RH Hajj Umrah Service

RH Hajj Umrah Service Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from RH Hajj Umrah Service, Travel Company, Bin qasim town, Karachi.

29/03/2022
14/02/2021

RH hajj umrah service

28/10/2020

RH Hajj Umrah Service
بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کو تین دن تک آئسولیشن میں رکھا جائے گا اس کے بعد عمرہ کریں گے نائب وزیر حج

سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے بتایا ہے کہ ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے سعودی عرب پہنچنے والے عمرہ زائرین کورونا وائرس سے بچاؤ پروگرام کے تحت چار مرحلوں سے گزریں گے- مملکت پہنچنے پر انہیں تین دن تک میڈیکل آئسولیشن میں رکھا جائے گا- اس کے بعد ہی وہ عمرہ کرسکیں گے-

الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے مشاط نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں عمرہ زائرین کی رہائش کے لیے ہوٹل مختص کردیے گئے ہیں- ان ہوٹلوں کے دس فیصد کمرے ایسے عمرہ زائرین کے لیے خاص ہوں گے جن پر کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا شبہ ہوگا-

مشاط نے بتایا کہ سعودی عرب تمام زائرین کو مکمل انشورنس سروس کے تحت علاج کی سہولت پیش کرے گی-

نائب وزیر حج و عمرہ نے زائرین کی گروپ بندی سے متعلق سوال کے جواب میں بتایا کہ ہر گروپ میں 3300 تک عمرہ زائرین ہوں گے- ہر گروپ کو حرم شریف میں تین گھنٹے تک عمرہ کا موقع دیا جائے گا- عمرہ زائرین کا ہر گروپ مقررہ پوائنٹ سے حرم شریف میں داخل ہوگا- وزارت حج و عمرہ نے اس کا اہتمام کیا ہے- اس سلسلے میں اس نے مقدس مساجد کی انتظامیہ، وزارت داخلہ اور وزارت صحت کے ساتھ یکجہتی پیدا کرلی ہے-

ڈاکٹر مشاط نے کہا کہ سعودی عرب دنیا کے ہر ملک سے آنے والے زائرین ومعتمرین کو خوش آمدید کہتا ہے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے- لہذا صرف ایسے ملکوں سے ہی عمرہ زائرین کو آنے کی اجازت ہوگی جہاں وائرس کے خطرات کا تناسب کم ہوگا اور اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کی رپورٹوں پر انحصار کیا جائے گا-

مشاط نے بتایا کہ وزارت حج و عمرہ نے متعلقہ اداروں کے ساتھ یکجہتی پیدا کرکے طے کیا ہے کہ عمرے کی اجازت 18 برس سے 50 برس تک کی عمر والے افراد کو ہوگی- یہ بھی شرط ہے کہ عمرہ یا زیارت پر آنے والا لاعلاج امراض سے پاک ہو- پی سی آرسرٹیفکیٹ بھی طلب کیا جائے گا- اس کے بغیر ویزہ نہیں دیا جائے گا-

مشاط نے کہا کہ عمرہ کے تیسرے مرحلے میں ہر روز زیادہ سے زیادہ بیس ہزار افراد کو عمرے کی اجازت ہوگی- ان میں مقامی اور باہر سے آنے والے دونوں شامل ہوں گے-

وائرس کے گھٹنے بڑھنے کے حوالے سے مسلسل معائنہ جات ہوتے رہیں گے-

مشاط نے بتایا کہ عمرہ اجازت نامے کے دو طریقے مقرر کیے گئے ہیں ایک طریقہ تو یہ ہے کہ عمرہ زائر خارجی ایجنٹ یا سعودی عرب کی طرف سے رجسٹرڈ سیاحتی ایجنسی سے رجوع کرے جو اسے مختلف عمرہ پیکیج پیش کرے گی- مکمل انشورنس پیکیج بھی ہوگا- مملکت آمد کا مناسب وقت بھی متعین ہوگا- یہاں ٹرانسپورٹ اور رہائش کا انتظام بھی کیا جائے گا جبکہ عمرہ شروع کرنے سے قبل تین روز تک میڈیکل آئسولیشن دورانیے کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا-

مشاط نے بتایا کہ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ عمرہ زائر اپنے طور پر عمرہ پیکیج کا انتخاب کرے- اسے جس طرح کی اور جتنی سہولتیں مملکت میں درکار ہوں گی اس کے حساب سے مختلف پیکیج ہوں گے-

23/06/2020

حج نیوز

سعودی گورمنٹ کرونا واءرس کے پیش نظر اس سال 2020 میں سعودیہ میں رہایش پزیر تمام غیر ملکیوں کو حج کی اجازت دی ہے
اس سال باہر ممالک سے کوی بھی حج کرنے سعودیہ نہیں جاے گا
جن حضرات نے سرکاری اور غیر سرکاری فارم بھرے ہیں وہ اپنے متعلقہ بینک اور ٹریول ایجنٹ سے رابطہ کر کے اپنی رقوم حاصل کرلیں
شکریہ
RHحج عمرہ سروس

Address

Bin Qasim Town
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RH Hajj Umrah Service posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to RH Hajj Umrah Service:

Videos

Share

Category


Other Travel Companies in Karachi

Show All