Manj Agri Farms

Manj Agri Farms Manj Agri Farms has reestablished/reorganized in 2014 from usual farm, its manifesto is to farm with Regards Managing Director MAF:
"Engr Ch Faizan Khan"
(1)

MAF occupies Potato,Maize,Rice,Wheat,Silage and cotton cultivation over 200 Acres and this cultivation will be enhanced to 300 Acres in mid of 2024 "InshaALLAH". Moreover MAF gives open ground to all agriculturist and Commission Agents to come, communicate and bring revolution in Pakistan's Agriculture. There is a request to page visitors to like,share the page and facilitate us regarding to our field and share experiences also.

17/12/2023
21/05/2023
06/05/2023

Legal Advisor MAF

25/04/2023

اسلام علیکم

عشر کی وضاحت کے ضمن میں عرض ہے کہ نہری پانی کے علاقہ جات میں کیونکہ کاشتکار آبیانہ۔ ڈیزل۔بجلی وغیرہ کے اخراجات بھی ادا کرتا ہے۔
*اسلئے اللہ سبحانہ وتعالی نے نہری پانی سے سیراب ہونے والی زمینوں کی پیداوار کا بیسواں حصہ عشر مقرر فرمایا ہے جو کہ 100من میں سے 5من بنتا ہے۔*

جبکہ بارانی علاقوں میں تمام تر پیداوار باران رحمت(بارش) پر منحصر ہوتی ہے اور کاشتکار کا آبپاشی پر کوئ خرچ نہیں ہوتا۔
*اسلئے اللہ سبحانہ وتعالی نے بارانی یعنی بارش کے پانی سے سیراب ہونے والی زمینوں کی پیداوار کا دسواں حصہ مقرر فرمایا ہے جو کہ 100من میں سے 10من بنتا ہے۔*

جبکہ زرعی پیداوار کے علاوہ ساڑھے سات تولے سونا یا 52 تولے چاندی یا انکی مالیت کے برابر نقدی یا مال تجارت وغیرہ پر ایک سال گزرنے کے بعد *چالیسواں حصہ زکوۃ جو کہ 2.5فیصد ہوتا ہے فرض فرمائ ہے*

وما توفيقي إلا بالله۔

واللہ اعلم۔

09/04/2023

یہ تین نوجوان جرمن لڑکیاں جرمنی کے دارالحکومت برلن کی ایک دارالسلام مسجد میں گئیں اور اسلام قبول کر لیا۔ ماشاءاللہ

23/03/2023

مونجی دھان کی نئی ورائٹی پوسا 1692 کیا حقیقت کیا افسانہ۔۔
عرض پاک میں ایک وقت تھا جب سفید چاندی یعنی کپاس کا عروج تھا اور کسان کپاس کی فصل سے بھرپور منافع کمال رہا تھا پھر کچھ قدرت کی طرف سے موسم نے کروٹ بدلی اور سب سے زیادہ نقصان سیڈ مافیا نے کیا۔۔۔ اور کپاس کی فصل زوال کا شکار ہوئی اور پچھلے چند سالوں سے لگا تار منافع کی بجائے نقصان میں جا رہی ہے اس میں سارا قصور مافیا کا ہی نہیں بلکہ کسانوں کا بھی ہے جو بغیر تحقیق کیے سنی سنائی باتوں میں آکر لالچی بن بیٹھے۔

آج کل کچھ اسی طرح کی صورتحال دھان کی فصل کے ساتھ بھی ہے پرانی ورائٹیوں کی جگہ نئے بیج متعارف ہو رہے ہیں جیسا کہ 1509 کی جگہ 1692 جوکہ ایک اوپن پولینیشن ورائٹی ہے لیکن سیڈ معافیا اور لالچی کسانوں کی ڈیمانڈ نے اسے ہرطرح کے موسم میں کامیاب قرار دے دیا ہے رہی سہی کسر چند یوٹیوبر اور فیس بکی ایکٹیوسٹ نکال رہے
جبکہ 1692 ایک اںڈین ورائٹی ہے اور انڈیا والے اسے موسمی اور پچھیتی کاشت کے لیے موزوں قرار دیتے ہیں خاص کر آلو والے رقبہ کےلیے بہترین ہے۔

