Karachi to Karakoram

Karachi to Karakoram This page intends to give you information about amazing places of Pakistan.
(1)

20/02/2024

KKH and Shahra-e-Baltistan blocked at multiple locations due to rain-triggered landslides

24/01/2024

پاکستان کی سیاحت میں ایک نیا اضافہ

پاکستان کا تیسرا متبادل سی پی ای سی روٹ جس سے چین کی سرحد تک 350 کلومیٹر کا فاصلہ کم کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے راستے گوری کوٹ استور تا شگرتھنگ سکردو روڈ منصوبے کے لیے 45 ملین جاری کیے ہیں۔ یہ نیا ٹورازم کوریڈور ہو گا۔' نیا روٹ، سرحد عبور کرنے کے بعد یارکند چین، جی بی کے شگر، اسکردو اور استور کے اضلاع کو مظفرآباد سے جوڑے گا۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) تعمیراتی شاونٹر - رتو (12.7 کلومیٹر لمبی) سڑک ٹنل کے لیے کام کر رہی ہے۔ (کیل سے شونٹر) اور (شاؤنٹر سے گوری کوٹ) سڑکوں کی لمبائی بالترتیب تقریباً 26.9 کلومیٹر اور 41.5 کلومیٹر ہے۔ یہ قصبہ کیل، لوئر ڈومیل، ڈھکی ناکہ، کھوڑہ، چٹا کٹھا، اپر ڈومیل اور چٹیاں، نیلم آزاد جموں و کشمیر کے علاقے شاونٹر اور استور جی بی کے علاقے مورچہ گزیر، میرملک، رتو، نصیر آباد، چوگام، رحمان پور اور گوری کوٹ سے ملحقہ گزرے گی۔ . پروجیکٹ سائٹ استور سے تقریباً 65 کلومیٹر دور ہے۔

10/09/2023

دریا پہاڑ ھریالی پھول اور چائے کا کپ = بے حد سکون

The walls of Karakoram at Soq Valley - Skardu 📷 Asad Sarfraz photography
05/09/2023

The walls of Karakoram at Soq Valley - Skardu

📷 Asad Sarfraz photography

18/08/2023

Lightning and volcanic lightning on the Acatenango Volcano in Guatemala۔

دیو سائ کا ریچھ۔۔۔
18/08/2023

دیو سائ کا ریچھ۔۔۔

چائے۔
18/08/2023

چائے۔

13/08/2023
06/08/2023
04/08/2023

نانگا پربت کا پہلا نظارہ فیری میڈوز سے۔۔۔۔

31/07/2023

یہ گاڑی جو بابو سر ٹاپ پر گری ہے یہ گاڑی ساہیوال سے چیچہ وطنی کے روٹ کی گاڑی تھی، آپ خود اندازہ لگائیں کہ جو گاڑی ساہیوال سے چیچہ وطنی جاتی ہو اور صرف اسی روٹ پر چلتی ہو، اس گاڑی کو پاکستان کے سب سے خطرناک جگہ پر بھیج دیا گیا، جس کے ڈرائیور کو بھی اس ایریا میں گاڑی چلانے کا تجربہ ہی نہیں تھا، جو اپنے چند ہزار کے لالچ میں یا گاڑی مالکان کے حکم ہر بابو سر ٹاپ جیسے علاقے میں چلا گیا جس کا نتیجہ ہم سب کے سامنے ہے کہ چڑھائی پر گاڑی اس سے کنٹرول ہی نہیں ہوئی اور گاڑی فیملی سمیت کھائی میں جا گری اور فیملی کے 8 لوگ جاں بحق ہو گئے اور متعدد زخمی ہو گئے، پورا خاندان متاثر ہو گیا، پورا شہر پورا ملک متاثر ہو گیا۔ دیکھیں کبھی بھی گاڑی دیگر روٹ کی مت لیں۔ یا تو اس ایریا میں جا کر لوکل گاڑی بک کر لیں یا پھر ایسے لوگوں سے گاڑی لیں جن کا باقاعدہ کام ہو اور وہ اس روٹ سے بخوبی واقف بھی ہوں اور ان کے ڈرائیوز بھی ان علاقوں کے صحیح ٹرینڈ ہوں
آپ دیکھیں شہروں کے لوگ جو وہاں جاتے ہیں وہ اپنی گاڑی کی کلچ پلیٹیں اڑا کر بیٹھے ہوتے ہیں لیکن وہاں کے مقامی بندے کی گاڑی کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا، یہ بہت بڑا فرق ہے جس کو سمجھنے کی خاص ضرورت ہے، آپ کسی بھی سیاحتی مقام پر جائیں اور جا کر اگر وہاں رینٹ کی گاڑی لے لیں تو یہ آپ کے لئے بہت بہتر ہوتا ہے۔
~Copied~

