Musafiran e Shauq

Musafiran e Shauq یہ پیج سیاحت، ثقافت، فوٹوگرافی اور تاریخ و ادب پہ گفتگو کے لیے مخصوص ہے۔
(1)

🏰 Exploring the rich history of Nandana Fort in the captivating Salt Range of Pakistan! 🇵🇰 This ancient fortress has wit...
09/01/2024

🏰 Exploring the rich history of Nandana Fort in the captivating Salt Range of Pakistan! 🇵🇰 This ancient fortress has witnessed the passage of time, with ties to Hindu, Buddhist, and Muslim civilizations. Every stone echoes tales of bygone eras. 🕰️

11/12/2023

Happy Mountain Day from Musafiran e Shauq

بستیو اب تو راستہ دے دو اب تو میں اس گلی کو بھول گیاجون ایلیاء
07/10/2023

بستیو اب تو راستہ دے دو
اب تو میں اس گلی کو بھول گیا

جون ایلیاء

Masjid Wazir Khan, Lahore
06/10/2023

Masjid Wazir Khan, Lahore

صبح بخیرجبہ گاؤں32 کلومیٹر ناران-بابوسر روڈ15 جولائی 2023
18/07/2023

صبح بخیر
جبہ گاؤں
32 کلومیٹر ناران-بابوسر روڈ
15 جولائی 2023

کانچ کے پیچھے چاند بھی تھا اور کانچ کے اوپر کائی بھیتینوں تھے ہم وہ بھی تھے اور میں بھی تھا تنہائی بھییادوں کی بوچھاروں ...
09/07/2023

کانچ کے پیچھے چاند بھی تھا اور کانچ کے اوپر کائی بھی
تینوں تھے ہم وہ بھی تھے اور میں بھی تھا تنہائی بھی

یادوں کی بوچھاروں سے جب پلکیں بھیگنے لگتی ہیں
سوندھی سوندھی لگتی ہے تب ماضی کی رسوائی بھی

دو دو شکلیں دکھتی ہیں اس بہکے سے آئینے میں
میرے ساتھ چلا آیا ہے آپ کا اک سودائی بھی

کتنی جلدی میلی کرتا ہے پوشاکیں روز فلک
صبح ہی رات اتاری تھی اور شام کو شب پہنائی بھی

خاموشی کا حاصل بھی اک لمبی سی خاموشی تھی
ان کی بات سنی بھی ہم نے اپنی بات سنائی بھی

کل ساحل پر لیٹے لیٹے کتنی ساری باتیں کیں
آپ کا ہنکارا نہ آیا چاند نے بات کرائی بھی

گلزار

   Hey everyone! Today, let's dive into the intriguing history of the Station Master and their pivotal role during the r...
08/07/2023







Hey everyone! Today, let's dive into the intriguing history of the Station Master and their pivotal role during the rule of the English in the Indian subcontinent. 📜✨

The Station Master, known as the "Master of the Station," played a crucial part in the functioning of the railway system established by the British in colonial India. They were responsible for overseeing the operations and ensuring the smooth running of the railway stations.

During that era, the British introduced the railway network in India as a means of efficient transportation, connecting various regions and facilitating trade and commerce. The Station Master became an essential figure in this system, overseeing the daily activities at the railway stations across the subcontinent.

The role of the Station Master encompassed various responsibilities:

🔹 Operational Management: The Station Master was in charge of managing the railway station, coordinating the arrival and departure of trains, and ensuring that the station operated smoothly. They would handle the scheduling of trains, allocate platforms, and oversee ticketing and passenger services.

🔹 Safety and Security: The safety of passengers and the security of railway property were of paramount importance. Station Masters were responsible for maintaining a safe environment, implementing security measures, and supervising the station staff to prevent any untoward incidents.

🔹 Communications and Record-Keeping: Station Masters were the focal point of communication between the railway authorities, train crews, and other stations. They maintained records of train movements, passenger information, and freight handling, providing accurate data for administrative purposes.

🔹 Customer Assistance: Station Masters acted as a reliable source of information for passengers, offering guidance on ticketing, train schedules, and travel arrangements. They played a crucial role in ensuring a positive travel experience for all those using the railway system.

The Station Masters held significant authority and were respected figures in their communities. They were known for their discipline, professionalism, and dedication to their duties.

Today, while the role of the Station Master has evolved with advancements in technology and changes in the railway system, we acknowledge their historical significance and the impact they had on shaping India's transportation infrastructure.

