Shafiq and Yousaf Hajj and Umra Services

Shafiq  and  Yousaf  Hajj  and  Umra  Services Our aim is offer hajj and umrah services with high quality services and facilities and providing you great comfort yet at affordable prices.
(1)

08/04/2024

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه‌

آپ ایک شخص ہیں لیکن اپنے گھر والوں کے لئے آپ پوری دنیا ہیں، اپنا خیال رکھیں خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں،
اللہ کریم آپکو سلامت رکھے، ایمان کی نعمت کے بعد عزت و تندرستی سے بہتر کوئی نعمت نہیں،
الله پاک زندگی کے ہر موڑ پر آپکو عزت صحت خوشی اور کامیابی نصیب فرمائے

آَمِيّـٍـِـنْ يَآرَبْ آلٌعَآلَمِِيِنِ

08/04/2024

*السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ*

*الحمدلللہ آج بابرکت ماہ صیام کا روزہ ہے اور ست ہمارے پیارے نبی کریم صل اللہ علیہ والہ وسلم پر مکمل قرآن مجید اتارا گیا اور آج ہی کی شب پاکستان اس روح زمین پر وجود میں آیا، یاللہ اسی رات کے صدقے ہم تمام مسلمانوں کے روزے اور ہماری کی جانے والی تمام عبادتیں اپنی بارگاہِ مبارک میں قبول و منظور فرما اور ہمارے گناہ بخش دے بیشک تو بڑا غفور و رحیم اور بخشنے والا مہربان ہے*
*اے مالکِ کریم ! تجھے تیرے رحمت والے محبوب کا واسطہ ہماری مغفرت کر دے. ہم نے عشرۂ رحمت غفلت میں گزارا، عشرۂ مغفرت بھی جا چکا، اب جہنم سے آزادی کا عشرہ بھی رُخصت ہونے پر ہے، اے اللّٰه! ہم ناتوانوں اور کمزوروں پر رحم فرما، تجھے تیرے محبوب کے پاکیزہ آنسووں کا صدقۃ ہم پر جہنم کی آگ ٹھنڈی کر دے*
*اے رب العالمین آج کے دن کے صدقے ہمیں ہمارے والدین ہمارے عزیز و اقارب دوست احباب اور تمام مسلمانوں کو بخش دے۔ ہمارے پیارے وطن پاکستان پہ اپنا خاص کرم فرما حاسدین کے حسد سے بری نظر سے انتشار پسندوں کے شر سے محفوظ فرما اسکی ترقی کے راستے کی تمام تر رکاوٹیں دور فرما اور ہمارے پیارے ملک کو امن کا گہوارہ بنا دے اور اس میں بسنے والوں کو آپس میں اتفاق، محبت، سلوک اور بھائی چارہ عطاء فرما*

*آمین یارب العالمین*

06/04/2024

*ﺍﻟﺴَّﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَﺎﺗُﻪ*

*رمضان المبارک والے مہینے اور دن کے صدقے اللہ تعالی ہم سب کی پریشانیاں دور کرے اور ہم سب کی زندگی خوشیوں سے بھر دے*
*اے معبود! مجھے اس مہینے میں نیک انسانوں کا ساتھ دینے اور ہمراہ ہونے کی توفیق دے اور بروں کا ساتھ دینے سے دور کر دے، اور اپنی رحمت سے سکون کے گھر میں مجھے پناہ دے،*
*اے عطا کرنے والے رب ! تجھ سے مانگ کر ہم کبھی محروم نہیں رہے تو ناممکن کو ممکن کرنے والا اور ہر چیز پر بڑا قادر ہے، تجھ سے دلی خوشی کا سوال ہے، اپنی شان کے مطابق عطاء فرما. جو ہم کہہ رہے ہیں اسکو تو سنتا ہے اور جو ہمارے دل میں ہے اسے تو جانتا ہے۔ آج کے اس مبارک دن کے صدقے ہماری مـوت آسانی والی کرنا کہ سر سجدے میں ہو اور جان نکل جاۓ۔ جمعـہ کا دن ہو، مکہ مدینہ کا شہر ہو، ⁩ کفـن زمزم میں تر ہو، قبر جنت البقیع میں ہو جب دفنانے جائیں تو، قبر پھولوں سـے بھـری ہـو،⁩ قبر بند ہو تو جنت کی روشنی ہـو⁩ یا اللہ تو ہمیں ایسا بنا دے کہ یہ دعـا ⁩ہمارے حق میں قبول ہو جاۓ،*
*اللّہ تعالیٰ اس مبارک مہینے, سب کی پریشانیاں اور مصیبتیں دور فرمائے، ہر کسی کو اللّہ تعالیٰ رزق کی تنگی سے بچائے ،سبھی کو حلال اور پاکیزہ رزق عطا فرمائے*
*آمین یارب العالمین*

