RNS Trading Services

RNS Trading Services We (M/S. R N S Trading Services) have stepped into the operation and maintenance field with a lot of • CEO Message

We (M/S. To be the best choice for investors.
(3)

RNS Trading Services) have stepped into the operation and maintenance field with a comprehensive experience of 12 years. We have qualified and experienced staff. Our aim is to compete the existing market companies by providing the better rather best services at less financial costs to obtain maximum customers, not only for our survival, but to prove ourselves the market leader with the passage of

time. Other than the operational contract, it may also be the matter of interest for you that we have special experience in grid synchronization after a long research & experiments, and undoubtedly, we can provide the results, better than any other agency in Pakistan, working on this field. Load management at consumer end is also our special target to control and minimize the production losses at consumer end. The fundamental spirit of our synchronization, Operational & Maintenance contract is to provide a trouble-free operation of engines along with a least downtime during/ for any corrective/ preventive/ routine maintenance. Other than this, we offer free service and maintenance of auxiliaries of system, regarding power/ power house, which is our distinction. All these jobs will be carried out by our learned maintenance and operational staff. We assure our all the customers that we are getting this contract to relieve the burden of our valued customers, to make them free to concentrate on their core business activities and leave Powerhouse field activities to our skilled staff.

• Vision

“To become pioneer in the industry of providing good rather best services regarding generators, nationwide and globally.”

• Mission:

To provide the best possible solution by keeping in view the requirement of our valuable customers. To achieve world class excellence and reliability. To provide the best implementation and procedure in our respective business. To become a corporate citizen by creating a strong competitive pool. To understand our responsibility towards the country and its success.

31/03/2020

The number of deaths in the world in the last two months of 2020

14,687 : Corona virus
69,602 : Common cold
140,584 : Malaria
153,696 : su***de
193,479 : road accidents
240,950 : HIV loss
358,471 : alcohol
716,498 : smoking
1,177,141 : Cancer
Then do you think Corona is dangerous?
Or
is the purpose of the media campaign to settle the trade war between China and America
or
to reduce financial markets to prepare the stage of financial markets for mergers and acquisitions
or
to sell US Treasury bonds to cover the fiscal deficit in them
Or
Is it a Panic created by Pharma companies to sell their products like sanitizer, masks, medicine etc.
Do not Panic & don't kill urself with unecessary fear:I am posting this to balance your newsfeed from posts that caused fear and panic.

338,724 People are sick with Coronavirus at the moment, of which 81,093 are in China. With a population of over 1.1 billion. This means that if you are not in or haven't recently visited China, this should eliminate 94% of your concern.

If you do contract Coronavirus, this still is not a cause for panic because:

81% of the Cases are MILD
14% of the Cases are MODERATE
Only 5% of the Cases are CRITICAL

Which means that even if you do get the virus, you are most likely to recover from it.

Some have said, “but this is worse than SARS!”. SARS had a fatality rate of 10% while COVID-19 has a fatality rate of 2%

Moreover, looking at the ages of those who are dying of this virus, the death rate for the people UNDER 50 years of age is only 0.2%

This means that: if you are under 50 years of age and don't live in China - you are more likely to win the lottery (which has a 1 in 45,000,000 chance)

Sunday 22nd March in Italy 793 died.

Let’s take one of the worst days so far, the 10th of February, when 108 people in CHINA died of Coronavirus.

On the same day:
26,283 people died of Cancer
24,641 people died of Heart Disease
4,300 people died of Diabetes
Su***de took 28 times more lives than the virus did.
Mosquitoes kill 2,740 people every day, HUMANS kill 1,300 fellow humans every day, and Snakes kill 137 people every day. (Sharks kill 2 people a year)

TAKE MULTI VITAMINS AND DO THE DAILY THINGS TO SUPPORT YOUR IMMUNE SYSTEM , PROPER HYGIENE AND DO NOT LIVE IN FEAR.

Join Me to Spread Hope instead of Fear. The Biggest Virus is not Corona Virus but Fear!

15/03/2020
15/12/2019

تاریخ کے اَن پڑھ جج

جسٹس کھڑک سنگھ پٹیالہ کے مہاراجہ کے ماموں تھے۔ ایک لمبی چوڑی جاگیر کے مالک تھے۔
جاگیرداری کی یکسانیت سے اکتا کر ایک دن بھانجے سے کہا، " تیرے شہر میں سیشن جج کی کرسی خالی ہے۔
( اس دور میں سیشن جج کی کرسی کا آرڈر انگریز وائسرائے جاری کرتے تھے )
تُو لاٹ صاحب کے نام چھٹی لکھ دے اور مَیں سیشن ججی کا پروانہ لے آتا ہوں"

