UK Travel Birmingham LTD

UK Travel Birmingham LTD Uk Travel Birmingham will be your best choice for travelling around the world.We deal in all kinds of holidays package, hajj umra services & money transfer
(7)

17/05/2024
12/03/2024
Ramzan timing 2024
05/03/2024

Ramzan timing 2024

HappyNew year 2024
31/12/2023

Happy
New year 2024

23/12/2023

ن لیگ برطانیہ کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں : راجہ ہدایت اللہ خان

آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی

قائد مسلم لیگ ن و محسن پاکستان میاں محمد نواز شریف کا تمام کیسر ز میں بری ہونا حق و سچ کی فتح ہے، رہنمان لیگ برطانیہ

وولور ہمپٹن (بناہ ویلی نیوز) مسلم لیگ( ن )د ولور ہمپٹن برطانیہ کے راہنماء راجہ ہدایت اللہ خان نے اپنے بیان میں مسلم لیگ( ن) آزاد کشمیر برطانیہ کے نو منتخب عہدیداران وممبران مرکزی مجلس عاملہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے جملہ ممبران و عہدیداران اپنے انتخاب کو درست ثابت کرتے ہوئے قیادت کے اعتماد پر پورا اتریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) و محسن پاکستان میاں محمد نواز شریف کا تمام کیسز ز میں بری دور ہو نا حق و سچ کی فتح ہے، بعض نواز شریف میں بدنیتی پہ مبنی اقدامات کو وقت نے ثابت کیا کہ نواز شریف نواز حق پہ تھے ، آنے والا دور مسلم لیگ (ن) کا ہے اور میاں محمد نواز شریف انشاء اللہ مملکت خدا دا پاکستان کے چوتھی بار وزیر اعظم ہونگے ۔ نواز شریف ہی پاکستان کو در پیش چیلنجز اور مسائلسےنکالنے کی ہمت و صلاحیت رکھتے ہیں ۔امریکی ایجنڈے پر کام کرنے والے ملک دشمن عناصر اپنے انجام کو پہنچ چکے اور نواز شریف عوام کی عدالت میںسرخرو ہیں ، میاں نواز شریف کی وطن کے لیے خدمات سب سے زیادہ ہیں، ان کے خلاف باتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، عمران خان نے اپنے حکومت میں ملک و قوم کا جو حال کیا اس کو قوم نہیں بھولی ، آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ( ن) میاں شریف کی قیادت میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ، راجہ ہدایت اللہ خان نے مزید کہا کہ قوم نے وطن واپسی پر میاں نواز شریف کاکو تاریخ ساز استقبال کیا اس کی مثال نہیں ملتی ، لاکھوں لوگ آج مینار پاکستان میں جمع ہوئے جو عوام کی میاں نواز شریف کے ساتھ محبتوں کا ثبوت ہے ، انہوں نے کہا کہ آج ملک میں جو بڑے منصوبےہیں وہ میاں محمد نواز شریف کے دور میں مکمل ہوئے، میاں نواز شریف نے اپنے اوپر ہونے والی زیادتیوں کو معاف کر کے بڑے پن کا ثبوت دیا ہے 8 فروری کو پاکستان کے عوام مسلم لیگ (ن )کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔

Nawaz Sharif PMLN UK Mian Shehbaz Sharif Maryam Nawaz Sharif بناہ نیوز



For ad placement, news articles, or paid promotions on بناہ ویلی نیوز, contact us today!

