Trible Area Welfare Society-DG Khan

Trible Area Welfare Society-DG Khan Work. hope for Downtroddens .i.Suleman Needs it and Knowledge Activities.
(2)

The purpose of this page is to do welfare works for the people of Koh-e-Sulaiman.It may be either through promoting Tourism, Culture, Sports and Education.Every individual is hereby requested to post positive stuffs here regarding the development of Koh-E-Sulaiman.

Iron Lady, Mah Rang Bloch Please support our Bloch brothers & sisters, raise your voice to fight and find their missing ...
23/12/2023

Iron Lady, Mah Rang Bloch
Please support our Bloch brothers & sisters, raise your voice to fight and find their missing family members,,, it could be you tomorrow,,, 🙏💔🙏💔🙏💔🙏💔🙏🙏🙏🙏✌️✌️✌️✌️✌️

سنو !
اگر وہ یہاں ہماری زمین پر قابض ہیں
تو وہاں ہماری جنت پر قبضہ کرنے سے بھی نہیں کترائیں گے۔

پنڈال سج چکا ہے
ان کے ہاتھوں میں انکی لاٹھیاں ہیں
اور ہماری ہتھیلوں پہ ہمارے سر ہیں
آنسو گیس رونے میں زندگی گزارنے والوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی !
ہم لاشیں ہیں
ہمیں دوبارہ نہیں مارا جا سکتا

وہ ہماری تاریخ کو یرغمال بنا کر ہمارے مستقبل کو نیست و نابود کرنا چاہتے ہیں
مگر ہمیں ان کا سامنا کرنا ہے
ہمیں ان کی بندوقوں اور توپوں کے آگے ڈٹ جانا ہے
بندوقوں سے سوچ اور توپوں سے کسی کی روح کو نہیں مارا جا سکتا

وہ ہمارے پہاڑوں اور جنگلوں کو زنجیروں میں
میں نہیں جکڑ سکتے
وہ ہمارے دریاوں کو اپنے تالابوں میں قید نہیں کر سکتے

لہذا بہادر مرد اور عورتو!
مزاحمت اور احتجاج کے لیے آگے بڑھو !
اپنی آئندہ نسلوں کی نسل کشی کے لیے ابھی سے آواز اٹھاو !
جاگے رہو جب تک کہ
تمہیں سکون کی نیند کے آثار دکھائی نہیں دیتے !

23/12/2023
یہ صدی احمقوں اور جاہلوں  کی پذیرائی کی صدی ہے اس دور میں اہل علم و فہم کا مقدر صرف اور صرف تنہائی ہے۔اور لوگوں کے اچھا ...
22/12/2023

یہ صدی احمقوں اور جاہلوں کی پذیرائی کی صدی ہے اس دور میں اہل علم و فہم کا مقدر صرف اور صرف تنہائی ہے۔
اور لوگوں کے اچھا بولنے پر بھی پابندی هو گی کہ وہ احمق اور جاہلوں کو کہیں ناراض نہ کر دیں

USAID-HEC Undergraduate Schalorship for the students of flood affected areas enrolled in the 5th or 6th semester.Only me...
24/02/2023

USAID-HEC Undergraduate Schalorship for the students of flood affected areas enrolled in the 5th or 6th semester.
Only mentioned universities are eligible for that particular case.

انگریز افسران، جنہوں نے ھندوستان میں ملازمت کی، جب واپس انگلینڈ جاتے تو انہیں وھاں پبلک پوسٹ/ ذمہ داری نہ دی جاتی۔ دلیل ...
13/02/2023

