08/10/2024
*سکینگ گراؤنڈ کالام*
سکینگ دیگر کھیلوں کے طرح برف پر پھسلنے کا کھیل ہے۔اس کھیل کے ہر سال ملکی و بین الاقوامی سطح پر مختلف مقابلے منعقد ہوتے ہیں۔جس میں سکینگ کے کھلاڑی مقابلے میں حصہ لیتے ہیں۔اور اپنے کیریئر کو تابناک بناتے ہیں ۔
کالام اس کھیل کیلئے زیادہ موزون ہے۔یہاں کے لوگ فطرتی برف پر پھسلنے کے مہارت زمانہ قدیم سے رکھتے ہیں۔انکے یہ مہارت سکینگ کھیل کیلئے بین الاقوامی معیار کے مطابق تر بیت دینا لازمی ہے۔اس ضرورت کے پیش نظر zomconnectionاور USDA رواں سال کالام میں سکینگ گراؤنڈ تیار کررہے ہیں۔جس میں دلچسپی رکھنے والے شوقین حضرات خاص کرتحصیل بحرین کے نوجوانوں کو بالکل فری تر بیت دیا جائیگا۔چونکہ سکینگ کے equipment بہت مہنگی ہےاور ٹریننگ بھی آسانی سے اب تک ہمارے علاقے میں میسر نہیں تھے۔یہ بہترین موقع ہے۔اس سے ضرور فائدہ اٹھانا چاہیے۔دیگر کھیلوں کے مقابلے میں کالام کے نوجوانوں کو سکینگ میں آگے جانے کے بہت مواقع ہے۔جس سے علا قے/ملک کا نام دنیا کے سطح پر روشن ہوگا۔
سکینگ ٹریننگ کے تیاری ہورہی ہے اور جلد ہی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔لہذا باخبر رہے اپنا وقت اور صلاحیت کو قیمتی بنائیے۔