0355 6467778

23/12/2023

پروفیسرڈاکٹر محمد شاہد علی۔۔۔ قوم کا فخر

مجھے یہ تحریرلکھتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہمارے دوست اور بھائی ڈاکٹر محمدشاہد علی صاحب نے برطانیہ کی صف اول کی یونیورسٹی سے کینسر تھیرپیوٹک میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری امتیازی حیثیت سے حاصل کی۔جس پر میں ان کو انکے خاندان ،اساتذہ کرام اور دوست احباب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔آپ نے برسیٹ کینسرکے مریضوں کے علاج کے لیے طریقہ کار میں اہم تبدیلیاں کی ۔ آپ نے کینسرکے مریضوں کے علاج میں استعمال ہونے والی کینسر کی خوراک میں نہ صرف کمی کی بلکہ ان کی جگہ نان کیمو تھریپیزادویات کے ذریعے کینسرکے علاج کو متعارف کروایا جس کی وجہ سے ایک طرف مریضوں کوکیمو تھریپیزکے شدید اثرات سے محفوظ کیا جا سکتا ہے اور ساتھ میں علاج کے لیے درکار بھاری مالی اخراجات سے بھی بچا جا سکتا ہے۔اپنی تحقیق میں آپ نے پچاس سے زائد کینسرمیں مدد گار جینز بر تحقیق کی۔آپ نے اس تحقیق میں کینسرکے علاج کے لیے نئے ٹارگٹ دریافت کیے ڈاکٹر صاحب نے اپنی ریسرچ میں خواتین میں چھاتی کے کینسرمیں ذیادہ مقدار میں پاے جا نے والی ران پروٹین کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا یہ پروٹین نہ صرف چھاتی کے کینسرکو پھیلانے کا باعث بن سکتی ہے بلکہ مریضوں کے علاج میں استعمال ہونے والی کیمو تھریپیزادویات کے اثر کو بھی کم کرتی ہے اور ڈرگ ریذیسٹنٹ کا باعث بن سکتی ۔ آپ نے اس تحقیق میں کینسرکے علاج کے لیے نئے ٹارگٹ دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ ان ٹارگٹ جینز کو ناک آئوٹ اور سائلنس کرنے کے لیے جینیٹک انجینئرنگ اور ویرل ویکٹر کا استعمال کیا ۔ ڈاکٹر صاحب نے کینسر ڈرگ ڈلیوری کو بہتر بنانے کے لیے لیپوذوم اور نینو پارٹیکلز جیسی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔ تا کہ ڈرگ کو حفاظت سے اس کے ٹارگٹ تک پہنچا جاسکے۔ آپ کی تحقیق کے ایک اور پہلو میں آپ نے تجربات میں استعمال ہونے والے چھوٹے جانوروں میں کمی لانے کے لیے چیک ایمبریو کے متبادل ریسرچ ماڈل کو بھی متعارف کرایا جس کی مدد سے آپ ریسرچ کے تیز رفتاری سے کم وقت اور کم خرچے میں سر انجام دے سکتے ہیں۔ اور برطانیہ جیسے ملک میں جانوروں کے حقوق کی تنظیموںکے دیرینہ مطالبے کہ جانوروں کو کم سے کم سائنسی تحقیق میں استعمال کیا جا ئے کو تقویت ملے گی ڈاکٹر شاہد علی اس سے پہلے برین ٹیومر کے پھیلاو پر بھی تحقیق کر چکے ہیں۔ اپ نے برین ٹیومر کی دماغ کے اندر پھیلائو اور جسم کے باقی ماندہ حصوں میں پھیلاو کے ماڈل کو نہ صرف متحرف کرایا بلکہ ڈرگ ڈلیوری میں حائل بلڈ برین بیریر کے پیچیدہ پہلوں پر بھی تحقیق کی۔ کامیاب سائنس دان ہو نےکے ساتھ ساتھ آپ بہت اچھے انسان بھی ہیںڈاکٹر صاحب سے میری شناسائی گذشتہ ایک دہائی پر محیط ہے، اآپ انتہائی خوشی اخلاق، مہمان نواز اور درد دل رکھنے والے انسان ہیں آپ سے اکثر ملک کی سیاسی اور معاشی بحران پر لمبی لمبی نشست ہو ئی۔آپ کو ہمیشہ پاکستان کی بگڑتی صورت حال پر پریشان پایا ۔ پریشانی اور مایوسی کے اس ماحول میں ڈاکٹر صاحب نے کینسرتھیرپیوٹک میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر کے نہ صرف مایوسی کو کم کیا بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوں گے۔ڈاکٹر صاحب گذشتہ چند سالوں سے بہت سے چیلنجز سےنَبَرْد آزْماہیں ۔ ان میں سے ایک ان کے بیٹے کی خرابی صحت بھی ہے ۔اپنی ریسرچ کے دوران اپ نے ذیادہ تر وقت ہسپتال میں گزارہ اور ساتھ ساتھ فل ٹیم کام بھی کیا۔ آپ نے اپنے اپ کو سیاسی، سماجی اور فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش رکھا، ڈاکٹر صاحب اکثر اوقات کہا کرتے تھے کہ میں صرف دن کو دو گھنٹے سوتا ہوں۔ڈاکٹر صاحب کی اصول علم کے لیے محنت، لگن، کوشش آنے والی نسلوں کے لئے ایک بہترین مثال ہے۔بلاشبہ آپ ہمارے اور ملک پاکستان کے لیے باعث فخر ہیں۔ڈاکٹر صاحب کی ریسرچ اور اس دوران درپیش چیلنجز کو یونیورسٹی آف بریڈ فورڈ نے نے بھی اکنالج کیا ہے یونیورسٹی وائس چانسلر کی خصوصی ہدایت پر یونیورسٹی بریڈ فورڈ کی میڈیا مینجر نیل ہیڈسن نے ڈاکٹر شاہد علی صاحب کا خصوصی انٹرویو بھی ریکارڈ کیا ہے جو جلد یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہو گا جو بلاشبہ ملک پاکستان کے لئے ایک بڑا اعزاز ہےاس دعا کے ساتھ اختتام کروں گا کہ اللہ پاک ہمارے بھائی کو مذید کامیابیاں عطا فرمائے آمین ۔