مہاراجہ سے چھٹی لکھوا کے مہر لگوا کر ماموں لاٹ صاحب کے سامنے حاضر ہوگئے۔
وائسرائے نے پوچھا: نام
بولے "کھڑک سنگھ"
تعلیم ؟
بولے : کیوں سرکار ؟
مَیں کوئی اسکول میں بچے پڑھانے کا آرڈر لے آیا ہوں؟
وائسرائے ہنستے ہوئے بولے:
سردار جی! قانون کی تعلیم کا پوچھا ہے، آخر آپ نے اچھے بروں کے درمیان تمیز کرنی ہے، اچھوں کو چھوڑنا ہے، بُروں کو سزا دینی ہے۔
کھڑک سنگھ مونچھوں کو تاؤ دے کر بولے، سرکار اتنی سی بات کے لئے گدھا وزن کی کتابوں کی کیا ضرورت ہے؟ یہ کام میں برسوں سے پنچائت میں کرتا آیا ہوں اور ایک نظر میں اچھے بُرے کی تمیز کر لیتا ہوں۔
وائسرائے نے یہ سوچ کر کہ اب کون مہاراجہ اور مہاراجہ کے ماموں سے الجھے، جس نے سفارش کی ہے وہی اسے بھگتے۔ درخواست لی اور حکم نامہ جاری کر دیا۔ اب کھڑک سنگھ جسٹس کھڑک سنگھ بن کر پٹیالہ تشریف لے آئے۔
خدا کی قدرت پہلا مقدمہ ہی جسٹس کھڑک سنگھ کی عدالت میں قتل کا آگیا۔
ایک طرف چار قاتل کٹہرے میں کھڑے تھے، دوسری طرف ایک روتی دھوتی عورت سر کا ڈوپٹہ گلے میں لٹکائے کھڑی آنسوں پونچھ رہی ہے۔
جسٹس کھڑک سنگھ نے کرسی پر بیٹھنے سے پہلے دونوں طرف کھڑے لوگوں کو اچھی طرح دیکھ لیا۔
اتنے میں پولیس آفیسر آگے بڑھا، جسٹس کھڑک سنگھ کے سامنے کچھ کاغذات رکھے اور کہنے لگا،
مائی لارڈ ! یہ عورت کرانتی کور ہے اور اس کا کہنا ہے کہ ان چاروں نے مل کر اس کی آنکھوں کے سامنے اس کے خاوند کا خون کیا ہے۔
کیوں مائی؟ جسٹس کھڑک سنگھ نے پولیس آفیسر کی بات پوری بھی نہیں سنی اور عورت سے پوچھنے لگے کیسے مارا تھا ؟
عورت بولی، سرکار جو دائیں طرف کھڑا ہے اس کے ہاتھ میں برچھا تھا، درمیان والا کئی لے کر آیا تھا اور باقی دونوں کے ہاتھوں میں لاٹھیاں تھیں۔ یہ چاروں کماد کے اولے سے اچانک نکلے اور مارا ماری شروع کر دی اور ان ظالموں نے میرے سر کے تاج کو جان سے مار دیا۔
جسٹس کھڑک سنگھ نے مونچھوں کو تاؤ دے کر غصے سے چاروں ملزموں کو دیکھا اور کہا کیوں بھئی تم نے بندہ مار دیا؟
نہ جی نہ میرے ہاتھ میں بیلچہ تھا کئی نہیں،
ایک ملزم نے کہا۔
دوسرا ملزم بولا: جناب میرے پاس برچھا نہیں تھا، ایک سوٹی کے آگے درانتی بندھی تھی، بیری کے درخت سے ٹہنیاں کاٹنے والی۔
جسٹس کھڑک سنگھ بولے چلو، جو کچھ بھی تمہارے ہاتھ میں تھا وہ تو مر گیا نا !
پر جناب ہمارا مقصد تو نہ اسے مارنا تھا، نہ زخمی کرنا تھا، تیسرا ملزم بولا۔
جسٹس کھڑک سنگھ نے کاغذوں کا پلندہ اپنے آگے کیا اور فیصلہ لکھنے ہی لگے تھے کہ ایک دم سے عدالت کی کرسی سے کالے کوٹ والا آدمی اٹھ کر تیزی سے سامنے آیا اور بولا، مائی لارڈ آپ پوری تفصیل تو سنیں۔ میرے یہ مؤکل تو صرف اسے سمجھانے کے لئے اس کی زمین پہ گئے تھے۔
ویسے وہ زمین بھی ابھی مرنے والے کے نام منتقل بھی نہیں ہوئی اس کے مرے باپ سے، ان کے ہاتھوں میں تو صرف ڈنڈے تھے، ڈنڈے بھی کہاں، وہ تو کماد کے فصل سے توڑے ہوے گنے تھے۔
۔۔۔۔ ایک منٹ ۔۔۔۔
جسٹس کھڑک سنگھ نے کالے کوٹ والے کو روکا اور پولیس آفیسر کو بلا کر پوچھا یہ کالے کوٹ والا کون ہے ؟
سرکار یہ وکیل ہے، ملزمان کا وکیل صفائی، پولیس آفیسر نے بتایا۔
یعنی یہ بھی انہی کا بندہ ہوا نا جو انکی طرف سے بات کرتا ہے، کھڑک سنگھ نے وکیل کو حکم دیا کہ ادھر کھڑے ہو جاؤ قاتلوں کے ساتھ۔
اتنی بات کی اور کاغذوں کے پلندے پر ایک سطری فیصلہ لکھ کر دستخط کر دیے۔
جسٹس کھڑک سنگھ نے فیصلہ لکھا تھا کہ چار قاتل اور پانچواں ان کا وکیل، پانچوں کو پھانسی پر لٹکا دیا جائے۔
پٹیالہ میں تھرتھلی مچ گئی، اوے بچو، کھڑک سنگھ آگیا ہے جو قاتل کے ساتھ وکیل کو بھی پھانسی دیتا ہے۔
کہتے ہیں کہ جب تک کھڑک سنگھ سیشن جج رہے، پٹیالہ ریاست میں کوئی قتل نہیں ہوا۔

15/07/2019

میٹرک سالانہ بورڈ رزلٹ

*_ﭘﻨﺠﺎﺏ ﺑﮭﺮ ﮐﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﺗﻌﻠﯿﻤﯽ ﺑﻮﺭﮈﺯ ﻣﯿﭩﺮﮎ 2019 ﮐﮯ ﺭﺯﻟﭧ ﮐﺎ ﺍﻋﻼن 15 جولائی ﮐﻮ ﺩﻥ 10 بجکر 10 ﻣﻨﭧ ﭘﺮ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﮯ، ﺭﺯﻟﭧ تمام موبائل نیٹ ورک سروسز ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺳﮑﮯ ﮔﺎ ،_*

*_اپنے ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﺳﮯ ﺭﺯﻟﭧ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮐﺮﻧﮯ کیلئے ﺍﭘﻨﺎ ﺭﻭﻝ ﻧﻤﺒﺮ ﻟﮑﮫ ﮐﺮ ان (ﺑﻮﺭﮈ ﮐﻮﮈ) ﭘﺮ بھیج دیں ،_*

*_ﺗﻤﺎﻡ ﺑﻮﺭﮈ ﮐﮯ ﮐﻮﮈﺯ ﺩﺭﺝ ﺫﯾﻞ ﮨﯿﮟ👇🏻_*

*_ﻣﻠﺘﺎﻥ : 800293 ،_*
*_ﮔجرﺍﻧﻮﺍﻟﮧ : 800299 ،_*
*_ﺭﺍﻭﻟﭙﻨﮉﯼ : 800296 ،_*
*_ﻻﮨﻮﺭ : 80029 ،_*
*_ﻓﯿﺼﻞ : ﺁﺑﺎﺩ 800240 ،_*
*_ﺑﮩﺎﻭﻟﭙﻮﺭ 800298 ،_*
*_ﺳﺮﮔﻮﺩﮬﺎ : 800290 ،_*
*_ﮈﯾﺮﮦ ﻏﺎﺯﯼ ﺧﺎﻥ : 800295 ،_*
*_ﺳﺎﮨﯿﻮﺍﻝ : 800292 ،_*

25/01/2019

خبردار مارکیٹ میں نیا فراڈ آچکا ہے
۔۔۔۔۔۔
آپ کا سیل فون پی ٹی اے میں رجسٹرڈ نہیں ہے یہ کال آپ کے سیل فون کو رجسٹرڈ کروانے کے لیے پی ٹی اے کی جانب سے کی جارہی ہے ۔ ایسی کوئی بھی کال آئے اگنور کردیں۔
ورنہ آپ کے ساتھ دھوکا ہوسکتا ہے ۔ کیوں کہ کال کرنے والا آپ کو ایک کوڈ بھیجے گا جس سے آپ کا بینک اکاونٹ ، ای میل اکاؤنٹ اور دیگر کسی بھی قسم کے اکاونٹس ہیک ہوسکتے ہیں
تو خود بھی محتاط رہیں اور اپنے عزیزوں کو بھی محتاط کریں

22/12/2018

*اَلسَّلاَمُ عَلَيكُم*
*صبح بخير*
*یا اللّٰــه* تو کریم ھے ہمیں پناہ دے ہر برے دن سے بری رات ہر بری گھڑی آنے والے وقتوں کی آفتوں چھپی ہوئی مصیبتوں پریشانیوں غموں فکروں ارضی و سماوی آفتوں دکھوں اور بیماریوں سے.
*اے ہمارے رب* ہم سب کو ھمیشہ اپنی رحمت کے سائے اور حفظ و امان میں رکھنا.
*آمین یا رب العالمین*

21/12/2018

ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ.
صبح بخیر. ﷽
الله رب العزت آپکو اپنے شکر گزار بندوں میں شامل فرماے۔
آپکی تمام مشکلات آسان فرماے۔
پروردگار عالم آپکو اپنی رضا والی لمبی زندگی عطا فرماے۔
آمین یارب العالمین

12/12/2018

ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ. ﷽
جس دل میں ثواب کا شوق اور عذاب کا خوف پیدا هو جاۓ، تو جنت اُسکی تلاش میں لگ جاتی هے. پاک هے میرا رب جو دلوں کا حال جانتا هے مگر پھر بھی دنیا کے سامنے ہمیں رُسوا نہیں کرتا. اے رب کائنات میں تیرے پاک نام سے دن کی اِبتدا کرتا ھوں‎‏. یارب میری اور میرے اہل خانہ، عزیز اَقارب، تمام دوست اَحباب کی دین و دنیا بہتر‎ ‎فرما اور اپنے لامحدود‎ ‎خزانوں سے رزق حلال‎‏، صحت‎ کاملہ‎‏، طویل عمر، خوشیاں اور کامیابیاں عطا فرما،
آمین یارب العالمین

11/12/2018

Aaj ki Dua shuru Allah Kay name say.

