Kashmir Adventure Club

Kashmir Adventure Club Apna Adventure club is a society of friends that arranges and executes random and sudden adventures

اس دشت میں اک شہر تھا، وہ کیا ہوا آوارگیTour De Ganga Choti (Choti Ganga) 😁😊😊
20/08/2020

اس دشت میں اک شہر تھا، وہ کیا ہوا آوارگی
Tour De Ganga Choti (Choti Ganga) 😁😊😊

Trip to choi top, Noon Bagla, District Jhelum Valley Azad Kashmir
19/08/2020

Trip to choi top, Noon Bagla, District Jhelum Valley Azad Kashmir

Noon Bagla top to choi.. Tehsil Chikar , District Jhelum Valley Azad Kashmir
11/08/2020

Noon Bagla top to choi.. Tehsil Chikar , District Jhelum Valley Azad Kashmir

27/09/2019
Zohaib Tayyab Xain Ali Abdullah Khan han bhai chlen phr ;) 🧐
27/09/2019

Zohaib Tayyab Xain Ali Abdullah Khan han bhai chlen phr ;) 🧐

20/06/2019

The stunning leepa Valley is situated in the district Jhekum Valley of Azad Kashmir some 105 km from the capital Muzaffrabad. The valley is divided into the Reshian, Dao Khan, Leepa, and Chananian sections. Leepa valley is situated 10,000 feet (3.0 km) above sea level. Snowfall occurs regularly throughout the year.[5][6]

Rice and apple fields can be found frequently in the whole valley. The Line of Control, which separates it from Jammu and Kashmir, can be seen from anywhere while standing in the valley from east to west. Its lush green river fields in summer and typical wooden kashmiri houses present a wonderful view to the tourists.

نون بگلہنون بگلہ ضلع جہلم ویلی آزاد کشمیر کی تحصیل چکار کا ایک انتہائی خوبصورت اور صحت افزا مقام ہے۔ آزاد کشمیر کے دارلح...
13/06/2019

نون بگلہ
نون بگلہ ضلع جہلم ویلی آزاد کشمیر کی تحصیل چکار کا ایک انتہائی خوبصورت اور صحت افزا مقام ہے۔ آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد سے تقریباً 60 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع اس خوبصورت اور پرکشش مقام کوآزاد کشمیر میں سیاحت کے حوالے سے ایک منفرد مقام حاصل ہے۔ نون بگلہ جانے کے لیے مظفرآباد میں واقع قائد اعظم برج یا جس کو عرف عام میں دومیل پل کہا جاتا ہے سے دائیں جانب شاہراہ سرینگر پر تقریباً 35 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع گاؤں دھنی سے اوپر چکار کی طرف مڑ جائیں۔ چکار بازار سے چند منٹ کے فاصلے پر ایک سڑک نیچے کو مڑتی ہے جو ضلع باغ آزاد کشمیر کی طرف جاتی ہے جبکہ اسی مقام سے ایک سڑک اوپر کی طرف جاتی ہے جو نون بگلہ جاتی ہے۔ نون بگلہ چکار بازار سے تقریباً 10 کلومیٹر پر واقع ہے ۔ یہ گاؤں اپنے قدرتی حسن کی وجہ سے آزاد کشمیر بھر میں جانا جاتا ہے۔ نون بگلہ بازار سے 10 منٹ کی ٹریکنگ پر واقع نون بگلہ ٹاپ پاکستان کے کسی بھی سیاحتی مقام سے کسی طور کم خوبصورت نہیں ۔۔ اس مقام سے آپ ایک جانب لیپہ والی، پانڈو، گنگا چوٹی زلزال لیک کڑلی چکارکے نظاروں سے لطف اندوز ہوں گے اور دوسری جانب اسی مقام سے آپ ملکہ کہسار مری کے دلکش نظاروں کا لطف بھی اٹھا سکتے ہیں۔ نون بگلہ میں چند مقامات پر ایسے پتھر موجود ہیں جن کو مقامی لوگ قدرتی ایئر کنڈشنر بھی کہتے ہیں کیوںکہ ان مقامات سے ہر وقت قدرتی طور پر انتہائی ٹھنڈی ہواؤں کا اخراج جاری رہتا ہے۔ اسی طرح نون بگلہ بازار سے نیچے کی جانب نون بگلہ گاؤں میں واقع میدان بھی ایک دیدنی مقام ہے۔ سر نہر کے کنارے پر واقع چاروں طرف سے فلک بوس پہاڑوں اور قدرتی جنگلات میں گھرا ہوا تقریباً 600 کنال اراضی پر محیط یہ میدان نون بگلہ کی وادی کو چار چاند لگا دیتا ہے۔ چاندنی راتوں میں اس مقام پر کیمپنگ کسی طور پر زندگی کے بہترین اور خوبصورت ترین تجربے سے کم نہیں۔ اسی میدان سے تقریباً 25 منٹ کی ٹریکنگ پر ڈنگیاں نام کا انتہائی خوبصورت مقام واقع ہے جو ہر سال آنے والے سیاحوں کو اپنے قدرتی حسن سے سحر انگیز کر دیتا ہے نون بگلہ کی انتہائی اہم اور منفرد خصوصیت یہاں موجود ٹھنڈے اور میٹھے پانی کے چشمے ہیں۔ نون بگلہ میں تقریباً ہر گھر کے باہر ایک چشمہ ضرور موجود ہے جن کی تعداد تقریباً30 کے لگ بھگ ہے۔ نون بگلہ کا موسم تقریباً سارا سال سیاحت کے حوالے سے موضوع رہتا ہے۔۔ سردیوں میں یہاں دسمبر اور جنوری کے مہینوں میں 4 سے 5 فٹ برف باری ہوتی ہے اور گرمیوں میں بھی یہاں کا درجہ حرارت عموماً 10 سے 20 ڈگری سینٹیگریڈ تک رہتا ہے ۔نون بگلہ کے رہائشی زیادہ تر سید گیلانی خاوادہ سے تعلق رکھنے والے انتہائی مہمان نواز اور خوش اخلاق لوگ ہیں جو آنے والے تمام سیاحوں کو وسائل کی کمی کے باوجود انتہائی خوش دلی سے خوش آمدید کرتے ہیں اور ان کی خدمت کا اپنا اخلاقی فرض سمجھ کر ادا کرتے ہیں ۔۔ نیلم ویلی آنے والے سیاح واپس جانے سے پہلے ایک دن نکال کر ضرور نون بگلہ تشریف لائیں۔ نون بگلہ پورے آزاد کشمیر کا حسن اپنے اندر سموئے آپکی آمد کا منتظر ہے۔

