30/09/2024
انتقال پرملال
کوٹلہ سیری کی عظیم شخصیت اور میرے ہر دلعزیز دادا عبدالحق آج جہان فانی سے کوچ کر گئے۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ "
كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْتِ وَإِنَّمَا تُوَفَّوْنَ أُجُورَكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَمَن زُحْزِحَ عَنِ النَّارِوَأُدْخِلَ الْجَنَّةَ فَقَدْ فَازَ وَما الْحَيَاةُ الدُّنْيَا إِلاَّ مَتَاعُ الْغُرُور۔
جمعہ کے دن اچانک سے دروازے پر دستک ہوتی اور ہم دوڑتے ہوئے دروازہ کھولتے اور سامنے دادا کا کھلتا ہوا چہرہ ہاتھوں میں مختلف قسم کے تازہ ترین پھل، جس پھل کا موسم ہوتا وہی پھل ہوتا اور پھر آکر بیٹھنے کے بعد پانی وغیرہ پی کر پھر جیب میں سے ایک ٹوفیوں سے بھری ہوئی تھیلی دیتے اور کہتے یہ سب تقسیم کرکے کھانا۔ اور یہ معمول جب تک کراچی تھے تقریبا ہر جمعہ ہی آتے اور ہم ہمیشہ انتظار میں رہتے تھے۔
یہ بہت سی یادوں میں سے ایک یاد تھی میرے والد محترم کے ماموں عبدالحق جو کہ طویل علالت کے بعد آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ہم ہمیشہ انہیں دادا کہہ کر ہی پکارا کرتے تھے۔ ان کی شفقت اور محبت ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی بہت ہی عظیم شخصیت کے مالک تھے نرم مزاج خوش طبعی اور ہر ایک کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آتے۔ خوشی اور غمی میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ۔
چند ماہ قبل گاوں جانے کا اتفاق ہوا اور دادا سے ملاقات بھی ہوئی۔ انہوں نے کمزوری کے باعث بھی بڑی خوشی اور دلجمعی کے ساتھ بہت ہلکی آواز میں کچھ پرانی باتیں یاد کی اور ہمیں بہت ساری دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔ کیا پتہ تھا کے ہماری یہ آخری ملاقات ہو گی ۔ آج وفات کا سن کر یقین نہیں آ رہا مگر موت ایک اٹل حقیقت ہے ہر ایک کو مرنا ہے اور موت کا مزا چکھنا ہے ۔
دعا ہے اللہ رب العزت دادا جان کی آخری منزلیں آسان فرمائے اور کامل بخشش فرمائے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین
از
انیس رانا
Anees Rana