M H Hajj And Umrah Service

M H Hajj And Umrah Service 4~5 Star And Economy Hotels Are Available At Best Price in Mecca & Madina. Private & Luxury Transport Also Available

سستے ترین پیکجزاور اچھے بہترین 3 سٹار 4 سٹار 5 سٹار ہوٹلز
30/08/2024

سستے ترین پیکجز
اور اچھے بہترین 3 سٹار 4 سٹار 5 سٹار ہوٹلز

*حج پر جانے والی اپنی بیٹی عائشہ کے نام!!!**میری لختِ جگر!* تم کتنے دنوں سے حج کے سفر کی تیاریوں میں مصروف ہو۔ بیگ کھلے ...
13/01/2024

*حج پر جانے والی اپنی بیٹی عائشہ کے نام!!!*

*میری لختِ جگر!*
تم کتنے دنوں سے حج کے سفر کی تیاریوں میں مصروف ہو۔ بیگ کھلے رکھے ہیں، ہر دن اِن میں کچھ نہ کچھ اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ برسوں میں جو لوگ حج کا فریضہ ادا کر کے آئے ہیں وہ بھی مشورے دے رہے ہیں۔ اپنی مشکلات سے آگاہ کر رہے ہیں کہ زادِ سفر میں یہ چیزیں ساتھ ہوں تو تم فلاں پریشانیوں سے بچ جاؤ گی۔

قرعہ اندازی میں نام نکل آنے کے بعد پھر کچھ اچھا نہیں لگتا، بس اس گھر کی دھن سوار ہوجاتی ہے!!

تم خوشی خوشی ہر ایک سے مشورے طلب کر رہی ہو۔ بازار سے ؑضروری اشیا کی خریداری کر رہی ہو۔
ایک مسلمان ساری زندگی جتنے سفر کرتا ہے ان میں سب سے *مبارک سفر* حرم کا سفر ہے۔۔ اس وقت جو جذبات ہوتے ہیں وہ دنیا میں کہیں بھی جاتے وقت نہیں ہوتے!!

اس میں کیا شک ہے کہ اس در پر بلائے جاتے ہیں۔ حاضری کا پروانہ ملے بغیر وہاں کوئی نہیں جاسکتا۔ وہاں پہنچنے والے *’’ضیوفُ الرّحمٰن‘‘* ہوتے ہیں۔ اللہ کے بہت خاص مہمان۔ جب ہم اپنے مہمانوں کے اکرام کا خیال رکھتے ہیں پھر وہ تو *رب العالمین* ہے، تنہا پوری کائنات اور ہر مخلوق کی میزبانی کرنے والا۔ وہ چن کر بلاتا ہے۔ لوگ خالی جھولی جاتے ہیں اور جھولیاں بھر بھر کر واپس آتے ہیں۔

*بیٹی!!*
کہیں بھی جانے کے لیے *زادِ سفر* درکار ہوتا ہے۔ قرآن کریم نے بھی حاجیوں کا زادِ سفر تیار کرنے کا حکم دیا اور ساتھ ہی کہہ دیا کہ *’’بہترین زادِ راہ تقویٰ ہے‘‘* (البقرہ)

یہ زادِ راہ کسی بازار سے نہیں خریدا جا سکتا۔ یہ ایک دن یا ایک مہینے میں تیار نہیں ہوسکتا۔ اپنے نفس کو اطاعت کا خوگر بنانا ایک مسلسل مشقت کا کام ہے۔
روزے کا مقصد بھی *’’لعلکم تتقون‘‘* بیان کیا گیا اور حج کے موقع پر بھی یہی یاددہانی کرائی گئی۔ جب تم حج کے لیے نکلو تو جو زادِ سفر تمہارے پاس ہو اُس میں سب سے قیمتی چیز *تقویٰ* ہے۔ جس کا کسی ائرپورٹ پر وزن نہیں کیا جا سکتا، جو کسی *’’لگیج کاؤنٹر‘‘* سے نہیں گزرے گا۔ اس کی اسکیننگ مشین کسی ائرپورٹ پر نہیں۔ تمہارا ضمیر ہی اس کو اسکین کرسکتا ہے۔

مثال کے طور پر جب موبائل تمہارے ہاتھ میں ہو تو سوائے اللہ کے اور کوئی تمہارے قریب نہیں ہوتا۔ کیا دیکھنا ہے، کتنا دیکھنا ہے، کہاں تک جانا ہے اور کہاں سے پلٹ آنا ہے؟ کس دیکھے ہوئے پر استغفار کرنا ہے؟ کس چیز کو آئندہ نہ دیکھنے کا عہد کرنا ہے۔ یہ زندہ ضمیر ہی وہ اسکینر ہے جس سے تمہارا تقویٰ بار بار گزرے گا۔