یہ دعا بہت پیاری ہے اِسے سکون سے پڑھیں اور دل میں آمین کہیں اور اسے دوسروں تک پہنچائیں. ھو سکتا ہے کہ دوسرے لوگوں کی آمین سے اپنی دعا قبول ھو جائے(آمین)😰😭

⚡اے اللہ رب العزت
💧اے ساری کائنات کے شہنشاہ
💧اے ساری مخلوق کے پالنے والے
💧اے زندگی موت کا فیصلہ کرنےوالے
💧اے آسمانوں اور زمینوں کے مالک
💧اے پہاڑوں اور سمندروں کے مالک
💧اے انسانوں اور جناتوں کے معبود
💧اے عرشِ اعظم کے مالک
💧اے فرشتوں کے معبود
💧اے عزت اور ذلت کے مالک
💧اے بیماروں کو شِفا دینے والے
💧اے بادشاہوں کے بادشاہ
💧اے اللہ ہم تیرے گناہگار بندے ہیں
💧تیرے خطاکار بندے ہیں
💦ہمارے گناہوں کو معاف فرما🙏🙏
💦ہماری خطاؤں کو معاف فرما🙏
💦اے اللہ ہم اپنے اگلےپچھلے،صغیرہ کبیرہ سبھی گناہوں،خطاؤں اور نافرمانیوں کی معافی مانگتے ہیں🙏🙏
💦اے اللہ رب العزت ہم اپنے گناہوں سے توبہ کرتے ہیں ہماری توبہ قبول فرما
💦اے اللہ ہم گناہگار ہیں،سیاہ کار ہیں،بدکار ہیں تیرے احکام کے نافرمان ہیں،ناشُکرے ہیں لیکن میرے معبود تیرے نام لیوا بندے ہیں، تیری توحید کی گواہی دیتے ہیں.
💦تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے
💦تیرے سوا کوئی بندگی کے لائق نہیں ہے
💦تیرے سوا کوئی تعریف کے لائق نہیں ہے
💦ہمارے معبود ہمارے گناہ تیری رحمت سے بڑے نہیں ہیں
💦تو اپنی رحمت سے ہمارے گناہ معاف کر دے🙏🙏🙏
💦اے اللہ پاک ہمیں گمراہی کے راستے سے ہٹا کر صراط المستقیم کے راستے پہ چلنے والا بنا دے
💦اے اللہ ایسی نماز پڑھنے کی توفیق عطا کر جس نماز سے تو راضی ہو جائے
💦زندگی میں ایسے نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا کر جن اعمالوں سے تو راضی ہو جائے
💦ہمیں ایسی زندگی گزارنے کی توفیق عطا کر جس زندگی سے تو راضی ہو جائے
💦ایمان پہ زندہ رکھ اور ایمان پہ ہی موت عطا کر
💦اے اللہ ہمیں تیرے احکام کی فرمابرداری کرنے والا بنا
💦اور تیرے پیارے حبیب جنابِ محمد رسول اللہ(صلی للہ ھو علیہ وآلہ وسلم) کے نیک اور پاکیزہ آداب کو اپنانے والا بنا دے
💦اے اللہ ہماری پریشانیوں کو دور کر دے
💦اے اللہ جو بیمار ہیں اُنہیں شفاءکاملہ عطا فرما
💦اے اللہ جو قرض کے بوجھ تلے دبے ھوئے ہیں اُنکا قرض جلد سے جلد ادا کروا دے
💦اے رب العزت شیطان سے ہماری حفاظت فرما
💦اے اللہ اسلام کے دشمنوں کو ہدایت عطا فرما
💦اے اللہ حلال رزق کمانے کی توفیق عطا فرما
💦اے پروردگارِ عالم ہمیں تُجھ سے مانگنا نہیں آتا لیکن تجھے دینا آتا ہے تو ھر چیز پہ قادر ہے
💦اے اللہ جو مانگا وہ بھی عطا فرما اور جو مانگنے سے رِہ گیا وہ ب ھی عنائت فرما
💦ہماری دعا اپنے رحم سے اپنے کرم سے قبول فرما اور جس نے یہ دعا بھیجی ہے اور اِسے آگے بڑھا رہا ہے اُسکی ساری پریشانیوں،تکلیفوں اور بیماریوں کو دور فرما اور صحت تندرستی عطا كر: یہ دُعا پوری ضرور پڑھیں
"اے میرے پروردگار اپنےپیارےمحبوب حضرت محمدﷺ کے صدقے پوری دُنیا میں جتنے لوگ وفات پا چُکے ہیں اُن کی مغفرت فرما، اُنہیں قبر کے عذاب سے بچا۔ جو بیمار ہیں یا پریشان ہیں تُو اُن کو اپنے کرم سے معاف فرما اور اُن کی بیماری اور پریشانیوں کو دُور فرما۔"
اے میرےالله اپنے پیارے حبیبﷺ کے صدقے جس نے مجھے یہ دُعا بھیجی ہے اُس کے تمام گُناہوں کو معاف فرما اور ہر کام میں کامیابی عطا فرما اور اُس کا نَصیب کھول دے۔ اٰمئین!

11/12/2018

السلام علیکم :-
صبح بخیر
رَب کریم سے یہ دعا ہے کہ وہ ذات پاک, جو رحیمُ و کریم ہے, ہماری لغذشوں کے باوجود ہمیں معاف کرتے ہوئے, ہم سب کواپنے شاکرین، صالحین، و مقبولین بندوں میں شامل ہونے کی توفیق عطا فرما ئے,
آمین یا رب العالمین

10/12/2018

ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ.
صبح بخیر.
اللہ تبارک تعالی آپکی جان ، مال ، ایمان ، آبرو، روزی ، رزق ، علم ، عمل ، گھر، کاروبار ، دسترخوان ، اولاد، زندگی ، خوشیوں، عبادات، تقوی ،اخلاص ، اخلاق ،سادگی ، عاجزی، انکساری اور عمر میں برکتیں، رحمتیں، وسعتیں، رفعتیں، اور عروج و بلندیاں عطاء فرماۓ.
اللہ پاکـــ, آپـ کے ھـر غـم کو خوشـی,ھـر دکھ کو سکھ، ھـر گـناہ کو نیکی مـیـں بـدل دے اور آپـکی ھـر دعا ھـر جائز تـمنـاوں کو پـورا فـرمـائے.
آمین یارب العالمین ۔
Stay blessed and happy always. AAMEEN.

07/12/2018

اےایمان والوں !
جب جمعہ کی نماز کے لیے اذان دی جاۓ
تو اللہ کے ذکر کی طرف دوڑو
اور
خرید و فروخت کرنا چھوڈ دو یہ تمارے لیے بہتر ھے
جمعة مبارك

06/12/2018
02/12/2018

آج جولوگ سکھوں کےلیےراہداری کھول کرخوش ہورہےہیں اوراس کوایک عظیم کارنامہ شمار کررہے ہیں وہ تحریک ختم نبوت کےعظیم مجاہدآغاشورش کاشمیری کی کتاب تحریک ختم نبوت کایہ پیرگراف جو1975میں لکھاگیاپڑھ لیں توپتہ چل جائےگایہ ایک پلان اورشازش کےتحت ہورہاہے.لقمان داؤد👆🏼

27/11/2018

*آج کی پہلی بات*

زندگی کی حقیقت فقط اتنی ہے۔۔۔۔ جب انسان سنبھلنے لگتا ہے تب زندگی لڑکھڑانے لگتی ہے۔۔۔۔!!

