Al Sahib Travels - Pvt Ltd

Al Sahib Travels - Pvt Ltd The objects for which the company is established are:
To carry on the business of Hajj, Umrah & Loca
(1)

🌷 *‏بسمِْ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ* 🌷   ☀ *حسینی کیلنڈر* ☀🪷  *اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّ...
06/05/2023

🌷 *‏بسمِْ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ* 🌷
☀ *حسینی کیلنڈر* ☀

🪷 *اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ*

🌹 *أَللّهُمَّ ارْزُقْنی شَفاعَةَ الْحُسَیْنِ یَومَ الْوُرُودِ*

🌹 *اَلسَّلامُ عَلَيْكَ ياحُجَّةَاللّٰهِ عَلٰی خَلْقِهِ*

*🌼 ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﻳَﺎﻣَـــــﻮْﻟَﺎﻱَ ﻳَﺎﺻَــﺎﺣِﺐَ ﺍﻟـــﺰَّﻣَﺎﻥِ ﺃَﺩْﺭِﮐْﻨِـــﯽ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ*

🤲 *آئے حُجّتِ خُدا جلدی آئیں*

💚 *آج کا دن ➖ ہفتہ*
🌙 *15 شوال المکرم 1444 ھجری*
☀ *06 مئی 2023 عیسوی*
⭐ *23 بیساکھ 2080 بکرمی*

🌙 *آج 15 ماہِ شوال کا دن نیک ہے*

✋ *لبیک یاحسین علیہ السلام*
کہ ہم اپنی حد میں رہتےہیں اور حیثیت سے آگے نہیں بڑھتے۔

🌺 *القرآن الحکیم* 🌺
پارہ: 12۔ وَ مَا مِنۡ دَآبَّۃٍ
سُورةُھُودٍ 11 (مکی) پارہ 11و12 کل رکوع 10 کل آیات 123
آیت 56

*اِنِّیۡ تَوَکَّلۡتُ عَلَی اللّٰہِ رَبِّیۡ وَرَبِّکُمۡ ؕ مَامِنۡ دَآبَّۃٍ اِلَّا ہُوَاٰخِذٌۢ بِنَاصِیَتِہَا ؕ اِنَّ رَبِّیۡ عَلٰی صِرَاطٍ مُّسۡتَقِیۡمٍ﴿۵۶﴾*

*اللّٰه قدرت کا سر چشمہ*
۵۶۔ میں نے اللّٰه پر بھروسہ کیاہے جو میرا اور تمہارا رب ہے، کوئی جاندار ایسا نہیں جس کی پیشانی اللّٰه کی گرفت میں نہ ہو، بیشک میرا رب سیدھے راستے پر ہے۔

🔘 حضرت ہود علیہ السلام نےدشمن کو اسکی ناتوانی کا احساس دلایا، اس کےبعد اپنی طاقت کابھی احساس دلا رہےہیں کہ میں نےاس رب پر بھروسہ کیاہے جسکے قبضہ قدرت میں ہر جاندار کی جان ہے، وہی طاقت کا سرچشمہ ہےاور وہی عدل وانصاف کامالک بھی ہے۔ وہ حق کاساتھ دیتا ہےاور باطل کو نابود کرتاہے۔

🌺 جناب ھود علیہ السّلام کا مطلب یہ ہےکہ:

میرا اللّٰه تعالیٰ جو کچھ بھی کرتاہے بالکل صحیح کرتاہے۔ اُسکاہر کام سیدھااور درست ہوتاہے۔
اسکےہاں دیر ہےاندھیر نہیں۔ بلکہ وہ سراسر حق اور عدل کیساتھ خدائی کر رہاہے، اس لیے یہ کسی طرح ممکن نہیں کہ تم گمراہ رہو، بدکاریاں کرتےرہو، بدمعاشیاں پھیلاتےرہو اور پھر نجات بھی پاجائو۔ اور میں سچا ، کھرا ، راستباز اور نیکو کا ر ہو کر بھی نقصان میں رہوں، ایسا ہر گز ممکن نہیں۔