زادِ راہ میں کتنا تقویٰ ہے؟
یہ جاننے کے لیے تم دیکھ سکتی ہو کہ۔۔۔
تمہارا نمازوں میں کتنا دل لگ رہا ہے؟
کیا تمہارے قرآن سے تعلق میں اضافہ ہوا؟
اللہ کا ذکر کرتے ہوئے تمہیں اتنی لذت محسوس ہوتی ہے جتنی اپنی کسی عزیز دوست سے گفتگو کرتے وقت؟

زادِ سفر میں اور کسی چیز کی کمی کی تلافی تو ہو سکتی ہے، یہاں نہیں تو وہاں کے کسی بازار سے مل جائے گی مگر ۔۔ *تقویٰ* دنیا کے کسی بازار میں دستیاب نہ ہوگا؟

اور جب تم حرم کی سرزمین پر قدم رکھو گی تو سوچنا کہ تم سے پہلے لاکھوں، کروڑوں مسلمان یہ خواب لیے لحد میں اتر چکے ہیں۔ کتنے خوش نصیب ہیں وہ نفوس جن کو حاضری کا بلاوا نصیب ہوا ہے۔

وہاں جاکر خود کو *’’بچانا‘‘* ہی تقویٰ کی جانچ کا ایک پیمانہ ہے۔ تم دیکھو گی کہ لدے پھندے بازار خریداروں کو پکار رہے ہیں ۔۔۔ سجی سنوری دکانیں دعوتِ نظارہ دیتی ہیں ۔۔۔ دل کہے گا کہ ایک نظر دیکھ لینے میں کیا حرج ہے؟ ۔۔۔ پھر دکانوں کا مقناطیس اپنے ساتھ یوں چپکا لیتا ہے کہ کئی گھنٹے گزرنے کا پتا ہی نہیں چلتا ۔۔۔ پھر روز کے معمولات کا ایک حصہ ان بازاروں کی نذر ہو جاتا ہے ۔۔۔ مگر یاد رکھنا کہ اللہ کے نبیﷺ نے بازار کو *’’بری گزر گاہ‘‘* فرمایا ہے۔

جس دنیا کو تم چھوڑ کر گئی ہو اپنے پیچھے، وہاں بازاروں میں سب کچھ بھرا پڑا ہے۔ یہاں سے تو نیکیاں خریدنا ہیں۔ یہاں کے شب و روز اسی *’’بیع‘‘* کے لیے ہیں۔ تمہیں بہت سے ایسے لوگ ملیں گے جو مختلف *’’ذائقوں‘‘* کا ذکر کریں گے۔ فلاں کا برگر، فلاں کا پیزا، فلاں کی آئس کریم اور فلاں چیز اگر وہاں جا کر نہیں کھائی تو سمجھو سفر کی لذت ہی مکمل نہ ہو سکی۔ ( چاہے ان فوڈ سینٹرز کے سامنے لمبی لائنوں میں کتنے ہی گھنٹے برباد ہو جائیں۔)

*یاد رکھنا بیٹی!!*
وہاں جو سب سے زیادہ سنبھال کر رکھنے والی جو چیز ہے وہ تمہارا وقت ہے ۔۔۔ دنیا کے بہت سے مقامات غیر معمولی شہرت رکھتے ہیں کسی خاص پہچان کے باعث ۔۔۔ پہاڑ، دریا اور سمندر تو بہت سے ملکوں میں مل جائیں گے مگر *’’اللہ کا گھر‘‘* دنیا بھر میں بس ایک ہی مقام پر ہے ۔۔۔ اسی کی زیارت مقدس عبادت ٹہری ۔۔۔ اس کو صرف دیکھنا بھی عبادت ہے ۔۔۔ مسجدِ حرام کے مختلف مقامات کو اپنے سجدوں کا گواہ بنانا ۔۔۔ وہاں سب کچھ مانگنا، بس مانگنا اور مانگتی چلے جانا ۔۔۔ وہ مانگنے والوں کا ٹھکانا ہے ۔۔۔ دنیا بھر کے لوگ وہاں مانگنے جاتے ہیں، ٹوٹے ہوئے دل لے کر جاتے ہیں ۔۔۔ وہاں ہر درد کا درماں ہے۔

