز 4 بیڈز والے جنکا کرایہ پانچ ہزار جبکہ 8 پوڈز 2 بیڈز والے جنکا کرایہ تین ہزار روپے ہے، اسکے علاوہ 8 کیمپ بھی لگے ہوئے ہیں جس میں چار سے چھ لوگ آسکتے ہیں، فی کیمپ کا کرایہ ایک ہزار ہے، اسکے علاوہ آپ اپنی کیمپنگ بھی کرسکتے ہیں، اسکے لیے آپ فی کیمپ ایک ہزار روپے سے پانچ سو تک ریچارج کروائینگے۔
مقامی لوگ اسے شڑاں کہتے ہیں ، شاراں کے اس جنگل میں دیودار، بیاڑ، پڑتل، کائل کے درخت زیادہ تر پائے جاتے ہیں، شاراں سے دو گھنٹے کی ہائیکنگ ٹریکنگ کرکے آپ مانشی ٹاپ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں جہاں سے آپ بہت سے بادلوں میں سر پھنسائی چوٹیوں کا نظارا کرسکتے ہیں،