Phullawai

Phullawai A page to promote tourism and culture of Phullawai Neelum Valley & Azad Kashmir..
(7)

Phullawai is situated at a Longitude of E 74 “33’ 56.0962” and Latitude N 34 “48’ 45.633” covering an area of 52,817 ha, lying between 2,017m to 4,345m elevation in Gurase Valley which is the last union council of District Neelum. The surrounding areas of Phullawai are Astore (Northren Areas), Marnot and Janwai. Phullawai has two Nalas leading to two beautiful narrow valley, one Sarwala Nala and s

econd is Gujar Nala. Here all the community is Shina speaking who are originated from Gilgit and Chillas and 99 % community is Shina speaking. Phullawai is rich in Natural Resources like forests, minerals, gems, wildlife, medicinal plants, lakes, glaciers and beautiful Water Falls.

10/12/2023
06/11/2023

تھاکوٹ، 5/11/2023

پھولاوئی
30/07/2023

پھولاوئی

30/07/2023

پھولاوئی کالا بن

جس طرح یہ دنیا عارضی ہے اس سے زیادہ ایڈھاک ملازمت ۔اس لیئے دوست احباب اس سے میلوں دور رہیں
27/06/2023

جس طرح یہ دنیا عارضی ہے اس سے زیادہ ایڈھاک ملازمت ۔
اس لیئے دوست احباب اس سے میلوں دور رہیں

01/05/2023

پھولاوی میرا گاؤں ھے جو وادی نیلم آزاد کشمیر کاایک بڑاگاوں ھے جہاں کے لوگ غیرت مند ھمدرد اور محب وطن ھیں جنھوں نے ھمیشہ وطن اوراہل وطن کیلے قربانی کی لازوال داستان رقم کی ھے ناگہانی افات ھوں یادفاعی معاملات ھر موقع پر اھل پھولاوی نے جانفشانی اور قربانی کی تاریخ رقم کی ھے دفاعی مسلہ ھوپاک فوج کے شانہ بشانہ قدم بقدم اگلے مورچوں پر بھی پھولاوی کے جوانوں نے قربانی دی ھے روڈ حادثات ھوں سب سے پہلے جس بستی اوراسکے باشندوں پر نظر پڑتی ھےوہ پھولاوی ھے ھرلمحہ ریسکوکیلے موجود ھوتےھیں کل رات کولاھورسے اےھوے سیاحوں کی ایک گاڑی جس میں بارہ افراد سوار تھے دریا برد ھوی لیکن افسوس کامقام ھے scmسروس جس کارکردگی زیروھے اگر بروقت عوام کو اطلاع ھوتی تو کئیں جانی بچائی جاسکتی تھیں لیکن دشوار گزار علاقہ اور مواصلاتی رابطہ منقطع ھونے کی وجہ بروقت اطلاع نہ ہوسکی بہت ساری قیمتی جانیں ضائع ھوگیں اطلاع کے مطابق اھل علاقہ نے مساجد میں اعلانات کیے اور جب لوگ اکھٹے ھوے اسوقت تک کافی دیر ھوچکی تھی لیکن پھر بھی پھولاوی کی غیور عوام کی کوششوں سے اپنی مدد آپ پانچ زخمیوں کو بحفاظت کیل پہنچایا گیا اورابھی تک سات افراد لاپتہ ھیں جو دریاکی موجوں کی نظر ھوگیں ھیں اور ابھی عوام ریسکیو میں مصروف ھے لیکن افسوس کی بات ھے کہ اس علاقے کے لوگوں کو ھزاروں قربانیوں کے باجود کسی بھی سوشل یا سرکاری چینل پرانکی حوصلہ افزائی کے بجاے مختلف اداروں کے نام لیے جارھے ھیں حالانکہ اصل ریسکیو کاکام تو اھل علاقہ نے کیا ھے یہ پہلی مرتبہ نہیں ھوا بلکہ ھمیشہ محنت کسی کی اور نام کسی کا بہر حال اس ساری تفصیل کے باوجود اھل پھولاوی آپ کی عظمت وحب الو طنی و ھمدردی کو سلام اللہ تعالیٰ آپ کو نظر بد شریروں کے شرحاسدوں کے حسدسے محفوظ فرمائے اور آپکو ھمیشہ اپنی تاریخی اور شاندار اور ایمانی روایات کو برقرار رکھنے کی توفیق عطا فرمائے اور مجھے فخر ھے کہ میں بھی اس غیور اور بہادر علاقہ سے تعلق رکھتاھوں جنکا ماضی حال اور مستقبل شاندار ھے اورسرکار سے بھی گزارش کروں گا کہ اس بےکار اور ناکام scmنیٹورک کو یاٹھیک کریں یابند کرکے کسی اور سروس کو اجازت دیں تاکہ اس جدید اور ٹیکنالوجی کے دور میں بھی اھل پھولاوی پھتر کے دوروالی زندگی سے نجات حاصل کریں ایسے مشکل وقت میں اپنوں کی مدد کرسکیں آخر میں اس حادثہ میں جتنے بھی لوگ شہید ھوے یازخمی ھیں اللہ تعالیٰ سب کے لواحقین کو صبر جمیل اور مرحومین کی مغفرت زخمیوں کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے ۔والسلام ۔مولاناقاری محمد ریاض عثمانی کاشمیری ڈپٹی جنرل سیکریٹری جمعیت علمائے اسلام جموں وکشمیر وخطیب ومدرس مرکز اھلسنت جامع مسجد مدینہ حیات سرروڈبانی مدیر جامعہ سیدہ خدیجہ الکبریٰ للبنات حیلیاں جی روڈ گوجرخان1.5.2023