*ہاں سنو!!*
جب جب طواف کرو تو یاد کرنا کہ اس عظیم گھر کو بنانے والی دنیا کی عظیم ہستی کو اللہ نے *’’خلیل اللہ‘‘* کا پیارا لقب دیا ہے۔ دنیا میں کتنی اربوں، کھربوں تعمیرات ہیں مگر صرف ایک ہی تعمیر کو یہ مقام بخشا ہے کہ اسے *’’اپنا گھر‘‘* کہا گیا ہے۔
اللہ کا گھر تو کائنات کا چپہ چپہ ہے، یہ تو اللہ کا اپنے دوست سے اظہار محبت تھا کہ ان کی بنائے ہوئے سادہ سی چار دیواری کو *بیت اللہ یعنی ’’اپنا گھر‘‘* کہا اور حضرت ابراہیمؑ کی دعا یوں قبول ہوئی کہ قیامت تک آنے والے مسلمانوں کے دلوں کو اس کا *’’مشتاق‘‘* بنا دیا۔

کیسا آباد رکھا ہوا ہے اپنے دوست کے بنائے ہوئے گھر کو ۔۔۔ صدیاں بیت گئیں اسی طرح دن رات اس کا طواف ہوتا رہتا ہے ۔۔۔ زمین پر بھی اور آسمانوں پر بھی فرشتے اس کے گرد طواف میں رہتے ہیں۔

مقامِ ابراہیمؑ پر دو رکعت نفل نماز پڑھ کر طواف کا عمل جب مکمل کرو تو حضرت ابراہیمؑ کی وفا اور حضرت اسماعیلؑ کی فرماں برداری کو دل سے محسوس کرنا ۔۔۔ حضرت ابراہیمؑ کی سیرت کو تفصیل سے جاننا ھوگا ۔۔۔ دوستی کرنے کے لیے کسی کو جاننا پڑتا ہے ۔۔۔ حضرت ابراہیمؑ اللہ کے دوست ہیں، اللہ کے دوست سے محبت اور دوستی کتنی سعادت کی بات ہے۔

طواف کے بعد صفا اور مروہ تمہاری راہ دیکھ رہے ہوں گے ۔۔۔ وہاں حضرت ہاجرہؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی خوشبو بسی ہوئی ہے ۔۔۔ سوچنا لمحہ بھر کو کہ مکہ کی تپتی ہوئی پہاڑیوں پر جب پائنچے چڑھائے حضرت ہاجرہؑ دوڑتے دورٹے ہانپ جاتی تھیں تو بے بسی سے آسمان کی طرف دیکھتی تھیں ۔۔۔ اس سے لو لگائی تھیں اور تب، عرش پر کیسی سنی گئی ان کی فریاد ۔۔۔ ان کا وہ دوڑنا کیسا محبوب ہوا رب کو کہ رہتی دنیا تک مسلمان مرد ایک عورت کے قدموں پر دوڑتے رہیں گے ۔۔۔ کیا صفا اور مروہ کے بیچ اس سعی کا مقصد ہر مسلمان کو یہ یاد دہانی کرانا ہے کہ زندگی *’’سعی‘‘* اور *جہد* کا نام ہے ۔۔۔ بظاہر تمہارے پاس وسائل نہ بھی ہوں، زندگی مشکلات و مصائب کا شکار ہو تب بھی پائنچے چڑھائے دوڑتے جانا ہے، بس دوڑتے رہنا ہے ۔۔۔ مومن مایوس ہوتا ہے نہ کاہل، نہ ہی اسباب دنیا پر بھروسہ کرتا ہے ۔۔۔ تمہارے پاس کچھ بھی نہ ہو، عرش والے کے پاس سب کچھ ہے ۔۔۔ بس دوڑنا شرط ہے، پھر وہ دنیا کو دکھاتا ہے کہ ایڑیوں سے بھی چشمہ جاری ہو سکتا ہے ۔۔۔ چھاگل بھر پانی کی طلب ہو مگر پانی کا چشمہ عطا کر دیا جاتا ہے ۔۔۔ پھر پانی سنبھالتے دو نسوانی ہاتھ تھک کر کہتے ہیں *’’زم زم‘‘* یعنی ٹھہر جا ٹھہر جا۔

جی بھر کر آبِ زم زم پینا اور حضرت ہاجرہؑ کی خوشبو محسوس کرنا ۔۔۔ حضرت اسماعیلؑ کی ایڑیوں کو تصور میں لانا کہ آج تک امتِ مسلمہ کو میسر یہ مطہر آبِ شفا اُن کی ننھی ایڑیوں کی برکت کے طفیل ہے۔

