شہر چشتیاں ضلع بہاولنگر، صوبہ پنجاب کی سب سے بڑی اور قدیم تحصیل ہے ۔چشتیاں شہر دریاۓ ستلج سے 15 کلومیٹر دور ہے ۔اسے ڈویژن بہالپور کی سب ڈویژن بھی کہا جاتا ہے اس میں 29 یونین کونسلیں ہیں۔ چشتیاں شہر کی بنیاد صوفی بزرگ بابا فریدالدین گنج شکرؒ کے پوتےحضرت بابا تاج سرور چشتیؒ نے رکھی۔ روحانی پیشوا خواجہ نور محمد مہارویؒ کا مزار بھی تاج سرور چشتی کے مزار سے 700 میٹر کے فاصلے پر مغرپ کی جانب ہے۔ روحانی پیشوا تاج سرور چشتی، خواجہ نور محمد مہاروی کے مزار جہاں ہیں۔ اس کو پرانی چشتیاں کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ پرانی چشتیاں سے ایک کلومیٹردور ( درمیان میں قبرستان) چشتیاں کا شہر بعد میں آباد ھوا۔ جس کی آبادی سات لاکھ (700000) سے تجاوز کر چکی ہے۔ چشتیاں شہر کا قبرستان پاکستان کا دوسرا بڑا قبرستان ہے۔چشتیاں شہر کے شمال میں 3 کلومیٹر کے فاصلے پر آدم شوگر ملزہے۔ (جب بنی تھی اسوقت کی ایشیا کی تیسری بڑی شوگر مل تھی) ۔کھانے پینے کی چیزوں میں یہاں کی برفی اورکڑاٸی گوشت بہت مشہور ہے۔چشتیاں شہر میں لکڑی کی ایک بہت بڑی منڈی بھی واقع ہے جس سے پورے پاکستان میں لکڑی امپورٹ ایکسپورٹ کی جاتی ہے جس میں چنیوٹ سرِفہرست ہے۔چشتیاں شہر کی خاص بات یہ بھی ہے کے اسے (City of love) محبت کا شہر بھی کہا جاتا ہے۔اور ہماری مشہور سنگر نصیبولال کا آباٸی شہر بھی چشتیاں ہی ہے۔۔ copy paste
At Kohala Pull, Murree.... SadaSohnaPakistanTourism
Kohala Pul, Murree
Kohal Pul, Sada Sohna Pakistan Tourism info.
During Tour Northern Areas 2017 at Kohala Pul, Azad Kashmir