منجانب:
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن

29/07/2023

شاہراہ قراقرم حادثات اور بچاؤ کی تدابیر ۔
شاہراہ قراقرم ،گلگت سکردو روڈ ،ناران چلاس روڈ ،نیلم تاؤ بٹ روڈ یا دیر ،سوات ،چترال ۔۔۔اجکل روزانہ کی بنیاد پر کہیں نہ کہیں حادثات ہورہے ہیں اور اس سال کچھ زیادہ ہی ہورہے ہیں ۔۔روزانہ حادثات کا سن سن کر ایک خوف سا طاری ہونے لگتا ہے ۔۔۔مجھے چونکہ ان علاقوں میں گاڑی چلانے کا پچیس سے تیس سال کا تجربہ ہے بلکہ پہلی بار جب میں 1996 میں ناران گاڑی چلا کر لے گیا تب میری عمر فقط بیس سال تھی اور اس کے بعد ایک مسلسل سفر تاحال جاری ہے اور جب تک اللہ کی مرضی ہوگی جاری رہے گا ۔۔بابو سر ٹاپ پر ہونیوالے حالیہ حادثہ کے بعد بہت سے دوستوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اس حوالہ سے کچھ لکھا جائے تاکہ نئے دوستوں کی راہنمائ ہوسکے ۔۔۔
سب سے پہلے ہم گزشتہ روز ہونیوالے حادثے کا ذکر کرتے ہیں ۔۔ساہیوال سے تین بھائیوں اور ان کے خاندان کو لیکر آنے والی ٹویوٹا ہائ ایس بابو سر ٹاپ سے ایک ڈیڑھ کلو میٹر پہلے حادثے کا شکار ہوگئ۔۔بابو سر ٹاپ سے پہلے شدید قسم کی چڑھائ ہے ۔۔ناران سے بابو سر جاتے چڑھائ کم ہے کیونکہ غیر محسوس طریقے پر گیٹی داس تک ہی گاڑی بہت بلندی تک آچکی ہوتی ہے لیکن چلاس سے آتے ہوئے آخری دس کلومیٹر شدید چڑھائ ہے ۔۔۔بدنصیب ویگن جو حادثہ کا شکار ہوئ ایک موڑ پر کھڑی چڑھائ آنے کی وجہ سے رک گئ ۔۔۔اور پیچھے کی جانب جانے لگی ۔۔مسافروں نے اتر کر ٹائر کے پیچھے پتھر لگانے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ہوسکی اور اپنے پیچھے ایک اور چھوٹی کار کو لیتے ہوئے یہ ویگن ہزاروں فٹ نیچے گہرائی میں چلی گئ ۔۔۔دونوں گاڑیاں یقیناً پٹرول ہونگی جس وجہ سے ان میں آگ بھڑک اٹھی اور ایک بدترین حادثہ رونما ہوا ۔۔۔
میں اپنے تجربے کی بنیاد پر اندازہ کرسکتا ہوں کہ وہاں کیا ہوا ہوگا ۔۔۔ڈرائیور نے حادثے سے پچھلے موڑ پر پہلا گئیر لگایا ہوگا اور گاڑی کے تھوڑا سا چلنے کے بعد ہی دوسرا گئیر ڈالدیا ہوگا ۔۔۔اب جب یہ اگلا موڑ آیا تو یہاں اس نے دوسرے گئیر کی سپیڈ میں گاڑی موڑنے کی کوشش کی لیکن موڑ مڑتے ساتھ ہی کھڑی چڑھائ نظر آئ ۔۔ڈرائیور نے یہاں دوسرے سے پہلا گئیر ڈالا اور یہی وہ وقت تھا جہاں فرشتہ اجل ان مسافروں کے انتظار میں تھا ۔۔۔پہلا گئیر ڈلا لیکن بالکل کھڑی چڑھائ پر گاڑی نے ایک بار رک کر پھر چڑھنے سے انکار کردیا ۔۔۔ڈرائیور نے بریک لگائ لیکن چونکہ وہ چلاس یا ناران سے مسلسل بریکیں مارتا آرہا تھا تو بریک گاڑی کو روکنے میں ناکام ہوگئی ۔۔۔