
23/03/2024
بیرون ممالک کیلئے اسناد کی ویریفیکشن/ تصدیق، Attestation کا طریقہ کار
اگر کوئی تعلیم یافتہ دوست مُتحدہ عرب امارات یا کہیں بھی یعنی کسی بھی بیرونی ممالک کاروبار، نوکری محنت مزدوری یا تعلیم حصولی جانا چاہتے ہیں۔
تو Attestation کا کیا طریقہ ہیں۔
1 ۔ میٹرک اور ایف ۔ اے یا ایف ۔ ایس ۔ سی والے اپنے مُتعلقہ تعلیمی بورڈ سے اوریجنل اور فوٹوسٹیٹ سرٹیفیکیٹ کی Attestation کریں۔
2- اگر کسی کے پاس بیچلر اور ماسٹر کی ڈگری ہیں ۔
تو وہ اپنی ڈگری کی مُتعلقہ یونیورسٹی سے Attestation کریں۔
3- اپنے آبائی علاقے سے پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ بنوائیں۔
4- میٹرک یا ایف ۔ اے یا ایف ۔ ایس ۔ سی والے اِس پراسیس کے بعد یونیورسٹی ٹاؤن ابدرہ روڈ پشاور میں موجود IBCC دفتر سے بھی اپنی دونوں سرٹیفیکیٹس کی Attestation کریں۔
5- پھر اگر آپ کی بیچلر اور ماسٹر کی ڈگری بھی ہیں تو آپ حیات آباد فیز 5 میں مین روڈ پر موجود HEC کی دفتر سے اپنی ڈگری کی Attestation کریں۔
6- اِس تمام تر پراسیس کے بعد آپ یونیورسٹی ٹاؤن میں موجود فارن آفس سے میٹرک سے لیکر ماسٹر تک بشمول پولیس سرٹیفیکیٹ تمام کی Attestation کریں۔
7- اُس کے بعد آپ اِسلام آباد میں موجود UAE سفارتخانے سے فی ڈگری 41 امریکی ڈالرز کے عوض اپنا Attestation کرکے اپنے ساتھ بیرون ملک لے جا سکتے ہیں
نوٹ۔ تمام باہر کے ممالک کیلئے یہی طریقہ ہیں صرف سفارتخانے کا فرق ہوگا۔
دعاؤں میں یاد رکھیں