*آج کی دوسری بات*

ڈگریاں درحقیقت تعلیمی *اخراجات* کی رسیدیں ہیں ، ورنہ علم تو وہی ہے جو عمل سے ظاہر ہو ۔۔۔۔!!

*آج کی آخری بات*

اللہ رزق کے دروازے کھولے تو دسترخوان لمبے کرلو۔۔۔۔۔دیواریں نہیں ۔۔!!!

16/11/2018

*دنیا کی زینتیں:*
1- ماں اور باپ
2- نیک اولاد
3- نیک بیوی اور خاوند
4- ہمدرد دوست

*آخرت کی زینتیں:*
1- علم
2- تقوی
3- صدقہ
4- حقوق العباد

*جسم کی زینتیں:*
1- کم کھانا
2- کم سونا
3- کم بولنا
4- کم ہنسنا

*دل کی زینتیں:*
1- صبر
2- ذکر
3- شکر
4- غور فکر

*ایمان کی زینتیں:*
1- حیاء
2- پاکیزگی
3- سچائی
4- عدل

اللہ سبحانہ و تعالی آپ سب کو ان تمام زینتوں سے آراستہ فرمائے آمین

*کچھ باتیں جن سے اللہ سخت ناراض ہوتا ہے-*

1: اولاد کو گالی دینا خصوصا بیٹی کو
2- دل میں بغض رکھنا
3- مہمان کو دیکھ کر منہ بنانا
4- آذان کے وقت کام میں مصروف رہنا
5- ماں باپ کی عقل کو کوسنا
6- نماز کے بعد دعا نہ مانگنا
7- کھڑے ہو کر پانی پینا

*9 باتیں جو روزمرہ زندگی میں بہت فائدہ مند ہیں*

🍒 اگر خوشی چاهتے هو
تو وقت پر نماز ادا کرو

🍒 اگر چہرے کو پر رونق بنانا چاهتے هو تو تہجد پڑهو

🍒 اگر سکون چاهتے هو تو قرآن کی تلاوت کرو

🍒 اگر صحت چاهتے هو تو روزہ رکهو

🍒 اگر مصيبتوں کا حل چاهتے هو تو استغفار کرو

🍒 اگر برکت چاهتے ہو تو درود پڑهو

🍒 اگر مشکلات ختم کرنا چاهتے هو تو "لاحول ولا قوة إلا باللہ" پڑھو

🍒 اگر غموں سے نجات چاهتے هو تو دعا مانگو
╭┄┅─══════════─┅┄╮
سبکو ارسال کریں
╰┄┅─══════════─┅┄╯

15/11/2018

7 : سورة الأعراف 156

وَ اکۡتُبۡ لَنَا فِیۡ ہٰذِہِ الدُّنۡیَا حَسَنَۃً وَّ فِی الۡاٰخِرَۃِ اِنَّا ہُدۡنَاۤ اِلَیۡکَ ؕ قَالَ عَذَابِیۡۤ اُصِیۡبُ بِہٖ مَنۡ اَشَآءُ ۚ وَ رَحۡمَتِیۡ وَسِعَتۡ کُلَّ شَیۡءٍ ؕ فَسَاَکۡتُبُہَا لِلَّذِیۡنَ یَتَّقُوۡنَ وَ یُؤۡتُوۡنَ الزَّکٰوۃَ وَ الَّذِیۡنَ ہُمۡ بِاٰیٰتِنَا یُؤۡمِنُوۡنَ ﴿۱۵۶﴾ۚ

اور ہمارے لئے اس دنیا میں بھی بھلائی لکھ دے اور آخرت میں بھی ہم تیری ہی طرف رجوع کرتے ہیں ( ہم نے تجھ سے لو لگائی ہے ) ارشاد ہوا ( میرے عذاب کا یہ حال ہے کہ ) جس کو چاہتا ہوں دیتا ہوں اور میری رحمت ( کا یہ حال ہے کہ وہ ) ہر چیز کو گھیرے ہوئے ہے ۔ پس میں رحمت ان لوگوں کے لیے لکھ دوں گا جو پرہیزگاری کریں گے ( برائیوں سے بچیں گے ) اور زکوٰۃ ادا کریں گے اور ہماری آیتوں ( نشانیوں ) پر ایمان لے آئیں گے ۔
Cordially:
RNS Trading Services
line 0 3 33 4290 885
URL: rnstradserv.biz

04/11/2018

تقسیم سے پہلے پنجاب کے دل لاہور سے” پرتاب” نام کا ایک اخبار نکلا کرتا تھا جو کہ پرتاب نام کے ایک ہندو کا تھا وہی اس کا مالک بھی تھا اور چیف ایڈیٹر بھی ۔

ایک دن پرتاب نے سرخی لگا دی : “مسلمان سارے کافر ہیں !”

لاہور میں تہلکہ مچ گیا ،پرتاب کے دفتر کے باہر لوگوں کا ہجوم اکٹھا ہو گیا جو مرنے مارنے پر تیار تھا، نقصِ امن کے خطرے کے پیش نظر انگریز کمشنر نے پولیس طلب کر لی، مجمعے کو یقین دلایا گیا کہ انصاف ہو گا اور مجرم کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، تمام مکاتب فکر کی مشترکہ کمیٹی کے پچاس آدمیوں کی مدعیت میں پرچا کٹوا دیا گیا۔ چالان پیش کیا گیا اور میجسٹریٹ نے جو کہ انگریز ہی تھا ،پرتاب سے پوچھا یہ اخبار آپ کا ہے ؟ جی میرا ہے !

اس میں جو یہ خبر چھپی ہے کہ مسلمان سارے کافر ہیں اپ کے علم اور اجازت سے چھپی ہے ؟

جی بالکل میں ہی اس اخبار کا مالک اور چیف ایڈیٹر ہوں تو میرے علم و اجازت کے بغیر کیسے چھپ سکتی ہے!

آپ اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہیں؟

جی جب یہ جرم ہے ہی نہیں تو میں اس کا اعتراف کیسے کر سکتا ہوں، مجھے تو خود مسلمانوں نے ھی بتایا ہے جو میں نے چھاپ دیا ہے ! صبح ہوتی ہے تو یہ لوگ سپیکر کھول کر شروع ہوتے ہیں کہ سامنے والی مسجد واالے کافر ہیں، وہ ظہر کے بعد شروع ہوتے ہیں تو عشاء تک ہمیں یقین دلاتے ہیں کہ فلاں مسجد والے کافر ہیں اور اتنی قطعی دلیلیں دیتے ہیں کہ میں تو قائل ہو گیا کہ یہ واقعی کافر ہیں اور مجھے یقین ہے کہ عدالت بھی یقین کرنے پر مجبور ہو جائے گی بس اگلی تاریخ پر فلاں فلاں محلے کے فلاں فلاں مولوی صاحبان کو بھی بلا لیا جائے اور جن 50 آدمیوں کی مدعیت میں پرچا کاٹا گیا ھے انہیں بھی اگلی پیشی پہ بلا لیا جائے تو معاملہ ایک ھی تاریخ میں حل ہو جائے گا !