Let's take a moment to appreciate the contributions of these remarkable individuals who played a vital role in connecting the diverse regions of the Indian subcontinent through the railways during the British rule. 🙏🚂✨

دنیا کے ستم یاد نہ اپنی ہی وفا یاد اب مجھ کو نہیں کچھ بھی محبت کے سوا یاد میں شکوہ بلب تھا مجھے یہ بھی نہ رہا یاد شاید ک...
07/07/2023

دنیا کے ستم یاد نہ اپنی ہی وفا یاد
اب مجھ کو نہیں کچھ بھی محبت کے سوا یاد

میں شکوہ بلب تھا مجھے یہ بھی نہ رہا یاد
شاید کہ مرے بھولنے والے نے کیا یاد

چھیڑا تھا جسے پہلے پہل تیری نظر نے
اب تک ہے وہ اک نغمۂ بے ساز و صدا یاد

جب کوئی حسیں ہوتا ہے سرگرم نوازش
اس وقت وہ کچھ اور بھی آتے ہیں سوا یاد

کیا جانئے کیا ہو گیا ارباب جنوں کو
مرنے کی ادا یاد نہ جینے کی ادا یاد

مدت ہوئی اک حادثۂ عشق کو لیکن
اب تک ہے ترے دل کے دھڑکنے کی صدا یاد

ہاں ہاں تجھے کیا کام مری شدت غم سے
ہاں ہاں نہیں مجھ کو ترے دامن کی ہوا یاد

میں ترک رہ و رسم جنوں کر ہی چکا تھا
کیوں آ گئی ایسے میں تری لغزش پا یاد

کیا لطف کہ میں اپنا پتہ آپ بتاؤں
کیجے کوئی بھولی ہوئی خاص اپنی ادا یاد

جگر مراد آبادی

  2nd July 2023Samadhi is a term used in Hinduism, Buddhism, and other contemplative traditions to refer to a state of d...
06/07/2023


2nd July 2023

Samadhi is a term used in Hinduism, Buddhism, and other contemplative traditions to refer to a state of deep meditative absorption or trance-like concentration. It is considered a higher state of consciousness or an altered state of awareness.

In Hinduism, samadhi is one of the stages on the path of yoga, where the practitioner achieves a state of profound concentration and experiences a merging of the individual self with the universal consciousness. It is often described as a state of bliss, where the boundaries of the ego dissolve, and the practitioner experiences a sense of unity and oneness with the object of meditation or the divine.

In Buddhism, samadhi is an integral part of the Noble Eightfold Path, which is the path to enlightenment. It is often translated as "meditative absorption" or "concentration." In this context, samadhi refers to a deep and focused state of mind in which the practitioner develops single-pointed concentration and stability of mind. It is seen as a necessary precursor to developing insight (vipassana) and realizing the true nature of reality.

There are different levels or degrees of samadhi described in various traditions, ranging from initial states of calm and tranquility to profound states of absorption and transcendence. The specific techniques and practices to attain samadhi can vary depending on the tradition and the individual's spiritual path.

Samadhi represents a state of heightened awareness, concentration, and spiritual absorption that leads to deeper insights, self-realization, and transcendence of the ordinary sense of self. It is often considered a profound and transformative experience in the spiritual journey of an individual.

In certain parts of India, particularly in Hinduism, the word "samadhi" can also refer to a burial site or a structure that serves as a final resting place for a revered spiritual teacher, saint, or enlightened being. These sites are considered sacred and are often visited by followers for meditation, prayer, and paying respects.

These samadhi sites are not burning places for dead bodies in the traditional sense. Instead, they are typically constructed in the memory of a highly respected individual and are associated with their spiritual energy or presence. The term "samadhi" in this context is used to denote a memorial or shrine-like structure that commemorates the life and teachings of the revered individual.

It's important to note that the term "samadhi" can have multiple meanings depending on the cultural and religious context in which it is used.

I visited on the 2nd of July 2023 with some of my group members who are very keen to explore any site which has got the potential of some relevance to the above mentioned purposes.

We couldn't find the name or immediate history of this Samadhi, so if anyone can add to our knowledge related to this post, I shall welcome him.

Here is the picture of the Samadhi.












