17/08/2024
گلف ممالک میں قدرتی خوبصورتی اور موسم کے لحاظ سے بات کی جائے تو عمان کا شہر صلالہ ٹاپ تھری میں آتا ہے۔
اس شہر کو وزٹ کرنے کا بہترین سیزن آجکل میں ہے جب اونچے پہاڑوں میں گھرا یہ شہر ہر وقت رم جھم برسات سے گزرتا ہے۔
پروفیشنل مصروفیات کی وجہ سے میں نے اپریل میں وزٹ کیا تھا لیکن آف سیزن ہونے کے باوجود شہر کے جلوے برقرار تھے۔
قدرتی خوبصورتی کے علاوہ یہاں انبیاء کرام مدفون ہیں۔
یہاں حضرت ایوب علیہ السلام اور حضرت مریم کے والد حضرت عمران علیہ السلام کی قبور موجود ہیں۔
حضرت صالح علیہ السلام کی قبر دو ،ڈھائی سو کلومیٹر کی مُسافت پر ہے جبکہ جس پہاڑ پر اُنکی اونٹنی کو زبح کیا گیا تھا وہ بھی اسی شہر میں ہے۔
ملکہ بلقیس جنکا زکر قران پاک میں ہے انکا محل بھی اسی شہر میں ہے،سو تاریخی اور قدرتی ورثے سے مالامال یہ شہر دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔
مکمل وی لاگ کمنٹ سکیشن میں!
وقاص قاسم!