05/04/2024

*السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ*
*الحمدلللہ آج رمضان المبارک کا روزہ اور ہے، شُکر ہے ربِ کریم کا جس نے ہمیں ایک مزید جمعہ ایک مزید روزہ اور ایک مزید موقعہ دعائیں مانگنے کا, معافی مانگنے کا, گناہ بخشوانے کا اور بکثرت درود شریف پڑھئے کا، شاید کہ سُنی جائے آج کے بہانے*
*الوداع الوداع الوداع*
*ماہ رمضان بس الوداع*
*یہ بابرکت مہینہ ہم سے رخصت ہو رہا ہے پتہ نہیں دوبارہ نصیب ہو گا یا نہیں اِس مُبارک ماہ کے آخری یوم رحمتِ، مغفرت و نجات میں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا، اب یہ مہمان آئندہ سال آئے گا۔ یا الّٰلہ جل شانہ اپنے حبیبؐ کے صدقے ہم سب کے تمام کبیرہ و صغیرہ گناہ معاف فرما دے، ہم سب کی تمام دلی نیک جائز خواہشات کو پورا فرما اور ہمیں آخرت کے عذاب سے بچا اور ہمارے روزے، نمازیں اور ٹوٹی پھوٹی عبادتیں اپنی بارگاہ میں قبول فرما .*
*اللہ ! اس ماہِ صیام کی ان آخری گھڑیوں کے صدقے ہم سب کے گناہ معاف فرماۓ۔ ہمیں شیطان کے شر سے، حاسدوں کے حسد سے، بد نظروں کی بد نظری سے، دشمنوں کی چالوں سے محفوظ رکھے اور ہمارے ایمان کو سلامتی عطا فرماۓ۔ ہماری توبہ قبول فرماے۔ ہماری ماہ رمضان کی تمام ٹوٹی پھوٹی عبادات کو قبول و منظور فرماے*
*آج اس مبارک مہینے کا الوداعی دن ہے کل سے نفس ظالم کھل جاۓ گا۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ زندگی میں یہ متبرک مہینہ پھر نصیب فرماۓ جو لوگ فوت ہو چکے ہیں اللہ ان سب کو جنت الفردوس عطا فرماۓ اور فلسطین کے مسلممانوں پہ رحم فرماۓ*
*امین یارب العالمین*

05/04/2024

*ﺍﻟﺴَّــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴـﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَﺎﺗُﻪ*
*اے اللّٰہ : اس ماہ مبارک رمضان کے صدقے طفیل ہمارے وہ تمام گناہ معاف کر دے جو نعمتوں کو بدل کر انہیں آفات بنا دیتے ہیں، ہمارے وہ تمام گناہ معاف کر دے جنکی وجہ سے رحمت کی امید ختم ہو جاتی ہے، جو مصیبتیں نازل کرتے ہیں۔ اے اللہ ہمارے ان سارے گناہوں کو در گزر کر جو ہم نے جان بوجھ کر کئے اور ان ساری خطاوں سے در گزر کر جو ہم نے بھول سے کئے ہیں اے اللّٰہ زندگی کے ہر موڑ پر ہم سبکو اچهی صحت بہت ساری خوشیاں ہر مقام پر کامیابی عطا فرما۔ بیماریوں، پريشانيوں سے نجات عطا فرما، صبح کی پرسکون روشنی کا مالک ہمیں تمام مشکلات‎ ‎سے محفوظ فرما بیماروں کو شفاء کاملہ عاجلہ عطا فرما اور مرحومین کی مغفرت فرما*

*آمیـن یارب العالمیـن*

03/04/2024

*السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ*
*الحمداللہ ! ہم رمضان کے تیسرے عشرے اور روزے میں داخل ہو چکے ہیں،*
*اے اللہ! بیشک تو معاف فرمانے والا درگزر فرمانے والا ہے اور معاف کرنے کو پسند فرماتا ہے، لہٰذا مجھے معاف فرما دے۔*
*اللّه پاک ہم سب کے روزے اور عبادت قبول فرماے اور ہمارے گناہوں کو معاف فرماے ہمیں ایسی ھدایت دے جس کے بعد ہمیں غفلت نہ ہو اور جو لوگ اس دنیا سے چلے گئے اللّه پاک ان سب کے درجات بلند فرماے اور جنّت میں آعلیٰ مقام عطا فرماے۔ ہمارے لیے امن، خوشحالی اور برکتوں کی کثرت لائے اور جہنم کی آگ سے بچاؤ کا ذریعہ بنائے*
*اے ہمارے پروردگار ! ہمارے دلوں میں الفت پیدا فرما دے اور ہمارے آپس کے معاملات کی اصلاح کر دے اور سلامتی کے راستوں کی طرف ہماری راہ نمائی فرما اور ہمیں اندھیروں سے نجات دے کر نور کی طرف لے آ اورہمارے لیئے ہمارے کانوں اور ہماری آنکھوں اور ہمارے دلوں اور ہمارے ازواج، اور ہمارے بچوں میں برکتیں عطا فرما اور ہماری توبہ قبول فرما بلاشبہ تو بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا رحم کرنے والا ہے اور ہمیں اپنی نعمتوں کا شکر کرنے والا بنا دے*
*آمین یارب العالمین*