اگلی پیشی پر تمام متعلقہ مولویوں کو جو کہ صبح شام دوسرے فرقے کے لوگوں کو مدلل طور پر کافر قرار دیتے تھے اور پرتاب نے جن کا نام دیا تھا، باری باری کٹہرے میں طلب کیا گیا۔ مجمعے میں سے تمام افراد کو کہا گیا کہ دیوبندی ، اہل حدیث اور بریلوی الگ الگ کھڑے ہوں !

بریلوی مولوی سے قرآن ہر حلف لیا گیا ،جس کے بعد پرتاب کے وکیل نے اس سے پوچھا کہ دیوبندوں اور اھل حدیثوں کے بارے میں وہ قرآن و سنت کی روشنی میں کیا کہے گا ؟

مولوی نے کہا کہ یہ دونوں توہینِ رسالت کے مرتکب اور بدترین کافر ہیں ! پھر اس نے دیوبندیوں اور اہلِ حدیثوں کے بزرگوں کے اقوال کا حوالہ دیا اور چند احادیث اور آیات سے ان کو کافر ثابت کر کے فارغ ہو گیا، جج نے پرتاب کے وکیل کے کہنے پر اہل حدیثوں اور دیوبندیوں سے کہا کہ وہ باہر تشریف لے جائیں !

اس کے بعد دیوبندی اور اہلِ حدیث مولویوں کو یکے بعد دیگرے حلف لے کر گواہی کے لئے کہا گیا، دونوں نے بریلویوں کو مشرک ثابت کیا اور پھر شرک کے بارے میں قرآنی آیات اور احادیث کا حوالہ دیا ! گواہی کے بعد میجسٹریٹ نے بریلویوں کو بھی عدالت سے باھر بھیج دیا !

اس کے بعد پرتاب کے وکیل نے کہا کہ میجسٹریٹ صاحب اپ نے خود سن لیا کہ یہ سب ایک دوسرے کو کافر سمجھتے اور ببانگ دھل کہتے بھی ھیں اور کافر ہو کر عدالت سے نکل بھی گئے ہیں اب عدالت میں جو لوگ بچتے ہیں ان میں سے مدعیوں کے وکیل صاحب بھی ان تینوں فرقوں میں سے کسی ایک فرقے کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں،، لہذا یہ بھی کافروں میں سے ہی ہیں ! باقی جو مسلمان بچا ہے اسے طلب کر لیجئے تا کہ کیس آگے چلے !

میجسٹریٹ نے کیس خارج کر دیا اور……..

پرتاب کو بری کر دیا نیز پرتاب اخبار کو دوبارہ بحال کر دیا !!

یہ دھندا تقسیم ہند کے ستر سال بعد بھی جاری و ساری ہے

https://youtu.be/NDojQBh59mI
02/11/2018

https://youtu.be/NDojQBh59mI

M***i Rafi Usmani Important Message for Govt. & People of Pakistan on Asia blasphemy case اہم پیغام آسیہ مسیح کی رہائی اور موجودہ نازک صورتحال پر مفتی اعظم پ...

01/11/2018

آسیہ مسیح کیس!
سیکولر پارٹیوں کی حکومتوں سے مبنی بر شریعت فیصلوں کی توقع رکھنا ایسے ہے جیسے ہیجڑوں کے گھر بچہ پیدا ھونے کی امید رکھنا. سیکولرازم کیا ہے؟ ایک برطانوی ڈکشنری کے مطابق:
secularism: a system of social organization that doesn't allow the religion to influence the government.
یعنی ایک ایسامعاشرہ جو مذہب(اللہ و رسول)کو حکومتی معاملات میں دخل اندازی کی اجازت نہیں دیتا. یہ اللہ و رسول کیخلاف تاریخ انسانی کی سب سے بڑی بغاوت ہے کہ اس میں خود آسمانی شریعتوں کے پیروکار سب سے آگے ہیں.یہ لوگ مذہب کا سہارا صرف اسوقت لیتے ہیں جب وہ انکے اپنےمفاد میں ھو( ریمنڈ ڈیوس کیس) جوکہ منافقین کی نشانی ہے. ملاحظہ ھو سورة النور(آیات 47-50)
اچھی طرح جان لیجئے ! جیسے جسمانی امراض کی علامات ھوتی ہیں ایسے ہی روحانی امراض کی بھی علامات ھوتی ہیں. نفاق ایک روحانی مرض ہے....جھوٹ,وعدہ خلافی,امانت میں خیانت, معروفات کا چھوڑنا , منکرات پر عمل اور اللہ و رسول ص کے فیصلوں کو تسلیم نہ کرنا نفاق کی نمایاں علامات ہیں. جسمانی امراض کا نتیجہ خرابی صحت اور موت کیصورت میں نکل سکتا ہے جبکہ مرض نفاق کی سزا, از روئے فرمان الہی, جہنم کی آگ ہے. اتنے مہلک مرض سے غفلت برتنا انتہا درجے کی بیوقوفی ہے.اب کوئی چاہے تو اپنے اس مرض کے علاج کی سوچے یا پھر اسے بڑھنے دے. ارشاد باری تعالی:
فی قلوبھم مرض فزادھم اللہ مرضا(البقرة 10)
وارننگ:اعانت جرم بھی جرم ہے.جو شخص اللہ و رسول ص کے باغیوں کا ساتھ دے رہا ہے وہ بھی برابر کا مجرم ہے.

29/09/2018

A0A,
Available for sale on urgent BASIS
CAT 3516 X 02 Diesel Generator
Maintained by Allied engineering & Services, Complete & partial overhaul performed respectively around RHrs 31,378 & 37,845
Current RHrs. 34,378 & 40,845

18/07/2018

ایک زمیندار نے مقدمے میں وکیل کیا،
تاریخ پر گیا تو عدالت کے باہر وکیل صاحب زمیندار کو ایک کونے میں لے گئے اور پوچھا میں نے کہا تھا مخالف پارٹی کے گواہ توڑنے ہیں کیا بنا؟
زمیندار: ان سے طے ہو گیا ہے کہ وہ گواہی نہیں دیں گے،
وکیل: تفتیشی کو بھی کچھ لگایا کہ نہیں؟

زمیندار : جی کل ہی تھانے میں خدمت کر کے ضمنیاں اپنے حق میں لکھوا لی تھیں،

وکیل: مخالف پارٹی کے وکیل اور سرکاری وکیل کا بھی کچھ کیا یا نہیں؟

زمیندار: فکر نہ کریں وکیل صاحب، وہ ایک لفظ نہیں بولیں گے عدالت میں،

وکیل: اور جج صاحب سے رابطہ نکالنا تھا، اس کا کیا ہوا؟

زمیندار: جی ان کے سالے کے گھر ان سے ملاقات ہو گئی تھی، انہوں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں۔۔۔۔

وکیل: شاباش۔۔۔ ویری گڈ۔۔۔۔ بس اب تم میرا کمال دیکھنا۔۔۔ !!!!! 🙃

یہی حالت ہے پی، ٹی آئی کی، مخالفین نااہل کروا لیئے، کچھ کو سزا ہو گئی، باقی مقدمات گرفتار، سپورٹرز نظربند، مخالفین پر انتخابی مہم چلانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی۔۔۔۔ باقی بم دھماکوں کا نشانہ۔۔۔۔۔
قوم بس الیکشن میں اب پی ٹی آئی اور عمران نیازی کا کمال دیکھے۔۔۔

16/07/2018

*کمال کر دیا جاوید چوہدری نے* اس کالم میں
سب دوست ضرور پڑھیں
ہر بات *سونے کے پانی* سے لکھنے کے قابل ہے


