Explore the beauty of swat

Explore the beauty of swat explore the beauty of swat especially malamjabba valley

پاکستان کا سوئٹزرلینڈ ”سوات“.......... ........ .........
سوات خیبر پختونخوا کا ایک ضلع ہے ۔ 1970 تک اسے ایک ریاست کا درجہ حاصل تھا تاہم اس کے بعد اسے ضلع کی حیثیت دی گئی۔ ملاکنڈ ڈویژن کا صدر مقام سیدو شریف بھی اسی ضلع میں واقع ہے۔
سوات کی حسین وادیاں اسے ملک کا خوبصورت ترین مقام کا درجہ دلواتی ہیں ۔ اس ضلع کو اپنی سرسبز وادیوں اور خوبصورت مقامات کی وجہ سے پاکستان کا سوئٹزرلینڈ کہا جا

تا ہے ۔ شمالی علاقہ جات کی ترقی ميں سوات کا ايک اہم کردار رہا ہے۔ سر سبز و شاداب وسیع ميدانوں کے علاوہ يہ تجارت کا مرکز بھی ہے ۔ يہاں خوبصورت مرغُزار اور شفاف پانی کے چشمے بہتے دکھائی دیتے ہیں۔ یہاں مقامی لوگوں کیلئے بہترین تعلیمی ادارے موجود ہیں ، یہی وجہ ہے کہ یہاں کے لوگ انتہائی محنتی ہونے کے ساتھ ساتھ ذہنی لحاظ سے بھی ترقی و تعلیم یافتہ ہیں ۔
دنیا کے حسین ترین خطوں میں شامل یہ ضلع پشاور سے اس کا فاصلہ 170 کلومیٹر ہے۔ اس کا کل رقبہ 5337 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ اس کے شمال میں ضلع چترال، جنوب میں ضلع بونیر، مشرق میں ضلع شانگلہ، مغرب میں ضلع دیراور ملاکنڈ ایجنسی کے علاقے اور جنوب مشرق میں سابق ریاستِ امب (دربند) کا خوب صورت علاقہ واقع ہے ۔ سوات کو تین جغرافیائی حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔پہلا بالائی سوات، دوسرا زیریں سوات اور تیسرا کوہستان سوات۔
سوات میں قیام پاکستان کے بعد بہت ترقی ہوئی ہے اور یہاں کے لوگ شدت پسندوں سے چھٹکارا حاصل کرنے اور امن کے قیام کے بعد دوبارہ یہاں سکون سے زندگی گزار رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہاں سیاحت میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔مقامی لوگ یہاں آنے والے سیاحوں کو خشک میوہ جات، پھل، خواتین کے ہاتھوں سے تیار کردہ ٹوپیاں ، شالز ، مقامی کھانے وغیرہ بیچتے ہیں تو ان کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔


وادی سوات کی خاص بات یہ ہے کہ یہا ں کی دلکش حسین سرسبز وادیاں اور نظارے، بہتی آبشاریں اور دریا ہر وقت یہا ں آنے والے سیاحوں کو خوش کردینے کیلئے کافی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ کسی ایک خاص موسم میں نہیں بلکہ لوگ تو یہاں سال کے ہر سیزن میں ہی آنا پسند کرتے ہیں اور سال بھر یہاں سیاحت جاری رہتی ہے۔