01/03/2023

نیلم ویلی کے شہری جو باہر دوسرے شہروں میں مقیم ہیں وہ مردم شماری میں اندراج ضلع نیلم کا کرائیں

 *عوام کے لئے خود سے مردم شُماری میں اپنے گھر کا اندراج کرنے کا آسان طریقہ کار:**اپنے موبائل سے Self Enumeration ایپ جو ...
15/01/2023


*عوام کے لئے خود سے مردم شُماری میں اپنے گھر کا اندراج کرنے کا آسان طریقہ کار:*

*اپنے موبائل سے Self Enumeration ایپ جو کہ 15 جنوری سے 31 جنوری تک کام کرے گی۔ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد ملک کے کسی بھی حصے میں اپنی فیملی کا ڈیٹا درج کریں آخر میں آپکو مخصوص کوڈ (UTN)ملے گا۔وہ کوڈ آپ اپنے متعلقہ اضلاع میں اپنے بلاک کے ٹیچرز(Enumerator) کو مردم شماری والے دن خود یا کسی اور کے ذریعے پہنچا دے یا اگر آپ ملازمت پیشہ ہیں تو گھر میں کسی کو بھی UTN نمبر لکھ کر دے دیں وہ مردم شماری کے عملے کو دے تو UTN نمبر درج کرتے ہی آپ کا تمام ڈیٹا آپکے متعلقہ بلاک میں درج ہوجائے گا*
*یاد رکھیں کہ تمام لوگ آبادی ضرور درج کروائیں کیونکہ اسی کی بنیاد پر آپ کو ترقیاتی فنڈ ، صحت کے مراکز ، سکول ، کالجز ، یونیورسٹیاں اور ملازمتوں کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں*
*اگر بلاک میں کم آبادی ہو گی تو اگلے انتخابات میں دوسری ولیج کونسل میں ضم کر دی جائے گی*
*لہذا کوشش کریں کہ اپنے حقوق کیلئے اپنی آبادی کا مکمل اندراج کروائیں.

پوزیشن ہولڈرز (گورنمنٹ ہائی سکول پھولاوئی)نداء الرحمٰن کیانیانصر حکیمعطاء الرحمنبمع اساتذہ کرامبمقام ہلمت
05/01/2023

پوزیشن ہولڈرز (گورنمنٹ ہائی سکول پھولاوئی)
نداء الرحمٰن کیانی
انصر حکیم
عطاء الرحمن
بمع اساتذہ کرام
بمقام ہلمت

پھولاوئی، نیلم ویلی
17/11/2022

پھولاوئی، نیلم ویلی

سر والا نالہ پھولاوئی
17/11/2022

سر والا نالہ پھولاوئی

’’پھولاوئی‘‘ وادی نیلم آزاد کشمیر کی یونین کونسل گریس/ گریز میں 2626 میٹر (8615 فٹ) کی بلندی پر دریائے نیلم کے مشرقی کنا...
16/11/2022

’’پھولاوئی‘‘ وادی نیلم آزاد کشمیر کی یونین کونسل گریس/ گریز میں 2626 میٹر (8615 فٹ) کی بلندی پر دریائے نیلم کے مشرقی کنارے پر جانوئی اور مرناٹ کے درمیان واقع ایک گاؤں ہے۔ اس کے سامنے ’’ہولا‘‘ کا جنگل اور پہاڑی ہے جو اوپر جا کر مقبوضہ کشمیر سے مل جاتا ہے اور اس کی پشت پر چمکتا دمکتا ’’شیشہ کور‘‘ کا پہاڑ ہے۔ شیشہ کور کا مطلب ہے شیشے کی طرح چمکنے والا پہاڑ۔ یہ پتھر کی ننگی چٹانوں پر مشتمل پہاڑ ہے جو سورج کی شعاعیں پڑنے سے خوب چمکتا ہے اور اس پر نگاہ نہیں ٹکتی۔