آپ اگر پاکستانی ہیں اور آپ اور آپ کا خاندان اگر اس ملک میں رہنا چاہتا ہے تو *آپ کو یہ چند سبق اپنے دماغ کی گرہ سے باندھ لینے چاہئیں۔*

*پہلا سبق*

ہمارے ملک میں کسی بھی وقت کسی کے ساتھ کچھ بھی ہو سکتا ہے‘ آپ کو یقین نہ آئے تو ذوالفقار علی بھٹو‘ جنرل ضیاء الحق‘ غلام اسحاق خان‘ فاروق احمد لغاری‘ بے نظیر بھٹو‘ جنرل پرویز مشرف اور شریف فیملی کا تجزیہ کر لیجئے‘ یہ لوگ ملک کے طاقتور ترین لوگ تھے لیکن
ان کا کیا حشر ہوا‘ ان کا کیا حشر ہو رہا ہے؟ آپ ملک کے پانچ سابق آرمی چیفس کا پروفائل بھی نکال کر دیکھ لیجئے‘ آپ کو ان کی حالت پر بھی ترس آئے گا‘ آپ چیف جسٹس حضرات کے ساتھ ہونے والی ”ان ہونیوں“ کی فہرست بھی بنا لیں‘ آپ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو دیکھ لیجئے‘ ہم ایک ایسے ملک میں رہ رہے ہیں جس میں چیف جسٹس انصاف کیلئے عوام کا سہارا لینے پر مجبور ہوگیا تھا‘ میں نے اپنی آنکھوں سے پولیس کے طاقتور افسروں کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں دیکھیں‘ ججوں کو اپنی فائلیں اٹھا کر مارے مارے پھرتے دیکھا اور نیب کے افسروں کو تحریری معافی مانگتے دیکھا‘ میں نے ملک کے طاقتور ترین سیاسی خاندان کو پورے خاندان سمیت جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوتے اور عوام کے سامنے دہائیاں دیتے بھی دیکھا‘ میں نے جنرل پرویز مشرف کو ملک سے بھاگتے بھی دیکھا‘ میں نے ملک کے نامور بیورو کریٹس کو جیلوں میں دھکے کھاتے بھی دیکھا اور میں نے مرتضیٰ بھٹو جیسے لوگوں کو بے نظیر بھٹو کی حکومت میں کراچی کی سڑک پر تڑپتے بھی دیکھا‘ صدر ایوب خان کے دور میں ملک میں 22 امیر ترین خاندان تھے‘ وہ تمام خاندان بھٹو کے دور میں ختم ہو گئے‘ بینکوں اور بحری جہازوں کے مالک دس برسوں میں کوڑیوں کے محتاج ہو گئے‘ دنیا کی سب سے بڑی کارگو کمپنی کراچی میں تھی‘ اس کے پاس ساڑھے تین سو بحری جہاز تھے‘ آج
اس کا مالک لاہور میں گم نام زندگی گزار رہا ہے‘ چو این لائی بیکو کمپنی کی فیکٹری دیکھنے لاہور آئے تھے‘ بیکو کے مالک سی ایم لطیف بعد ازاں جرمنی کے ایک گاؤں میں گم نام زندگی گزار کر فوت ہوئے‘ شریف فیملی تین بار زیرو ہوئی‘ ملک ریاض ملک کے امیر اور بااثر ترین شخص ہیں‘ میں انہیں 20 سال سے حکومتوں کےہاتھوں ذلیل ہوتے دیکھ رہا ہوں‘ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت پانچ برسوں میں اپنی لیڈر بے نظیر کو انصاف نہ دے سکی آصف علی زرداری کے خلاف آج بھی کرپشن کے مقدمے چل رہے ہیں‘ میاں نواز شریف اقامے کی بنیاد پر نااہل ہو چکے ہیں‘ شہباز شریف کے خلاف 14 لوگوں کے قتل کی سماعت شروع ہو رہی ہے اور یوسف رضا گیلانی کے بیٹے حج سکینڈل اور ایفی ڈرین کا تاج سر پر سجا کر پھر رہے ہیں جبکہ جنرل پرویز مشرف کے ریڈ وارنٹ جاری ہو رہے ہیں چنانچہ آپ جنرل ہیں‘سیاستدان ہیں‘ جج ہیں‘ بزنس مین ہیں‘ بیورو کریٹ ہیں یا پھر عام انسان ہیں ہمارے ملک میں کسی بھی وقت کسی کے ساتھ کچھ بھی ہو سکتا ہے اور آپ کو اس ملک میں بہرحال اس خوف کے ساتھ زندگی گزارنی ہو گی‘

*دوسرا سبق*

آپ اگر اس ملک میں خوش حال ہیں اور غیر معروف ہیں تو پھر آپ کو کوئی خطرہ نہیں‘ آپ لاکھوں لوگوں سے بہتر زندگی گزار سکتے ہیں‘ آپ پھر تمام محکموں‘ تمام اداروں کو ”مینج“ کر لیں گے‘ آپ صبح اٹھیں‘ ناشتہ کریں‘ دفتر جائیں‘ پیسے کمائیں‘ شام کو واک کریں‘ فیملی کے ساتھ اچھا وقت گزاریں اور نو بجے سو جائیں‘ آپ کو کوئی نہیں پوچھے گا لیکن جس دن آپ کے پاس پیسے کم ہو گئے یا آپ ”لائم لائیٹ“ میں آ گئے یا لوگ آپ کے نام اور شکل سے واقف ہو گئے اس دن آپ کی زندگی عذاب ہو جائے گی اس دن آپ دھوتی سنبھالنے پرمجبور ہو جائیں گے۔

*تیسرا سبق*

ہمارے ملک میں *انسان کے پاس پیسہ ضرور ہونا چاہیے لیکن یہ ضرورت سے بہت زیادہ نہیں ہونا چاہیے‘* آپ کے پاس اگر پیسہ نہیں تو عذاب ہے اور یہ اگر بہت زیادہ ہے تو یہ بہت بڑا عذاب ہے‘ میں نے پوری زندگی کسی شخص کو بھوک سے مرتے نہیں دیکھا لیکن میں لوگوں کو زیادہ کھانے کی وجہ سے روز مرتے دیکھتا ہوں‘ میں لوگوں کو غربت کی وجہ سے پریشان دیکھتا ہوں لیکن میں نے آج تک کسی رئیس شخص کو بھی خوش نہیں دیکھا‘
ہمارے ملک میں لوگوں کو غربت نہیں مارتی ہمیشہ امارت مارتی ہے‘ آپ کے پاس اگر ضرورت سے چار گناہ زیادہ دولت موجود ہے تو پھر آپ کسی دن اپنے سالے‘ بہنوئی‘ بھائی‘ داماد یا پھر نالائق بیٹے کی ہوس کا لقمہ بن جائیں گے‘ میں نے آج تک رئیس لوگوں کو صرف کورٹس‘ کچہریوں‘ ہسپتالوں اور قبرستانوں میں دیکھا ہے‘ میں نے انہیں والد کے جنازے میں بھی لڑتے دیکھا چنانچہ آپ اگر اچھی اور پرسکون زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو *اپنی دولت کو کسی بھی حالت میں خوش حالی سے اوپر نہ جانے دیں‘*
آپ کا بیٹا جس دن کھڑے کھڑے ڈیڑھ دو کروڑ روپے کی گاڑی خرید لے یا پھر اپنی گھڑی‘ اپنی گاڑی اور اپنا گھر جوئے پر لگا دے یا ایک دو کروڑ روپے کی جائیداد ٹیلی فون پر بیچ دے آپ اس دن ڈر جائیں‘ آپ اس دن اپنی آدھی رقم خیرات کر دیں ورنہ دوسری صورت میں آپ کا اختتام ہسپتال یا پھر سڑک پر ہو گا‘ میں ایک صاحب کو جانتا ہوں‘ وہ خوشحال تھے‘ وہ جو کماتے تھے وہ اپنے اوپر‘ اپنے خاندان کے اوپر اور اپنی آل اولاد کی تعلیم پر خرچ کر دیتے تھے اور جو بچ جاتا تھا وہ اسے خیرات کر دیتے تھے‘وہ جب دنیا سے رخصت ہوئے تو ان کے ترکے میں کچھ نہیں تھا‘ ان کے بچے آج بھی اکٹھے رہ رہے ہیں‘ یہ سب یک جان‘ یک قالب ہیں جبکہ ان کے دوسرے بھائی نے زندگی بھر دولت کمائی‘ وہ اپنے بچوں کیلئے کروڑوں روپے چھوڑ کر گئے‘ بچے والد کے انتقال کے بعد جائیداد کیلئے لڑے اور یہ آج تک لڑ رہے ہیں‘ سگے بھائی بہن ایک دوسرے کے جانی دشمن ہیں چنانچہ آپ کوشش کریں آپ کی دولت خوش حالی سے اوپر نہ جائے‘ یہ اگر چلی جائے تو آپ اسے ویلفیئر میں لگا دیں‘ آپ بھی بچ جائیں گے‘
آپ کا خاندان بھی اور معاشرہ بھی۔