انگریز افسران، جنہوں نے ھندوستان میں ملازمت کی، جب واپس انگلینڈ جاتے تو انہیں وھاں پبلک پوسٹ/ ذمہ داری نہ دی جاتی۔ دلیل یہ تھی کہ تم نے ایک غلام قوم پر حکومت کی ھے جس سے تمہارے اطوار اور رویے میں فرق آیا ھوگا۔ یہاں اگر اس طرح کی کوئی ذمہ داری تمہیں دی جائے تو تم آزاد انگریز قوم کو بھی اسی طرح ڈیل کروگے۔
اس مختصر تعارف کے ساتھ درج ذیل واقعہ پڑھئے
ایک انگریز خاتون جس کا شوہر برطانوی دور میں پاک و ہند میں سول سروس کا آفیسر تھا۔ خاتون نے زندگی کے کئی سال ہندوستان کے مختلف علاقوں میں گزارے۔ واپسی پر اپنی یاداشتوں پر مبنی بہت ہی خوبصورت کتاب لکھی۔
خاتون نے لکھا ہے کہ میرا شوہر جب ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر تھا اُس وقت میرا بیٹا تقریبا چار سال کا اور بیٹی ایک سال کی تھی۔ ڈپٹی کمشنر کو ملنے والی کئی ایکڑ پر محیط رہائش گاہ میں ہم رہتے تھے۔ ڈی سی صاحب کے گھر اور خاندان کی خدمت گزاری پر کئی سو افراد معمور تھے۔ روز پارٹیاں ہوتیں، شکار کے پرواگرام بنتے ضلع کے بڑے بڑے زمین دار ہمیں اپنے ہاں مدعو کرنا باعث فخر جانتے، اور جس کے ہاں ہم چلے جاتے وہ اسے اپنی عزت افزائی سمجھتا۔ ہمارے ٹھاٹھ ایسے تھے کہ برطانیہ میں ملکہ اور شاھی خاندان کو بھی مشکل سے ہی میسر تھے۔
ٹرین کے سفر کے دوران نوابی ٹھاٹھ سے آراستہ ایک عالیشان ڈبہ ڈپٹی کمشنر صاحب کی فیملی کے لیے مخصوص ہوتا تھا۔ جب ہم ٹرین میں سوار ہوتے تو سفید لباس میں ملبوس ڈرائیور ہمارے سامنے آخر دونوں ہاتھ باندھ کر کھڑا ہو جاتا۔ اور سفر کے آغاز کی اجازت طلب کرتا۔ اجازت ملنے پر ہی ٹرین چلنا شروع ہوتی۔
ایک بار ایسا ہوا کہ ہم سفر کے لیے ٹرین میں بیٹھے تو روایت کے مطابق ڈرائیور نے حاضر ہو کر اجازت طلب کی۔ اس سے پہلے کہ میں بولتی میرا بیٹا بول اٹھا جس کا موڈ کسی وجہ سے خراب تھا۔ اُس نے ڈرائیور سے کہا کہ ٹرین نہیں چلانی۔ ڈرائیور نے حکم بجا لاتے ہوئے کہا کہ جو حکم چھوٹے صاحب۔ کچھ دیر بعد صورتحال یہ تھی کہ اسٹیشن ماسٹر سمیت پورا عملہ جمع ہو کر میرے چار سالہ بیٹے سے درخواست کر رہا تھا، لیکن بیٹا ٹرین چلانے کی اجازت دینے کو تیار نہیں ہوا۔ بالآخر بڑی مشکل سے میں نے کئی چاکلیٹس دینے کے وعدے پر بیٹے سے ٹرین چلوانے کی اجازت دلائی تو سفر کا آغاز ہوا۔
چند ماہ بعد میں دوستوں اور رشتہ داروں سے ملنے واپس برطانیہ آئی۔ ہم بذریعہ بحری جہاز لندن پہنچے، ہماری منزل ویلز کی ایک کاونٹی تھی جس کے لیے ہم نے ٹرین کا سفر کرنا تھا۔ بیٹی اور بیٹے کو اسٹیشن کے ایک بینچ پر بٹھا کر میں ٹکٹ لینے چلی گئی، قطار طویل ہونے کی وجہ سے خاصی دیر ہو گئی، جس پر بیٹے کا موڈ بہت خراب ہو گیا۔ جب ہم ٹرین میں بیٹھے تو عالیشان کمپاونڈ کے بجائے فرسٹ کلاس کی سیٹیں دیکھ کر بیٹا ایک بار پھر ناراضگی کا اظہار کرنے لگا۔ وقت پر ٹرین نے وسل دے کر سفر شروع کیا تو بیٹے نے باقاعدہ چیخنا شروع کر دیا۔ ’’ وہ زور زور سے کہہ رہا تھا، یہ کیسا الو کا پٹھہ ڈرائیور ہے۔ ہم سے اجازت لیے بغیر ہی اس نے ٹرین چلانا شروع کر دی ہے۔ میں پاپا سے کہہ کر اسے جوتے لگواوں گا۔‘‘ میرے لیے اُسے سمجھانا مشکل ہو گیا کہ ’’یہ اُس کے باپ کا ضلع نہیں ایک آزاد ملک ہے۔ یہاں ڈپٹی کمشنر جیسے تیسرے درجہ کے سرکاری ملازم تو کیا وزیر اعظم اور بادشاہ کو بھی یہ اختیار حاصل نہیں ہے کہ اپنی انا کی تسکین کے لیے عوام کو خوار کر سکے‘‘۔

آج یہ واضع ہے کہ ہم نے انگریز کو ضرور نکالا ہے۔ البتہ غلامی کو دیس نکالا نہیں دے سکے۔ یہاں آج بھی کئی ڈپٹی کمشنرز، ایس پیز، وزرا مشیران اور سیاست دان اور جرنیل صرف اپنی انا کی تسکین کے لیے عوام کو گھنٹوں سٹرکوں پر ذلیل و خوار کرتے ہیں۔ اس غلامی سے نجات کی واحد صورت یہی ہے کہ ہر طرح کے تعصبات اور عقیدتوں کو بالا طاق رکھ کر ہر پروٹوکول لینے والے کی مخالفت کرنی چاہئیے۔
ورنہ صرف 14 اگست کو جھنڈے لگا کر اور موم بتیاں سلگا کر خود کو دھوکہ دے لیا کیجئیے کہ ہم آزاد ہیں۔

03/06/2022

کوہ سلیمان کو پانی دو۔

کوہ سلیمان میں قحت سالی عروج پر۔
70سال سے جن علاقوں میں پانی موجود تھا اب وہ بھی خشک ہونے لگ گے ہیں۔

Address

Roonghen, Koh-e-Sulaiman
Dera Ghazi Khan
064

Telephone

03215951759

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Trible Area Welfare Society-DG Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Trible Area Welfare Society-DG Khan:

Videos

Share

Nearby travel agencies


Other Dera Ghazi Khan travel agencies

Show All