Pakistan Railway Information & Updates 24hours

Pakistan Railway Information & Updates 24hours Loco pilot

آپ نے پاکستان ریلوے میں اکثر اس سرخ رنگ کی کوچ کو دیکھا ہو گا ۔ آج میں آپ کو اس سرخ کوچ کی اہمیت کے بارے میں بتانے جا رہ...
04/02/2023

آپ نے پاکستان ریلوے میں اکثر اس سرخ رنگ کی کوچ کو دیکھا ہو گا ۔ آج میں آپ کو اس سرخ کوچ کی اہمیت کے بارے میں بتانے جا رہا ہوں۔ آپ نے پاکستان ریلوے کی قدیم ترین ٹرین خیبر میل میں یہ سرخ کوچ دیکھی ہوگی۔ اس سرخ کوچ کی شاندار اہمیت کیوں ہے؟ اور پوری ٹرین میں صرف یہ ہی مختلف رنگ کا کوچ کیوں ہوتا ہے؟ میں آپ کو اس کے بارے میں بتاتا ہوں.

یہ سرخ کوچ ہماری پوسٹل سرگرمیوں یعنی پاکستان پوسٹ کے محکمہ سے تعلق رکھتا ہے اور اسے مختلف شہروں میں پوسٹ تقسیم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ خیبر میل ہمارے ملک کی قدیم ترین ٹرین ہے۔ اور یہ برصغیر کی تقسیم سے پہلے برٹش انڈیا کے دور میں بمبئی (اب ممبئی) اور پشاور کے درمیان فرنٹیئر میل کے نام سے چلتی تھی۔ اب پاکستان کی آزادی کے بعد یہ ٹرین کراچی اور پشاور کے درمیان چلتی ہے۔ اگرچہ یہ پہلے کی طرح پریمیم نہیں ہے۔ لیکن پھر بھی کافی اہم ہے۔ یہ کراچی سے پشاور کا سفر 32 گھنٹے میں مکمل کرتی ہے اور اس کے درمیان میں 42 اسٹاپ ہوتے ہیں۔ یہ ٹرین پاکستانی پوسٹ کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے۔ ہر اسٹیشن پر پاکستان پوسٹ کا عملہ ٹرین کی آمد کا انتظار کرتا ہے اور ٹرین کے آتے ہی اپنا کام شروع کر دیتا ہے۔ تمام پوسٹ شہروں کے مطابق ترتیب دی گئی ہیں اور جب ان کی منزل پہنچتی ہے تو آف لوڈ ہو جاتی ہے۔ خیبر میل کے علاوہ ایک اور ٹرین ہے جسے میل ٹرین سمجھا جاتا ہے۔ وہ ہے بولان میل اور یہ میل ٹرین کراچی اور کوئٹہ کے درمیان سفر کرتی ہے۔ تاہم، میں اس ٹرین میں کافی عرصے سے پاکستان پوسٹ کا کوچ نہیں دیکھ رہا ہوں۔ پاکستان پوسٹ ایک سرکاری ادارہ ہے۔ لہذا مہنگی کورئیر سروسز کے ساتھ ہماری ڈاک کی ضروریات کے لیے ہمیں انتہائی سستی پاکستانی پوسٹ کا استعمال کرنا چاہیے۔ اس طرح پاکستان پوسٹ اور پاکستان ریلوے دونوں سرکاری اداروں کو فائدہ پہنچے گا

03/02/2023
میں اپ کو پاکستان ریلوے کے 5 بہترین انجنوں کے بارے میں بتارہا ہوجس سیریز کی یہ پانچویں اور آخری تحریر ہے۔یہ انجن (geu-40...
03/02/2023

میں اپ کو پاکستان ریلوے کے 5 بہترین انجنوں کے بارے میں بتارہا ہوجس سیریز کی یہ پانچویں اور آخری تحریر ہے۔

یہ انجن (geu-40)ہے جس کا مطلب جرنل الیکٹرک یونیورسل ہے۔اس انجن کو سال 2017میں امریکا سے درآمد کیا گیا تھا۔ٹوٹل 55 انجن منگواۓ گئے جو مال گاڑی کی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے بنواۓ گئے تھے۔اس انجن کا سیریل نمبر 9001سے 9055تک ہے اور اس کی طاقت 4500 ہارس پاور ہے۔ یہ انجن کراچی شیڈ کو دیے گئے تھے۔اور آج کل یہ مال گاڑی کے ساتھ مسافر گاڑی کے ساتھ بھی کام کر رہے ہیں۔اس وقت ٹوٹل 53 انجن کام کررہے ہیں اور 2 ارضی طور پر کام نہیں کررہے۔اس انجن کی پہلے نمبر پر انے کی وجہ یہ ہے کہ یہ بہت طاقتور انجن ہے اور اس کے علاوہ یہ بہت کم فیول استعمال کررہا ہے۔یہ ابھی بہت ساری ورکنگ کے لئے تیار ہے۔اور اس کی لونگ لائف ابھی باقی ہے۔

