02/02/2024
یہ تصویر ایک ہاسپٹل کی ہے۔
ایک خاتون کینسر کے علاج کے سلسلے میں ہاسپٹل آئیں۔ ساتھ میں ایک سوٹ کیس بھی تھا جس میں رقم تھی۔
ڈاکٹر سے علاج کی مشاورت کے لیے ڈاکٹر کے روم میں داخل ہوئی۔
ڈاکٹر کے پاس پہنچتے ہی ڈاکٹر کو التجا کرنے لگ گئی مجھے کسی طرح موت کے منہ سے بچاؤ میرا علاج کردو۔ بس یہ بیماری کسی طرح ختم ہو جائے۔
ڈاکٹر نے معائنہ کیااور ٹیسٹ وغیرہ دیکھ کر کہا کہ میں کچھ کرنے سے قاصر ہوں کینسر آخری مرحلے پر ہے۔ صحت یابی کی کوئی امید باقی نہیں ہے۔
بہت ہی بجھے چہرے سے وہ کمرے سے نکلی اور ہاسپٹل کے کوریڈور میں تمام نوٹ پھیلا دیے۔ چیخ کر کہنے لگی "کیا فائدہ مال کا "
"ہم کیوں جمع کرتے ہیں مال"
"وہ مال جس سے ہم صحت نہیں خرید سکتے وہ مال جس سے ہم وقت نہیں خرید سکتے وہ مال جس سے ہم زندگی نہیں خرید سکتے کیا فائدہ ایسے مال کا"
اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرو صحت وعافیت پر
اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرو اس کی نعمتوں پر
جو نہ گنی جاسکتی ہیں نہ ہی شمار کی جاسکتی ہیں