حکومت آزاد کشمیر نے سیاحوں کی سہولت کے لیے ٹورازم پولیس تعینات کردی
13/06/2019

حکومت آزاد کشمیر نے سیاحوں کی سہولت کے لیے ٹورازم پولیس تعینات کردی

نیلم ویلی کے سفر کے لیے کچھ اہم نکات ذہن میں رکھئے گا۔1۔ کم سے کم 7 مقامات پر آپ سے شناختی کارڈ طلب کیا جا سکتا ہے۔ عام ...
12/06/2019

نیلم ویلی کے سفر کے لیے کچھ اہم نکات ذہن میں رکھئے گا۔
1۔ کم سے کم 7 مقامات پر آپ سے شناختی کارڈ طلب کیا جا سکتا ہے۔ عام طور پر گاڑی کے ڈرائیور کا آئی ڈی کارڈ ہی مانگا جاتا ہے۔ وہی اتر کر باقی افراد کا اندراج کراتا ہے۔
2۔ مظفر آباد سے 200 روپے کی Scom کی سم ضرور خرید لیں۔ کیونکہ نیلم ویلی میں باقی دنیا سے رابطے کا واحد یہی زریعہ ہوگی۔
2۔ اَٹھ مقام سے آگے پیٹرول نایاب ہے۔ بہتر ہے کہ مظفرآباد سے ٹینکی فل کرا کر نکلیں۔
3۔ رات ٹھہرنے کے لیے شادرہ اور کیرن میں بہتریں جگہیں ہیں۔ ان کے علاوہ بھی جہاں چاہیں ہوٹل لیکر رات رہ سکتے ہیں۔
4۔ نیلم ویلی میں مظفرآباد سے جاتے ہوئے جو اہم مقامات آتے ہیں۔ان میں سب سے پہلے "کنڈل شاہی" آتا ہے۔ اس کے بعد نیلم ویلی کا صدر مقام یعنی "اٹھ مقام" آتا ہے۔ یہاں تک سڑک بالکل ٹھیک ہے۔ اس سے آگے "کیرن" ہے۔ یہاں تک سڑک گزارہ کے قابل ہے۔
اس سے آگے "شاردہ" تک سڑک قدرے مشکل ہے۔ شاردہ سے آگے سوا گھنٹے کا سفر (20کلومیٹر) "کیل" تک کا ہے۔ جو گاڑی کے لیے نِرا عذاب ہے۔۔۔ لیکن مناظرِ فطرت کے لحاظ سے دلکش ترین ہے۔
5۔ اگر آپ باہمت ڈرائیور ہیں اور گاڑی کی حالت ٹھیک ہے تو آپ اپنی گاڑی پر باآسانی کیل تک جا سکتے ہیں۔ ٹیوٹا کی ہائی برڈ گاڑی "پری یس" بھی کیل میں موجود پائی گئیں۔ اس سے آگے جو صحیح معنوں میں شاہکار علاقہ ہے اور جو واقعی دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے وہ "تاؤ بٹ" ہے۔ کیل سے آگے صرف جیپ ہی تاؤ بٹ تک جا سکتی ہے۔
(کیل سے گلگت بلتستان ریجن کے لیے ایک راستہ نکالنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔ اگر کبھی یہ راستہ بن جائے تو سیاحتی نکتہ نظر سے نیلم ویلی کے لیے کسی "نہر سویز " سے کم نہیں ہوگا۔)

