31/03/2024
آج 30 مارچ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے اغواء اور آزمائشوں کے 21 سال پورے ہوگئے۔آج سے 21 سال قبل 30 مارچ 2003 کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو اغواء کیا گیا اورپھر پرویز مشرف نے پانچ ہزار ڈالر میں امریکیوں کو فروخت کر دیا۔ اس کے بعد ہر حکومت نے ان کی والدہ،بچوں،خاندان کے ساتھ ان کو اقتدار ملنے کے بعد 100 دنوں میں واپس لانے کا وعدہ کیا لیکن مظلوم عافیہ کو اغواء کے بعد افغانستان اور امریکہ میں جیلوں اور ٹارچر سیلوں میں 21 سال گزر گئے۔
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی کوششوں کو تیز کرنے کے لیے اور ان کے مسئلے کو عالمی سطح پر پھر اجاگر کرنے کے لیے عید کے فوراً بعد امریکہ جاؤں گا۔ ان شاءاللہ.
حکمرانوں،غیرت دکھاؤ،قوم کی مظلوم بیٹی کو امریکہ جیل سے رہائی دلاؤ۔