سوات کے حسین مقامات اور شوٹنگ:
کالام، مدین، بحرین، مالم جب، گبین جبہ، رونیال وادی میں لوگ ناصرف گھومنے بلکہ اپنے ڈراموں اور فلموں کی شوٹنگ کیلئے بھی آتے ہیں۔ یہاں کے حسین قدرتی مقامات ڈائریکٹرز کو نقلی سیٹ لگانے کے بجائے ان حسین وادیوں میں شوٹنگ کرنے کی طرف مائل کردیتے ہیں ۔
2008 میں پاکستان آرمی کی جانب سے آپریشن راہ راست کے بعد یہاں کی کئی وادیوں میں امن قائم ہوا تو یہاں ڈراموں کی شوٹنگز کا بھی آغاز ہونا شروع ہوا ۔ ہم ٹی وی کا ایک ہٹ ڈرامہ ”سنگ مرمر“ شوٹ کیا گیا ۔ جس کی شوٹنگ کیلئے اداکار نعمان اعجاز، میکال ذوالفقار ، کبریٰ خان اور ثانیہ سعید وغیرہ یہاں کئی دنوں تک موجود رہے اور رونیال کی حسین وادی کی تصاویر کھینچ کر شئیر کرتے دکھائی دئیے ۔ یہ پورا ڈرامہ سوات کی اس حسین وادی کی خوبصورتی کو ناظرین کی ٹی وی اسکرین تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتا دکھائی دیا ۔
سردیوں میں سیاحت:
سیاحت کے لئے آنے والے مٹہ، رونیال کا بھی ضرور دورہ کریں ۔ وہ لوگ جنہیں برف سے ڈھکی ہوئی وادیوں کا نظارہ دیکھنا ہو وہ یہاں سردیوں (دسمبر سے فروری) کے موسم میں آئیں تاکہ وہ مالم جبہ میں موجود چئیر لفٹ پر بیٹھ کر جب وادی کا نظارہ کریں تو انہیں یہ حسین وادیاں سفید سے ڈھکی برف کی چادر تلے موجود دکھائی دیں ۔ اس کے علاوہ سفید برف سے ڈھکی وادیوں میں وہ اسکینگ کرسکتے ہیں، کیونکہ یہاں کی وادیاں سردیوں میں ”ونڈرلینڈ“ کا نظارہ پیش کرتی ہیں۔ جنوری 2017 میں یہاں اسکی ریزورٹ بنا کر ’’عالمی اسکینگ ٹورنامنٹ“ بھی کروایا گیا ، جس کے بعد سے یہاں سردیوں کے دوران سیاحت کی بحالی کو مزید مدد ملی ۔ اس کے بعد 2019 میں یہاں ”سنو جیپ ریلی“ کا بھی انعقاد کیا گیا ، جس میں شریک لوگوں نے مھوڈنڈ سے لے کر کلام تک جیپ چلائی ۔ اس ریلی کے دوران بھی سیاحوں کا جوش دیدنی تھا ۔
سیاح اپنے ساتھ کیا لائیں:
سردیوں میں یہاں آنے والے سیا ح اپنے ساتھ گرم شالز، جیکٹس، سوئیٹرز،موزے، چمڑے کے لمبے جوتے ودیگر سامان ضرور لائیں۔ ورنہ یہاں کی یخ بستہ ہوائیں ان کا خون جمادیں گی۔
مالم جبہ، گبین جبہ، میاندم،ودیگر میں موجود ہوٹلز اور ریزورٹس سیاحوں کونہایت ہی آرام دہ ماحول فراہم کرتے ہیں۔
گرمیوں میں سیاحت:
وہ لوگ جنہیں ایڈونچر کا شوق ہے اور یہاں کے پہاڑوں پر چڑھنے اور اونچائی سے سوات کی خوبصورت وادیوں کو دیکھنے کا شوق ہے، انہیں یہاں گرمیوں کے موسم میں آنا چاہئے۔ کیونکہ اس موسم میں سیاح آرام اسے کیمپنگ کرسکتے ہیں، پہاڑوں پر چڑھ سکتے ہیں اور اپنے ایڈونچر کو پورا کرسکتے ہیں۔ یہاں کے پہاڑی اور درختوں کے سلسلے، خوبصورت دریا اور آبشارو ں کا اصل حسن گرمیوں کے سیزن میں دکھائی دیتاہے۔ ایسے لوگ جنہیں نیلگوں یا ہرے پانیوں والی جھیلیں دیکھنے کا شوق ہے، وہ مٹلتان اور مھوڈنڈکی جھیلوں کا رُخ ضرور کریں۔ مہوڈنڈ جھیل کا شمار دنیا کی حسین ترین جھیلوں میں کیا جاسکتا ہے۔ سیاح یہاں آکر بوٹنگ کرکے جھیل کے شفاف پانی میں اپنا عکس تک دیکھ سکتے ہیں، جھیل کے اردگرد موجود پہاڑی سلسلے اور سرسبز وادیاں سیاحوں کو زندگی پھر یاد رہتی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ جو ایک بار یہاں آجائے وہ باربار آنے کی خواہش کرتا ضرور کرتا ہے۔
۔