ان تمام تحریروں کا کریڈیٹ فہیم بھائی کو جاتا ہے جنھوں نے ان سب انجنوں کے بارے میں اپنے یوٹیوب چینل(سائٹس اینڈ ساونڈس)پر بڑی تفصیل کے ساتھ معلومات دیں اور ان کی دی ہوئی معلومات کو میں نے اگے بڑھایا۔اور میں اپ سب دوستوں کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں کے اپ سب نے میری تحریروں کو پسند کیا۔

میں اپ کو پاکستان ریلوے کے 5 بہترین انجنوں کے بارے میں بتارہا ہو جس سیریز کی یہ تیسری تحریر ہے۔یہ انجن (age-30) ہے جس کو...
02/02/2023

میں اپ کو پاکستان ریلوے کے 5 بہترین انجنوں کے بارے میں بتارہا ہو جس سیریز کی یہ تیسری تحریر ہے۔

یہ انجن (age-30) ہے جس کو 1998میں جرمنی سے درآمد کیا گیا تھا۔ (age-30)کا مطلب ایڈرانز جرنل الیکٹرک ہے،یہ جرمنی کی ایک کمپنی ایڈرانز نے بنایا تھا۔جس کی طاقت 3000ہارس پاور ہے۔اس انجن کا سیریل نمبر 6001 سے 6030تک ہے۔ٹوٹل 10 انجن مکمل طور پر بنے ہوئے انجن درآمد کئے گئے تھے،اور باقی کے 20 پاکستان لوکوموٹو فیکٹری،رسالپور میں بناے گئے۔سب سے پہلا 6003 نمبر کا انجن تھا جس نے کام کرنا شروع کیا اور رسالپور سے بن کر انے والے انجنوں میں سب سے پہلا انجن 6011 تھا جس نے سن 2000میں کام کرنا شروع کیا۔یہ بہت شاندار انجن ہے جس کو سپیڈ کنگ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔اس کی ٹاپ سپیڈ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور آج کل یہ مال اور مسافر دونوں گاڑیوں کے ساتھ کام کررہا ہے ۔پہلے یہ انجن کراچی شید کو دیے گئے تھے لیکن بعد میں ان کو لاہور شید کے حوالے کردیا گیا۔جرمن انجن ویسے تو بہت پائدار ہوتے ہیں مگر ان کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ ان کے ہارن بہت شاندار اور طاقتور ہوتے ہیں۔ اس انجن کا ہارن بھی اس بات کا منھ بولتا ثبوت ہے۔اگست 2002 میں جب ایک اور پریمیم ٹرین قراقرم ایکسپریس چلائی گئی تو 6027 نمبر انجن کو نیلا اور سفید رنگ کیا گیا اور اس کو ٹرین کی لیڈ کے لئے لگایا گیا۔دوسرا انجن 6021 تھا جس کو اپریل 2003 میں نیلا اور سفید رنگ کیا گیا تھا۔ابھی ٹوٹل 29 انجن کام کررہے ہیں اور ایک انجن 6022 جس کا حادثہ ہوگیا تھا اس کو ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔اس انجن کی تیسرے نمبر پر انے کی وجہ یہ ہے کہ یہ ایک قابل اعتماد انجن ہے،اس کی مینٹینیس آسان ہے، اس میں مسائل کم اتے ہے اور اس کے علاوہ یہ انجن 1998 سے مسلسل کام کر رہے تھے اس لئے آج کل تمام انجن ریفریش کئے جارہے ہیں جس کے بعد یہ پھر سے نئے ہوکر دوڑتے ہوئے نظر آیئنگے۔

01/02/2023

پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور
یکم فروری، 2023

پریس ریلیز

ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ پندرہ فیصد اضافے سے پاکستان ریلوے پر یومیہ 11.725 ملین روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے۔ آپریشن کی بلا تعطل فراہمی کے لیے ادارہ کے لیے کرایوں کو ریشنلائز کرنا از حد ضروری اور ناگزیر ہو چکا ہے۔ڈیزل کی قیمتوں میں پندرہ فیصد اضافے کے باوجود ریلوے انتظامیہ نے گرین لائن ٹرین کے علاوہ تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کرایوں میں 8 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔

