Chakwal Tourism Club

Chakwal Tourism Club Chakwal tourism club exploring pakistan by traviling
(1)

*روداد سفرِ کمراٹ مئی 2023*کمراٹ ہمیشہ سے میری ہاٹ فیورٹ ٹوور ڈیسٹینیشن رہی ہے چھ سال قبل ناران کا فیملی ٹوور کیا تھا وہ...
10/06/2023

*روداد سفرِ کمراٹ مئی 2023*

کمراٹ ہمیشہ سے میری ہاٹ فیورٹ ٹوور ڈیسٹینیشن رہی ہے چھ سال قبل ناران کا فیملی ٹوور کیا تھا وہ بھی بہت اچھا رہا تھا لیکن اس کی تو کیا ہی بات ہے سعودیہ سے آئی ہمشیرہ کی فیملی اس ٹوور کا محرک بنی تو پلاننگ شروع ہوئی دونوں بڑی بہنوں کا حوصلہ لمبے سفر کا نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے مری تک کا مشورہ دیا لیکن مججھے بالکل پسند نہ آیا کیونکہ آپ کو تو پتہ ہے ہم تو لمبی ریس کے گھوڑے ہیں 😉 میں نے کہا چلیں باقی چار فیمیلیز جن میں میری بھی شامل تھی کو میں نے ٹوور کرا کرا کے اپنے جیسا ایڈوینچرس بنا دیا ہے ان سب کو ٹوور کی میٹنگ کے لیے بلایا اور ہلکا سا کمراٹ کا چوہا چھوڑ دیا پھر کیا اندھا کیا مانگے۔۔۔۔ وہ تو جیسے تیار بیٹھے تھے کمراٹ کے لیے لیکن میں نے کہا بہنوں کا کیا کریں وہ تو اس سفر کے لیے بالکل نہیں مانیں گی پھر میں نے ہی مشورہ دیا کہ ایک آئیڈیا ہے کہ رات کو عشاء کے بعد نکلتے ہیں راستے میں سب سو جائیں گے صبح اُٹھیں گے تو کمراٹ آیا ہوگا سب کو بات پسند آئی یوں اس آئیڈیا پہ اتفاق کے ساتھ 23 مئی بروز منگل رات 10 بجے چکوال سے نکلنا طے پایا ابتدائی طور پہ تین دن کا پروگرام تھا جو پہلے دن ہی چار دن تک بڑھانے پہ اتفاق ہو گیا جو کہ میں سمجھتا ہوں ہمارے ٹوور کا سب سے اچھا فیصلہ تھا کھانے کے حوالے سے یہ طے پایا کہ سب کچھ خود بندوبست کریں گے۔ چھ فیمیلیز تھیں تو سب کے زمہ کچھ نہ کچھ لگا دیا گیا سب سے پہلے کوسٹر کا بندوبست کیا گیا جو ہمارا پہلا تجربہ تھا لیکن انتہائی اچھا تجربہ رہا خاص طور پہ ڈرائیور نے بہت تعاون کیا اور فیملی ممبر کی طرح رہا رات کو نکلنے سے پہلے سب کھانا گھر سے کھا کے نکلے رات سفر والا آئیڈیا کام نہیں کیا 🤣 کیونکہ ایکسائیٹمنٹ کی وجہ سے کوئی سویا نہیں اور پھر آخر کے تقریباً پچاس کلومیٹر آف روڈ نے مزید سب کے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا اور ہمیشہ کی طرح خادمِ اعلیٰ کو چاروں طرف سے خوب سننے کو ملیں لیکن آپ کے بھائی نے بھی صبر کا دامن نہیں چھوڑا اور برداشت کیا کیونکہ مجھے یقین تھا کہ یہ کمراٹ ویلی پہنچ کے سب مسلے مسائل،دکھ درد بھول جائیں گے اور ایسا ہی ہوا تھل جو کمراٹ کا سمجھیں بیس کیمپ ہے وہاں ایک ہوٹل پہ کوسٹر پارک کی سب سے پہلے پیٹ پوجا تے فر کم دوجا پہ عمل کرتے ہوئے گھر سے تیار بیف(اشٹو) جو ناشتہ لیٹ ہونے کی وجہ سے برنچ کے طور پہ نوش فرمایا نان تھل بازار سے گرما گرم لیے کولڈرنک اور آم کے بغیر تو آپ کو پتہ ہے چس نہیں آتی پھر سارا مال ۔۔۔۔۔ جیپوں میں لوڈ کر کے اگلی حسین ترین منزل کی طرف وختِ سفر باندھا جس نے رہی کہی کسر بھی نکال دی 😂 پہاڑوں،جنگل اور ساتھ بہتے دریا کے دامن میں پہلے سے بُک دیار کی لکڑی سے بنے انتہائی خوبصورت،آرام دہ اور تمام تر جدید سہولیات سے آراستہ ہوٹل/کاٹج میں پہنچے تو لگا جیسے کسی اور ہی دنیا میں آ گئے بس پھر کیا بنا کسی لحاظ اور تمیز کے جس کو جو کمرہ ملا قبضہ کر کے ایسے بے ہوشگی والی نیند سوئے کے کسی کو کسی کی کوئی فکر نہیں لیکن خادمِ اعلیٰ نے سب کی ضروریات پوری کر کے سارا سامان ٹھکانے لگا کے پھر بے ہوش ہونے کا فیصلہ کیا 😊 جوں جوں جس جس کی تھکاوٹ اتری کوئی نہا دھو کے بابو بن کے نکلا تو کوئی اجڑا ہوا گلستاں بن کے ہر کوئی چائے کا طالب تھا تو انتظامیاں کو ایک ایک کر کے ڈھونڈا اور چائے کے ساتھ پکوڑوں کی ترتیب بنائی جس کی تیاری بھی کر کے آئے تھے ہوٹل کے لان میں لگے گھاس پہ لگی کرسیاں،ماحول میں خنکی،کمراٹ کی ڈھلتی شام،پھر چائے اور پکوڑوں نے جو ماحول بنایا ہے وائے ماشاءالله کیا کہنے پھر تو سب کا جوش و خروش دیکھنے والا تھا