*چوتھا سبق*

آپ جہاں تک ممکن ہو *ڈاکٹر اور ادویات سے پرہیز کریں‘* میں نے پاکستان میں ادویات‘ ڈاکٹروں اور ہسپتالوں پر اعتبار کرنے والے لوگوں کو ہمیشہ روتے دیکھا‘ ملک میں پرائیویٹ میڈیکل کالجز ڈاکٹروں کی بجائے قصائی پیدا کر رہے ہیں‘ یہ ناتجربہ کار بھی ہیں اور اناڑی بھی‘ پرائیویٹ ہسپتال باقاعدہ مذبح خانے ہیں‘ آپ پیٹ درد لے کر جائیں گے اور یہ آپ کا پورا پیٹ کھول کر رکھ دیں گے‘ آپ انجیکشن لگواتے اور آپریشن کرواتے ہوئے دس دس مرتبہ ”کاؤنٹر چیک“ کر لیا کریں‘
میں نے بے شمار مریضوں کو ”اوور ڈوز“ اور غلط انجیکشن کی وجہ سے مرتے دیکھا‘ میرے ایک دوست ایک وقت میں صرف ایک انجیکشن خریدتے ہیں‘ یہ دو دن سے زائد دواء بھی نہیں خریدتے‘ یہ کہتے ہیں میں نے ایک بار دو انجیکشن لے لئے تھے‘ نرس نے مجھے دونوں انجیکشن اکٹھے لگا دیئے تھے اور میں مرتا مرتا بچہ تھا‘ ایف بی آر کے ایک ممبر نے بیٹے کیلئے انجیکشن کی بڑی شیشی خرید لی‘ شیشی میں دس دن کی ڈوز تھی‘ بچے کو روز ایک سی سی انجیکشن لگنا تھا لیکن نرس نے پوری شیشی ڈرپ میں ڈال دی‘
بچہ تڑپ کر مر گیا‘ ہم آئے روز دایاں کی بجائے بایاں گردہ نکلنے اور رائیٹ کی بجائے لیفٹ آنکھ کے آپریشن کی خبریں سنتے رہتے ہیں اور میرے ایک دوست بال لگوانے اور دوسرے پیٹ کی چربی کم کرانے (لائیو سیکشن) کی وجہ سے انتقال کر چکے ہیں چنانچہ آپ کوشش کریں آپ کسی قسم کی کاسمیٹک سرجری نہ کرائیں‘ آپ آپریشن ہمیشہ تجربہ کار اور سمجھ دار سرجن سے کرائیں خواہ آپ کو اس کی کتنی ہی فیس کیوں نہ ادا کرنی پڑ جائے اور آپ کو جب کوئی ڈاکٹر دوائی لکھ کر دے تو آپ اس نسخے کو کسی دوسرے ڈاکٹر کو بھی چیک کرا لیا کریں‘

آپ کوشش کریں آپ کم کھانا کھائیں‘ روزانہ ورزش کریں اور گھی اور چربی استعمال نہ کریں‘ یہ تین عادتیں آپ کو ڈاکٹر‘ ہسپتال اور ادویات سے دور رکھیں گے اور یوں آپ اپنی موت اپنے ہاتھوں سے لکھنے سے بچ جائیں گے۔

*پانچواں سبق*

انسان کیلئے *ایک اللہ‘ ایک بیوی اور ایک موبائل کافی ہوتا ہے‘* میں نے ہمیشہ زیادہ خداؤں‘ زیادہ بیویوں اور زیادہ موبائل والے لوگوں کو پریشان دیکھا‘ یہ اکثر اوقات جلدی فوت ہو جاتے ہیں‘ پاکستان جیسے معاشرے میں ایک کے بعد دوسری شادی حماقت ہے‘
آپ اس حماقت سے جتنا بچ سکتے ہیں آپ بچ جائیں‘ دوسرا موبائل بھی انسان کی ٹینشن میں ہزار گنا اضافہ کر دیتا ہے اور آپ اگر ایک خدا سے مطمئن نہیں ہیں تو پھر آپ نعوذ باللہ ہزاروں خداؤں سے بھی خوش نہیں ہو سکتے چنانچہ ایک اللہ‘ ایک بیوی اور ایک موبائل فون زندگی اچھی گزرے گی ورنہ پوری پوری بربادی ہے۔

*چھٹا سبق*

آپ یہ بات پلے باندھ لیں آپ کو اس معاشرے میں *روزانہ عزت نفس اور انا کی قربانی* دینا پڑے گی‘ آپ جب بھی گھر سے باہر نکلیں گے‘
آپ جس کے ساتھ بھی لین دین کریں گے اور آپ جس سرکاری یا غیرسرکاری دفتر میں جائیں گے آپ کے ساتھ دھوکہ بھی ہو گا‘ آپ کے ساتھ وعدہ خلافی بھی ہو گی اور آپ کی عزت نفس بھی ضرور روندی جائے گی چنانچہ آپ جب بھی کسی سے ملیں اور آپ جب بھی کسی کے ساتھ ڈیل کریں آپ ذہنی طور پر انا کی قربانی کیلئے تیار رہیں آپ کو کم تکلیف ہو گی ورنہ آپ بہت جلد بلڈپریشر کے مریض بن جائیں گے‘ آپ میانی صاحب پہنچ جائیں گے۔

15/07/2018

جاوید چودھری: ایکسپریس نیوز کا نامور اینکر، کالم نویس

میاں نواز شریف نے چار برسوں میں اتنا کام کیا جتنا چالیس برسوں میں نہیں ہواتھا‘ حکومت نے چار برسوں میں دہشتگردی 90 فیصد کم کر دی‘ لوگ یہ کریڈٹ فوج کو دیتے ہیں لیکن سوال یہ ہے فوج 2013ء سے پہلے بھی موجود تھی‘
جنرل اشفاق پرویز کیانی چھ سال فوج کے سربراہ رہے‘ یہ کام اگر صرف فوج کر سکتی تو جنرل کیانی ملک کو دہشتگردی سے پاک کر دیتے‘ یہ ان کے دور میں کیوں نہیں ہوا؟