28/01/2024

سوات کے سياحتی مقام علاقہ ملم جبہ میں برف بار ی

31/07/2023
30/07/2023

SWAT.MUNAL

16/07/2023
04/07/2023
04/07/2023
27/01/2023

Malam jabba

Malam jabba beautiful view  after snowfall 2k23
27/01/2023

Malam jabba beautiful view after snowfall 2k23

30/11/2022
14/11/2022

1st snowfall of the winter season 2k22 malam jabba swat

14/11/2022

1st snowfall of the winter season 2k22 malamjabba swat

07/11/2022

سوات مہوڈنڈ جھیل میں برف باری کے بعد سیاحوں کی امد سے سیاحت پھر سے بحال

06/11/2022

Autumn in swat Valley

06/11/2022

Today Snowfall Mahudand lake

01/11/2022

Swat.
Winter is coming....

سوات موٹر وے فیز ٹو پر کام کا اغاذ کردیا گیا88 کلومیٹر طویل سوات موٹروے فیز 2 (چکدرہ سے فتح پور تک) پر تعمیراتی کام شروع...
01/11/2022

سوات موٹر وے فیز ٹو پر کام کا اغاذ کردیا گیا
88 کلومیٹر طویل سوات موٹروے فیز 2 (چکدرہ سے فتح پور تک) پر تعمیراتی کام شروع کر دیا گیا ہے۔
, زرائع کے مطابق ابتدائی طور پر یہ موٹروے چار لین پر مشتمل ہو گی جس کو مستقبل قریب میں چھ لین تک بڑھایا جا سکے گا۔
اس موٹر وے پر نو انٹر چینج بنائے جائیں گے جن میں چکدرہ انٹر چینج، شموزئی انٹر چینج، بریکوٹ انٹر چینج، مینگورہ انٹر چینج، کانجو انٹر چینج، مالم جبہ یونیورسٹی آف سوات انٹر چینج، شیر پالم انٹر چینج، مٹہ خوازہ خیلہ انٹر چینج اور مدین سے فتح کے چار انٹر چینج شامل ہیں۔ مختلف مقامات پر علاقے اور دریائے سوات پر کم از کم آٹھ پل تعمیر کیے جائیں گے۔

Construction work on 88 km long Swat
Motorway Phase 2 ( from Chakdara to Fatehpur) has been started.
It is said that initially this motorway will consist of four lanes extendable to six lanes in the near future.

As many as nine interchanges would be constructed on this motorway including Chakdara Interchange, Shamozai Interchange, Barikot Interchange, Mingora Interchange, Kanju Interchange, Malam Jabba-University of Swat Interchange, Sher Palam Interchange, Matta Khawazakhela Interchange and Madin-Fatehpur Interchange with four rest areas at different locations and at least eight bridges would be constructed on the Swat River

10/09/2022

The swat River reverse it old shape by it self.

Respected DC Junaid saib Please Do nót let Crush Mafia to effect the beauty of the river

10/09/2022

swat.kohestan ghat..

Address

Swat
19200

Telephone

+923439631065

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Explore the beauty of swat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Explore the beauty of swat:

Videos

Share