Musafir e Shauq (Zeeshan Rasheed)

عین ممکن ہے ترے جسم کی چادر کے سواہم تری روح کو پہنچیں تو امر ہو جاویں.....(ماجد مشتاق)
04/07/2023

عین ممکن ہے ترے جسم کی چادر کے سوا
ہم تری روح کو پہنچیں تو امر ہو جاویں.....
(ماجد مشتاق)

An old building, in Siranwali, a town on Gujranwala Pasrur road where the Hindus and the Sikh families were settled in l...
04/07/2023

An old building, in Siranwali, a town on Gujranwala Pasrur road where the Hindus and the Sikh families were settled in large numbers.
The remains of old heritage are vanishing rapidly due to non protective behavior of the locals and the government.
A worth visiting place for Heritage Lovers
02/07/2023

"ریت پر سفر کا لمحہ"کبھی ہم خُوب صُورت تھے کتابوں میں بَسی خُوشبو کی صُورت سانس ساکِن تھی بہت سے اَن کہے لفظوں سے تصویری...
27/06/2023

"ریت پر سفر کا لمحہ"

کبھی ہم خُوب صُورت تھے
کتابوں میں بَسی
خُوشبو کی صُورت
سانس ساکِن تھی

بہت سے اَن کہے لفظوں سے
تصویریں بناتے تھے
پرندوں کے پروں پر نظم لکھ کر
دُور کی جھیلوں میں بسنے والے
لوگوں کو سُناتے تھے
جو ہم سے دُور تھے لیکن
ہمارے پاس رہتے تھے

نئے دِن کی مُسافت
جب کِرن کے ساتھ
آنگن میں اُترتی تھی
تو ہم کہتے تھے
اَمی تِتلیوں کے پَر
بہت ہی خُوب صُورت ہیں

ہمیں ماتھے پہ بوسہ دو
کہ ہم کو تتلیوں کے
جگنوؤں کے دیس جانا ہے
ہمیں رنگوں کے جُگنو
روشنی کی تتلیاں آواز دیتی ہیں

نئے دِن کی مُسافت
رنگ میں ڈُوبی ھََوا کے ساتھ
کِھڑکی سے بُلاتی ہے
ہمیں ماتھے پہ بوسہ دو
ہمیں ماتھے پہ بوسہ دو

"احمّد شمیم

جنگل میں کبھی جو گھر بناؤں اس مور کو ہم شجر بناؤں بہتے جاتے ہیں آئینے سب میں بھی تو کوئی بھنور بناؤں دوری ہے بس ایک فیصل...
27/06/2023

جنگل میں کبھی جو گھر بناؤں
اس مور کو ہم شجر بناؤں

بہتے جاتے ہیں آئینے سب
میں بھی تو کوئی بھنور بناؤں

دوری ہے بس ایک فیصلے کی
پتوار چنوں کہ پر بناؤں

بہتی ہوئی آگ سے پرندہ
بانہوں میں سمیٹ کر بناؤں

گھر سونپ دوں گرد رہ گزر کو
دہلیز کو ہم سفر بناؤں

ہو فرصت خواب جو میسر
اک اور ہی بحر و بر بناؤں

ثروت حسین

راولاکوٹ شہر سے تقریباً 18 کلومیٹر کے فاصلے پہ ایک نہایت پرسکون، آرام دہ اور شاندار قیام گاہ موجود ہے جس کا نام بنجوسہ ا...
25/06/2023

راولاکوٹ شہر سے تقریباً 18 کلومیٹر کے فاصلے پہ ایک نہایت پرسکون، آرام دہ اور شاندار قیام گاہ موجود ہے جس کا نام بنجوسہ ان گیسٹ ہاؤس ہے۔

ابرار صاحب اور بلال بھائی اس گیسٹ ہاؤس کے روح رواں ہیں۔ میں نے جب اس گیسٹ ہاؤس کو انٹرنیٹ پہ دیکھا تو بقیہ سہولیات تو بہت مناسب لگیں البتہ کھانے کا معیار اور مقدار کیسی ہو گی، اس بارے تذبذب کا شکار ہو گیا۔

بلال بھائی نے کافی تسلی دی پھر بھی دل کو ایک دھڑکا سا لگا ہوا تھا۔

بنجوسہ ان پہنچنے پر بلال بھائی نے یہ کہہ کے سارا گیسٹ ہاؤس کھول دیا کہ آج ہمارے علاؤہ کوئی اور مہمان وہاں قیام پذیر نہیں تھا سو ہم جہاں چاہیں آرام کریں۔

کچھ سفر کی تھکاوٹ کچھ طبیعت میں نیند کا غلبہ۔۔۔
اب جو نہا دھو کے فریش ہو کے ہم اپنے بستر پہ لیٹے تو مانو جیسے خوشی کے مارے نیند ہی اڑ گئی ہو۔

کروٹیں لینے کے بعد شام تک اٹھ بیٹھے اور گیسٹ ہاؤس کے سامنے بنے ہوئے ایک مقامی گھر کی فوٹوگرافی کرنے لگے۔

اتنے میں موسم نے انگڑائی لی اور بادل یوں برسے جیسے ٹینا ثانی کی اکھیاں برسی تھیں۔ ٹپ ٹپ برسا پانی، پانی نے آگ لگائی۔۔۔