حجرِ اسود کا بوسہ، رکن یمانی تک پہنچنا، غلافِ کعبہ کو چھونا، لاکھوں افراد کے جم غفیر میں یہ سب ممکن نہیں ہوتا ۔۔۔ لوگ خوشی سے ذکر کرتے ہیں کہ دوران طواف اتنی بار غلاف کعبہ کو چھونے کی سعادت ملی یا حجرِ اسود کے قریب جا کر بوسہ دینے کا موقع ملا۔مقامِ حطیم میں جانے اور نوافل کی توفیق ملی۔ ان میں سے کوئی بھی عمل بجائے خود مطلوب نہیں ہے ۔۔۔ لاکھوں کے مجمع میں دھکم پیل کر کے لوگوں کو کچلتے چلے جانا کہ غلاف کعبہ تک پہنچ جائیں، ہلڑ بازی کے باعث زائرین گرتے اور کچلے جاتے ہیں، سخت چوٹیں لگتی ہیں، صرف ہماری اس خواہش کے باعث کہ ہم فلاں مقام تک پہنچ جائیں۔
*یاد رکھو!!*
ایک انسانی جان کو کعبہ سے محترم قرار دییے جانے کا یہی مطلب ہے کہ انسان سب سے *قابلِ احترام* ہے۔ انسانوں کو تکلیف پہنچا کر کوئی بھی عمل قابلِ قبول نہیں ۔۔۔ زائرین وہاں کی انتظامیہ کے لیے وہ مشکلات پیدا کرتے ہیں کہ *الامان الحفیظ* ۔۔۔ غلافِ کعبہ کو چھونے کا جذبہ جب جنون کی صورت اختیار کر جاتا ہے تو وہ دھکم پیل ہوتی ہے جو اسلام کی باوقار تعلیمات سے میل نہیں کھاتی ۔۔۔ دھکے دے کر، افراتفری پیدا کر کے، اللہ کے قابلِ احترام مہمانوں کو کچل دینا محض اس خواہش کو پورا کرنے کے لیے کہ فلاں مقام کا بوسہ دے لیں یا زیارت کرلیں، پسندیدہ عمل نہیں ہے ۔۔۔ کہیں یہ باقی عبادات کا اجر بھی ضائع کرنے کا باعث نہ بن جائے ۔۔۔

مقدس مقامات کو بوسہ دینے یا وہاں نوافل کی ادائیگی کی دعا کیجیے، اگر توفیق مل گئی تو اللہ کا شکر ادا کریں اور موقع نہ مل سکا تو اس تاسف کو خود پر سوار مت کریں۔ جو توفیق ملی اس کی قبولیت کی دعا کیجیے ۔۔۔ آپ کو کس جگہ کتنے نوافل کی توفیق ملی ۔۔۔ کتنی بار طواف کے چکر مکمل کرنے کی آپ کو سعادت ملی ۔۔۔ آپ نے کتنے عمرے کیے ۔۔۔ روزے رکھنے کی توفیق ملی ۔۔۔ ریاض الجنتہ (مدینہ الرسولؐ) میں حاضری کی توفیق ملی ۔۔۔ اس کو بار بار ہر ایک کے سامنے بیان مت کیجیے، جس کو یہ مواقع نہیں ملے وہ حسرت و یاس میں مبتلا ہو جاتے ہیں، کسی کو حسرت و یاس میں مبتلا کرنا نیکی کا کام نہیں ۔۔۔ دوسرے یہ کہ کیا عمل قبول ہوا اس کی کوئی سند ابھی نہیں ملی ہے۔

کسی زائرِ حرم کو دس بار حجرِ اسود چھونے کی سعادت ملی ۔۔۔ کوئی طواف کے ہر چکر میں غلافِ کعبہ تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا ۔۔۔ جب کہ ایک دوسرا اللہ کا مہمان بوسے کے لیے کسی مقام تک نہ پہنچ سکا ۔۔۔ دور سے بیٹھ کر بیت اللہ کو دیکھتا رہا، روتا رہا، اللہ سے گریہ و زاری کرتا رہا، ممکن ہے اللہ کو اس کی یہ ادا زیادہ پسند آئی ہو۔

اسلام کی ایک خوب صورت تہذیب ہے اس تہذیب کا اظہار حج کے موقع پر بدرجہ اولیٰ ہونا چاہیے، کسی خاص مقام تک پہنچنے یا وہاں نوافل ادا کرنے کا سوشل میڈیا پر چرچا کرنا کوئی قبولیت کی دلیل نہیں ۔۔۔ یہاں اصل مقام جس تک پہنچنے کی کوشش کرنا چاھیے وہ *رضائے الٰہی کی طلب کا دل میں پیدا ہونا* ہے۔وہ *’’لبیک‘‘* کو اپنے شعور کا حصہ بنانے کی دعوت ہے ۔۔۔ یہ *تلبیہ* صرف حج کے مخصوص ایام کی ورد نہ رہے بلکہ ایک مسلمان کی شعوری زندگی کا حصہ بن جائے ۔۔۔ میں ہر وقت حاضر ہوں۔ ایک دیکھنے والا ہر وقت میری ہر ہر ادا کو دیکھ رہا ہے، میرا ہر عمل دنیا کی عظیم ہستی کی نظر میں ہے جو سمیع و بصیر و خبیر ہے۔