ایک دو لوگوں نے گاڑی سے اتر کر پتھر لگانے کی کوشش کی لیکن گاڑی ایک اندوہناک حادثہ کا شکار ہوگئ۔۔۔۔یہاں حادثہ کا شکار گاڑی کمزور انجن والی نہیں لگتی کیونکہ 2018 ماڈل ہے ۔۔تو عموما بارہ ہزار فٹ سے بلندی پر جاکر آکسیجن کی کمی کی وجہ سے پٹرول گاڑیاں اور موٹر سائیکل مسنگ شروع کردیتے ہیں یا چھکائ چھوڑ دیتے ہیں ۔۔۔ایسا صرف پٹرول انجن میں دیکھنے میں آیا ہے ڈیزل انجن کے ساتھ یہ مسئلہ نہیں ہوتا ۔۔۔
اب یہاں ڈرائیور حضرات کیا بنیادی غلطی کرتے ہیں ایک تو وہ ذرا سا اگلے موڑ تک راستہ ملتا ہے تو دوسرا یا تیسرا گئیر لگاتے ہیں اور پھر بالکل موڑ کے قریب جاکر بریک لگاتے ہیں گاڑی کو چھوٹے گئیر میں ڈالتے ہیں اور موڑ کاٹ کر نکل جاتے ہیں ۔۔۔یہ انتہائ غلط طریقہ ہے یاد رکھیں چڑھائ ہو یا اترائی گاڑی کو ہمیشہ پہلے اور پھر دوسرے گئیر میں رکھیں تیس منٹ کا راستہ اگر چالیس منٹ میں کٹ جائے اور آپ بخیریت پہنچ جائیں تو یہ برا سودا نہیں ہے ۔۔۔فرض کریں سامنے آپ کو دو تین موڑ شدید چڑھائ والے نظر آرہے ہیں تو آپ دور ہی سے گاڑی کو پہلے گئیر میں ڈالیں چہ جائیکہ موڑ پر پہنچ کر گئیر بدلنا پڑے ۔۔دس پندرہ کی سپیڈ پر بھلے انجن آواز کررہا ہو دھیمے دھیمے گاڑی کو لائیں اور اپنی سائیڈ رکھ کر اسی پہلے گئیر میں آپ باآسانی اوپر نکل جائیں گے ۔۔۔بالکل موڑ پر یا چڑھائ پر گاڑی روک کر گئیر بدلنا انتہائ غلط طریقہ ہے ۔اگر سیدھی لمبی چڑھائ بھی ہے جیسا کہ بابو سر ٹاپ سے پہلے ہے تو بھی گاڑی کو پہلا گئیر لگائیں اور مزے مزے سے جائیں ۔۔۔ٹاپ پر پہنچ کر کوئ بھی پھولوں کا ہار لیے آپ کا منتظر نہیں ہوگا ۔۔اسی طرح اترائی پر بھی دور سے پہلا گئیر کرکے لائیں تاکہ موڑ پر آپ کو بریک نہ لگانا پڑے اور گئیر کے دباؤ میں ہی گاڑی اترائی اتر جائے ۔۔۔
سڑک کی اچھی حالت دیکھ کر ہرگز گاڑی کو بھگائیں نہیں ۔۔۔داسو سے چلاس چڑھائ نہیں ہے لیکن دیکھا گیا ہے وہاں پر ڈرائیور سڑک کی اچھی حالت دیکھ کر گاڑی بھگاتے ہیں اور پھر زگ زیگ سڑک کے کسی بھی موڑ پر گاڑی قابو سے باہر ہوکر ہزاروں فٹ نیچے دریا میں جاگرتی ہے ۔۔سکردو روڈ پر حادثات بھی عموماً اسی وجہ سے ہوتے ہیں ۔۔۔سکردو سے آتے ہوے میرے ساتھ ایک لڑکا تھا جو پہلی بار اس علاقہ میں گیا تھا ۔۔بقول اس کے وہ سینکڑوں بار مری جا چکا تھا ۔۔۔گاڑی چلاتے وقت اس نے ایک جگہ ایسی سنگین غلطی کی کہ اس سڑک پر اس غلطی کا انجام صرف موت تھا ۔۔اللہ نے بچا لیا چونکہ وہ مجھ سے چھوٹا بھی تھا تو اسے جھاڑ پلائی اور پھر پورا راستہ اسے گاڑی نہ دی ۔۔۔