قارئین محترم!
حضرت ہود علیہ السلام نےجو توحید پر یہاں تقریر فرمائی ہے۔، وہ ایک مبلغ توحید کیلئے ہمیشہ کیلئے نمونہ کامل ہے۔
توحید کی حقیقت یہی ہےکہ:
( ۱) اللّٰه تعالیٰ کو سب کاپالنے والا مالک ماناجائے۔
(۲) اسی پر بھروسہ کیا جائے۔
(۳) یہ مانا جائےکہ کائنات کاذرہ ذرہ اسی کےقبضہ قدرت میں ہے۔
اردو محاورہ میں اسکو اسطرح کہہ سکتےہیں کہ کوئی اللّٰه کی اجازت کےبغیر کان تک نہیں ہلاسکتا۔ کائنات کی ہر ہر چیز اللّٰه کی قدرت اور حکم کےآگے سر ِ تسلیم خم کیےہوئے ہے۔ اسی بات کو عربی محاورے کےمطابق اس طرح کہہ سکتےہیں کہ
کوئی چلنے پھرنےوالا ایسا نہیں جسکی پیشانی کےبال اللّٰه تعالیٰ کے ہاتھ میں نہ ہوں۔

💖 *نسبت روز*
*آج کا دن رسول خدا صلی الله علیه و آله و سلّم سے منسوب ھے*

💛 *آج کے دن کی نمازیں*

رسولِ اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:
جو کوٸی بھی ہفتے کے دن 4 رکعت نماز بجا لاٸے اور نماز میں جتنے حرف بجا لاٸیگا اللّٰه تعالی ہر حرف کے عوض ایک شہید کا ثواب عطا کریگا۔
👈 دو دو رکعت کر کے نماز پڑھنی ہے۔
👈 دو رکعت نماز روزِ ہفتہ پڑھتا / پڑھتی ہوں قُربةً اِلی اللّٰه
👈 ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد 3 مرتبہ سورہ الکافرون پڑھیں۔
👈 نماز تمام کرنیکے بعد ایک مرتبہ آیت الکرسی تلاوت کریں۔
👈 اسی طرح دوسری دو رکعت بجا لاٸیں۔

🌺 *دوسری نماز*

مولا امام حسن عسکری علیہ السلام اپنے آباۓ طاہرین علیھم السلام سے ارشاد فرماتے ہیں:
جو شخص ہفتہ کے دن 4 رکعت نماز ادا کرے کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد ایک مرتبہ آیت الکرسی اور ایک مرتبہ سورہ توحید کی تلاوت کرے تو اللّٰه تعالی اسے انبیا علیھم السلام ، شہدا اور صالحین کےدرجے میں رکھے گا اور یہ لوگ سب سے بہترین ہمدم ہیں۔

💠 *شبِ اتوار کی نماز*

جو شبِ اتوار کی نماز پڑھےگا تو اسکو شاکروں اور صابروں کاثواب عطا کیاجائیگا۔
➖ یہ 6 رکعت نماز ہے جو دو دو رکعت کرکے پڑھی جاتی ہے۔
➖ دو رکعت نماز شبِ اتوار پڑھتا/پڑھتی ہوں قُربَةًاِلَی اللّٰه
➖ ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ الحمد اور سات مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں۔

💙 *آج کے اذکار*
💥 *یا رَبَّ العالَمین 100 مرتبہ*
💥 *یا حی یا قیوم 1000 مرتبہ*
💥 *يا غني 1060 مرتبہ*

🌸 *عمل براٸے حاجات*

کسی بھی مصیبت یا پریشانی کے دور کرنے اور حاجات کی براری کیلٸے یہ عمل آج کے دن ہر نماز کے بعد بجا لاٸیں۔ ان شاء اللّٰه تعالی کامیابی ہوگی۔

🌷 *10 مرتبہ
*الـّلـهـم صـَل ِّ عـَلـَی مـُحـَمـَّدٍ وَآل ِ مـُحـَمـَّدٍ*
🌷 10 مرتبہ
*اَللّٰھُمَّ صَلّ ِ عَلَی العَباس علیہ السلام*
🌷 *10 مرتبہ
*الـّلـهـم صـَل ِّ عـَلـَی مـُحـَمـَّدٍ وَآل ِ مـُحـَمـَّدٍ*

📚 *فقہ سے آگاہی*
بمطابق فتاویٰ مرجع جہان تشیع آیت اللّٰه العظمیٰ اعلم سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف۔

🔘 *صحیح شکوک*

*مسئلہ 1187*
اگر کسی کو صحیح شکوک میں سےکوئی شک ہو جائےاور نماز کاوقت اتنا تنگ ہوکہ نماز ازسرنو نہ پڑھ سکےتو ضروری ہےکہ نماز نہ توڑے اور جو مسئلہ بیان کیاگیا ہےاسکے مطابق عمل کرے۔
لیکن اگر نماز کاوقت وسیع ہوتو نماز توڑ کر نئے سرے سے بھی پڑھ سکتاہے۔