*بیٹی!!*
ایک اہم ترین بات یہ کہ جتنا ہو سکے موبائل فون سے خود کو دور رکھنا، یہ موبائل اسکرین وقت کا سب سے بڑا قاتل ہے ۔۔۔ خاندان والوں کو *’’لائیو‘‘* دکھانا کہ ہم اس وقت یہاں ہیں، یہ کر رہے ہیں، ہر وقت گھر والوں سے رابطے میں رہنا حج کی روح کے منافی ہے ۔۔۔ گھر والوں سے رابطے بعد میں بھی ہو جائیں گے اس وقت *’’اس گھر‘‘* کے رب سے جڑنے کی فکر ہو جس نے آپ کو یہاں بلایا ہے ۔۔۔ غلافِ کعبہ، رکنِ یمانی، حجرِ اسود، مقامً ابراہیمؑ، صفا اور مروہ کی تصاویر لاکھوں کے حساب سے یوٹیوب پر موجود ہیں،
آپ وہاں تصاویر بنانے نہیں گئے ہیں کہ ایک پروفیشنل فوٹو گرافر کی طرح آپ کا ذہن ہر مقام پر تصاویر کا سوچتا رہتا ہے، آپ کہاں کہاں موجود ہیں یہ زمانے کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے ۔۔۔ لاکھوں، کروڑوں لوگ ان مقامات سے جو دُعا و گریہ و زاری کے مقامات ہیں, تصاویر اور ویڈیوز بنانے میں مصروف رہتے ہیں ۔۔۔

یہ ضروری نہیں کہ اللہ یہ موقع آپ کو بار بار دے۔ اس موقع کو آخری موقع جانتے ہوئے اس کی قدر کیجیے ۔۔۔ تصاویر بنانا اسلام کی نظر میں پسندیدہ عمل نہیں، یہ ضرورت کی حد تک بہتر ہے۔
اپنی تصاویر اور سیلفی کا شوق، پھر صرف اپنے خاندان تک نہیں بلکہ سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو دکھانا؟؟؟

وہاں صرف اور صرف وہ کام کریں جو آپ کی *’’حسنات‘‘* میں اضافے کا باعث بنے ۔۔۔ اپنے گھر والوں کو بھی ہدایت کر کے جائیں کہ بہت رابطوں اور ہر وقت کی تفصیلی معلومات لینے سے گریز کریں ۔۔۔ صبح سے شام تک کیا کھایا اور کہاں کتنا وقت گزارا؟ یہ معلومات اہل خانہ کو روز دینے میں آپ کا کتنا وقت لگتا ہے کیا اس وقت کا اس سے بہتر کوئی دوسرا استعمال ہوسکتا تھا؟ اس کا فیصلہ صرف اور صرف آپ خود کرسکتے ہیں۔

*میری پیاری بیٹی!!*
اللہ تمہیں اپنے شریک زندگی کے ساتھ یہ حج مبارک کرے، تمہاری سعی مشکور اور حج مبرور ہو، وہاں دسیوں بار تمہیں ذمہ داری پر مامور شرطحوں سے ایک لفظ سنے کو ملے گا وہ لفظ *’’حجّی‘‘* ہوگا۔
وہ صرف *’’حجی‘‘* کہہ کر آپ کو مخاطب کرکے خاموش ہوجاتے ہیں کہ باقی نظم وضبط آپ کا کام ہے ۔۔۔ وہ لاکھوں کے مجمع کو نظم و ضبط سکھاتے ہیں ۔۔۔ جب ان کا جھٹکے کے ساتھ کہا ہوا لفظ *’’حجّی‘‘* سماعت سے ٹکراتا تھا تو میں سوچتی تھی کہ اللہ کی گھر کی یہ زیارت یہ *’’حجی‘‘* کا لفظ بار بار سننا خود پوری زندگی سے تقاضا رکھتا ہے کہ اب آپ کا ہر عمل زیادہ خوفِ خدا کے ساتھ ہو کیونکہ *’’اب آپ حاجی ہیں!!‘‘*
آپ کو زندگی بھر لاج رکھنا ہے کہ اللہ نے آپ کو آپ کی آنکھوں سے اپنا گھر دکھایا ہے ۔۔۔ یہ بڑے نصیب اور ذمے داری کی بات ہے۔

افشاں نوید
یکم ذی الحج١٤٤٤ھ




🌟 𝐒𝐩𝐞𝐜𝐢𝐚𝐥 𝐎𝐟𝐟𝐞𝐫 𝐀𝐥𝐞𝐫𝐭!  🕋 🕌 🌟"Elevate your Makkah experience with our luxurious rooms at 03.Star Yasmeen Al Majd Hotel –...
05/01/2024