کوئی تیس چالیس منٹ جم کے بارش ہوئی اور سارا منظر دھل گیا۔

بلال بھائی ہمارے گیسٹ ہاؤس واپس آنے تک کھانا لگا چکے تھے۔ آپ یقین مانیں، بلا مبالغہ، ایسا کھانا آپ نے گوجرانوالہ میں بھی نہیں کھایا ہو گا۔ بہترین باربی کیو اور لذیذ ماش کی دال کے ساتھ روٹی، رائتہ، سلاد اور کولڈ ڈرنکس نے کھانے والوں کو اچھی خاصی بدپرہیزی پہ مجبور کر دیا۔

کھانے کے بعد کی چائے۔۔۔ہائے ہائے ہائے۔۔۔

پھر ابرار بھائی اور ان کی صاحب زادی نے جو سلیقہ مندی کھانا پیش کرنے میں دکھائی وہ میرے لیے حیران کن تھی۔ نفاست، شائستگی اور عمدگی ۔۔۔ کیا کہنے۔۔۔

کھانے سے فراغت پا کر بون فائر کا سلسلہ شروع ہوا۔ دہکتی ہوئی لکڑیوں کے سرخ ہوتے ہوئے چہرے ارد گرد بیٹھے لوگوں کی خوشی کا سبب بنے۔ ٹپے، ماہیئے، گیت سب کے سب ملا جلا کر پیش کیے گئے اور حاضرین کو خوب محفوظ کیا گیا۔

صبح کا ناشتہ بھی حق میزبانی ادا کرنے کو کافی تھا۔۔۔

ایسے کاغذی پراٹھے کہ بس انگلیاں چاٹتے رہ گئے ہم سب۔۔۔آملیٹ، فرائی انڈہ، سفید چنے، اچار، بریڈ، جیم اور۔۔۔جی جی بالکل، چائے جی چائے۔

میری بھرپور درخواست ہے کہ آپ اور آپ کی فیملی اگر سکون کے متلاشی ہیں تو ہفتہ بھر کے لیے بنجوسہ ان گیسٹ ہاؤس میں جا ٹھہریں۔ صاف شفاف کشادہ کمرے جن میں تمام بنیادی سہولتیں موجود ہیں۔ بہترین ماحول، اعلیٰ اخلاق اور گھر سے باہر گھر جیسا ماحول۔۔۔
اور کیا چاہئیے۔۔۔

تو چلیں پھر عید کے بعد۔۔۔

مسافر شوق

 پاکستان کے وفاقی دارالخلافہ اسلام آباد سے راولا کوٹ تقریباً 130 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ کوہ نورد یا جنگل نورد کہوٹہ رو...
24/06/2023



پاکستان کے وفاقی دارالخلافہ اسلام آباد سے راولا کوٹ تقریباً 130 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ کوہ نورد یا جنگل نورد کہوٹہ روڈ کے سنگی سینے پر مونگ دلتے ہوئے تین سے چار گھنٹوں میں راولاکوٹ کے ہمالیائی کوہستانی شہر پہنچ جاتے ہیں۔ اب آپ پیر پنجال میں ہیں اور اگر آپ بنجوسہ جھیل جا رہے ہیں تو راولا کوٹ سے کھائی گلہ تک کوئی 20 کلومیٹر تک مزید کسی گاڑی، جیپ کا قیدی رہنا پڑے گا، اور اس کے بعد کھائی گلہ سے بنجوسہ جھیل۔

بنجوسہ جھیل کیا ہے؟ یہ قدرت و انسان کی ایک مشترکہ کاوش ہے۔ قدرت نے بنجوسہ کے مقام پر (جسے مقامی چھوٹا گلہ بھی کہتے ہیں) زمین پر خاکی میخیں گاڑیں پھر بہت نفاست سے ان میخوں پر سبز قالین بچھایا اور تراوٹ کے لئے ’’کُن‘‘ اور’’فیکون‘‘ کا ترانہ ربوّی سنایا، اور پھر حضرت انسان نے بنجوسہ کے پہاڑوں سے گنگناتے چشموں کے آگے بند باندھا تو جھیل بنجوسہ نے وجود پایا۔

بنجوسہ جھیل کو پائن کے درختوں نے اپنی سر سبز گود میں پناہ دے رکھی ہے اور ان ہی درختوں پر کوہستانی پکھیروؤں کی آماجگاہیں بھی ہیں، جو صبح سویرے نہایت سریلے سُر چھیڑ کر آپ کو صبح بخیر کا پیام دیتے ہیں اور آپ جھیل کی اطراف میں اپنے ہوٹل یا سرکاری ریسٹ ہاؤس سے جماہی لیتے قدرت کی عطا کردہ انتہائی خوبصورت اور پُرسکون صبح میں سانس لیتے اور جھیل کنارے اپنے عکس کو چھوٹے سنگریزوں سے دائروں میں تبدیل کرتے ہیں۔