آجکل بہت زیادہ گاڑیاں آٹو میٹک ہیں ۔۔اب ان گاڑیوں میں ایک مسئلہ ہے کہ اگر انہیں بالکل چھوٹے یعنی لو گئیر میں بھی ڈالدیں تو بھی اترائی پر یہ پچاس کی سپیڈ تک پہنچ جاتی ہیں جس وجہ سے بریک کا سہارا لینا پڑتا ہے اس کے سوا چارہ کوئ نہیں ۔۔۔اب اس کا حل یہ ہے کہ اگر مسلسل اترائی ہو اور بریک بہت استعمال ہورہی ہو تو پانچ کلو میٹر بعد دس منٹ کا وقفہ کرلیں ۔۔گاڑی کسی اچھی جگہ کھڑی کریں ۔۔سب لوگ نیچے اتریں تصویریں بنائیں گپ شپ کریں وہاں کا موسم ٹھنڈا ہوتا ہے بریک بہت جلد نارمل ہو جائے گی ۔۔۔اور بہت سے لوگ پانی ڈال کر بریک ٹھنڈی کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔۔یہ غلط طریقہ ہے اس سے بریک بالکل فیل ہوجانے کا بہت زیادہ خطرہ ہوتا ہے ۔۔۔۔
اگر آپ کے پاس فور بائی فور آٹو میٹک گاڑی ہے تو پھر آپ مزے کریں ۔۔فور بائ فور لگائیں اور پہلے گئیر میں ڈال کر بغیر بریک استعمال کیے اتر جائیں ۔۔۔انشاء اللہ قطعاً پریشانی نہیں ہوگی ۔۔۔
جن دوستوں نے نوری ٹاپ کا سفر کیا ہے انہیں اندازہ ہوگا ۔۔۔جلکھڈ سے نوری ٹاپ پہنچ کر میری جیپ کے بریک بالکل ختم ہوگئے ۔۔نوری ٹاپ سے سرگن تک فور بائی فور اور پہلے گئیر میں بحفاظت بچوں کے ہمراہ پہنچ گیا الحمد للہ ۔۔۔۔کیا ہے کہ آپ نے ایسے موقع پر جلد بازی بالکل نہیں کرنی اور فور بائی فور کے ساتھ پہلے گئیر کی سپیڈ پر انجوائے کرتے ہوے جائیں ۔۔۔
آپ نے چھوٹی گاڑیوں کو بھی ان جگہوں پر بے تحاشا دیکھا ہوگا ۔۔۔میں یہ سمجھتا ہوں کہ ایک اناڑی ڈرائیور ،یہاں اناڑی سے مراد یہ نہیں ہے کہ اسے گاڑی چلانا نہیں آتی بلکہ ان راستوں پر پہلی بار آرہا ہے تو یہاں کے لیے اناڑی ہی ہے ۔۔۔ایک اناڑی ڈرائیور اگر یہاں سے بخیریت واپس چلا جاتا ہے تو سمجھیں ابھی اس کا وقت مقرر نہیں تھا اور قسمت اسے بچا کر لے آئ ہے ۔۔۔
حادثات شہروں میں ،موٹر وے ،جی ٹی روڈ اور ہر جگہ ہوتے ہیں ۔۔۔لیکن یہاں غلطی کی گنجائش بالکل نہیں ہے ۔۔۔مثلا جی ٹی روڈ پر آپ ساٹھ کی سپیڈ پر سڑک سے اتر جاتے ہیں تو یا شیشم کے درختوں سے جا ٹکرائیں گے یا گرین بیلٹ پر چڑھ جائیں گے ۔۔۔عموما روزمرہ کے ایسے حادثات میں گاڑیاں نقصان کرتی ہیں لیکن جانی نقصان کم ہوتا ہے ۔۔۔لیکن یہاں آپ سڑک سے جہاں بھی اترے سینکڑوں فٹ نیچے گہری کھائی ،یا ٹھاٹھیں مارتے دریا میں جائیں گے اور پھر قصہ ختم ۔۔۔۔