🌟 𝐒𝐩𝐞𝐜𝐢𝐚𝐥 𝐎𝐟𝐟𝐞𝐫 𝐀𝐥𝐞𝐫𝐭! 🕋 🕌 🌟
"Elevate your Makkah experience with our luxurious rooms at 03.Star Yasmeen Al Majd Hotel – Where comfort meets spirituality." ✈️

600 Metre From Haram
Ibrahim Al khalel Road

𝐋𝐢𝐦𝐢𝐭𝐞𝐝 𝐑𝐨𝐨𝐦 𝐀𝐯𝐚𝐢𝐥𝐚𝐛𝐥𝐞
180 Riyal Pur Night
𝐃𝐨𝐧'𝐭 𝐦𝐢𝐬𝐬 𝐭𝐡𝐢𝐬 𝐨𝐩𝐩𝐨𝐫𝐭𝐮𝐧𝐢𝐭𝐲

Contact For Further Details:

📧 [email protected]

📞 M Usama Ayub
+966598641545
https://wa.me/+966598641545

📞 M Talha Ayub http://wa.me/+966545839302

🌐 www.mhhajjandumrahservice.com.pk






04/01/2024

🌟 𝐒𝐩𝐞𝐜𝐢𝐚𝐥 𝐎𝐟𝐟𝐞𝐫 𝐀𝐥𝐞𝐫𝐭! 🕋 🕌 🌟
"Elevate your Madena experience with our luxurious rooms at Taaj Al Raqi HOTEL – +3 Star (Old Name Taaj Al Khalel ) – Where comfort meets spirituality." ✈️

600 Metre From Haram
Masjid Billal side

𝐋𝐢𝐦𝐢𝐭𝐞𝐝 𝐑𝐨𝐨𝐦 𝐀𝐯𝐚𝐢𝐥𝐚𝐛𝐥𝐞
05 January to 07 March
𝐃𝐨𝐧'𝐭 𝐦𝐢𝐬𝐬 𝐭𝐡𝐢𝐬 𝐨𝐩𝐩𝐨𝐫𝐭𝐮𝐧𝐢𝐭𝐲

Contact For Further Details:

📧 [email protected]

📞 M Usama Ayub
+966598641545
https://wa.me/+966598641545

📞 M Talha Ayub http://wa.me/+966545839302

🌐 www.mhhajjandumrahservice.com.pk






🌟 𝐒𝐩𝐞𝐜𝐢𝐚𝐥 𝐎𝐟𝐟𝐞𝐫 𝐀𝐥𝐞𝐫𝐭!  🕋 🕌 🌟"Elevate your Makkah experience with our luxurious rooms at Taaj Al Raqi HOTEL – +3 Star  (...
03/01/2024

🌟 𝐒𝐩𝐞𝐜𝐢𝐚𝐥 𝐎𝐟𝐟𝐞𝐫 𝐀𝐥𝐞𝐫𝐭! 🕋 🕌 🌟
"Elevate your Makkah experience with our luxurious rooms at Taaj Al Raqi HOTEL – +3 Star (Old Name Taaj Al Khalel ) – Where comfort meets spirituality." ✈️

300 Metre From Haram
Ibrahim Al khalel Road

𝐋𝐢𝐦𝐢𝐭𝐞𝐝 𝐑𝐨𝐨𝐦 𝐀𝐯𝐚𝐢𝐥𝐚𝐛𝐥𝐞
05 January to 07 March
𝐃𝐨𝐧'𝐭 𝐦𝐢𝐬𝐬 𝐭𝐡𝐢𝐬 𝐨𝐩𝐩𝐨𝐫𝐭𝐮𝐧𝐢𝐭𝐲

Contact For Further Details:

📧 [email protected]

📞 M Usama Ayub
+966598641545
https://wa.me/+966598641545

📞 M Talha Ayub http://wa.me/+966545839302

🌐 www.mhhajjandumrahservice.com.pk






🌟 𝐒𝐩𝐞𝐜𝐢𝐚𝐥 𝐎𝐟𝐟𝐞𝐫 𝐀𝐥𝐞𝐫𝐭!  🕋 🕌 🌟"Elevate your Makkah experience with our luxurious rooms at Emaar Al Khalel HOTEL – 3 Star ...
01/01/2024

🌟 𝐒𝐩𝐞𝐜𝐢𝐚𝐥 𝐎𝐟𝐟𝐞𝐫 𝐀𝐥𝐞𝐫𝐭! 🕋 🕌 🌟
"Elevate your Makkah experience with our luxurious rooms at Emaar Al Khalel HOTEL – 3 Star – Where comfort meets spirituality." ✈️