12/06/2019
Stunning Muzaffrabad
12/06/2019

Stunning Muzaffrabad

Tourists attention
10/06/2019

Tourists attention

گنگا چوٹی آزاد کشمیر کا بہترین صحت افزاء ، خوبصورت سیاحتی مقام ہے گنگا چوٹی سطح سمندر سے 3044 میٹر (9989 فٹ) بلندی پر وا...
09/06/2019

گنگا چوٹی آزاد کشمیر کا بہترین صحت افزاء ، خوبصورت سیاحتی مقام ہے
گنگا چوٹی سطح سمندر سے 3044 میٹر (9989 فٹ) بلندی پر واقع ہے
اسلام آباد سے تقریبا 200 کلومیٹر دور شمال مشرق کی طرف آزاد کشمیر کے خوبصورت ضلع باغ کے شمال میں واقع ہے
گنگا چوٹی کا شمار آزاد کشمیر کے خوبصورت ترین سیاحتی مقامات میں ہوتاہے
رواں ماہ سیاحوں کئ ایک بہت بڑی تعداد نے گنگا چوٹی کا رخ کیا
جبکہ گزشتہ 2 روز سے ہزاروں کئ تعداد میں سیاح گنگا چوٹی پہنچے
سیاحوں نے جہاں اس خوبصورت مقام پر پہنچ کر خوب انجوائے کیا وہیں
کئی درپیش مشکلات کا زکر بھی میڈیا نمائیندگان سے کیا جس میں سیکیورٹی کے انتظامات یعنی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے زمہ داران کا گنگا چوٹی پر چیک آینڈ بیلنس کا سسٹم ، ٹریفک کی روانی کے لئے ٹریفک پولیس کی نفری کی تعیناتی ، ، سیاحت کے حوالے سے معلوماتی ڈیسک ، بیت الخلاء ، انتظار گاہیں ، گنگا چوٹی پر کاروبار کی غرض سے لگائے گئے ٹینٹس کے حوالے سے ریٹ لسٹ اور دیگر کئی مسائل شامل ہین
خیر یہ مسائل آہستہ آہستہ حل ہو جائین گے

Tourists camping at Ganga Choti
09/06/2019

Tourists camping at Ganga Choti

08/06/2019

وادی چکار کے سیاحتی مقامات سدھن گلی، زلزال جھیل ، گنگا چوٹی اور نون بگلہ حکومتی سرپرستی کے منتظر

07/06/2019

جو بھی مقامی یاغیر مقامی سیاح حضرات آزادکشمیرکےسیاحتی مقامات پرجائیں اُن سے درخواست ہےکہ وہاں پرکچراپھینک کرگندگی نہ پھیلائیں

07/06/2019

اطلاع برائے عوام الناس

پاکستان سے مظفرآباد/ نیلم ویلی آنیوالے سیاحوں کی گاڑیوں کو جناب وزیر اعظم/حکومت آزادکشمیر نےکسی بھی قسم کے ٹیکسز سے مستثنی قرار دے رکھا ھے۔کوھالہ ،قلیاں،راڑہ،امبور،برارکوٹ لوھار گلی،گوجرہ،چہلہ بانڈی، پٹہکہ،دیولیاں یاچلہانہ کسی بھی چیک پوسٹ پر اگر کوئی اھلکار سیاحوں کی کسی گاڑی سے کسی قسم کا ٹیکس طلب کرے تو فورا ان نمبرات پر اطلاع کریں۔اور صرف 15 منٹ ادھر ھی رکیں اس دوران میونسپل کارپوریشن یا پولیس کا آفیسر موقع پر پہنچ جائے گا۔ادارہ میونسپل کارپوریشن ۔مظفرآباد آپ کے تعاون کا ممنون ھو گا۔
03456236963 .03424921195
(میونسپل کارپوریشن مظفرآباد)

Address

Muzaffarabad
13230

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kashmir Adventure Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category

Nearby travel agencies


Other Tour Guides in Muzaffarabad

Show All