پاکستان ریلویز اپنے مسافروں کی قدر کرتا ہے اور کسی بھی غیر ضروری اضافے کی کبھی حوصلہ افزائی نہیں کرتا۔ لیکن انہی کرایوں پر آپریشن سے پاکستان ریلوے پر اگلے پانچ ماہ میں 5.46 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا جس کا ادارہ متحمل نہیں ہو سکتا۔

پاکستان ریلوے اپنے معزز مسافروں سے تعاون کی امید رکھتا ہے۔

01/02/2023

ریلوے کے کرایوں میں 8 فیصد اضافہ کردیا گیا

کرائے میں اضافہ کا اطلاق گرین لائن ایکسپریس پر نہیں ہوگا

ٹرین کرایوں میں اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا

30/01/2023

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس

گرین لائن میں سروس اور سہولیات کا جائزہ

نئی کوچز میں فون نمبرز لکھنے، سکریچز لگانے اور کچرا پھینکنے کی شکایات

ٹرین کو نقصان پہنچانے پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

قراقرم ایکسپریس کو بھی گرین لائن کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کی ہدایت

باقی ٹرینوں کو بھی بتدریج اپ گریڈ کیا جائے گا

ریلوے لینڈ پر قائم دکانوں کی آکشن پر بریفنگ، پالیسی پر نظر ثانی کی ہدایت

فیول پرائس میں اضافے کے ریلوے کی آپریشنل کاسٹ پر اثرات کا تفصیلی جائزہ

تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کی صورت حال پر بریفنگ

کسی انسان کی عظمت کا اندازہ اس کی دولت سے نہیں لگایا جاسکتا، بلکہ اس کی دیانتداری اور اس کے اردگرد کے لوگوں پر مثبت اثر ...
27/01/2023

کسی انسان کی عظمت کا اندازہ اس کی دولت سے نہیں لگایا جاسکتا، بلکہ اس کی دیانتداری اور اس کے اردگرد کے لوگوں پر مثبت اثر پیدا کرنے والی اسکی قابلیت سے لگایا جا سکتا ہے۔
گریٹ سر قابل احترام شفاعت علی جتوئی صاحب کراچی ڈویژن کے ٹرین ڈرائیور جو کے کراچی ڈویژن کی شہزادے کا نام سے بے جانا جاتا ہے اور کچھ کچھ لوگوں سے سر کی پہچان دادو کا ہیرو بھی ہے اور ماشاللہ شفاعت صاحب کو ڈویژنل مکینیکل انجنئیر کی طرف سے بیسٹ پرفامننس سرٹیفیکیٹ بھی مل چُکے ہیں شفاعت صاحب جو کے بہت نرم دل خوش مزاج ہر دل عزیز ہیں میری دعا ہے اللہ پاک سر کو ہمیشہ يو ہی ہستا مسکراتا رکھے اور اپنی پناہ میں رکھے اور اُنکا سایہ اُنکے بچوں پر تا حیات قائم رکھے آمین ثم آمین ۔
۔ اسسٹنٹ ڈرائیور سعد بن گلزار

27/01/2023

تیزگام ایکسپریس کا مکمل ٹائم ٹیبل تفصیل کے ساتھ

7 اپ تیزگام ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی:
کراچی کینٹ سے روانگی: شام 05:30 P.M
حیدرآباد آمد: 07:40 P.M اسٹاپ 8 منٹ
ٹنڈوآدم آمد: 08:34 P.M اسٹاپ 2 منٹ
شہدادپور آمد: 08:53 P.M اسٹاپ 2 منٹ
نوابشاہ آمد: 09:25 P.M اسٹاپ 3 منٹ
مہراب پور آمد: 10:47 P.M اسٹاپ 2 منٹ
خیرپور آمد: 11:53 P.M اسٹاپ 2 منٹ
روہڑی آمد: 12:45 A.M اسٹاپ 25 منٹ
رحیم یار خان آمد: 03:11 A.M اسٹاپ 2 منٹ
خان پور آمد: 04:05 A.M اسٹاپ 5 منٹ
بہاولپور آمد: 05:45 A.M اسٹاپ 4 منٹ
ملتان آمد: 07:15 A.M اسٹاپ 20 منٹ
خانیوال آمد: 08:20 A.M اسٹاپ 5 منٹ
میاں چنوں آمد: 08:58 A.M اسٹاپ 2 منٹ
چیچہ وطنی آمد: 09:26 A.M اسٹاپ 2 منٹ
ساہیوال آمد: 10:05 A.M اسٹاپ 2 منٹ
اوکاڑہ آمد: 10:33 A.M اسٹاپ 2 منٹ
پتوکی آمد: 11:09 A.M اسٹاپ 2 منٹ
رائیونڈ آمد: 11:45 A.M اسٹاپ 5 منٹ
لاہور آمد: 12:45 P.M اسٹاپ 30 منٹ
گجرانوالہ آمد: 02:10 P.M اسٹاپ 5 منٹ
وزیرآباد آمد: 02:50 P.M اسٹاپ 2 منٹ
گجرات آمد: 03:10 P.M اسٹاپ 2 منٹ
لالہ موسی آمد: 03:35 P.M اسٹاپ 2 منٹ
جہلم آمد: 04:21 P.M اسٹاپ 1 منٹ
گجرخان آمد: 05:43 P.M اسٹاپ 2 منٹ
چکلالہ آمد: 06:38 P.M اسٹاپ 2 منٹ
راولپنڈی آمد: 06:55 P.M

