07/12/2023
****دوبئی وزٹ کے حوالے سے مزید سخت اقدامات****
یو اے ای گورنمنٹ کے جانب سے دوبئی وزٹ کے حوالے سے مزید سختی شروع ھونے والی ہے لیکن یہ سختی صرف ان افراد کیلئے ھوگی جو وزٹ پر جاکر پھر غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ھو جاتے ہیں۔نئے قوانین کے مطابق غیر قانونی افراد کو تین سال کی سزا، تاحیات تمام خلیج ممالک پر پابندی او بیس ہزار جرمانہ کے بعد ہی اپنے وطن واپس جا سکتے ہیں۔اس کیساتھ ساتھ جس کمپنی یا کسی کے ساتھ کام کرتے ھوے پکڑے گئے تو انکو بھی بھاری جرمانے کیساتھ یو اے ای سے بیدخل کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ جہاں پر بھی غیر قانونی افراد رہائش پذیر ھونگے انکے خلاف بھی قانونی کاروائی کرکے انکو یو اے ای سے تاحیات کیلئے بے دخل کیا جائیگا۔
یو اے ای کے مرکزی اطالاعات کے ذرائع کے مطابق نئے سال کے آغاز سے ھی غیر قانونی افراد کیلئے ایک بڑا اور سخت آپریشن کا قوی امکان بتا یا جا رہا ہے ۔