سیگریٹ سلگھاتے وقت توجہ سڑک سے ہٹتی ہے ،اور سب سے بڑی برائی ہے موبائل ۔۔۔وہاں سگنل تو کم ہی آتے ہیں لیکن تصویریں اور ٹک ٹاک وڈیو ،یا ایک نیا فساد آگیا ہے سٹیک بنانے کا کیڑا بھی سڑک سے توجہ ہٹانے اور حادثات کا سبب بنتا ہے ۔۔۔
ہمیشہ گاڑی اپنی لائن میں رکھ کر موڑ مڑیں ۔۔۔بہت سے ڈرائیور دوسری لائن میں رکھ کر سپیڈ سے مڑتے ہیں ۔۔۔یہ حادثے کی سب سے بڑی وجہ ہے ۔۔۔حادثات ذندگی کا حصہ ہیں لیکن احتیاط ہمارے ہاتھ میں ہے ۔۔۔ڈرائیور یہ ذہن میں رکھے کہ اس کے ہاتھ صرف سٹئیرنگ پر نہیں ہیں بلکہ ان ہاتھوں میں باقی افراد کی زندگیاں مقید ہیں جو اس کے ہمراہ سفر کررہے ہیں ۔۔۔۔گاڑی میں سوار مسافر بھی ڈرائیور کی غلطی پر خاموش نہ رہیں بلکہ سخت الفاظ میں تنبیہہ کریں ۔۔۔یاد رکھیں یہ راستے ڈرائیوری سیکھنے کے نہیں ہیں ۔۔۔کبھی بھی مسلسل دس گھنٹے سے زیادہ گاڑی مت چلائیں ۔۔۔دس گھنٹے بعد انسان کے اعصاب شل ہونا شروع ہوجاتے ہیں ۔۔۔۔۔تجربے میں یہ بات آئ ہے کہ گاڑی بھی چل رہی ہے ،اپ کی آنکھیں بھی کھلی ہیں لیکن دماغ سو رہا ہے ۔۔۔۔یہ ایک بڑی وجہ ہے حادثات کی ۔۔۔ایسے میں گاڑی روک دیں ۔۔۔نیچے اتریں چائے پئیں ،منہ ہاتھ دھوئیں اور اگر مناسب سمجھیں تو آگے جائیں وگرنہ وہیں دراز ہونے کی کوشش کریں ۔۔۔۔
بارش اگر زیادہ ہوتو کسی کھلی جگہ پر پہاڑ سے ہٹ کر گاڑی کچھ دیر کے لیے کھڑی کردیں ۔۔۔دریا والی طرف سڑک کے کنارے گاڑی نہ کھڑی کریں ۔۔۔
میں ذاتی رائے اور اپنے تجربے کی روشنی میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ حکومت اور انتظامیہ ان حادثات کی نہ روک تھام کرسکتے ہیں نہ ہی ذمہ دار ہیں ۔۔۔یہاں سرا سر زمین داری اور غفلت گاڑی چلانے والے پر عائد ہوتی ہے ۔۔۔
اور سب سے اہم بات سفر پر نکلنے سے پہلے گاڑی کی بریک ،کلچ ،اور دیگر ضروری چیزوں کی تسلی کرلیں ۔۔ان علاقوں میں میلوں تک مکینک نہیں ملتا اور پھر میلوں خراب گاڑی کے ساتھ جانا بھی کسی لمحے حادثے کا سبب بن سکتا ہے ۔۔۔۔یہ کچھ چیزیں جو رات کے اس آخری پہر میرے ذہن میں آئیں وہ عام استفادہ کے لیے تحریر کردی ہیں تاکہ دوستوں کا فائدہ ہو ۔۔۔کسئ دوست کے ذہن میں کوئ اور بات آرہی ہو تو اسے کمنٹ میں درج کردے تاکہ باقی احباب بھی دیکھ لیں ۔۔۔یہ کاروں اور دیگر گاڑیوں پر شاہراہ قراقرم پر سفر کرنیوالوں کے لیے ہے ۔۔۔آف روڈنگ ایک بالکل الگ موضوع ہے اس پر انشاء اللہ پھر کبھی بات ہوگی ۔۔۔
گھر سے نکلنے سے پہلے دورکعت نفل پڑھ کر خود کو رب کی تحویل میں دیں اور دعا کریں کہ اللہ کریم تمام مسافروں سمیت آپ کو بخیریت واپس لائیں یہی عمل واپسی نکلنے سے پہلے بھی کریں یہ حادثات سے بچاؤ کا آزمودہ نسخہ ہے ۔۔