8 ڈاون تیزگام ایکسپریس راولپنڈی سے کراچی:
راولپنڈی سے روانگی صبح 08:00 A.M
چکلالہ آمد: 08:09 A.M اسٹاپ 2 منٹ
گجرخان 08:51 A.M اسٹاپ 2 منٹ
جہلم آمد: 10:09 A.M اسٹاپ 2 منٹ
لالہ موسی آمد: 10:47 A.M اسٹاپ 5 منٹ
گجرات آمد: 11:09 A.M اسٹاپ 2 منٹ
وزیرآباد آمد: 11:30 A.M اسٹاپ 2 منٹ
گجرانوالہ آمد: 12:00 P.M اسٹاپ 5 منٹ
لاہور آمد: 01:10 P.M اسٹاپ 30 منٹ
رائیونڈ آمد: 02:20 P.M اسٹاپ 5 منٹ
پتوکی آمد: 03:00 P.M اسٹاپ 2 منٹ
اوکاڑہ آمد: 03:39 P.M اسٹاپ 2 منٹ
ساہیوال آمد: 04:18 P.M اسٹاپ 2 منٹ
چیچہ وطنی آمد: 04:53 P.M اسٹاپ 2 منٹ
میاں چنوں آمد: 05:21 P.M اسٹاپ 2 منٹ
خانیوال آمد: 06:00 P.M اسٹاپ 2 منٹ
ملتان آمد: 06:45 P.M اسٹاپ 20 منٹ
بہاولپور آمد: 08:25 P.M اسٹاپ 4 منٹ
خان پور آمد: 10:05 P.M اسٹاپ 5 منٹ
رحیم یار خان آمد: 10:42 P.M اسٹاپ 2 منٹ
روہڑی آمد: 01:15 A.M اسٹاپ 25 منٹ
خیرپور آمد: 02:12 A.M اسٹاپ 2 منٹ
مہراب پور آمد: 03:05 A.M اسٹاپ 2 منٹ
نوابشاہ آمد: 04:58 A.M اسٹاپ منٹ
شہدادپور آمد: 05:58 A.M اسٹاپ منٹ
ٹنڈوآدم آمد: 06:31 A.M اسٹاپ 2 منٹ
حیدرآباد آمد: 07:30 A.M اسٹاپ 5 منٹ
لانڈھی آمد: 09:18 A.M اسٹاپ 2 منٹ
ڈرگ روڈ آمد: 09:44 A.M اسٹاپ 2 منٹ
کراچی کینٹ آمد: 10:10 A.M

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون سندھ کی معروف شخصیت سید غلام حسين شاه قمبر والے انتقال کرگئے اللّه پاک مغفرت فرمائے اور جنت م...
26/01/2023

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
سندھ کی معروف شخصیت سید غلام حسين شاه قمبر والے انتقال کرگئے اللّه پاک مغفرت فرمائے اور جنت میں اعلی مقام عطاء فرماۓ آمین

کسی انسان کی عظمت کا اندازہ اس کی دولت سے نہیں لگایا جاسکتا، بلکہ اس کی دیانتداری اور اس کے اردگرد کے لوگوں پر مثبت اثر ...
26/01/2023