ہمیں ماننا پڑے گا میاں نواز شریف نے فوج کو پوری سپورٹ اور آزادی دی‘ نیشنل ایکشن پلان بنایا‘

فوجی عدالتیں بنائیں‘ فنڈز دیے اور فوج نے دہشتگردی کنٹرول کر لی چنانچہ کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے‘

حکومت نے کراچی میں امن بھی قائم کیا‘ کراچی میں 2013ء میں روزانہ ٹارگٹ کلنگ ہوتی تھی‘ تاجروں کو بھتے کی پرچیاں ملتی تھیں‘ شہر ہفتہ ہفتہ بند رہتا تھا اور صنعت کار‘ بزنس مین اور تاجر دبئی شفٹ ہو رہے تھے‘

نواز شریف نے آ کر کراچی میں امن قائم کر دیا‘ لوگ اس کا کریڈٹ بھی رینجرز کو دیتے ہیں لیکن رینجرز تو 90ء کی دہائی سے کراچی میں موجود تھے‘ کراچی اس سے قبل ٹھیک کیوں نہیں ہوگیا؟

ہمیں ماننا پڑے گا وفاقی حکومت نے رینجرز کو تمام قانونی اختیارات دیے‘ ایپکس کمیٹیاں بنوائیں‘ فنڈز دیے اور انھیں سیاسی دباؤ سے بچائے رکھا

چنانچہ کراچی کلیئر ہو گیا‘ میاں نواز شریف نے جیسے تیسے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ بھی حل کرا دیا‘ یہ لوگ چار برسوں میں نیشنل گرڈ میں دس ہزار میگا واٹ بجلی لے آئے‘ یہ قطر سے ایل این جی بھی لے آئے‘

میاں نواز شریف نے سی پیک بھی شروع کرا دیا۔
یہ اسٹاک ایکسچینج کو بھی 19 ہزار سے 53 ہزار پوائنٹس تک لے گئے‘ ملکی معیشت بھی بہتر ہو گئی‘ ملک میں سڑکیں‘ پل اور موٹروے بھی بننے لگے‘ میاں شہباز شریف نے پنجاب کی حالت بدل دی‘ میٹرو ہو‘ اورنج لائین ٹرین ہو‘ ہائی ویز ہوں یا پھر انڈر پاسز ہوں آپ کو بہرحال ن لیگ کو کریڈٹ دینا ہو گا‘ آپ کو ماننا پڑے گا۔

آج پنجاب باقی تینوں صوبوں سے آگے ہے لیکن لوگ بجلی‘ گیس‘ اورنج لائین ٹرین اور میٹروز کا کریڈٹ بھی نواز شریف کے بجائے بھاری قرضوں کو دیتے ہیں لیکن سوال یہ ہے قرضوں کا آپشن تو ماضی کی حکومتوں کے پاس بھی تھا‘ وہ یہ آپشن کیوں نہیں لیتی رہیں‘ ہم فرض کر لیتے ہیں ماضی کی حکومتیں ملک کو کشکول سے بچانا چاہتی تھیں
لیکن سوال یہ ہے کیا ملک آصف زرداری‘ پرویز مشرف اور بینظیر بھٹو کے ادوار میں قرضوں اور کشکول سے آزاد تھا؟

اگر نہیں تھا تو وہ قرضے کہاں خرچ ہوتے رہے اور ان سے بجلی‘ سڑک‘ گیس ا میٹرو, تعلیم و ھیلتھ کے کتنے پراجیکٹ شروع ہوئے؟
کتنے نئے ھسپتال ، سکولز بنائے یا ان کا سسٹم بہتر کیا ؟؟

یہ اعتراض بھی کیا جاتا ہے حکومت کی ترجیحات درست نہیں ہیں‘

حکومت کو بجلی‘ گیس‘ سڑکوں ، میٹروز ، ھزاروں کلو میٹرز موٹرویز لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن اور 75% زرعی رقبے و کسانوں کےلئے سہولیات و اصلاحات ، فوڈ اتھارٹیز ، ایشیا کی سب سے بڑی فرانزک لیب بنانے کے بجائے ،
اسپتالوں اور اسکولوں پر توجہ دینی چاہیے تھی‘
تو دیکھیں
پنجاب کے36 اضلاع کے ہاسپٹلز نہ صرف بہتر سے بہترین ھو رھے ھیں بےشمار نئے ھسپتال بنائے گئے ھیں ،
پرائیویٹ اسکولز کے باوجود سرکاری سکولز میں مکمل فری ایجوکیشن ھے اور سب سے بہتر رزلٹ دے رھے ھیں ..

سوال یہ ہے ماضی کی حکومتوں نے میٹرو‘ سڑک‘ گیس اور بجلی نہیں بنائی‘ انھوں نے کتنے اسکول اور کتنے اسپتال بنا لیے۔؟؟

سندھ‘ کے پی کے اور بلوچستان کی حکومتیں اپنے صوبوں میں کتنے اسکولوں اور کتنے اسپتالوں کو یورپ کے اسٹینڈرڈ تک لے آئے ہیں‘ ؟

عمران خان نے کے پی کے میں کسی میٹرو‘ کسی اورنج لائن ٹرین‘ کسی اوور ہیڈ اور کسی موٹر وے پر رقم ضایع نہیںکی
لیکن اس کے باوجود پورے صوبے میں دل اور بچوں کے امراض کا کوئی اسپتال نہیں‘

پورے صوبے کے بچے علاج کے لیے لاہور اور دل کے مریض اسلام آباد اور راولپنڈی آتے ہیں۔

سندھ حکومت نے بھی دس برسوں میں قومی خزانے کو میٹروز اور اورنج لائین ٹرین جیسی لغویات سے بچائے رکھا

لیکن یہ اس کے باوجود آج تک کراچی کا کچرہ صاف نہیں کر سکی اور بلوچستان حکومت نے 2008ء سے 2013ء تک وفاق سے 800 ارب روپے لیے‘ وہ رقم کہاں گئی‘

اس سے کتنے اسپتال‘ کتنے اسکول بن گئے‘ یہ کریڈٹ بہرحال نواز شریف کو جاتا ہے‘ حکومت نے رقم بھی خرچ کی اور اس سے ملک میں بہتری بھی آئی‘

لوگ سی پیک کا کریڈٹ بھی سابق حکومتوں اور چین کو دیتے ہیں لیکن سوال یہ ہے چین اور گوادر دونوں 2013ء سے پہلے بھی موجود تھے۔

حکومتوں نے ماضی میں سی پیک شروع کیوں نہیں کر لیا چنانچہ ہمیں بہرحال دل کھلا کرکے میاں نواز شریف کا یہ کنٹری بیوشن بھی ماننا ہو گا‘

ان لوگوں نے ماضی کی حکومتوں کے مقابلے میں کام کیا‘ یہ ان کا کریڈٹ ہے جو ان سے نہ تو کوئی چھین سکا ھے نہ ھی چھین سکے گا ،
مخالفین کے پاس سوائے گالیاں اور لغویات بکنے کے اور کچھ رہ ھی کیا جاتا ھے .

جاوید چودھری

Address

Suite # 73-84, Koh-E-Noor Road, Street. # 04, UC # 26, Farooq Gunj Near 01-MOria
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 12:00
Saturday 09:00 - 13:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RNS Trading Services posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Nearby travel agencies


Other Lahore travel agencies

Show All