01/04/2024

*ﺍﻟﺴَّﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَﺎﺗُﻪ*

*اللّہ تعالیٰ اس مبارک مہینے, دن اور اپنے پیارے محبوب، خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے ہمارے ملک پر اور عوام الناس پر اپنا خاص فضل فرمائے، ہمارے ملک کو ایماندار اور فرض شناس حکمران عطا فرمائے۔ اللّہ تعالیٰ سب کی پریشانیاں اور مصیبتیں دور فرمائے، ہر کسی کو اللّہ تعالیٰ رزق کی تنگی سے بچائے ،سبھی کو حلال اور پاکیزہ رزق عطا فرمائے*

*آمین یارب العالمین*

31/03/2024

*السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ*
*الحمداللہ آج رمضان المبارک کا روزہ اور ماہ المبارک کا دوسرا عشرہ بھی مکمل ہوا، ابھی کل ہی کی تو بات ہے کہ یہ مبا رک مہینہ شروع ہوا تھا اور پتہ ہی نہیں چلا آج روزہ ہے، وقت کا پتہ ہی نہیں چلتا کیسے گزر جاتا ھے۔ رمضان المبارک کا عظیم الشان پہلا عشرہ جہاں اپنی رحمتوں سے بنی آدم کو ڈھانپ کر ختم ہوا ٹھا، وہیں آج دوسرا عظیم الشان عشرہ مغفرت بھی اختتام پذیر ہونے کو ہے، الله پاک سے دعا گو ہوں کہ ہماری مغفرت فرمائے اور ہمیں زیادہ سے زیادہ استغفار کی توفیق عطا فرمائے اور تیسرے عشرہ نجات میں ہم اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور اس کے احکام کو پورا کر سکیں*
*اے معبود! اس مہینے میں بہشت کے دروازے مجھ پر کھول دے اور دوزخ کی بھڑکتی آگ کے دروازے مجھ پر بند کردے، اور مجھے اس مہینے میں تلاوت قرآن کی توفیق عطا فرما اے مؤمنوں کے دلوں میں سکون نازل کرنے والے*

*دعا گو ہوں اپنے رحمان و رحیم رب کی بارگاہ میں کہ وہ اپنے حبیب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے صدقے ہمارا استغفار، ہمارا گریہ قبول فرمائے اور کل مومنین و مومنات کے صغیرہ و کبیرہ گناہ معاف فرمائے اور وہ جو دنیا سے جا چکے ہیں ان کے لئے سفر آخرت خیر و برکت والا ہو اور ہم جو منتظر ہیں، ہمارا حشر اس حال میں ہو کہ ہمارا شمار خسارہ پانے والوں میں نہ ہو*

*اے اللہ ! اس ماہِ صیام کے صدقے جو بیمار ہیں انھے ِ شفاء کاملہ عطا فرما، جو بےگھر ہیں انھے گھر عطا فرما، جو بے اولاد ہیں انھیں اولاد عطا فرما، جو لوگ رشتو ں کے لے پریشان ہیں انھے نیک رشتہ عطا فرما، جسے رزق میں تنگی ھے انہیں حلال رزق عطا فرما، جسے علم کی طلب ھے اسے دینِ اسلام کا علم عطا فرما۔ ہمیں وہ شعور اور فہم اور عقل و دانش عطا کر کہ ہم تیری مصلحتوں کو سمجھ سکیں۔اے رب ! کائنات کا ذرہ ذرہ تیرے کرم کا محتاج ھے حضور اقدسکے مبارک قدموں کی مبارک خاک کے صدقے ھم پر اپنا رحم اپنا کرم اپنا فضل فرما، ھماری خواہشوں کو اپنی رضا کے تابع کر دے، ہماری پریشانیاں دور فرما اور ہماری ہر جائز دعا قبول فرما*

*آمیـن یارب العالمین*

30/03/2024

*السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ*
*الحمداللہ آج رمضان المبارک کا روزہ ہے، اللہ تعالیٰ نے آسمانوں کے دروازے کھولے ہوئے ہیں اور جہنم کے دروازے بند ہیں۔ اس کی رحمت بیکراں ہـے ہاتھ اٹھائیے، دامن پھیلائے اور مانگ لیجئے وہ عطا کرتا ہـے صرف وہ ہی تو ہـے جو عطا کرتا ہـے، صرف وہ ہی تو ہـے جو بار بار سوال کرنے والوں کو دے دے کر تھکتا نہیں ہـے جھڑکتا نہیں ہـے کیونکہ اللہ تعالی بہت بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے اور واسع المغفرة ہے وہ اپنے بندوں کو کبھی بھی ناکام اور نامراد نہیں لوٹاتا، صرف اور صرف مانگ کے دیکھیں وہ خالق کائنات ہے مایوس نہیں کرتا*