کسی انسان کی عظمت کا اندازہ اس کی دولت سے نہیں لگایا جاسکتا، بلکہ اس کی دیانتداری اور اس کے اردگرد کے لوگوں پر مثبت اثر پیدا کرنے والی اسکی قابلیت سے لگایا جا سکتا ہے۔
پاکستان ریلوے کے کنٹرولر بابر فہیم صاحب
اور پاکستان ریلوے کے اسسٹٹ ٹرین آپریٹر محمد سعد
اللہ پاک دونوں کو خوش رکھے آمین

  😢  #میرپورخاص کے سینئر ترین 🚂 اسٹیم انجن ٹرین ڈرائیور محترم جناب ماجد خان صاحب   (  #کراچی ڈویژن ) کا کل  رضائے الہی س...
24/01/2023

😢

#میرپورخاص کے سینئر ترین 🚂 اسٹیم انجن ٹرین ڈرائیور محترم جناب ماجد خان صاحب ( #کراچی ڈویژن ) کا کل رضائے الہی سے انتقال ہوگیا تھا 😢
اِنّا للهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ پاک ماجد خان صاحب کی بے حساب مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔۔۔آمین

CEO Pakistan Railways Salman Sadiq Sheikh Sahab is waqt Facebook Live pay aye hue hain... Duphair 3:30 bajay tak Live ra...
24/01/2023

CEO Pakistan Railways Salman Sadiq Sheikh Sahab is waqt Facebook Live pay aye hue hain... Duphair 3:30 bajay tak Live rahaingy...Ap apni baat Rail Related un say kar sakty hain

23/01/2023

خوشخبری

کراچی (PR) پاکستان ریلوے نے عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے, کراچی سے اسلام آباد چلنے والی گرین لائن ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ھے۔

ٹرین کا افتتاح 27 جنوری 2023 کو وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب میاں محمد شہباز شریف صاحب مارگلہ اسٹیشن (اسلام آباد) سے کریں گے۔

یہ ٹرین چین سے درآمد شدہ نئی کوچز پر مشتمل ہے جس میں پانچ (5) عدد اے سی بزنس، دو (2) عدد اے سی پارلر، چھ (6) عدد اے سی سٹینڈرڈ اور چار (4) عدد اکانومی کلاس کے ساتھ 1076(carying capacity)مسافروں کو لے جانے کی صلاحیت موجود ہے۔

ٹرین میں اضافی خصوصیات: جیسے لنچ ، ڈنر ، ناشتہ ہائی ٹی ( فائیوسٹار ہوٹل کے عین مطابق ) کے علاوہ بیڈنگ، پینے کا صاف پانی، اے سی کو چز میں انفوٹینمٹ اسکرینز، اسٹیشن کی آمد کا پیشگی اطلاعاتی نظام، وائی فائی یوٹیلیٹی کٹ اور اسپیشل افراد کیلئے خصوصی ٹائلٹ وغیرہ فراہم کیے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ خواتین کو محفوظ اور آرام دہ سفری سہولت فراہم کرنے کیلئے اے سی اور اکانومی کلاس میں کیبن بھی مشخص ہوں گے۔

منجانب : ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے کراچی

21/01/2023

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی صدارت اجلاس

گرین لائن ٹرین میں کھانے کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ

بیڈنگ کی کوالٹی اور صفائی ستھرائی کی خدمات کا بھی مفصل ری ویو

بہترین سروسز کی فراہمی کیلیے انتظامیہ کو ہدایات

معیار برقرار رکھنے کیلیے سہولیات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے

21/01/2023

گرین لائن ایکسپریس کا مکمل ٹائم ٹیبل تفصیلات کے ساتھ

5 اپ گرین لائن
کراچی کینٹ سے رونگی: رات 10:00 P.M
حیدرآباد آمد: 12:10 A.M اسٹاپ 5 منٹ
روہڑی آمد: 04:25 A.M اسٹاپ 20 منٹ
بہاولپور آمد: 09:00 A.M اسٹاپ 2 منٹ
خانیوال آمد: 10:30 A.M اسٹاپ 20 منٹ
لاہور جنکشن آمد: 14:15 P.M اسٹاپ 35 منٹ
چکلالہ آمد: 07:23 P.M اسٹاپ 2 منٹ
راولپنڈی آمد: 07:35 P.M اسٹاپ 20 منٹ
مارگلہ اسلام آباد آمد: 08:15 P.M