کسی درخت کی اوٹ میں خود کھانا پکاتے ہیں یا جھیل میں کشتی رانی کرتے ہیں۔ کچھ گرم دوپہرمیں بھی اگر آپ جھیل کنارے نشست جمائیں تو سبز پائن کے جنگل سے ہو کر آنے والی ہوائیں آپ کی پلکیں بوجھل کردیں گی۔ جھیل کنارے اُترتی شام کا زرد سورج آپ کو الوادع کہتا ہے اور اپنا سارا روپ رنگ جھیل کی سطح پر پھیلا کر اس کے سیال کو سونے جیسا بنا دیتا ہے۔

اسی وقت کوہستانی پکھیرو اپنے گھروں کو سدھارتے ہیں۔ جھیل کنارے کی سرد ہوائیں آپ کو اپنی آماجگاہ جانے کا پیغام دیتی ہیں یا کم از کم اتنا تو کہتی ہیں کہ ’’خود کو گرم چادر میں لپیٹ لو‘‘۔ جھیل بنجوسہ کے نواح میں جنگل نوردی ایک اچھا مشغلہ ہے اور اگر جنڈالی گاؤں تک ہو آئیں تو کیا جاتا ہے، کچھ یادیں اور جمع ہوجائیں گی۔

تصویر: ذیشان رشید
تحریر: ڈاکٹر محمد کاشف علی

کلس واٹر فالموتیال مہرہ گاؤں میں قدرتی طور پہ بنی یہ واٹر فال تصویر میں جتنی خوبصورت نظر ا رہی ہے، حقیقت میں اتنی صاف نہ...
23/06/2023

کلس واٹر فال

موتیال مہرہ گاؤں میں قدرتی طور پہ بنی یہ واٹر فال تصویر میں جتنی خوبصورت نظر ا رہی ہے، حقیقت میں اتنی صاف نہیں ہے۔ علاقے بھر کی گندگی اور شاپنگ بیگز کا ڈھیر اس فال کے بہتے پانی میں عجب کراہت کا احساس دلاتا ہے۔
اردگرد کا ماحول وسیم خورشید صاحب نے اپنی مدد آپ کے تحت صاف ستھرا رکھنے کی مقدور بھر کوشش کی ہے مگر اہل علاقہ میں اس بات کا شعور پھیلانے اور اس صفائی کو سچ مچ نصف ایمان سمجھ کر اختیار کرنے اور کروانے کی ضرورت ہے۔
حکومتی اداروں سے درخواست تو کوئی خاص کارگر ثابت نہیں ہوتی البتہ سیاحتی کمیونٹی کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
تصویر بہرحال خوبصورت بنا ڈالی ہے میں نے۔۔۔
تعریف کا پیشگی شکریہ۔۔۔

مسافر شوق

روح کی خوشی، دل کی شادمانیکوئی شخص جس نے کبھی شہر کے اندر دس بارہ کلومیٹر کے سفر سے زیادہ کوئی سفر نہ کیا ہو، جب آپ سے ی...
22/06/2023

روح کی خوشی، دل کی شادمانی

کوئی شخص جس نے کبھی شہر کے اندر دس بارہ کلومیٹر کے سفر سے زیادہ کوئی سفر نہ کیا ہو، جب آپ سے یہ پوچھے کہ کوئی ایسی جگہ بتائیں جہاں پہاڑ ہوں، ٹھنڈ ہو، بادل ہوں، بارش ہو، افسانوی کردار ہوں، کھانا بھی اچھا ہو، رہائشی سہولیات بھی عمدہ ہوں اور سب سے اہم بات۔۔۔زیادہ لمبا سفر بھی نہ کرنا پڑے، تو اس سوال کے جواب میں آپ کے پاس صرف اور صرف ایک ہی آپشن آتا ہے اور وہ ہے، الزمان ریزوٹ، راولا کوٹ۔۔۔

اسلام آباد سے محض تین گھنٹے کی مسافت پہ آزاد پتن روڈ کے ذریعے راولا کوٹ شہر سے 3 کلومیٹر پیچھے متیال مہرہ گاؤں میں لب سڑک وسیم خورشید نامی ایک دیوانے نے خوابوں کی جنت بسائی ہے جہاں رنگ باتیں کرتے ہیں اور باتوں سے خوشبو آتی ہے۔ جہاں آسٹریلوی طرز تعمیر کے حامل لکڑی کے بنے تمام بنیادی سہولیات سے آراستہ بہترین رہائشی ہٹس ہیں جن میں منسلک ریسٹ روم کے ساتھ ساتھ کچن کی سہولت بھی دستیاب ہے اور لکڑی کی سیڑھی کے ذریعے آپ اپنے ہی ہمسائے بھی بن سکتے ہیں یعنی پہلی منزل پہ قیام پذیر بھی ہو سکتے ہیں۔