*رب ذوالجلال و الاکرام ! آج کی صبح ہماری حاجات اور قبولیت کی نوید بن کر اپنے نور کی ٹھنڈی کرنوں سے ہمارے گھروں کے در و دیوار کو منور کر دے، ماہ رمضان کے ان مبارک ایام کے وسیلے سے ہمیں بےحساب خوشیاں اور کامیابیاں و کامرانیاں عطا فرماۓ. ہماری تمام عبادات منظور و قبول فرماۓ اور تمام شرور سے اپنی خصوصی حفظ و امان میں رکھے. ہماری تمام دلی دعائیں، امیدیں، مرادیں، اور خواھشیں اپنے فضل و کرم سے پوری فرماۓ اور ہماری مغفرت کا فیصلہ صادر فرماۓ. ہمیں دین اور دنیا کی دولت سے مالا مال کر دے. ہماری اور ہمارے اہل خانہ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور روز محشر سرکار دوجہاں صلی الله علیہ و آله وسلم کی شفاعت نصیب فرماۓ*
*آمین یارب العالمین*

29/03/2024

*ﺍﻟﺴَّﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَﺎﺗُﻪ*
*رمضان المبارک کا اس برکت والے مہینے اور دن کے صدقے اللہ تعالی ہم سب کی پریشانیاں دور کرے اور ہم سب کی زندگی خوشیوں سے بھر دے*
*اے عطا کرنے والے رب ! تجھ سے مانگ کر ہم کبھی محروم نہیں رہے تو ناممکن کو ممکن کرنے والا اور ہر چیز پر بڑا قادر ہے، تجھ سے دلی خوشی کا سوال ہے، اپنی شان کے مطابق عطاء فرما. جو ہم کہہ رہے ہیں اسکو تو سنتا ہے اور جو ہمارے دل میں ہے اسے تو جانتا ہے*
*اللّہ تعالیٰ اس مبارک مہینے, دن اور اپنے پیارے محبوب، خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے ہمارے ملک پر اور عوام الناس پر اپنا خاص فضل فرمائے، ہمارے ملک کو ایماندار اور فرض شناس حکمران عطا فرمائے۔ اللّہ تعالیٰ سب کی پریشانیاں اور مصیبتیں دور فرمائے، ہر کسی کو اللّہ تعالیٰ رزق کی تنگی سے بچائے ،سبھی کو حلال اور پاکیزہ رزق عطا فرمائے*
*آمین یارب العالمین*

28/03/2024

*ﺍﻟﺴَّــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴـﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَﺎﺗُﻪ*
*اے اللّٰہ : اس رمضان المبارک میں ہر بےچین دل کو سکون قلب عطا فرما۔ پوری اُمّت مسلمہ پر رحم و کرم فرما۔ غمگین دلوں پر اپنی رحمت کا پھایہ رکھ دے. سب کی تمنائیں، خواہشات اور توقعات ہر حاجات پوری فرما. کوئی بھی پریشان ہے اُس کی پریشانی دور کر دے. غمزدہ کو خوشیاں عطا فرما. جو کوئی کسی بھی طرح کی مصیبت میں مبتلا ہے اُس کی مشکل آسان فرما اور اگر کوئی آج ان سب مسائل سے آزاد ہے تو اُس کو "سجدہ شکر" کی توفیق عطا فرما اور دوسروں کے دکھ درد میں شامل ہونے اور اُن کے مساٸل کو حل کرنے کی ہمت عطا فرما۔ بیماروں کو شفاء کاملہ عاجلہ اور مرحومین کی مغفرت فرما*

*آمیـن یارب العالمیـن*

26/03/2024

*السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ*

*شُکر الحمدللہ آج روزہ ہے, اے اللہ نصف رمضان کے صدقہ ہمیں پاکیزگی عطا فرما، روحانی، جسمانی، ظاہری، باطنی، ہر طرح کی اور گندگی کو ہم سے دور فرما کر ہمیں معطر کر دے*