یہ گاؤں تقریباً ڈیڑھ صدی پرانا ہے۔ اس کا نام آج کل ’’پھولاوئی‘‘ لکھا جاتا ہے لیکن یہاں کے باشندے اس کا تلفظ ’’پھولوئی‘‘ کرتے ہیں جبکہ استور اور چلاس کے لوگ اسے ’’فولوئی‘‘ کہتے ہیں۔ ڈوگرہ راج کے ایک کاغذ میں اس کو ‘‘فولہ وئی’’ لکھا دیکھا ہے اور ایک پرانے نقشے میں FOLOWAI لکھا تھا جبکہ انٹر نیٹ کے نقشوں میں بھی FOLOWAI اور PHULLAWAI لکھا ہے۔

یہاں کے باشندے چلاس، استور اور گریس سے ہجرت کر کے آئے ہیں لیکن یہاں آنے کے بعد بھی شنیا زبان اور ثقافت نے ان کو ایک ہی لڑی میں پروئے رکھا ہے۔
پھولاوئی کے لوگوں کو ارد گرد کی ہندکو بولنے والی آبادی ’’داردی‘‘ اور اپنے آپ کو ’’پارما‘‘ کہتی ہے۔ اس سے اس تاریخی حقیقت کی جانب اشارہ ہوتا ہے کہ پھولاوئی کے باشندوں کا نسلی تعلق دارد شین قبائل سے ہے۔ حسن اتفاق یہ کہ یہاں کے باشندوں کی چلاس اور استور سے اب بھی رشتہ داری قائم ہے اور لوگوں کا پہاڑی دروں سے ایک دوسرے کے ہاں معمول کے مطابق آنا جانا لگا رہتا ہے۔
اس گاؤں کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے یہاں کے تقریباً ہر گھر میں ایک حافظ اور اوسطاً تین یا چار گھروں میں ایک عالم ہے۔ یہاں کے علماء اور قراء پاکستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں دین کی خدمت میں مصروف ہیں۔ بلا مبالغہ اس میدان میں اس گاؤں کا یہاں دور دور تک کوئی مقابل نہیں۔

تحریر...... مولانا ڈاکٹر Abdul Khaliq Hamdard دامتہ برکاتہ العالیہ 🥰

پھولاوائی نیلم ویلی آزاد کشمیر ♥️آج کا تازہ کلک
18/06/2022

پھولاوائی نیلم ویلی آزاد کشمیر ♥️
آج کا تازہ کلک

مجھے بہت دکھ تھا کہ نیلم ویلی ڈویلپمنٹ بورڈ اپر نیلم ویلی میں کام نہیں کر رہا ہے۔ لیکن لوئر ویلی کے دوست رابطہ کرکے بتا ...
18/06/2022

مجھے بہت دکھ تھا کہ نیلم ویلی ڈویلپمنٹ بورڈ اپر نیلم ویلی میں کام نہیں کر رہا ہے۔ لیکن لوئر ویلی کے دوست رابطہ کرکے بتا رہے ہیں کہ لوئر نیلم ویلی میں بھی بورڈ کا کوئی خاص کام زمین پے نہیں لگا۔ یہ تو بہت بڑا ظلم ہے۔ عوامی ٹیکس پر چلنے والے ادارے کے سربراہان اس فنڈ کی دیانت دارانہ، شفاف اور مساویانہ استعمال کو یقینی بنائیں۔ یہ عوامی مطالبہ ہے کہ جتنے وسائل یا فنڈز ہیں وہ تمام یونین کونسلز میں برابری کی سطح پر تقسیم ہونا چاہیئے۔
خرم جمال شاہد
خرم جمال شاہد
Khurram Jamal Shahid
Khurram Shahid

سرزمین پھولاوئی
18/06/2022

سرزمین پھولاوئی

18/06/2022
30/01/2022

ایسی تصویر کمنٹ کریں جسے دیکھ کر ٹھنڈ لگے 🥰☺️

30/01/2022

بحرین (تھنگی) پھولاوئی
وادی نیلم آزاد کشمیر

30/01/2022

Phullawai Sar wali Gali Neelum Gurse valley

Address

Seri
Folowai
132000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Phullawai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Phullawai:

Videos

Share


Other Folowai travel agencies

Show All

You may also like