وسیم خورشید صاحب سے میرا کوئی پیشگی تعارف نہیں تھا۔ بلکہ یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ ان سے رابطہ محض ایک اتفاق، ایک خوشگوار حادثہ ہی تھا۔ میں اپنے گروپ کے لیے کچھ سرگرمیوں کی تلاش میں تھا جب آزاد کشمیر ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے ایک آفیسر وقاص صاحب نے اصرار کیا کہ میں ان کے فراہم کردہ نمبر پہ رابطہ کروں اور کال کی دوسری طرف موجود کانوں کے درمیان دماغ کی باتیں سنوں۔ کال ملانے پہ جو پہلا تاثر مجھے ملا وہ ایک بھاری بھرکم رعب دار امیرانہ آواز تھی۔ آواز سن کے دل میں خیال آیا، ہم ممتاز مفتی کے پیروکار، پروٹوکولز سے گھبرا کر بھاگنے والے لوگ ہیں۔ بڑے آدمیوں کے نہ قریب جانے کا شوق ہے نہ انھیں اپنے پاس بلانے کی آرزو۔۔۔اپنے جیسے راندہ درگاہ لوگوں میں خوش رہتے ہیں کہ پیکر خاک کو خاک کے پیوند ہی راس آتے ہیں۔

بات چیت شروع ہوئی تو الزمان ریزوٹ میں مہیا کی گئی سہولیات سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا۔ البتہ جب معلوم ہوا کہ ریزوٹ میں ایک رات رکنے کا عوضانہ 8 سے 12 ہزار روپے ہے تو سارا جوش چائے کی پیالی کے ابال کی طرح بیٹھ گیا۔ یہ منہ اور مسور کی دال۔۔۔ذیشان صاحب، آپ بس اتنا ہی کر سکتے ہیں کہ اس ریزوٹ پہ جا کے چار چھ تصویریں بنوائیں، دیکھنے والوں پہ رعب ڈالیں، اور چائے کی پیالی کا بل ادا فرما کے آگے بڑھ جائیں۔

اگلے دن میں نے معذرت خواہانہ انداز میں وسیم صاحب کو فون کیا اور عرض کیا کہ آپ کی بسائی ہوئی جنت میں رات گزارنے کی ہماری بساط نہیں سو ہم بس دور سے ہی سلام عرض کریں گے، کچھ وقت گزاریں گے اور آگے بڑھ جائیں گے۔

وسیم صاحب نے عجب بات کہہ دی۔۔۔

بجٹ کی وجہ سے میں آپ کو جانے نہیں دوں گا۔۔۔آپ میرے پاس آئیں بھی اور رات بھی رہیں۔۔۔

مجھے یقین نہ آیا۔۔۔

یہ کیسا کاروباری ہے جس نے کروڑوں روپے اس جنت کی تعمیر پہ لگا دیے اور بدلے میں ہم سے کچھ بھی لینے کی توقع نہیں کرتا۔ نہ لالچ، نہ حرص نہ مزید کی طمع۔۔۔

کچھ مزید کھود کرید کے بعد میں نے "رسک" لینے کی حامی بھر لی۔۔۔

سورج ہوا مدھم
چاند جلنے لگا
آسمان یہ کیوں
ہائے پگھلنے لگا
میں ٹھہرا رہا زمین چلنے لگی
دھڑکا یہ دل سانس رکنے لگی
سجناں۔۔۔۔
کیا یہ میرا پہلا پہلا پیار ہے۔۔۔
ہاں یہ میرا پہلا پہلا پیار ہے۔۔۔