*مسئلہ 1188*
اگر نماز کےدوران انسان کو ان شکوک میں سے کوئی شک لاحق ہو جائے جن کیلئے نماز احتیاط ، واجب ہے اور وہ نماز کو تمام کرےتو احتیاط مستحب یہ ہےکہ نماز احتیاط پڑھےاور نماز احتیاط پڑھے بغیر ازسرنو نماز نہ پڑھے
اور اگر وہ کوئی ایسا فعل انجام دینے سے پہلے جو نماز کو باطل کرتاہو ازسرنو نماز پڑھےتو احتیاط واجب کی بناپر اسکی دوسری نماز بھی باطل ہے
لیکن اگر کوئی ایسافعل انجام دینے کےبعد جو نماز کو باطل کرتاہو نماز میں مشغول ہو جائے تو اسکی دوسری نماز صحیح ہے۔

*مسئلہ 1189*
جب نماز کو باطل کرنیوالے شکوک میں سےکوئی شک انسان کو لاحق ہو جائےاور وہ جانتا ہوکہ بعد کی حالت میں منتقل ہو جانےپر اس کیلئے یقین یاگمان پیدا ہو جائےگا تو اس صورت میں جبکہ اسکا باطل شک شروع کی دو رکعت میں ہو اس کیلئے اس کیلئے شک کی حالت میں نماز جاری رکھنا جائز نہیں ہے۔
مثلاً اگر قیام کی حالت میں اسےشک ہوکہ ایک رکعت پڑھی ہےیا زیادہ پڑھی ہیں اور وہ جانتا ہوکہ اگر رکوع میں جائےتو کسی ایک طرف یقین یا گمان پیدا کرےگا تو اس حالت میں اس کیلئے رکوع کرنا جائز نہیں ہے اور باقی باطل شکوک میں اپنی نماز جاری رکھ سکتاہے تاکہ اسے یقین یا گمان حاصل ہو جائے۔

♣️ *درد کا علاج*

ابوعبداللّٰه امام جعفر صادق علیہ السّلام نے فرمایاہے:
اگر بدن میں کسی جگہ درد محسوس ہو رہاہو اور یہ وہم ہو جائےکہ یہ زیادہ ہو جائےگا تو *سورہ تبت* (پارہ 30) کو پڑھ کر اس درد والی جگہ پر دم کریں تو درد کم ہوکر آخرکار بالکل آرام آ جائےگا۔

📖 *آج کا فرمان*

ابوعبداللّٰه امام جعفر صادق علیہ السّلام فرماتےہیں:

*اللّٰه تعالیٰ بروزِ قیامت لوگوں کو ان کی نیتوں کےمطابق محشور کرےگا۔*

❇️ *جمع قرآن*

قارئین محترم!
دشمنانِ اسلام نےقدیم زمانے سےہی اپنی سازشیں اس بات پر مرکوز رکھی تھیں کہ قرآن کو مخدوش اور متنازعہ بنائیں نہ صرف دشمنانِ اسلام بلکہ بدقسمتی سےخود اُمتِ مسلمہ کےبعض افراد فرقہ وارانہ تعصب کےباعث اس پروپیگنڈہ کو ہوا دینےمیں دشمنوں کےہمراہ ہوگئے۔
جسکے نتیجے میں بنیادی طورپر دو متفق علیہ چیزوں کےبارے میں شکوک وشبہات اور اختلاف عوام الناس میں پیدا کر دیئے گئے اور وہ دو موضوعات
*قرآن کی جمع بندی* اور
*تحریف القرآن* ہیں۔
آج مختصراً قرآن کی جمع بندی کےحوالے سےبات کرتےہیں:

قارئین محترم!
قرآن مجید اللّٰه تعالیٰ کی آخری کتاب ہےجو 23 سال کےعرصے میں جناب پیغمبر اسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوئی۔

قرآن مجید کی کوئی بھی آیت نبی آخرالزمان صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوتی تھی تو آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فوراً دو قسم کےاہتمام فرماتےتھے:

(1) *حفطِ آیات قرآنی*

جناب پیغمبر اسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے قرآن مجید کو امت کے سینوں میں منتقل کرنے کیلئے حافظانِ قرآن کی وسیع پیمانےپر تربیت فرمائی تاکہ قرآن انکے سینوں میں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے محفوظ ہو جائے،
چنانچہ عصرِ رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم میں ہی حافظانِ قرآن کی تعداد اسقدر زیادہ ہو گئی تھی کہ نام بنام انہیں شمار کرناممکن نہیں ہے۔
اس پر اللّٰه تعالیٰ کی جانب سےسورہ طٰہٰ آیت 114 کےذریعے بشارت نازل ہوئی کہ
آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم اسقدر پریشان نہ ہوں، ہم آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کو پڑھائیں گے تو پھر آپ نہیں بھولیں گے۔