اگر ہم غور کریں تو پچھلے سال دھان کی پیداوار اور ریٹ کے حوالے سے ایک مثالی سال رہا ہر ورائٹی کی پیداوار خوب آئی اسی لیے اب ہر کسان چاول ہی کاشت کرنا چاہتا ہے وہ بھی ڈبل فصل کے طور پر جو کہ ایک خطرناک ٹرینڈ ہے۔
زراعت کو جدید بنانے میں سوشل میڈیا کا بڑا کردار ہے اور سوشل میڈیا تقریباً تمام نئے کسان استعمال کر رہے ہیں نئی ورائٹی کے بارے یا نئی تکنیک کے بارے سوشل میڈیا ہی معلومات فراہم کر رہا ہے۔ اب یہاں بات قابل غور ہے پوسا 1692 کا بیج ہر کوئی سیل کر رہا ہے اور سوشل میڈیا ہر زورشور سے سیل کال جاری ہے پچھلے سال تو چند ایک لوگوں نے 1692 کاشت کی تھی جوکہ سوشل میڈیا پر دیکھاتے بھی رہے ہیں اور انکے پاس بھی محدود رقبہ کاشت تھا کچھ نے تو کٹائی کے فوری بعد بیج بیچ دیا کچھ نے سیزنل کاشت کے لیے رکھا تو سوچنے کی بات یہ ہے کہ اب یہ اتنا بیج کہاں سے آگیا؟؟ یقیناً عقل والوں کے لیے نشانیاں ہیں۔☺️
اب دوسری اہم بات کہ 1692 گندم کے فوری بعد کامیاب ہے کہ نہیں۔ اگر اس ضمن میں بھی ہم تھوڑی تحقیق کریں تو پچھلے سال ماسوائے ایک دو لوگوں کے پاکستان کسی نے بھی 1692 اگیتا کاشت نہیں کیا تھا اور جن نے کیا تھا انہوں نے بھی صرف بیج ملٹی پلائی کرنے کے لیے بہت تھوڑا رقبہ کاشت کیا تھا اور انکی فصل بھی جن دوستوں نے خود جا کر وزٹ کی وہ مطمین نظر نہیں آئے جبکہ پچھلے سال جن علاقوں میں پہلے سے ہی 1509 اگیتی کاشت ہوتی ہے یعنی سیالکوٹ اور گوجرانوالہ نارووال سائیڈ کے کچھ علاقے تو وہاں اچھے موسم کی وجہ سے اچھی پیداوار ملی لیکن صرف موسم کی وجہ سے ملی اس میں ورائٹی کا کوئی کردار نہیں۔
تیسری بات ڈبل فصل والی یہ بھی ایک بھونڈی افواہ ہے پاکستان کے موسم پچھلے کچھ سالوں سے سب کے سامنے ہیں جہاں پچھلے سیزن گندم مکئی وغیرہ کا موسمی شدت نے برا حال کر دیا وہاں اوپن پولینیشن والی 1692 کاکیا بنے گا؟؟
پوسا 1692 کے بارے بہت سی دیگر باتیں بھی غلط پھیلائی گئی ہیں جیساکہ 90 من پیداوار 70 دن میں تیار ڈبل فصل اگیتی میں کامیاب یہ سب فرضی کہانیاں ہیں ابھی اس ورائٹی بارے پاکستان میں مستند ڈیٹا موجود نہیں۔۔ کسانوں کو یاد ہوگا کہ جب 1509 نئی نئی آئی تھی تو اسی طرح اسے بھی ضرورت سے زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا تھالیکن دو تین سال 1509 نے بھی کسانوں کو خوب نقصان دیا پھر جب اسکا اصل وقت سمجھ آیا تو کامیاب ہوئی۔
لہذہ پوسا 1692 کو بھی ابھی ٹیسٹ کریں پھر کمرشل پر جائیں۔
پچھلے سیزن میں ہم نے 1692 کاشت کیا جسکا مکمل نچوڑ یہاں شیئر کر دیتا ہوں۔
پوسا 1692 عام طور پر 83سے 85 دن میں تیار ہوتا ہے
کھادیں 1509 کے برابر لیتی ہے۔
کھادیں پہلے 27 دن میں پوری کریں
پنیری 25 دن کی عمر سے پہلے شفٹ کریں
ایک زہر ضرور استعمال کریں
پیداوار 50 سے 75 من تک ہو سکتی ہے۔
پنیری کی منتقلی 5 جولائی کے بعد کریں۔
اگر اگیتی کاشت کرنی ہی ہے تو صرف ٹرائل کریں کمرشل نہیں۔
(یاد رہے پوسا 1692 کی اگیتی کاشت اتنی ہی کامیاب ہوگی جتنی 1509 کی کاشت کامیاب ہے یعنی اگر موسم سازگار توکامیاب اگر موسم ناسازگار تو ناکام)
موجودہ دور میں زرعی مداخل بہت مہنگے ہیں ایویں کسی فیس بکی ماہر کی باتوں میں آکر اپنا نقصان نہ کریں۔ باسمتی کی ابھی تک کوئی ایسی ورائٹی نہیں جو گندم کے فوری بعد کاشت ہوسکے اگر کوئی دوست گندم کے بعد دھان لگانا چاہتے ہیں تو ہائبرڈ وغیرہ ہی لگائیں۔