وما علینا الاالبلاغ ۔۔۔۔اللہ کریم ہم سب کے حامی وناصر ہوں ۔۔۔

نوید اشرف خان
واہ کینٹ
03225244786

26/07/2023

پاکستان میں گذشتہ دو روز سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلگت، سکردو روڈ پر ایک شخص اپنے اہلخانہ سمیت ایک بڑے پہاڑی پتھر ک...

28/05/2023

پیارا پاکستان ❤
اس سے محبت کریں اور قدر کریں۔

28/05/2023

اس پہ دل قربان
اس پہ جان بھی قربان ھے

24/05/2023

Babusar top road, latest update.

06/05/2023

Guess where?

06/05/2023

Burzil pass, Minimarg, Astore, GB

Shades of Shangrila in summers and winters.
05/05/2023

Shades of Shangrila in summers and winters.

Neelam Valley, AJK
05/05/2023

Neelam Valley, AJK

20/04/2023

بس ایسی جگہ ھو اور یہ والی بے فکری 😎

درخت نا کاٹو۔
13/04/2023

درخت نا کاٹو۔

Breakfast !Osprey at Head works of Marala, Sialkot.Credit:  Zarhan CR
08/04/2023

Breakfast !

Osprey at Head works of Marala, Sialkot.

Credit: Zarhan CR

08/04/2023

سحری کا مزا بھی دوبالا اور توانائی بھی ۔۔ھمارا خالص دیسی گھی۔

ابرار چیمہ کی اس ٹوئیٹ نے دل کو پھر بے حال کر دیا۔
30/03/2023

ابرار چیمہ کی اس ٹوئیٹ نے دل کو پھر بے حال کر دیا۔

19/03/2023

ALP is offering Ramzan discounts to it's customers.

14/03/2023

Snow leopards having fun...

Address

North Nazimabad Block N
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karachi to Karakoram posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Karachi to Karakoram:

Videos

Share

Category

Nearby travel agencies


Other Tour Guides in Karachi

Show All