*وَلَا تَعۡجَلۡ بِالۡقُرۡاٰنِ مِنۡ قَبۡلِ اَنۡ یُّقۡضٰۤی اِلَیۡکَ وَحۡیُہٗ ۫ وَقُلۡ رَّبِّ زِدۡنِیۡ عِلۡمًا﴿۱۱۴﴾*

»اور آپ پر ہونے والی اس کی وحی کی تکمیل سے پہلے قرآن پڑھنے میں عجلت نہ کریں اور کہدیا کریں: میرے رب میرے علم میں اضافہ فرما«

اور پھر سورہ قیامت آیات 16 اور 17 میں ارشاد ہوتاہے:

*لَاتُحَرِّکۡ بِہٖ لِسَانَکَ لِتَعۡجَلَ بِہٖ ﴿ؕ۱۶﴾اِنَّ عَلَیۡنَا جَمۡعَہٗ وَقُرۡاٰنَہٗ ﴿ۚۖ۱۷﴾*

»(اے نبی) آپ وحی کو جلدی (حفظ) کرنے کے لیے اپنی زبان کو حرکت نہ دیں«
»اسکا جمع کرنا اور پڑھوانا یقینا ہمارے ذمے ہے«

(2) *کتابت آیاتِ قرآن*

قارئین محترم!
آیاتِ قرآنی کی حفاظت کادوسرا اہتمام اسکی کتابت (لکھوائی) تھی۔
جب سرزمینِ عرب میں قرآن کانزول ہو رہاتھا تو وہاں جہالت کایہ عالم تھاکہ مکہ مکرمہ میں صرف 17 افراد کتابت جانتےتھے اور جو لوگ لکھنا پڑھنا جانتے تھے انہیں آج کیطرح کاغذقلم میسر نہ تھے۔
بلکہ زیادہ تر کھجور کی کھال،
چمڑا،
سفید باریک پتھر،
ریشمی کپڑا اور لکڑی کے تختے کاغذ کےطورپر استعمال ہوتےتھے۔

جب بھی کوئی آیت نازل ہوتی تھی تو جناب پیغمبر اسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کسی کاتب کو بلا لیتےاور لکھنےکا حکم فرماتےتھے، پھر لکھا ہوا چیک کرتے اور غلطی کی اصلاح بھی فرما دیتے، مشرکین مکہ بھی اسکا اعتراف کرتےہیں کہ
رسولِ اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم قرآن کی آیات نزول کے فوراً بعد اصحاب کو لکھا دیاکرتے تھے۔
جسکا ثبوت قرآن نے سورہ فرقان آیت 5 میں نقل کیاہے:

*وَقَالُوۡۤا اَسَاطِیۡرُ الۡاَوَّلِیۡنَ اکۡتَتَبَہَا فَہِیَ تُمۡلٰی عَلَیۡہِ بُکۡرَۃً وَّاَصِیۡلًا﴿۵﴾*

»اور کہتے ہیں: (یہ قرآن) پرانےلوگوں کی داستانیں ہیں جو اس شخص نےلکھوا رکھی ہیں اور جو صبح وشام اسےپڑھ کر سنائی جاتی ہیں«

قارئین محترم:
قرآن مجید کی آیات لکھنےوالے 2 طرح کےلوگ تھے۔
👈 کچھ لوگ وہ تھےجو ذاتی طورپر اور اپنے لیے قرآن کی آیات ساتھ ساتھ لکھتے رہتے۔
جبکہ
👈 دوسرا گروہ ان لوگوں کاتھا جو رسولِ کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کیلئے کتابت کیا کرتےتھے اور یہی لوگ کاتبانِ وحی کہلاتے تھے۔
انکی تعداد تقریباً 43 سے 45 تک ہے۔

جناب پیغمبر اسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کاتبانِ وحی کو صرف آیات کی کتابت کاحکم نہیں دیتےتھے بلکہ ساتھ ہی ترتیب بھی بتا دیتےتھے کہ اس آیت کو کس سورہ میں کس آیت کےبعد اور کس آیت سے پہلے رکھا جائے۔
لہذا
قارئین محترم!
واضح ہوا کہ قرآن مجید کی تمام آیات کی کتابت (لکھوائی) کاکام جناب پیغمبر اسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی اپنی نگرانی میں بطریقِ احسن انجام پایا۔
خود قرآن مجید میں سورہ طور آیات 1 تا 3 میں بھی لفظ کتابی شکل میں موجود تھا استعمال ہوا ہے:

*وَالطُّوۡرِ ۙ﴿۱﴾وَکِتٰبٍ مَّسۡطُوۡرٍ ۙ﴿۲﴾فِیۡ رَقٍّ مَّنۡشُوۡرٍ ۙ﴿۳﴾*

»قسم ہےطور کی، اور لکھی ہوئی کتاب کی، ایک کشادہ ورق میں«

جناب پیغمبر اسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی حیات کے آخری لمحات میں امیرالمؤمنین علی مرتضیٰ علیہ الصلاۃ والسّلام کوجو وصیت فرمائی اس میں قرآن مجید کیلئے کتابت کالفظ استعمال فرمایا ہے:

*اےعلی علیہ السّلام! یہ اللّٰه تعالیٰ کی کتاب ہےاسے اپنےپاس لے جا۔*

چنانچہ امام علی مرتضیٰ علیہ الصلاۃ والسّلام اسے ایک کپڑے میں جمع کرکے اپنے گھر لے گئے۔

قارئین محترم!
پس واضح رہےکہ قرآن مجید حیات رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم میں ہی مدون کتابی شکل میں موجود تھا اور یہ کام کسی اور بشر نےانجام نہیں دیا۔

🪷 *اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ*

*سلامت رہیں وہ لوگ جن کی سانسوں میں زکرِاہلبیت (ع) اور آنسوؤں میں غمِ مولا حسین ع رہتا ہے(آمین)♥*
14/12/2022

*سلامت رہیں وہ لوگ جن کی سانسوں میں زکرِاہلبیت (ع) اور آنسوؤں میں غمِ مولا حسین ع رہتا ہے(آمین)♥*

19/10/2022
15/09/2022

*وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ اور ہم نے آپ کی خاطر آپ کا ذکر بلند کر دیا۔*

الشرح آية 4

الإمام علي الرضا عليه السلام يقول:

تمام قسم کی تعریف خدا کے لئے مخصوص ہے جس نے ہمارے ان حقوق کی حفاظت فرمائی جسے لوگوں نے ضائع کیا اور جس نے ہمیں بلندی دی جب کہ لوگ ہمیں پست کرتے رہے۔ یہاں تک کہ کفر کے منبروں پر پورے اسی (۸۰) سال تک ہم پرلعنت کی گئی اور ہمارے فضائل چھپاۓ گئے اور ہم پر جھوٹ تراشنے کے لئے دولتِیں خرچ کی گئیں جب کہ اللهﷻ کا ارادہ یہ ہے کہ ہمارا ذکر بلند رہے اور ہمارے فضائل بیان ہوتے رہیں ۔
خدا کی قسم ! یہ شرف ہمیں اپنی طرف سے نہیں ملا بلکہ یہ رسول خدا ﷺ کی عظمت اور ہماری آپ سے قرابت کی وجہ سے نصیب ہوا اور آج ہماری حکومت قائم ہوئی اور ہم آنحضرت ﷺ سے یہ روایت کرتے ہیں کہ ہمارے بعد الله تعالی کی عظیم ترین نشانی ظاہر ہوگی اور نبی اکرم ﷺ کی بلند ترین نشانی (امام مھدی ؑ ) کا ظہور ہوگا‘۔

حدثنا الحاكم أبو علي الحسين بن أحمد البيهقي قال: حدثني محمد بن يحيى الصولي قال: حدثني محمد بن أبي الموج بن الحسين الرازي قال: سمعت أبي يقول حدثني من سمع الرضا عليه السلام يقول: الحمد لله الذي حفظ منا ما ضيع الناس ورفع منا ما وضعوه حتى لقد لعنا على منابر الكفر ثمانين عاما وكتمت فضائلنا وبذلت الأموال في الكذب علينا، والله تعالى يأبى لنا إلا أن يعلي ذكرنا ويبين فضلنا والله ما هذا بنا، وإنما هو برسول الله (ص) وقرابتنا منه حتى صار أمرنا وما نروي عنه أنه سيكون بعدنا من أعظم آياته ودلالات نبوته.
عيون أخبار الرضا (ع) - الشيخ الصدوق - ج ١ - الصفحة ١٧٥

#طوسی

29/11/2021

"کربلا وہ واحد درس گاہ ہے جہاں انسانیت کا سبق ملتا ہے"

کربلا جانے والے زائرین کے لیے خوش خبری 🤩

الصا حب ٹریولز زیارات کے لیے اپنی باقاعدہ سروسز کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔

Address

G-3 8/8 Business Center Regency Plaza Road New Civil Line
Faisalabad
38000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Sahib Travels - Pvt Ltd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Al Sahib Travels - Pvt Ltd:

Share

Category


Other Travel Companies in Faisalabad

Show All