16/02/2023

13/02/2023

Send a message to learn more

13/02/2023
13/02/2023

#انسانیت
( بہترین انویسٹمنٹ)
ایک بچہ دس روپے لے کر پلاؤ والے کے پاس آیا، رہڑی پر ٹھہرے ہوئے لڑکے نے چاول دینے سے انکار کر دیا۔ میں کہنے ہی والا تھا کہ بچے کو چاول دے دو باقی پیسے میں دوں گا کہ اتنے میں پلاؤ والا خود آ گیا اور بچے سے دس روپے لے کر اسے بہت پیار سے شاپر میں ڈال کر دیئے۔ میں نے سوال پوچھا" مہنگائی کے اس دور میں دس روپے کے چاول؟" کہنے لگے" بچوں کیلئے کیسی مہنگائی؟ بچے تو بچے ہی ہوتے ہیں۔ میرے پاس پانچ روپے لے کر بھی آتے ہیں اور میں ان بچوں کو بھی انکار نہیں کرتا جب کہ پانچ روپے تو صرف شاپر اور سلاد کے بھی نہیں لیکن ہر جگہ منافع نہیں دیکھا جاتا۔ میں چھوٹی چھوٹی چکن کی بوٹیاں بھی دیگ میں ڈالتا ہوں اور وہ ان بچوں کیلئے ہی ہوتی ہیں جو پانچ یا دس روپے لے کر آتے ہیں۔ وہ چاول کے ساتھ یہ چھوٹی سی بوٹی دیکھ کر جب مسکراتے ہیں تو مجھے لگتا ہے میری نمازیں اب قبول ہوئی ہیں۔ آج کے دور میں امیروں کے بچے پانچ دس روپے لے کر نہیں آتے یہ غریب بچے ہوتے ہیں"

یہ میرے سوال کا جواب کم اور انسانیت کا درس زیادہ تھا۔ یہ محبت کا خالص جذبہ، یہ بچوں سے محبت، یہ غریبوں کا احساس۔۔ مجھے سمجھ آ گئی کہ اس چاول والے کے چہرے پر مسکراہٹ کیوں بسیرا کرتی ہے۔ اسے دیکھ کر روحانیت کا احساس کیوں ہوتا ہے۔ ہر جگہ منافع نہیں دیکھا جاتا کیوں کہ ہر انویسٹمنٹ اگر دنیاوی فائدے کیلئے کرتے رہیں گے تو آخرت میں ہمارے پلے کیا ہوگا؟ یہاں کچھ ایسی انویسٹمنٹ ضرور کیجئے جس کا منافع وہاں ملے گا جہاں کوئی کسی کا نہیں۔۔
سلامت رہیں

30/09/2022

Syngenta ... Viberance ... MAF

Area Manager Greenlet Saeed Ch had given company gift to Operational Manager MAF Master M Yaqoob Noonaro
05/09/2022

Area Manager Greenlet Saeed Ch had given company gift to Operational Manager MAF Master M Yaqoob Noonaro

30/06/2022

Maize Spring Season 2o22

19/03/2022

Potato 🥔 Digging Procedures


10/03/2022

Alhamdullilah Addition of New 20 feet Jack Trolla to Systems

10/02/2022

Interviewed of MD by Nuchem Territory Manager Wasim Akram and Dealer Rana Shahid on 30th January at Unit No 04 42D Sector.
JazakAllah for feedback

Syengenta Farmer Meeting with R/D and Sales Team held at MAF Headquarter on 31st January Sharp. Meeting focused point is...
09/02/2022

Syengenta Farmer Meeting with R/D and Sales Team held at MAF Headquarter on 31st January Sharp. Meeting focused point is new seed treatment product (Vibrance Premium), also examined the trial plot.

Special thanks to Imtiaz Sb Territory Manager, Manshaad Bodla FO,all respected Farmers and dealers

02/02/2022

Sinochem Holdings operates in 8 sectors covering life science, materials science, basic chemicals, en

30/01/2022
Slight interviewed by Naveed Sb Zonal Manager Agrica with MD and Head OF Treasury Section during field visit at MAF's Un...
28/01/2022

Slight interviewed by Naveed Sb Zonal Manager Agrica with MD and Head OF Treasury Section during field visit at MAF's Unit no 01 Baba Haadi Sector and Unit No 03 Masoom Wala Respectively 20-01-2022

28/01/2022

Slight interviewed by Naveed Sb Zonal Manager Agrica with MD and Head OF Treasury Section during field visit at MAF's Unit no 01 Baba Haadi Sector 20-01-2022

Address

Chak Kharakh Singh
Dipalpur

Telephone

+923466999982

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Manj Agri Farms posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Dipalpur travel agencies

Show All