6 ڈاون گرین لائن
مارگلہ اسلام آباد: سے روانگی دوپہر 03:00 P.M
راولپنڈی آمد: 03:20 P.M اسٹاپ 20 منٹ
چکلالہ آمد: 03:30 اسٹاپ 2 منٹ
لاہور آمد: 08:00 P.M اسٹاپ 35 منٹ
خانیوال آمد: 12:05 A.M اسٹاپ 20 منٹ
بہاولپور آمد: 01:51 A.M اسٹاپ 2 منٹ
روہڑی آمد: 06:25 A.M اسٹاپ 20 منٹ
حیدرآباد آمد 11:50 A.M اسٹاپ 5 منٹ
ڈرگ روڈ کراچی آمد: 01:53 P.M اسٹاپ 2 منٹ
کراچی کینٹ آمد: 02:20 P.M

Fare Of Green Line Train Karachi_Cantt To Rawalpindi/MargalaA/C Business           9450/-AC Parlour Car        8500/-AC ...
21/01/2023

Fare Of Green Line Train

Karachi_Cantt To Rawalpindi/Margala

A/C Business 9450/-
AC Parlour Car 8500/-
AC Standard 7550/-
Economy 4200/-

Karachi_Cantt To Lahore

AC Business 9000/-
AC Parlour Car 8500/-
AC Standard 7150/-
Economy 3650/-

Congratulations To All PassengerEnjoy Your Journey With New Coaches InshAllah Green Restore From 27_01_2023
20/01/2023

Congratulations To All Passenger
Enjoy Your Journey With New Coaches
InshAllah Green Restore From 27_01_2023

20/01/2023

سبی بریکنگ نیوز

سبی// ریلوے ٹریک پر دھماکہ،

سبی//جعفر ایکسپریس
دھماکے کی ذر میں آگئی ہے

سبی// انجن سمیت دو بوگیاں پیٹری سے اتر گئی

سبی// متعدد افراد کے زخمی ہونے کے اطلاعات

سبی بریکنگ نیوزسبی// ریلوے ٹریک پر دھماکہ، سبی//جعفر ایکسپریس دھماکے کی ذر میں آگئی ہےسبی// انجن سمیت دو بوگیاں پیٹری سے...
20/01/2023

سبی بریکنگ نیوز

سبی// ریلوے ٹریک پر دھماکہ،

سبی//جعفر ایکسپریس
دھماکے کی ذر میں آگئی ہے

سبی// انجن سمیت دو بوگیاں پیٹری سے اتر گئی

سبی// متعدد افراد کے زخمی ہونے کے اطلاعات

نیو ٹرین کوچز لاھور جنکشن پرانشاء االلہ بہت جلدی لوگ اس میں سفر کریگیان کوچز کو پاکستان ریلوے کی بہت بہترین اور تیز ترین...
19/01/2023

نیو ٹرین کوچز لاھور جنکشن پر
انشاء االلہ بہت جلدی لوگ اس میں سفر کریگی
ان کوچز کو پاکستان ریلوے کی بہت بہترین اور تیز ترین ٹرین جو ک ہر مسافر اور ریل لوور کی پسندیدہ ترین ہے
گرین لائن ایکسپریس 5آپ 6 ڈاؤن ہے
یہ کوچز گرین لائن ایکسپریس میں لگائے جائیں گی انشاء االلہ
بہت جلد اس ترین کا افتتاح کیا جائیگا

19/01/2023

Queeta K Manzar Snowfall

18/01/2023

GEU 20 Pakistan Railways Latest Locomotive 🚂
Out From She'd
Ready For Working

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس  #کراچی پریس ریلیز تاریخ 18 جنوری 2023آج (18/01/22)   پر ستر (70) اعلیٰ صلاحیت والی فلیٹ ویگنوں (ZB...
18/01/2023

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس #کراچی

پریس ریلیز

تاریخ 18 جنوری 2023

آج (18/01/22) پر ستر (70) اعلیٰ صلاحیت والی فلیٹ ویگنوں (ZBFCs) کی کھیپ موصول ہوئی۔

یہ ویگنیں 🇨🇳 #چین کے ساتھ دستخط شدہ معاہدے نمبر DP-820 Wagons/2021 کی جزوی ترسیل ہیں جس کے تحت #پاکستان کو 200 مکمل بلٹ یونٹس (CBUs) ملیں گے۔ ان ویگنوں کو سیفٹی اور فٹنس چیک مکمل ہونے کے بعد فلیٹ میں شامل کیا جائے گا۔

ویگنوں کی اس نئی کلاس میں 70 ٹن وزن اٹھانے کی صلاحیت ہے، جبکہ پچھلی ڈبوں میں 60 ٹن وزن اٹھانے کی صلاحیت تھی۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ معاہدے کے تحت پاکستان میں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی (ٹی او ٹی) کی بنیاد پر 620 ویگنیں تعمیر کی جائیں گی۔

