14/04/2024
Al Bad' Saudi Arabia..
Beautiful Village along the Gulf of Aqaba on Highway No 55.
سعودی عریبیہ کا ایک خوبصورت اور تاریخی گاؤں جس کو البدع کہتے ہیں۔ یہ گاؤں حضرت شعیب علیہ السلام کے قوم مدین ہی کا جدید علاقہ ہے۔ اس گاؤں کے گرد وادی اور پہاڑوں پر قوم مدین کے آثار آج بھی موجود ہیں جنکو محکمہ آثار قدیمہ نے محفوظ بنایا ہوا ہے۔ ان آثار میں وادی میں ان کے گھر , پہاڑوں کو تراش کر بنائے گئے گھر اور قبرستان ، کنوئیں ، قلعہ اور گزر گاہیں شامل ہیں۔ یہیں پر بئر السعیدینی بھی مو جود ہے جہاں حضرت موسیٰ علیہ السلام نے کنواں سے پانی نکال کر حضرت شعیب علیہ السلام کی بیٹیوں کی مدد کی۔ کچھ آثار بہت واضح ہیں اور کچھ مٹ گئے ہیں۔ یہ قوم ناپ تول میں کمی کرتی تھی اس لیئے اللہ تعالیٰ نے اس قوم پر زلزلے کا عذاب نازل کیا۔
البدا سعودی قومی شاہراہ نمبر 55 پر قیال Gayal سے 100 کلومیٹر اردن کی جانب اور 170 کلومیٹر اردن بارڈر حقل سے پہلے واقع ہے۔ اس گاؤں کے شمال مشرق میں مشہور پہاڑی سلسلہ لوز Jebel Al Lawz اور مغربی جانب خلیج عقبہ Aqaba (جو بحیرہ احمر Red Sea کا حصہ ) واقع ہے۔ موسم گرم بھی ہے اور اکثر ہوائیں چلتی ہیں جس سے موسم میں اچانک خنکی آجاتی ہے۔ یہ موسم پاکستان کے کراچی شہر سے ملتا جلتا ہے۔گاوں ایک طویل وادی میں شمال سے جنوب پھیلا ہوا ہے اور چاروں جانب سے خشک ،سیاہی اور مٹی مائل پہاڑی سلسلہ میں گھیرا ہوا ہے۔ گاؤں کے شمالی جانب 4 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک چھوٹا سا بازار ہے۔