*اے اللہ ربالعزت ! ہمارے گناہ معاف فرما دے، ہماری خطاؤں کو درگذر فرما، ہمیں نیکیوں کی توفیق عطا فرما، ہمارے چھپے اور کھلے گناہ، اگلے پچھلے گناہ معاف فرما، بشک تیری معافی بہت بڑی ہے، ہمیں اپنی رحمت کے دامن میں چھپا لے، ہمیں رات اور دن کے فتنوں سے بچا، ہماری جسمانی اور روحانی بیماریوں کو صحت عطا فرما، ہمیں جسمانی طاقت اور قوت عطا فرما. ہمیں ایمان اور علم کی دولت سے مالا مال کر دے، تمام بے نمازیوں کو نمازی بنا دے، بے روزگاروں کو رزقِ حلال عطا فرما، گمراہوں کو راہ پر لے آ، مفلس کو غنی کر دے، ہم مسلمانوں کو حلال روزی نصیب فرما۔ بے اولادوں کو نیک اور صالح اولاد نصیب فرما, سلامتی والا دل، ذکر والی زبان اور رونے والی آنکھیں نصیب فرما دے۔ ہمیں دین و دنیا کی عزت نصیب فرما, ماں باپ کے نافرمانوں کو ان کا فرمابردار بنا دے، بے چینوں کو چین عطا فرما، اجڑے ہوئے گھروں کو آباد کر دے ، ہمارے بچوں کو پاک دامنی عطا فرما اور انہیں زندگی کا نیک ساتھی نصیب فرما۔ ان ٹوٹے پھوٹے لفظوں کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرما, ھماری ٹوٹی پھوٹی عبادات قبول فرما, اس بابرکت رمضان میں ہم پر اپنا فضل و کرم فرما اور ہر قسم کی وباوں اور حالات سے ہمیں اپنی پناہ میں لے لے, کرم فرما مولا ہم سب بے بس ہیں تو ہی ہمارا معالج اور مددگار ہے*

*آمین یارب العالمین*

25/03/2024

*السَـلاَمُ عَلَيــْكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَاتُه*

*رمضان کا روزہ، اے خالق و مالک ! تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں۔ ہمیں اپنی رحمت کی چادر میں ڈھانپ لے۔ جس کے اوڑھنے سے ہمارے اندر سے برائیوں اور گناہوں کا خاتمہ ہو*

*اے معبود! اس مہینے میں میری لغزشوں پر میرا مؤاخدہ نہ فرما، اور خطاؤں اور گناہوں سے دوچار ہونے سے دور رکھ، مجھے آزمائشوں اور آفات کا نشانہ قرار نہ دے، *

*اے رب ذوالجلال ! ہم کمزور ایمان والے جانے انجانے میں پتہ نہیں کیا کیا خطائیں کر بیٹھے ہیں اور شیطان جو کہ ہمارا کھلا دشمن ہے ہماری خطاؤں کو ہمیں اچھا ہی دکھاتا ہے اور ہم اپنے دشمن کی چالوں سے نہیں بچ پاتے، اب تجھ سے تیری رحمت کا سوال کرتے ہیں اور اپنی خطاؤں کی معافی مانگتے ہیں اور توبہ کرتے ہیں اور اپنی بخشش کا سوال کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ تو ہمیں دنیا میں اور آخرت میں رسوا نہیں کرے گا۔بیشک تو ہر چیز پر قادر ہے اور سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والا مہربان ہے*
*اللہ رب العزت ! ہمیں سدا خوش و خرم اور توانا و صحتمند رکھے ہمیں ہمیشہ اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے۔ اپنے غیب کے خزانوں سے ہمیں وہ سب کچھ عطا فرمائے جو ہم طلب کریں اور ہمارے حق میں بہتر ہو، ہمیں توبتہ کی توفیق عطا فرما، انفرادی، اجتماعی خطاؤں کو معاف فرما۔ ہمارے اہل خانہ, ‎‏دوست احباب کو شیطان کے شر‎,‎‏ بری نظر‎,‎‏ حسد‎، بری وباؤں اور برے حالات سے محفوظ رکھے‎ اور ہم سب کو اپنی امان میں ہمیشہ خوش و خرم رکھے اور اپنا خاص فضل فرماے*

*آمین یارب العالمین*

24/03/2024

*ﺍﻟﺴَّـــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ*

*الحمد اللہ ! رمضان المبارک کا تیرواں روزہ، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں زیادہ سے زیادہ عبادت اور اپنی مغفرت کروانے کی توفیق دے اور روزے میں صبر و استقامت عطا فرمائے*

*اے معبود اس مہینے مجھے آلودگیوں اور ناپاکیوں سے پاک کر دے اور مجھے صبر دے ان چیزوں پر جو میرے لئے مقدر ہوئی ہیں، اور مجھے پرہیزگاری اور نیک لوگوں کی ہم نشینی کی توفیق دے،*