ایک اندازے کے مطابق جہاں ویگنوں کی فی یونٹ لاگت 1 کروڑ 39 لاکھ روپے ہے وہیں فی ویگن سے 2 لاکھ روپے یومیہ آمدنی ہوگی۔

یہ ایک خوش آئند نیا اضافہ ہے کیونکہ اس سے مال برداری کی پاکستان ریلوے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
جدید ویگنیں ٹرائل کے بعد جلد ریلوے سسٹم میں شامل ہوجائینگی ۔

حکو مت پاکستانوزارت ریلوےاسلام آباد۔مورخہ:۔18-01-2023پر یس ریلیز اسلام آباد(پ۔ر)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت و...
18/01/2023

حکو مت پاکستان
وزارت ریلوے
اسلام آباد۔
مورخہ:۔18-01-2023
پر یس ریلیز
اسلام آباد(پ۔ر)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت وزارت ریلوے میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ وزیر ریلوے نے ظفر زمان رانجھا، سیکرٹری/چیئرمین ریلوے کی شاندار خدمات کو سراہا ۔سیکر ٹری ریلوے ظفر زمان رانجھا آج سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہو گئے ۔ ریلوے کے افسران ظفر زمان رانجھا کی اعلیٰ خدمات سے سیکھیں ۔ اجلاس میں ریلوے کے پانچ سالہ بزنس پلان کا بھی جائزہ لیا گیا جو سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیش کیا جائے گا۔ گوادر میں پاکستان ریلوے کے دفتر کے قیام کے حوالے سے پیش رفت پر بھی بات چیت ہوئی۔ وفاقی وزیر نے ریلوے ٹریک پر انجینئرنگ رکا وٹیں ہٹانے کے لیے ایکشن پلان طلب کر لیا۔ جس کی وجہ سے سروس کی فراہمی میں تاخیر ہوتی ہے۔ ریلوے کے آپریشنز، سروس ڈیلیوری اور مسافروں کی سہولت کو بہتر بنانے سے متعلق متعدد دیگرمعا ملا ت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور متعلقہ محکموں کو جلد اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی۔

وزارت ریلویز حکومت پاکستان ۔مورخہ:۔18-01-2022پریس ریلیز اسلام آباد(پ۔ر) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت وزارت ریل...
18/01/2023

وزارت ریلویز
حکومت پاکستان
۔
مورخہ:۔18-01-2022
پریس ریلیز
اسلام آباد(پ۔ر) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت وزارت ریلوے میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ وزیر ریلوے نے ظفر زمان رانجھا، سیکرٹری/چیئرمین ریلوے کی شاندار خدمات کو سراہا ۔سیکرٹری ریلوے ظفر زمان رانجھا آج سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوگئے ۔ ریلوے کے افسران ظفر زمان رانجھا کی اعلیٰ خدمات سے سیکھیں ۔ اجلاس میں ریلوے کے پانچ سالہ بزنس پلان کا بھی جائزہ لیا گیا جو میں پیش کیا جائے گا۔ #گوادر میں کے دفتر کے قیام کے حوالے سے پیش رفت پر بھی بات چیت ہوئی۔ وفاقی وزیر نے ریلوے ٹریک پر انجینئرنگ رکاوٹیں ہٹانے کے لیے ایکشن پلان طلب کرلیا۔ جس کی وجہ سے سروس کی فراہمی میں تاخیر ہوتی ہے۔ ریلوے کے آپریشنز، سروس ڈیلیوری اور مسافروں کی سہولت کو بہتر بنانے سے متعلق متعدد دیگر معاملا ت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور متعلقہ محکموں کو جلد اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی۔
Ministry of , Government of ,

( Group )

کریسنٹ لائنز کلب جانب سے ملتان ڈویثرن کے قلیوں  کی مدد  کے لیے Winter Package  دیا گیا جس میں کمبل، ٹوپیاں ، اور سوٹ تقس...
18/01/2023

کریسنٹ لائنز کلب جانب سے ملتان ڈویثرن کے قلیوں کی مدد کے لیے Winter Package دیا گیا جس میں کمبل، ٹوپیاں ، اور سوٹ تقسیم کئے گئے۔
تقریب میں ڈی ایس ریلوے ملتان حماد حسن مرزا اور کریسنٹ لائنز کلب اور ریلوے کے آفیسرز نے شرکت کی۔

کوئٹہ ڈویژن نے ریلوے اسٹیشن مچھ پر کاروائی کے دوران ایک افغان باشندے کو گرفتار کر لیا جو کہ غیر قانونی طور پر پاکستان می...
18/01/2023