شام کی دہلیز پہ قدم رکھتے ہی دیے روشن ہونے لگے۔

ہمیں بتایا گیا کہ "ڈولی" میں بیٹھ کے ریت کے اس دریا کے ادھر اک پیڑوں والی بسی کے عنوان دکھائی دیں گے۔ یوں تو ڈولی میں بیٹھنے کے مناظر کافی رقت آمیز ہوتے ہیں لیکن یہ پہلی ڈولی تھی جس میں بیٹھنے کی خوشی زائرین کے چہروں سے عیاں تھی۔ آٹھ آٹھ لوگوں کا گروہ ڈولی میں لگی دو طرفہ نشست پہ براجمان ہوا اور یہ جا وہ جا البتہ "مرشد" رہ گئے۔۔۔مرشد پیچھے ہوں تبھی مجاور بخیریت اپنی منزل پہ پہنچا کرتے ہیں۔۔۔مرشد فرمانے لگے، دیکھو ساوتری، تم ہمیں اس پار لے جانا چاہتی ہو۔۔۔ہم بھی اس پار جانا چاہتے ہیں۔۔۔لیکن اس آر پار میں چار یار ہوں تو بہتر ہے، ایہہ دو بندیاں دا کم نہیں۔۔۔ہم نے مرشد کی بات کو ذرا ہلکے میں لیا، نتیجہ معلوم کہ مرشداں سانوں ہوا وچ ٹنگ دتا۔۔۔اب ہم کبھی اپنا فون دیکھتے ہیں، کبھی 300 میٹر کی گہرائی دیکھتے ہیں، کبھی سجے دیکھتے ہیں، کبھی سامنے دیکھتے ہیں، بس نہیں دیکھتے تو کھبے نہیں دیکھتے کہ کہیں پتھر کے نہ ہوجائیں یا کہیں گال پہ تندور کا تماشا نہ لگ جائے۔

سارے حیران پریشان کہ آج تک ایسا کبھی نہیں ہوا پھر اب یہ ڈولی جانے سے کیوں انکاری ہے۔ انھیں کوئی کیا بتاتا کہ جب روح کی طنابیں کھینچ دی جائیں تو جسم بے جان ہوجایا کرتے ہیں۔

وسیم صاحب کو فون کیا اور عرض کیا کہ کوئی چلن کھٹولہ بھیجیں جو ہمیں ہماری آرام گاہ تک لے جائے۔۔۔
وہ کسی کو کیا بھیجتے، خود چلے آئے۔۔۔
بہت محبت اور سلیقے سے ہمیں وصول کیا اور اپنی بسائی جنت میں لے آئے۔۔۔

سامان عارضی طور پہ دائیں بائیں رکھ کے (کیونکہ لائٹ آف تھی اور اندھیرے میں ہمیں کچھ نہ دکھائی دے رہا تھا اور نہ سجھائی دے رہا تھا اوپر سے مرشد نے جو کان کے نیچے دی تھی، اس کی سائیں سائیں سے ہم خوفزدہ تھے) اوپر نظارہ ریسٹورنٹ کی طرف بڑھے جہاں مصنوعی روشنی نے ہمارا خیر مقدم کیا۔

پہاڑ کی چوٹی پہ لکڑی سے تراشے ہوئے بیشمار شاہکار اپنے اندر ایک بھرپور مقناطیسیت لیے ہوئے تھے۔ مجھے شمشال پاس کی وہ رات یاد آ گئی جب نیچے بہتا ہوا پانی پہاڑ کی چٹان پہ موجود ہمارے خیمے تک آتا تھا اور ہم سے اٹھکھیلیاں کرتا تھا۔ یہاں پانی کا کام ہوا کر رہی تھی۔ کبھی ہمارے کان گدگداتی، کبھی ہمارے بال سہلاتی، کبھی بغل گیر ہوتی، کبھی ماتھے پہ بوسہ دیتی اور کبھی۔۔۔۔بس بھئی بس۔۔۔آہو۔۔۔!

نظارہ ریسٹورنٹ میں درخت کے تنے پہ زمین سے بارہ فٹ اونچے چبوترے پہ بیٹھ کے وسیم صاحب کے ساتھ ان کے اس پراجیکٹ بارے بات چیت شروع ہوئی۔

ان کی باتیں سن کے، ان کے خیالات جان کے بلا مبالغہ دل سے ان کے لیے دعا نکلی۔ پاکستان میں سیاحت کا فروغ ہمارا ایک دیرینہ خواب ہے اور اس خواب کی تکمیل کے لیے ہم نے بہت جتن بھی کیے لیکن اتنا باذوق، درد دل رکھنے والا، با وسائل اور بہترین منتظم ہمیں کم ہی دیکھنے کو ملا۔