اس کے بعد پھر ٹوور کی آن,بان،شان بار بی کیو نے اپنا حصہ ڈالا اور مزہ دوبالا کر دیا آخر میں کوئلہ پہ بنے قہوہ کی چسکیوں نے اس یادگار شام کا اختتام کیا اور سب پھر سے ایسے گھوڑے بیچ کے سوئے کے پھر صبح کی خوبصورت کرنوں نے انہیں اُٹھنے پہ مجبور کیا ورنہ یہ تو اُٹھنے کے نہیں تھے خادمِ اعلیٰ نے پھر سے انتظامیہ کو لائن اپ کیا اور گھر سے لے کر گئے ہوئے انڈے،بریڈ،جیم،پاپے اور چائے کے ساتھ ناشتہ کر کے چند افراد جو پیدل نہ چل سکتے تھے انہیں جیپ میں بٹھایا اور باقی سب پیدل کمراٹ کے محصور کن جنگل اور پانیوں سے ہوتے ہوئے کمراٹ ویلی کی سب سے دلکش جگہ آبشار پر پہنچے تو سب نے خوب انجوائے کیا اور سب سے زیادہ جو سفر کی وجہ سے دلبرداشتہ ہوئی وی تھیں میری بڑی ہمشیرہ انہوں نے جب کہا کہ یہاں آ کے پیسے پورے ہو گئے ہیں تو یقین کریں مجھے جو خوشی اور اطمینان ہوا ناقابلِ بیاں۔ اس کے بعد گھنے جنگل میں تیز بہتے دریا پہ لکڑی کا دو ڈھائی فٹ چوڑا خوبصورت اور خطرناک پل عبور کرنا ایک دلچسپ ایڈوینچر تھا وہاں کی خوبصورتی بڑی دیدنی تھی سب نے خوب تصویر کشی کی پھر جب تھکاوٹ اور بھوک نے سب کو ستایا تو واپس ہوٹل جانے کا فیصلہ کیا واپس پہنچ کے خادمِ اعلیٰ نے ایک بار پھر انتظامیہ کو لائن اپ کیا اور 😋 چکن پلاوء ہمممممم کے لیے تیاری کی چکن کے علاوہ سب کچھ لے کر گئے تھے چکن وہاں سے زندہ ایک ہزار فی مرغی کے حساب سے تین مرغیاں لیں جن کا گوشت تقریباً تین کلو ہی تھا اور چاول چار کلو۔ پلاوء ہوٹل میں بنایا لیکن کھانے کے لیے جگہ نیچے دریا کنارے سلیکٹ کی کولڈرنک اور آم دریا میں رکھ کے ٹھنڈے کیے اور کھانا تھوڑا لیٹ ہونے کی وجہ سے بھوک سہی گرم ہوئی وی تھی تو سب نے سہی انصاف کیا یہ کھانا دریا کنارے کے ماحول کے ساتھ بہت یادگار رہا واپس ہوٹل جا کے پھر سب بے وقت کی بے ہوشی کی نیند سو گئے ساتھ ہی بارش کا نہ رکنے کا سلسلہ شروع ہو گیا جو پھر اگلے دن تک چلتا رہا وادی میں لائٹ نہیں ہوتی شام سات سے رات بارہ تک جنریٹر چلتا ہے جس سے ساری ضروریات پوری ہوتی ہیں لیکن بدقسمتی سے جنریٹر میں بارش کا پانی پڑنے سے باوجود پوری کوشش کے نہ چل سکا جس سے تھوڑا پریشانی ہوئی اور مزہ کرکرا ہوا رات گیارہ بجے ساتھ والے ہوٹل سے تار کا کنکشن لگا کے لائٹ بہال ہو گئی لیکن تب تک تقریباً سب سو گئے تھے لیکن ہاں اس سے پہلے جو حلوہ شریف کا دور چلا بھئ کیا کہنے بارش اور ٹھنڈ میں گڑ اور موٹے آٹے کے لزیز ترین حلوے نے بیجا بیجا کرا دی اگلی صبح ناشتہ چونکہ ہوٹل کی طرف سے پیکج میں تھا تو ہم اُٹھ کے بالکل ویلے تھے اس لیے تسلی سے ساری پیکنگ کی اور جیپس پہ لوڈ کر کے ناشتے کے انتظار میں بیٹھ گئے صرف چھتالیس پراٹھے،آملیٹ،چنے اور چائے کے ساتھ ہلکا پھلکا ناشتہ کر کے واپسی کا سفر کیا تھل جہاں ہماری کوسٹر اور ڈرائیور تھے پہنچے سامان شفٹ کیا اور الا طول واپسی کے لیے نکل پڑے چھ میں سے ایک فیملی جس کو آتے ہوئے اسلام آباد موٹروے سے لیا لیکن واپسی پہ لیٹ ہونے کی وجہ سے گھر ای الیون چھوڑا جہاں انہوں نے زبردستی روک کے خاطر مدارت کی سب فریش ہوئے اور ایک گھنٹے کی بریک کے بعد دوبارہ موٹروے سے چکوال کے لیے نکلے اور الله کے فضل و کرم سے خیر خیریت سے تین بجے گھر پہنچ گئے۔ الحمدللہ

Address

Chakwal

Telephone

+923015771102

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chakwal Tourism Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Chakwal Tourism Club:

Share

Category


Other Travel Companies in Chakwal

Show All