
22/02/2024
اسلام اباد پولیس اہلکار کے ہاتھوں نوجوان کا قتل۔
اہلکاروں نے دو دن کے اندر دو بےگناہ شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، گذشتہ دن اھلکار نے تھانہ ائیر پورٹ کی حدود میں غریب رکشہ ڈرائیور کو گولی مار کر قتل کیا ، آج اہلکار نے ایک غریب درزی کو فائر مار کر قتل کر دیا۔
تھانہ نون کی حدود میں فضل ربی جو کہ ڈھوک ملیر کا رہائشی ہے اس کا 18 سالہ بیٹا جو کہ درزیوں کا کام کرتا ہے اس کو تھانہ نون کے پولیس اہلکار نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔
اہلکار کے خلاف ایف ائی ار کا اندراج کر لیا گیا اور اسے گرفتار کر لیا گیا جبکہ ذرائع کے مطابق معاملے کو دبانے کے لیے اور عقائد پر پردہ ڈالنے کے لیے ایف ائی ار کا متن اور اصل وقوعہ میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔
با وثوق ذرائع کے مطابق مدعی مقدمہ کو صلح کیلئے بھی راضی کر لیا گیا ہے ، اسلام آباد پولیس اہلکاروں کا اسلحہ کا اس طرح آزادانہ استعمال اور شہریوں کو اس طرح گولیوں کا نشانہ بنانا بہت تشویش ناک ہے ، افسران بالا نوٹس لیں ، کسی پولیس اہلکار کو اس طرح اسلحہ نہ دیا جائے۔
Islamabad Police