Bilamik valley Roundu GB

Bilamik valley Roundu GB Bilamik valley roundu skardu baltistan
(2)

وادی بلامک تھورسے تحصیل روندو سکردو بلتستان

گلگت سے سکردو جاتے ہوئے ڈمبوداس سے چار، پانچ کلو میٹر قبل ایک پل(شوت پل) آتا ہے اس کو کراس کرنے کے بعد شاھراہ سکردو سے 16 کلو میٹر دور پہاڑوں کے درمیان ایک گمشدہ وادی، وادیِ بلامیک تھورسے ہے.

�جغرافیایی خدوخال
وادی بلامک تھورسے بلتستان کے ضلع سکردو تحصیل روندو کی دور افتادہ ، ایک حَسِین اور بے مثال وادی ہے. جس کی آبادی تقریبًا 10 ہزار نفوس پر مشتمل ہے

.
وادی بلامک تھورسے وسیع اور پھیلا ھوا علاقہ ہے. یہ علاقہ بہت سر سبز وشاداب، قدرتی چشموں اور آبشاروں سے مالا مال ہے جو کہ تقریبا 20چھوٹے بڑے گاؤں پر مشتمل ہے جس کے شمال میں وادی ھرپوہ، جنوب میں وادی استور، مغرب میں تلو برق اور مشرق میں چند گلیشئروں کے فاصلہ پر بشو واقع ہے.

�تاریخ
یوں تو اس وادی کی تاریخ دقیقاً کسی کو معلوم نہیں مگر جو آثار قدیمہ پائے جاتے ہیں مثلا ٹیلے اور مختلف فورٹ وغیرہ کی پرانی بوسیدہ عمارتوں سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ صدیوں کی قدیم تاریخی جگہ ہے.

�زبان
گلگت بلتستان کی دو بڑی مشہور زبانیں، بلتی اور شنا زبان اس وادی کی تقریبا برابر بولی جانے والی زبان ہے دونوں قوموں کی رسم و رواج تقریباً ھمساں اور یکنواخت ہے.

�آب و ھوا
یہاں کی آب و ھوا کے لحاظ سے تقریباً سات آٹھ ماہ موسم مناسب اور خوشگوار ھوتا ہے اور باقی مہینوں میں برف باری ہوتی ہے. گرمیوں کے موسم میں آن وشان کے ساتھ کھڑے کالے پہاڑ اور ان پر ہلکی سی جمی سفید تہہ برف خوبصورتی میں چار چاند لگانے کا سبب ہے. خصوصاً صبح کی نماز کے بعد ٹہل پہل کیلئے نکلے تو باد صباء کی خنک جھونکے، مہکتے پھولوں کی خوشبو، پھولوں اور سبزوں پر گرے شبنم کے شفاف قطرے اور مختلف پرندوں کی چہکتے چہکتے اور سریلی آوازیں انسان کیلئے سکون کے باعث بنتے ہیں. وادی بلامک تھورسے کی ندی نالوں میں شفاف پانی بہتا نظر آئے گا. یہ شفاف پانی اپنی پاکیزگی، شیریں اور رنگت میں چاندنی کی طرح چمکتا ہے . کہیں سورج کی کرنیں درختوں پر پڑھ رہی ہیں ایک خوبصورت کا سماں بندھا بوا ھوتا ہے.

�ذریعہ معاش
لوگوں کی ذریعہ معاش کا دارومدار کاشت کاری کو سمجھا جاتا ہے سالانہ چالیس، پچاس کڑور روپئہ صرف آلو کی درآمد ہے اس کے علاوہ گندم، جو اور دیگر اجناس کی کاشت کاری بھی ھوتی ہے.
پالتو، جنگلی حیوانات اور پرندے اس علاقہ کا ایک وسیع و عریض حصہ جنگل پر مشتمل ہے جس میں بہت سارے جنگلی حیوانات ھرن، مارخور، بھیڑا، لومڑی اور پرندوں میں چکور، کبوتر وغیرہ سر فھرست ہیں. پالتو حیوانوں میں گاے ،زو، زومو، یاک اور بھیڑ بکریاں اہم حیوانات میں شمار ھوتے ہیں چونکہ پورا علاقہ سرسبز اور شاداب ہے اس لئے جگہ جگہ بھیڑ بکریوں کے ریوڑ ان سبززاروں میں چرتے یہ منظر اور بھی دلکش بناتے ہیں.