کوئٹہ ڈویژن نے ریلوے اسٹیشن مچھ پر کاروائی کے دوران ایک افغان باشندے کو گرفتار کر لیا جو کہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہائش پذیر تھا۔
ملزم کو شک کی بناء پر روک کر تلاشی لی گئی اور دستاویزات طلب کیں جو کہ پاکستانی شہری ہونے کا کوئی ثبوت نہ دے سکا۔
ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ ریلویز پولیس مچھ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

GEU 40 (9006) Night Look Sb Locomotive Ka Abu..PC Cradit Mehroz Bhai
18/01/2023

GEU 40 (9006) Night Look Sb Locomotive Ka Abu..
PC Cradit Mehroz Bhai

Good News For Gambat City
18/01/2023

Good News For Gambat City

****   رننگ الرٹ  ****ھمارے پیارے ساتھی مختیار ھسبانی (ٹرین ڈرائیور) (صدر کوٹری شیڈ) کا رضائے الٰہی سے انتقال ھو گیا ھے۔...
17/01/2023

**** رننگ الرٹ ****
ھمارے پیارے ساتھی مختیار ھسبانی (ٹرین ڈرائیور) (صدر کوٹری شیڈ) کا رضائے الٰہی سے انتقال ھو گیا ھے۔
اللہ تعالیٰ بلا حساب و کتاب انکی حتمی مغفرت فرمائے۔ امین

Congratulations New Train Coaches K Safar Enjoy krny intzr ka ghariyan khatam...Green Line Express Open Soon
15/01/2023

Congratulations New Train Coaches K Safar Enjoy krny intzr ka ghariyan khatam...
Green Line Express Open Soon

15/01/2023

ایک دوست بہت بڑا ریل فین ہے راولپنڈی کے لیے ٹکٹ خرید کر ریل کار پر چڑھ گئے صرف انجوائمنٹ کرنے کے لیے میں نے پوچھا آپ تو فرانس میں رہتے ہیں وہاں کی ٹرین تو بہت اچھی ہیں کہنے لگا نہیں جو مزا پاکستانی ٹرین میں ہے وہ وہاں نہیں وہاں کی ٹرین جرنی انتہائی بورنگ ہے وہاں ہم ایک سیٹ پر بیٹھ جاتے ہیں اور وہیں سارے سفر میں بیٹھنا پڑتا ہے اور یہاں پاکستان میں ہم پوری ٹرین میں گھومتے پھرتے ہیں دروازوں میں کھڑے ہوکر باہر کے نظارے کرتے ہیں اور ساتھ ٹریک ساؤنڈ بھی انجوائے کرتے ہیں اور ہر آنے والے اسٹیشن پر ہم اتر کر اپنی پسندیدہ چیزیں بھی خرید کر پھر سے ٹرین میں چلے جاتے ہیں اور ہمارے ہاں ٹرین میں بیٹھے ہوئے لوگ ایک دوسرے کو اپنے بارے میں کہانیاں سناتے ہوئے دلچسپ قصے بیان کرتے ہوئے ایک عجیب سا منظر پیش کرتے ہیں اور وہاں ٹرین چلتے ہی دروازے بند ہو جاتے ہیں اور جاکر اگلے اسٹیشن پر کھلتے ہیں اور وہاں تمام لوگ اس طرح خاموش بیٹھے ہوئے ہوتے ہیں جیسے ٹرین میں کوئی فوتگی ہوگئی ہو اور نہ ہی ان کا ٹریک ساؤنڈ ہوتا ہے انتہائی بے کار اور بورنگ ٹرین ہیں فرانس کی 🤣😁

15/01/2023

آج 15 جنوری 2023
بروز اتوار

ملک کے بالائی علاقوں میں دُھند اور خراب موسم کی وجہ سے آج کراچی سے کچھ گاڑیاں تاخیر کا باعث ہیں۔

45آپ پاکستان ایکسپریس دوپہر 01:30 بجے کے بجائے، 15 منٹس کی تاخیر کے ساتھ دوپہر 01:45 پر راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔ا

41آپ قراقرم ایکسپرس، دوپہر 03:00کے بجائے، تین گھنٹوں کی تاخیر کے ساتھ شام 06:00 بجے پر لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔

جبکہ بقایا تمام گاڑیاں اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوگئی۔

پاکستان ریلوے تکلیف کے لیے معذرت خوا ہے۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Railway Information & Updates 24hours posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share


Other Tourist Information Centers in Karachi

Show All