19/11/2023
۔DG PDMA کے تعاون سے خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کی درخواست پر اپر باڑہ میں دوستی ویلفیئر آرگنائزیشن کے چھ سکولوں کے 350بچوں میں ونٹر پیکج کی تقسیم ۔آج اپر باڑہ سندانہ میں خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام پروگرام منعقد کیا گیا ۔جس میں DG PDMA جنت گل آفریدی کیے تعاون سے خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے درخواست پر اپر باڑہ کے چھ پرائمری سکولوں میں Blankets تقسیم کیے گئے ۔اس موقع پر خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے صدر و اراکین ،FC North 213کے کیپٹن عماد،اپر باڑہ کے مشران اور سکولوں کے بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے صدر شیخ گل آفریدی ،حاجی گلاب خان ،کیپٹن عماد ،ویلج چیرمین جاوید خان ،ویلج چیرمین حاجی غلاف خان ،حاجی عاشق خان ،قاضی شاہ میر اور تراب علی خان نے DG PDMA جنت گل آفریدی کا پیکج کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اپر باڑہ کے عوام کھنڈرات میں اور خیموں اور غاروں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔زندگی کے بنیادی سہولیات ناپید ہیں۔خدمت خلق ویلفیر سوسائٹی نے سیکیورٹی فورسز،غیر سرکاری تنظیموں،حکومتی اداروں،،گورنر خیبرپختونخواہ،اور مخیر حضرات میں اپر باڑہ کے مسائل پہنچائے ہیں اور ان کے حل کے لیے کوشاں ہیں ۔DG PDMA جنت گل آفریدی کو خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی نے اپر باڑہ کے عوام اور سکولوں کے بچوں کے مسائل کے بارے میں درخواست کی تھی جس پر انہوں نے 350 بچوں کے لیے Blankets کا پیکج حوالہ کیا ۔اس موقع پر مشران اور خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی نے سیکیورٹی فورسز ،حکومتی اداروں ،غیرسرکاری تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ سنڈاپال ،درے نغاری ،دروٹہ،بغرے وغیرہ کے متاثرین کیلیے خصوصی پیکج کا بندوست کرے ۔ان کی تیار فصلیں رہ چکی ہیں ۔جبکہ گھروں کا سارا سامان وہاں پر رہ چکا ہے ۔انہوں نے دوستی ویلفیئر آرگنائزیشن ،NCHD,پشاور یونیورسٹی اور FC North کا سکولوں کے قیام پر شکریہ ادا کیا ۔