*یہ زندگیِ آزمائشوں کاسمندر ہے، کسی سے لے کر آزمایا جاتا ہے تو کسی کو بے تحاشہ دے کر آزمایا ہی تو جاتا ہے۔ بس کہیں صبر تو کہیں شُکر کی آزمایش ہے۔ مگر مجھے لگتا ہے صبر و شکر لازم و ملزوم ہیں جہاں شکر ہو وہیں صبر بھی ہوتا ہـے، اسی طرح جہاں صبر آجائے وہاں شکر بھی آجاتا ہے*
*اے پاک پروردگار ! اس صبر کے مہینے میں ہم سب کو صبر کی جگہ صبر اور شکر کی جـگہ شکر ادا کـرنے کی توفیق عـطا فرما۔ ہم سـب کے لۓ خیر کے دروازے کھول دے اور تـمام پريـشانیاں دور فرما دے اور ہـم سـب کی سخـتیاں اور مشـکلات دور کر دے. ہم سـب کـے لیۓ اپنے در سے آسانیاں پیدا فرما اور ہـم سـب کـو کـھلا رزقِ حـلال عطا فرما۔ ہم سب کے نیک اعمال, دُعائیں اور روزے قبول فرما*

*آمین یارب العالمین*

24/03/2024

ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ.
صبح بخیر. اگر زندگی عارضی هے تو مشکلات بھی مستقل نہیں، بس اپنے 'رب' کے همیشہ شکر گزار رھيں، جو همیں همارے اعمال کے حساب سے نہیں بلکہ اپنے فضل و کرم کے حساب سے نعمتوں سے نوازتا ھے. ﷲ پاک آپکو ہمیشہ خوش و خرم رکھے .
ﷲ پاک آپکو اہل و عیال اور احباب سے سکون عطافرمائے۔ ﷲ پاک آپ کے ایمان، رزق، علم، نیکی میں اضافہ فرمائے. ﷲ پاک آپ کو صحت و تندرستی کے ساتھ نمازوں کا اہتمام کرنے ، صدقہ ادا کرنے، صلہ رحمی، درگزر، صبر شکر کرنے کے خصوصی توفیق نصیب فرمائے.
آمین یارب العالمین ۔

22/03/2024

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم
السَّلاَمُ عَلَيْكُمُ وَرَحْمَةُ اللّهِ وَبَرَكَاتُہ
اَلصَّـلٰوةُوَالسَّـلَامُ عَلَیـْكَ یَارَسُـوْلَ اللّٰهﷺ
الله پاک! ہمیں ارض و سماء کی آفات سے محفوظ رککھےسکون قلب عطا کرے, تاحیات ایمان و عافیت کے ساتھ شادوآباد رکھےکسی کامحتاج نہ کرے. ہر لمحہ اپنی پناه میں رکھے۔
یا اللہ میرے اپنوں اور دوستوں کو ہمیشہ اپنے فضل کے ساۓ میں تندرست و آباد رکھنا، ایمان سلامت رکھنا، تمام مصيبتوں، برائیوں اور بیماریوں سے محفوظ رکھنا اور بیماروں کو شفاء کاملہ عطا فرمانا. ہمارے مرحومین کی مغفرت فرمانا، ان کی قبروں کو جنت کا باغ بنانا اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمانا۔
یا اللہ فلسطینیوں کی غیب سے مدد فرما اور ان کا حامی و ناصر ہو جا۔
آمين ثمہ آمیـــــــــــــن يارب العالمين۔

