28/08/2024
ہماری بیوروکریسی میں اج بھی اچھے اور ایماندار افیسرز موجود ہیں۔ انہی افیسرز میں سے ایک افیسر اے سی صدر کیپٹن ریٹائرڈ جناب حمزہ انجم صاحب بھی ہیں ، وادی ہنہ اوڑک چونکہ2022 میں بھی سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ علاقہ ہے ، حالیہ طوفانی بارشوں سے ایک بار پھر بڑے نقصانات کا خدشہ تھا مگر اے سی صدر حمزہ انجم صاحب کی بہترین انتظامی حکمت عملی اور ہر وقت علاقہ میں ذاتی طور پر موجود ہونا اور پولیس کے ذریعے تمام انتظامات کو بر وقت بروۓ کار لانا ، اور اے سی صاحب نے اپنی بہترین محکمانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوۓ ہنہ اوڑک کو بڑے نقصان سے بچایا ۔۔
سرخ پل ہیڈ ریگولیٹر ڈائیورژن جہاں سے ہنہ جھیل کی طرف پانی موڑا جاتا ہے جس سے صرف 50 فیسد پانی کا اخراج ہوتا تھا لیکن اب اس کی صفائی کروا کے پانی کا اخراج کو سو فیسد ممکن بنایا جس سے ہنہ جیھل میں پانی کا پیمانہ اور بھی بڑھ جاۓ گا جو ایک خوش آئند بات ہے۔۔
ہم علاقہ مکین کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات ، ڈی سی کوئٹہ سعد بن اسد اور اے سی صدر کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ انجم صاحب اور ایس ایچ او ہنہ تھانہ نوید اختر صاحب کے مشکور ہیں جنہوں نے علاقے کے مفاد کے لۓ احسن اقدامات اٹھاۓ۔