500 Metre From Haram
Ibrahim Al khalel Road

𝐋𝐢𝐦𝐢𝐭𝐞𝐝 𝐑𝐨𝐨𝐦 𝐀𝐯𝐚𝐢𝐥𝐚𝐛𝐥𝐞
15 January to 07 March
𝐃𝐨𝐧'𝐭 𝐦𝐢𝐬𝐬 𝐭𝐡𝐢𝐬 𝐨𝐩𝐩𝐨𝐫𝐭𝐮𝐧𝐢𝐭𝐲

Contact For Further Details:

📧 [email protected]

📞 M Usama Ayub
+966598641545
https://wa.me/+966598641545

📞 M Talha Ayub http://wa.me/+966545839302

🌐 www.mhhajjandumrahservice.com.pk






الحمدللہ رب العالمین ❤️اللہ تعالیٰ کے بے حد شکر کے بعد آپ تمام دوستوں کا بھی بہت شکریہالحمدللہ ایک ہفتے میں پانچ ہزار فا...
29/12/2023

الحمدللہ رب العالمین ❤️
اللہ تعالیٰ کے بے حد شکر کے بعد آپ تمام دوستوں کا بھی بہت شکریہ
الحمدللہ ایک ہفتے میں پانچ ہزار فالورز اور لائیکس کا ہندسہ عبور ہو گیا ہے
بس آپ سب سے ایک گزارش ہے
پیج کو مزید مستحکم کرنے کے لیے آپ سب دوست اپنے اپنے ریویو دے دیں
جزاکم اللہ خیرا ❤️
جن دوستوں نے ابھی تک پیج کو فالو نہیں کیا وہ فالو بھی کر لیں

🌟 𝐒𝐩𝐞𝐜𝐢𝐚𝐥 𝐎𝐟𝐟𝐞𝐫 𝐀𝐥𝐞𝐫𝐭!  🕋 🕌 🌟"Elevate your Makkah experience with our luxurious rooms at Makaram Ziyafa Al Bait 1 HOTEL ...
27/12/2023

🌟 𝐒𝐩𝐞𝐜𝐢𝐚𝐥 𝐎𝐟𝐟𝐞𝐫 𝐀𝐥𝐞𝐫𝐭! 🕋 🕌 🌟
"Elevate your Makkah experience with our luxurious rooms at Makaram Ziyafa Al Bait 1 HOTEL – 3 Star – Where comfort meets spirituality." ✈️

1500 Metre From Haram
Shuttle service Hotel
Ibrahim Al khalel Road
24/7 shuttle service

𝐋𝐢𝐦𝐢𝐭𝐞𝐝 𝐑𝐨𝐨𝐦 𝐀𝐯𝐚𝐢𝐥𝐚𝐛𝐥𝐞
Only 65 Riyal Pur Room Pur Night
This offer is for a limited time
𝐃𝐨𝐧'𝐭 𝐦𝐢𝐬𝐬 𝐭𝐡𝐢𝐬 𝐨𝐩𝐩𝐨𝐫𝐭𝐮𝐧𝐢𝐭𝐲

Contact For Further Details:

📧 [email protected]

📞 M Usama Ayub
+966598641545
https://wa.me/+966598641545

📞 M Talha Ayub http://wa.me/+966545839302

🌐 www.mhhajjandumrahservice.com.pk






🌟 𝐒𝐩𝐞𝐜𝐢𝐚𝐥 𝐎𝐟𝐟𝐞𝐫 𝐀𝐥𝐞𝐫𝐭!  🕋 🕌 🌟"Elevate your Makkah experience with our luxurious Services – Where comfort meets spiritual...
27/12/2023

🌟 𝐒𝐩𝐞𝐜𝐢𝐚𝐥 𝐎𝐟𝐟𝐞𝐫 𝐀𝐥𝐞𝐫𝐭! 🕋 🕌 🌟
"Elevate your Makkah experience with our luxurious Services – Where comfort meets spirituality."