الزمان ریزوٹ کے مالک کی کل اراضی تو شاید اڑھائی سو کنال سے زیادہ ہے لیکن اس پراجیکٹ کے تکنیکی اعدادو شمار بارے میں تیقن سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔ البتہ یہاں 6 ہٹ ہیں جن میں تمام کے تمام دو منزلہ ہیں۔ کچھ میں نیچے ایک کمرہ اور کچھ میں دو کمرے ہیں۔ ہٹ کے باہر بالائی منزل پہ ایک چھوٹا سا ٹیرس، چار کرسیاں، ایک ٹیبل موجود ہے۔ ہر ہٹ کے ساتھ ریسٹ روم اور کچن منسلک ہے۔ ہٹ کے سامنے بون فائر کرنے کے لیے پلیٹ فام بنایا گیا ہے جس کے اردگرد نشستیں تعمیر کی گئی ہیں۔ رات کے وقت جنگل میں روشنی کا خاطر خواہ انتظام موجود ہے۔ بچوں کے لیے 30 سے زائد جھولوں پہ مشتمل پلے لینڈ ہے۔ بڑوں کے لیے کشادہ سوئمنگ پول ہے۔ زپ لائن اور کیبل کار ایڈونچر منچلوں کی دلی مراد پوری کرنے کے کافی ہے۔ 300 سیڑھیاں اتار کے آپ کو نرگولا واٹر فال تک بھی جانے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ واٹر فال کے آگے مصنوعی جھیل بنائی جا رہی ہے جس میں کشتی چلانے کا انتظام کیا جائے گا۔ کلس واٹر فال کے نام سے ایک نسبتاً چھوٹی سی لیکن خوبصورت آبشار بھی اسی جنت کا حصہ ہے۔

نظارہ ریسٹورنٹ پہ کھانے کا معیار، مقدار اور ریٹس بہت مناسب ہیں۔ سٹاف بہت خوش اخلاق ہے۔

مجموعی طور پہ یہ جگہ فیملی ٹورازم کے حوالے سے ایک نعمت غیرمتبرقہ سے کم نہیں۔ میں اس بے مثال کاوش پہ وسیم صاحب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتاہوں کہ وہ اپنے اس منصوبے کو اسی خشوع و خضوع کے ساتھ جاری و ساری رکھیں تاکہ صاف ستھری سیاحت کے دلدادہ لوگوں کو اس جنت ارضی میں سکون کے لمحات میسر آتے رہیں اور دور کہیں آسمانوں پہ بیٹھا کوئی خوش ہو کر وسیم صاحب کو برکتیں عطاء فرماتا رہے۔۔۔

(مسافر شوق)

سنا ہے چپ کی بھی کوئی پکار ہوتی ہے یہ بد گمانی مجھے بار بار ہوتی ہے خیال و خواب کی دنیا سراب کی دنیا نظر فقیر کی پردے کے...
11/06/2023

سنا ہے چپ کی بھی کوئی پکار ہوتی ہے
یہ بد گمانی مجھے بار بار ہوتی ہے

خیال و خواب کی دنیا سراب کی دنیا
نظر فقیر کی پردے کے پار ہوتی ہے

عذاب دیدہ کوئی رنگ سینچتے کیسے
خزاں گزیدگی آشفتہ بار ہوتی ہے

میں اپنے حصے کے منظر اجالنے سے رہا
یہ آگہی تو بہت دل فگار ہوتی ہے

امید ہی سے زمانے میں شاد کامی ہے
یہی وہ شاخ ہے جو سایہ دار ہوتی ہے

یہ رات ماتمی ملبوس ہی میں جچتی تھی
یہ رات ہی تو ہمیں پرسہ دار ہوتی ہے

میں جی رہا ہوں تو جینے کا حوصلہ دیکھو
یہ زخم کوشی تغافل شعار ہوتی ہے

راحل بخاری

پھر لے آیا دل مجبور کیا کیجئےراس نہ آیا رہنا دور کیا کیجئےدل کہہ رہا اسے مکمّل کر بھی آؤوہ جو ادھوری سی بات باقی ہےوہ جو...
03/06/2023

پھر لے آیا دل مجبور کیا کیجئے
راس نہ آیا رہنا دور کیا کیجئے

دل کہہ رہا اسے مکمّل کر بھی آؤ
وہ جو ادھوری سی بات باقی ہے
وہ جو ادھوری سی یاد باقی ہے

کرتے ہیں ہم آج قبول کیا کیجئے
ہو گئی تھی جو ہم سے بھول کیا کیجئے
دل کہہ رہا اسے میسر کر بھی آؤ

وہ جو دبی سی آس باقی ہے
وہ جو دبی سی آنچ باقی ہے

قسمت کو یہ منظور کیا کیجئے
ملتے رہیں ہم بدستور کیا کیجئے

دل کہہ رہا اسے مسلسل کر بھی آؤ
وہ جو رُکی سی راہ باقی ہے
وہ جو رُکی سی چاہ باقی ہے

پھر لے آیا دل مجبور کیا کیجئے
راس نہ آیا رہنا دور کیا کیجئے

Address

House No. 496, Street No. 8, C Block
Gujranwala

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Musafiran e Shauq posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Musafiran e Shauq:

Videos

Share


Other Tourist Information Centers in Gujranwala

Show All