22/03/2024

اپنے دامان شفاعت میں چھپائے رکھنا
میرے سرکار میری بات بنائے رکھنا

ان کے ہو جاؤ تو ہر چیز انہی سے مانگو
اپنے دامن پے نہ احسان پرائے رکھنا

ذرہء خاک کو خورشید بنانے والے
خاک ہوں میں مجھے قدموں سے لگائے رکھنا

ان کے آنے کی گھڑی ہے وہ ہیں آنے والے
میرے سرکار کی محفل کو سجائے رکھنا

آپ یاد آئیں تو پھر یاد نہ آئے کوئی
غیر کی یاد میرے دل سے بھلائے رکھنا

میں نے مانا کہ نکماہوں مگر آپ کا ہوں
اس نکمے کو بھی سرکار نبھائے رکھنا

جب سوا نیزے پے خورشیدِ قیامت آئے
اپنی زلفوں کے گناہگار پے سائے رکھنا

شائد اس راہ سے خالدؔ میرے آقا گزریں
اپنی پلکوں کو سر راہ بچھائے رکھنا

آپ کی یاد نے آباد کیا ہے مجھ کو
بندہ پرور میری ہستی کو بسائے رکھنا

22/03/2024

اعوذ بالله من الشیطن الرجیم
بسْــــــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمَنِ اارَّحِيم
السَـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُۃ
*نبی کریم صلَّ اللہُ عَلَیہِ وآلٰہِ وَسَلَّم* "نے ارشاد فرمایا :
" جو آدمی یہ چاہتا ھے کہ اس کے رزق میں فراخی ہو اوراس کی عمر دراز ہو جاۓ اسے چاہیۓ کہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ نیک سلوک کرے‎"(صحیح بخاری )
" *اللّٰہ رب العزت*" ہمیں اور تمام امت مسلمہ کو اپنی خالص عبادت کرنے اور اتباع *سنت رسول صلَّ اللہُ عَلَیہِ وآلٰہِ وَسَلَّم* پر عمل کی توفیق عطا فرمائے، ہمیں بدگمانی غیبت اور چغلی سے محفوظ رکھے اور آپس میں باہمی محبت اور رواداری عطا فرمائے اور" *اللّٰہ تعالٰی*" کی مخلوق سے محبت اور اس کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے کیونکہ" *رب العالٰمین*" کو جانے والے تمام راستے اسکی مخلوق کےدل میں سےگزرتے هیں.
*اللہ تعالیٰ* ہمیں اپنے مقرب اور ہدایت یافتہ بندوں میں شامل فرمائے::: *آمين یارب العالمین بجاہ حبیبک الکریم علیہ افضل الصلوۃ والتسلیم*

21/03/2024

*﷽ السَّـلَامُ عَلَیـْكَم*

*🌹صلی اللّٰہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلّم*🌹

*یااللّٰہ تعالیٰ ﷻ یارحمن ﷻ جو مسلمان بے روزگار ہیں انکو رزق حلال نصیب فرما جو مسلمان پریشان حال ہیں ان کی پریشانیوں کو دور فرما جو مسلمان بیمار ہیں انکو صحتِ کاملہ عاجلہ عطا فرما جو ہمارے پیارے وفات پاچکے ہیں ان سب کو جنت الفردوس اعلیٰ مقام عطا فرما جہاں بھی مسلمانوں پر ظلم ہو رہے ہیں ان کی امداد فرما ہم سب کو اسلام کے مطابق زندگی بسر کرنے کی توفیق عطا فرما آمیـــــــــن ثمہ‎ آمیـــــــــن‎ یا ربّالعالمین*🤲

19/03/2024

*بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم*
*ﺍَﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ عَلَيــْكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَاتُۃ*
*‏رَبِّ اَوزِغنِیّ اَن اَشکُرَ نِعمَتَکَ الَّتِی انعَمتَ عَلَیَّ وَعَلٰی وَالِدیَّ*
*‏اے میرے رب مجھے توفیق دے کہ میں شکر ادا* *کروں ان نعمتوں کا جو تو نے مجھ کو اور میرے* *والدین کو دیں*۔
*دعا ہے کہ*
*رب ذوالجلال*
*رمضان کے ان بابرکت ساعتوں میں*
*ہمیں تمام جسمانی و روحانی بیماریوں سے شفا عطا* *فرما اور ہمیں رزقِ حلال میں فراخی بخش دے*.
*اے ربِّ کائنات!* *ہمیں دین کی جانب راغب فرما* *دے، ہمیں حقوقِ الله و حقوقُ العباد صحیح طور پر* *ادا کرنے کی توفیق عطا فرما*.
*آمین یا رب العالمین*
*صبح بخیر*

19/03/2024

*السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ*

*الحمدللہ اللہ کا شکر ہے کہ آج آٹھواں روزہ بھی ہمیں نصیب ہوا اللہ پاک سے دعا ہے ہم سب کو پورا مہینہ روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے*
*رب کریم عشرہ رحمت کی برکتوں سے ہمیں اور ہمارے پیاروں کو مالا مال فرمائے، ہماری تمام جائز مرادیں خواہشات، دعائیں قبولیت کا درجہ نصیب فرمائیں۔ مدینے کی جگمگاتی روشن راتوں کی طرح ہمارے نصیب کو بھی روشن اور چمکدار بنائے، ھمیں کامل مکمل صحت و تندرستی والی عمر دراز نصیب فرمائے، ہمارے ایمان کی حفاظت اور ہمارے ایمان کو سلامتی کی مہر نصب فرما کے خاتمہ بلخیر, قبر و آخرت کی کامیابی, بروز قیامت عرش کا سایہ, نامہ اعمال سیدھے ھاتھ میں عطا فرماے۔ بیروزگاری، بےبرکتی شریروں کے شر حاسدین کے حسد, منافقوں کی منافقت, مکاروں کی مکاری سے محفوظ فرماے. ذھنی و قلبی سکون کے خزانے ہمارا مقدر فرماے، جو مانگ سکے وہ عطا فرماے جو نہ مانگ سکے اور جو ہمارے حق میں بہتر ھے وہ ہمیں بن مانگے عطا فرماے ہماری اس دعا کو ہمارے اور ہمارے پیاروں کے و جملہ مسلمین کے حق میں شرف قبولیت کا درجہ نصیب فرماے*

