18/03/2020
😢😢😢😢😢😢😢😢😢😢😢😢😢😢😢😢کل مغرب کی نماز کے بعد امام صاحب نے اعلان کیا کہ اسکے بعد تمام نمازیں بشمول جمعہ کی جگہ ظہر کی نماز تاحکم ثانی اپنے گھروں میں پڑھیں،دل خون کے آنسو رو رہا ھے یااللہ ھمارے جن گناہوں کی وجہ سے ھمارے اوپر کرونا جیسا عذاب مسلط کیا ھے اور ھم باجماعت نمازوں سے بھی محروم ھو گئے ھیں اب مساجد ویران ھو جائیں گی یااللہ تجھے تیری رحیمی کریمی کا واسطہ ھمارے گناہوں کو معاف فرما ھماری مساجد اور خصوصاً حرمین شریفین کی رونقیں بحال فرما اس کرونا سمیت ھر قسم کی وبا پریشانی بیماری کو تو اپنی قدرت کاملہ سے ختم کر دے یااللہ ھم اجتماعی توبہ کرتے ھیں تو ھماری توبہ کو قبول فرما تیرے سوا کون ھے جسکے در پر جائیں جسکے سامنے فریاد کریں جسکے سامنے ندامت کے آنسو بہائیں۔ یااللہ رونے کا طریقہ نہیں آتا مانگنے کا سلیقہ نہیں آتا تو خود قادر مطلق ذات ھے بنا مانگے ھماری جھولیوں کو اپنی رحمت سے بھر دے یارب تو ھمیں معاف فرما دے ھمیں ھر قسم کی آزمائشوں اور عذاب سے محفوظ رکھ اور صحیح معنوں میں ساری امت کو سچی توبہ کی توفیق عطا فرما اور جو جو مسلمان اس مرض میں مبتلا ھیں انکو شفائے کاملہ عاجلہ نصیب فرما اور باقی سب کو اس سےمحفوظ فرما۔ آمین ثم آمین 🤲