Sarwar Travels & Property Advisor

Sarwar Travels & Property Advisor ٹریول گائیڈنس اور پراپرٹی پرابلم سلوشنر

01/09/2022
5مرلہ ٹرپل سٹوری گھر برائے فروختلوکیشن چک نمبر 187 ای بی
18/04/2022

5مرلہ ٹرپل سٹوری گھر برائے فروخت
لوکیشن چک نمبر 187 ای بی

27/03/2022
یہ حق و باطل کی جنگ نہیں:اے اہل نظر، اے اہل سیاست، اے دانشمندان قوم، اے میرے پیارے ہم وطنو! بخدا ملک میں جاری سیاسی تماش...
27/03/2022

یہ حق و باطل کی جنگ نہیں:

اے اہل نظر، اے اہل سیاست، اے دانشمندان قوم، اے میرے پیارے ہم وطنو!

بخدا ملک میں جاری سیاسی تماشا حق و باطل کی جنگ نہیں اقتدار کی رسہ کشی ہے عمران خان 100 فی صد صحیح ہو اور اس کے مخالفین 100 فیصد غلط ہوں یا اس کے برعکس ہو پھر بھی یہ حق و باطل کی جنگ نہیں اقتدار کی رسہ کشی ہے

"حق" ایک معیاری دینی اصطلاح ہے قرآن میں اس کا استعمال دین کی کلیت کے لئے ہوا ہے
ارشاد ربانی ہے۔

وَ قُلْ جَآءَ الْحَقُّ وَ زَهَقَ الْبَاطِلُؕ-اِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوْقًا(بني إسرائيل: ۸۱)

ترجمہ:
اور فرماؤ کہ حق آیا اور باطل مٹ گیا بےشک باطل کو مٹنا ہی تھا

اسی طرح اللہ کریم کا فرمان ہے

هُوَ الَّذِیْۤ اَرْسَلَ رَسُوْلَهٗ بِالْهُدٰى وَ دِیْنِ الْحَقِّ لِیُظْهِرَهٗ عَلَى الدِّیْنِ كُلِّهٖ وَ لَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُوْنَ۠(الصف: ۹)

ترجمہ:
وہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچے دین کے ساتھ بھیجا کہ اسے سب دینوں پر غالب کرے پڑے بُرا مانیں مشرک

ان آیات میں حق سے مراد دین اسلام اور باطل سے مراد کفر ہے

اسلام کی یہ معیاری اصطلاحات جب باہم تضاد کے ساتھ استعمال ہوتی ہیں تو حق اور باطل سے مراد اسلام اور کفر ہوتا ہے

خدا کے لئے اپنے سیاسی مقاصد کے لئے دین کی معیاری اصطلاحات کا غلط استعمال مت کیجئے

ریاست مدینہ کے مقدس تصور کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرکے آپ نے اسے سیاسی پھبتی بنادیا اپنی ذاتی سیاسی زندگی میں درجنوں بار موقف بدلنے والے، جھوٹ بولنے والے، وعدوں سے پھر جانے والے سیاسی رہ نما چاہے حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں کوئی حق نہیں رکھتے کہ خود کو حق اور مخالف کو باطل کہیں

"صحیح" اور "غلط" سیاست کے میدان میں مناسب اصطلاحیں ہیں خود کو شوق سے صحیح کہیں اور مخالفین کو غلط کہیں اگرچہ ہم سب اور آپ خود بھی بخوبی جانتے ہیں کہ آپ میں سے کوئی بھی مکمل صحیح اور مکمل غلط نہیں لیکن خدارا مذھب کا سیاسی استعمال بند کیجئے اور حق و باطل کی اصطلاح سے اجتناب کیجئے
اب تو آپ کی اس اقتدار پرستی سے گھن آنے لگی ہے
خدا کے لئے پوری قوم کو معاف کر دیجئے
اپنے سیاسی استدلال سے اپنا موقف پیش کیجئے۔ گالی گلوچ کو ہماری ثقافت مت بنائیں اقتدار آنی جانی شے ہے آپ نے اللہ کی بارگاہ میں حساب بھی دینا ہے

ڈاکٹر صاحب زادہ احمد ندیم

Address

Canal Bank Gaggoo Mandi نہر کنارے
Gaggoo
61000

Telephone

+923035577790

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sarwar Travels & Property Advisor posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sarwar Travels & Property Advisor:

Share

Category


Other Gaggoo travel agencies

Show All