*آمین یارب العالمین*

18/03/2024

*بِسْــــــــمِ ﷲِ الرَّ حـــمٰــــن الرَّحِيــــــــــــم*
*السَـــلاَمُ عَلَيـْــكُم وَرَحْــــمَةُ اللهِ وَبَرَكـــاتُه*
یا *رب کریــــــــــــــــــم* ہم سب کی خطاؤں اور گناہوں کو معاف فرما، ہماری زندگیوں کو
*اپنی رضا* کے تابع بنا دے، ہمیں دنیا اور آخرت کی سرفرازی عطاء فرما ہم سب کو ہمارے اہل و عیال، رشتہ داروں اور حلقہ یاراں کو خیریت سے رکھنا،
اے *اللہ تبارک وتعالٰی* ہم سب کی حفاظت فرما ہمیں محفوظ رکھ ہر آزمائش، ہر بیماری، ہر پریشانی، ہر تنگی، ہر جادو، ہر حادثے، ہر چھپی اور ظاہر مصیبت و معصیت، ہر خرابی اور ہر گمراہی سے، بے شک *تیری* پناه بہت مضبوط ہے۔
*آمِیْـــــن ثم آمِیْــــــن یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ*

18/03/2024

*السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ*
*یا اللہ ! اج رمضان کا ساتواں روزہ ہے اِس سے پہلے روزوں میں ہم سے جو کمی کوتاہی اور زیادتی ہوئی ہے اِس کو معاف کر کے ہمارے ایمان اور شوق کو ہر پل بڑھا اور ہماری سب نیک دعائیں قبول فرما*
*یا اللہ پاک، اے ہمارے مہربان رب ! ہم تیرا لاتعداد شُکر ادا کرتے ہیں کہ تو نے ہمیں ماہ رمضان کی رحمتوں اور برکتوں سے نوازا*
*یا اللہ ! ہمارے جو عزیز و اقارب اور دوست احباب اس رمضان میں ہمارے ساتھ نہیں ہیں اُن پر رحم فرما, اُن کی بخششِ فرما اور اُن کے درجات بلند فرما*۔
*یا اللہ ! ہمیں اس رمضان اور آنے والے ہر رمضان کو اچھے انداز سے گزارنے اور اِس میں ہر لمحہ نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرما، تو بہت رحم کرنے والا ہے اپنی شان کے مطابق ساری اُمت مسلمہ پر رحم فرما اور ہمیں ہر طرح کی افت، وبا، مصیبت سے نجات عطا فرما کر خوشیوں اور خوشحالی سے بھرپور ایسی پاکیزہ زندگی عطا فرما جو تیری رضا کے لئے بسر ہو*

*آمین یارب العالمین*

17/03/2024

*اعوذ بالله من الشیطن الرجیم*
*بسْــــــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمَنِ اارَّحِيم*
*السَـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُۃ*
*اللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنَ النَّارِ*
بہت سی الجھنیں تھوڑا جھک کر بھی سلجھائی جا سکتی ہیں کیونکہ
لوگ سارے تو قد کے برابر نہیں ہوتے
اے *میرے خالق*، ہماری زندگی کے تمام تر اُلجھنوں اور معاملات میں آسانیاں پیدا فرما، ہر قدم پر ہماری رہنمائی فرما اور ہمیشہ اپنا شکرگزار رکھنا.
اے *ربِ کریم* ،
ہمارے گناہوں کی بخشش فرما اور نیکیوں کی توفیق عطا فرما دے
بے شک تو بڑا مہربان اور ہر چیز پر قادر ہے.
*یااللہ کریم*، ہم سب کواپنی ناراضگی ،زمینی وآسمانی عذاب سے محفوظ رکھ:::*آمين یارب العالمین بجاہ حبیبک الکریم علیہ افضل الصلوۃ والتسلیم*

16/03/2024
14/03/2024

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
یا اللہ ہماری مغفرت فرما۔ہماری اولاد کو ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک بنا اور انکو دین و دنیا کی بھلائیاں نصیب فرما ۔ یا الله ہمیں اپنے سوا دوسروں کی محتاجی سے بچا۔ یاالله کریم آنحضرت صل الله علیہ وآلہ وسلم نے خیر کی جتنی بھی دعائیں مانگی ہیں وہ ہمارا مقدر بنا اور جن شرور سے پناہ مانگی ہے ان سے ہمیں محفوظ فرما۔
یا اللہ کریم ہمیں گناہ پر احساس ندامت عطا فرما تاکہ آئندہ گناہوں سے اجتناب کریں۔ تمام برائیوں اور بیماریوں سے محفوظ رکھ اور تمام بیماروں کو شفاء کاملہ عطا فرما ۔ہمیشہ عزت دینا اور ذلت سے بچانا ۔
آمین یا رب العالمین ۔

Address

145 A Sd Houses Defence Officers Colony
Peshawar
2500

Telephone

03338580101

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shafiq and Yousaf Hajj and Umra Services posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shafiq and Yousaf Hajj and Umra Services:

Share

Category

Nearby travel agencies


Other Travel Agencies in Peshawar

Show All