12/04/2024
تھائی لینڈ، کمبوڈیا، لاؤس، ملائیشیا، میانمار اور ویتنام، جنوب مشرقی ایشیاء کے یہ چھ ممالک، شینگن/یورپین طرح کے "ایک ہی ویزا" آئیڈیا پر بات چیت کر رہے ہیں۔ چھ ممالک کیلئے اس "ایک ہی ویزا" کی معیاد 90 دن رکھنے کا پروگرام ہے کیونکہ 30 دن ناکافی ہوں گے
تھائی لینڈ، اس ساری اسکیم کو لیڈ کر رہا ہے
ان چھ ممالک میں پچھلے سال یعنی 2023 میں لگ بھگ 7 کروڑ سیاحوں نے سفر کیا ہے۔ اندازہ کریں کہ ان 7 کروڑ سیاحوں میں آدھے سے زائد صرف تھائی لینڈ اور ملائیشیا آئے تھے جس سے 48 ارب امریکی ڈالرز کا کاروبار ہُوا۔ جب سیاحت سے ہی آمدن 48 ارب ڈالرز ہو گی تو قوم و ملک کیوں نہیں ترقی کریں گے
(ہمارے والے کرپٹ جوکرز کبھی ہمارے پاکستان میں کاروباری ماحول اور نظام مملکت و انصاف و سماجیات نہیں بنائیں گے مگر بھیک مانگنے کیلئے ریڈی کبھی عربوں کی گود میں، کبھی امریکہ کے پاؤں میں اور کبھی چائنہ کے گھٹنوں میں یہ انٹرنیشنل بھکاری، بھکاریوں طرح رو رہے ہوتے ہیں کہ کسی طرح اس کرپٹ بھکاریوں کو بھیک مل جائے)