�سہولیات
اتنی بڑی آبادی کے تناسب سے ابھی تک ہائی سکول اور دیگر تعلیمی سہولیات سے محروم علاقہ ہے تقریبا 1500 طلبہ و طالبات کیلئے صرف ایک مڈل، دو پرائمری بوائز اور دو پرائمری گرلز سکول ہیں. میڈکل سھولیات نہ ھونے کے برابر ہے اتنا بڑا علاقہ صرف ایک نرس کے رحم و کرم پر چھوڑا ھوا ہے۔ ڈیلیوری کیلئے کئی کلو میٹر کا سفر طے کر کے ڈمبوداس یا سکردو لے جانا پڑتا ہے جو کہ موجودہ ترقی یافتہ دور کی مناسبت سے سراسر ظلم اور نا انصافی ہے. سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی نظروں سے اوجھل ہے ۔

�مہمان نوازی
یوں تو سارے بلتستان والے مہمان نوازی میں بے بینظر ہیں مگر وادی بلامیک تھورسے کے لوگ مہمان نوازی میں اپنی مثال آپ ہیں. یہاں کے لوگ ذوق جمال،رعنائی، خیال، قوت آزادی، سلیقہ مندی اور جرأت مندی میں بے مثال ہیں. سچی بات یہ ہے کہ ان میں رواداری اور اخوت کا بڑاجذبہ پایا جاتا ہے اپنے ھمسایوں اور علاقہ کے لوگوں سے پیار و محبت سے رہنا پسند کرتے ہیں. یہاں محبت، قدرتی خوبصورتی، خودداری، احساس، فن تعمیر، ذوق سلیم اور ہمدردی و مہربانی کے اعلی مثال ملینگے.

�مذھب اور دین
دین کے لحاظ سے سارا علاقہ مسلمان اور مذھب کے اعتبار سے شیعہ اثنا عشری ہے یہی وجہ ہے یہاں مذھبی جنون رکھنے والے اور علماء دوست لوگ بستے ہیں یہاں قدیم الایام سے علماء نے تبلیغ و تربیت میں اھم کردار ادا کیا ہے.

�سیاحت
وادی بلامک تھورسے سیرو سیاحت کا ذوق اور شگفتہ مزاج سیاحوں کیلئے جنت نما علاقہ ہے. اس علاقے کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوٸے یہاں گلگت بلتستان اور ملکی سطح پہ سیاحوں کی آمدورفت ہوتی ہے۔ اگر اس وادی کو مذید گورنمنٹ توجہ دے تو بلتستان کی خوبصورت سیاحتی ورثے میں اضافہ ھوگا.
تاہم یہ علاقہ ایک اہم سیاحتی علاقہ ہے اور بلتستان کے مشہور سیاحتی علاقوں میں شمار ھوتا ہے لیکن سڑک اود دیگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک غیر ملکی سیاحوں کی نظروں سے اوجھل ہے اگر سہولیات فراہم کرے تو شاید پورے گلگت بلتستان کے ٹاپ سیاحتی جگہوں میں شمار ہوگا.

Bilamik roundu skardu
19/06/2024

Bilamik roundu skardu

28/05/2024
Bilamik
29/08/2023

Bilamik

Hussain abad bilamik
18/08/2023

Hussain abad bilamik

17/07/2023

Thorsey bilamik

Bansa bilamik
17/07/2023

Bansa bilamik

18/06/2023

Thorsey valley

05/05/2023
11/10/2022

مرمونگ ھرپوہ اور یلبو بلامیک کا ایک خوبصورت جھلک

10/10/2022

Bilaimik valley

27/09/2022

Thorsey Bilamik

25/08/2022
26/07/2022

Video by meer hassan bansa Bilamik Valley Roundu GB

05/06/2022

Thorsey Bilamik Valley GB

thorsey Bilamik valley
05/06/2022

thorsey Bilamik valley

25/05/2022

Thorsey Bilamik roundu sakardu GB

24/05/2022

Thorsey bilamik roundu skardu GB

Address

Bilamik Roundu
Skardu
BILAMIK

Telephone

+923555194630

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bilamik valley Roundu GB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bilamik valley Roundu GB:

Videos

Share


Other Tourist Information Centers in Skardu

Show All

You may also like