27/10/2023
13/08/2023

اکتوبر میں برمنگھم اور مانچسٹر سے پی آئی اے کی پروازیں شروع کرنے کے انتظامات مکمل: پرویز اقبال وڑائچ
پروازوں کی بحالی سے تارکین وطن کو بڑا ریلیف ملے گا : چوہدری شاہنواز، مرزا اختر محمود،چوہدری کوثر علی،چوہدری الیاس چوہدری محمد خالق ۔
برمنگھم (سرفراز احمد موسیٰ) اسٹیشن مینیجر پی آئی اے برمنگھم پرویز اقبال وڑائچ کے اعزاز میں پیپلز پارٹی مڈلینڈز کے صدر،فوکل پرسن برائے وفاقی وزارت محنت و افرادی قوت و سمندر پار پاکستانی سابق صدر کل جماعتی بین الاقوامی کشمیر رابطہ کمیٹی چوہدری محمد شاہنواز نے عشائیہ دیا جس میں سینیئر نائب صدر پیپلز پارٹی مڈلینڈز مرزا اختر محمود، ۔معروف بزنس مین چوہدری کوثر علی، چوہدری محمد خالق،سرفراز احمد موسیٰ،آصف محمود اور دیگر نے بھی خصوصی شرکت کی ۔ مہمان خصوصی نے شرکاء سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ برمنگھم اور مانچسٹر سے پی آئی اے کی پروازیں بحال کرنے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گیے ہیں اور اکتوبر میں پرازوں کے بحال ہونے کے امکانات روشن ہیں ۔ پی آئی اے انتظامیہ کی کوشش ہوگی کہ مسافروں کو بہترین سروس مہیا کی جائے مارکیٹ میں مقابلے کا سخت رجحان ہے اس لیے ہم بھی بھرپور تیاری اور جذبے کے ساتھ پروازوں کی بحالی کے لیے سرگرم عمل ہیں اور کوشش ہے ان پروازوں کے لیے نئیے طیارے حاصل کیے جائیں۔ چوہدری محمد شاہنواز نے مینیجر پی آئی اے کی طرف سے پروازوں کی بحالی کے امکان کے اعلان کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ قومی ائیر لائن کی پروازوں کی بحالی سے تارکین وطن کی سفری مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جب سے پی آئی اے کی پروازیں معطل ہوئی ہیں تارکین وطن کو پاکستان سفر کرنے میں شدید مشکلات کا سامناہے ۔سرفراز احمد موسیٰ،مرزا اختر محمود،چوہدری محمد خالق، چوہدری محمد الیاس ،آصف محمود اور چوہدری کوثر علی نے مینیجر پی آئی پرویز اقبال وڑائچ کی طرف سے قومی ائیر لائن کی پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں دی جانے والی بریفنگ اور مثبت پیش رفت کو سراہا مبینہ ممکنہ انتظامات پر اطمینان کا اظہار اور کامیابی سے سروس بحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

Eid Mubarak
29/06/2023

Eid Mubarak

Juma Mubarak
23/06/2023

Juma Mubarak

20/04/2023

Eid Mubarak

Congratulations brother Junaid mirza for new business opening in Tamworth
17/08/2022

Congratulations brother Junaid mirza for new business opening in Tamworth

Please join us on kashmir March on 15/08/2021
13/08/2021

Please join us on kashmir March on 15/08/2021

Thanks musa bahi
03/02/2021

Thanks musa bahi

Thanks uncle Mehtab
19/11/2020

Thanks uncle Mehtab

Address

284 Alum Rock Road
Birmingham
B83DD

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when UK Travel Birmingham LTD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category

Nearby travel agencies