𝐋𝐢𝐦𝐢𝐭𝐞𝐝 𝐑𝐨𝐨𝐦 𝐀𝐯𝐚𝐢𝐥𝐚𝐛𝐥𝐞
First January to 25 February
𝐃𝐨𝐧'𝐭 𝐦𝐢𝐬𝐬 𝐭𝐡𝐢𝐬 𝐨𝐩𝐩𝐨𝐫𝐭𝐮𝐧𝐢𝐭𝐲

Contact For Further Details:

📧 [email protected]

📞 M Usama Ayub
+966598641545
https://wa.me/+966598641545

📞 M Talha Ayub http://wa.me/+966545839302

🌐 www.mhhajjandumrahservice.com.pk






🌟 𝐒𝐩𝐞𝐜𝐢𝐚𝐥 𝐎𝐟𝐟𝐞𝐫 𝐀𝐥𝐞𝐫𝐭!  🕋 🕌 🌟"Elevate your Makkah experience with our luxurious rooms at Badar Al Masa HOTEL – 3 Star – ...
26/12/2023

🌟 𝐒𝐩𝐞𝐜𝐢𝐚𝐥 𝐎𝐟𝐟𝐞𝐫 𝐀𝐥𝐞𝐫𝐭! 🕋 🕌 🌟
"Elevate your Makkah experience with our luxurious rooms at Badar Al Masa HOTEL – 3 Star – Where comfort meets spirituality." ✈️

600 Metre From Haram
Ibrahim Al khalel Road

𝐋𝐢𝐦𝐢𝐭𝐞𝐝 𝐑𝐨𝐨𝐦 𝐀𝐯𝐚𝐢𝐥𝐚𝐛𝐥𝐞
First January to 25 February
𝐃𝐨𝐧'𝐭 𝐦𝐢𝐬𝐬 𝐭𝐡𝐢𝐬 𝐨𝐩𝐩𝐨𝐫𝐭𝐮𝐧𝐢𝐭𝐲

Contact For Further Details:

📧 [email protected]

📞 M Usama Ayub
+966598641545
https://wa.me/+966598641545

📞 M Talha Ayub http://wa.me/+966545839302

🌐 www.mhhajjandumrahservice.com.pk






🌟 𝐒𝐩𝐞𝐜𝐢𝐚𝐥 𝐎𝐟𝐟𝐞𝐫 𝐀𝐥𝐞𝐫𝐭! 🌟"Elevate your Makkah experience with our luxurious rooms at Kiswa Tower HOTEL – 4 Star – Where c...
25/12/2023

🌟 𝐒𝐩𝐞𝐜𝐢𝐚𝐥 𝐎𝐟𝐟𝐞𝐫 𝐀𝐥𝐞𝐫𝐭! 🌟
"Elevate your Makkah experience with our luxurious rooms at Kiswa Tower HOTEL – 4 Star – Where comfort meets spirituality." ✈️🌍🛂
Distance 1000 Meter
Shuttle service
𝐋𝐢𝐦𝐢𝐭𝐞𝐝 𝐑𝐨𝐨𝐦 𝐀𝐯𝐚𝐢𝐥𝐚𝐛𝐥𝐞
First January to 25 February
𝐃𝐨𝐧'𝐭 𝐦𝐢𝐬𝐬 𝐭𝐡𝐢𝐬 𝐨𝐩𝐩𝐨𝐫𝐭𝐮𝐧𝐢𝐭𝐲

Contact For Further Details:

📧
[email protected]

📞 M Usama Ayub
+966598641545
https://wa.me/+966598641545

📞 M Talha Ayub
+966545839302

🌐 www.mhhajjandumrahservice.com.pk





🌟 𝐒𝐩𝐞𝐜𝐢𝐚𝐥 𝐎𝐟𝐟𝐞𝐫 𝐀𝐥𝐞𝐫𝐭! 🌟"Elevate your Makkah experience with our luxurious rooms at VOCO HOTEL – 5 Star – Where comfort ...
24/12/2023

🌟 𝐒𝐩𝐞𝐜𝐢𝐚𝐥 𝐎𝐟𝐟𝐞𝐫 𝐀𝐥𝐞𝐫𝐭! 🌟
"Elevate your Makkah experience with our luxurious rooms at VOCO HOTEL – 5 Star – Where comfort meets spirituality." ✈️🌍🛂
Distance 1400 Meter
Shuttle service
𝐋𝐢𝐦𝐢𝐭𝐞𝐝 𝐑𝐨𝐨𝐦 𝐀𝐯𝐚𝐢𝐥𝐚𝐛𝐥𝐞
10 January to 10 February
𝐃𝐨𝐧'𝐭 𝐦𝐢𝐬𝐬 𝐭𝐡𝐢𝐬 𝐨𝐩𝐩𝐨𝐫𝐭𝐮𝐧𝐢𝐭𝐲

Contact For Further Details:

📧
[email protected]

📞 M Usama Ayub
+966598641545
https://wa.me/+966598641545

📞 M Talha Ayub
+966545839302

🌐 www.mhhajjandumrahservice.com.pk





Whatsapp Number+966 059 864 1545
21/12/2023

Whatsapp Number
+966 059 864 1545

Address

Jubail

Telephone

+966598641545

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when M H Hajj And Umrah Service posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to M H Hajj And Umrah Service:

Videos

Share

Category