Sadaqa Jaariyah

Sadaqa Jaariyah Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sadaqa Jaariyah, Tour guide, Karachi.

Our mission is to ignite the passion of teaching by creating a platform that empowers educators from all walks of life to share their expertise and knowledge with students around the world. We believe that every educator has the power to inspire 10,000 lives, and our goal is to provide them with the tools and resources they need to share their knowledge and skills with learners.

27/04/2023

بزرگ کون ہیں جس کا سنت کے مطابق لباس ہے پرکشش نورانی چہرہ ہے. عرب سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل، مقامی نیوز چینلز کے مطابق بزرگ کو مدینہ میں دیکھا گیا جب وہ روضہ رسول کی طرف دیکھ کر الوداعی سلام کر رہے تھے۔

10/06/2018

میری خاموشئ مسلسل کو

اِک مسلسل گِلہ سمجھ لیجئے

10/06/2018

"مدد کرنا اور شکر گزار ہونا "
میرے اکثر یار ، دوست ، جاننے والے ڈاکٹر ہیں ۔ ہماری جب بھی بات ہوتی ہے تو ایک دوسرے سے کیا کچھ نیا سیکھ لیا ۔کوئی نیا طریقہ علاج معالجہ، دوائی وغیرہ کے بارے میں اکثر پوچھ لیتے ہیں۔ پھر ہم شروع ہوجاتے ہیں اور وہ سب کچھ جو ہم ہسپتال میں دیکھتے ہیں، سنتے ہیں اور سیکھتے ہیں بول دیتے ہیں ۔
پھر کھبی کبھی جب اپنے وارڈ میں نظر دوڑاتا ہوں اور بیڈ نمبر ایک پر ایک عمر رسیدہ اماں جی کی اپنے جوان بیٹے کی آخری سانسیں گنتے ہوئے ان کے گالوں کو تر کرتا آنسوؤں کو دیکھتا ہوں ، وہ کونے والے بیڈ پر ایک مریض کینسر کے مرض میں مبتلا درد سے چیختا چلاتا دیکھتا ہوں، وہ کھڑکی کے پاس ایک بچہ اپنے امی سے لپٹ کر روتا ہوا کہتا ہے آپ مجھے چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گی ، وہ ساتھ والا بابا جی درد سے کہتا ہے کہ بیٹا میرے پاس اپنی بیٹی کے علاج کے لیے پیسے نہیں مجھے اجازت دو میں اس کو گھر لے جاؤں گا جب مرنا ہوا مر جائے گی اور اس بابا جی کو دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ یہ اپنی بیٹی کی پریشانی کی وجہ سے اس سے پہلے مر جائے گا ۔ یہ سب کچھ روزانہ کی بنیاد پر دیکھ کر میں سوچتا ہوں کہ اگر ہم تھوڑی بہت وہ رقم جو ہم پیزہ ،برگر ، غیر ضروری رسومات، بےہودہ قسم کے تقریبات، فضول خرچی میں ضائع کرتے ہیں اس سے ان بےچارے مریضوں کی کوئی مدد کی جائے اور معاشرے میں ہمارا جو مقام ہے اس کو بروئے کار لاتے ہوئے صاحب استطاعت لوگوں سے مالی امداد لے کر ان لوگوں کی بہتری کی کوشش کریں تو کتنی اچھی بات ہوگی اور ساتھ میں یہ کاش! ہم ڈاکٹروں نے اگر ہسپتال میں رہتے ہوئے صرف ایک اللہ کا شکر ادا کرنا ہی سیکھ لیا تو بہت بڑی بات ہوگی۔
ڈاکٹر محمد عثمان آفریدی.

10/06/2018

عجب خاموشی کے احاطے میں ہوں

کہ شور کے ہوتے ہوئے بھی سناٹے میں ہوں

10/06/2018

-----------مفہوم_محبت---------

شام کا وقت تھا اور نیا شادی شدہ جوڑا ، ٹیرس میں بیٹھے، کافی پیتے، باہر ہوتی ہلکی بارش سے لطف اندوز ہو رہا تھا. آخر کار شوہر نے بیوی کی ضد کے آگے ہار مانتے ہوے اپنے اندر کا حال بتانا شروع کیا....

پتا ہے کیا ، دراصل گزری زندگی میں مجھے بہت لگاؤ ہوے ، مختلف لڑکیوں سے اور پھر ہر کسی سے ایک ہی طرح کی باتیں کیں ہمیشہ.... ہر لڑکی کو بہت سراہا ، اسکا پہننا ، سجنا ، سنوارنا ، ہسنا ، چلنا ، اٹھنا، بیٹھنا مطلب کہ ہر ہر بات و ادا کی تعریف کی...کبھی کسی سے دل لگا تو کبھی کوئی دل سے اتر گئی ...ایسا ہی چلتا رہا بس .....اور اب تم میری زندگی میں گھر والوں کی پسند سے میری بیوی بن کر آئی..... یہ تم کہتی ہو نا کہ میں خاموش کیوں رہتا....میں باتیں کیوں نہیں کرتا تم سے....تو جاناں، باتیں تو بہت ہیں مگر اب بے حس و بے اثر لگتی مجھے، تبھی نہیں کر پاتا تم سے ...تمہاری خوبصورتی ، باتیں ، سجنا و سنوارنا مرے دل میں کوئی کفیت نہیں جگاتا....کہ یہ سب اب مرے لئے معنی نہیں رکھتا....میں پہلے بہت لڑکیوں سے سچی و جھوٹی اتنی باتیں اور تعریفیں کر چکا کہ میں اندر سے مکمل خالی ہو چکا.....اور یہی بات پچھتاوا ہے میرے لئے اب... کاش میں ایسا نہ ہوتا...میرا کسی سے کوئی تعلق نہ ہوتا....میں اپنی باتیں، جذبات و احساسات پہلے سے ضایع نہ کرتا.... میں یوں آج جذبات سے عاری ہو کر، بہت تکلیف میں اس طرح تم سے مخاطب نہ ہوتا....میں یوں چپ نہ ہوتا.....کاش اللہ مجھے معاف کر دے! کاش مجھے سکوں آ جائے...!

آج لڑکی نے آخر شادی کے کچھ ہفتوں بعد ہی اپنے شوہر کی اداسی اور اندر کا حال جان ہی لیا تھا.....یہ سب باتیں بہت تکلیف دے رہی تھی اسے...اسکے آنسوں جم سے گۓ تھے آنکھوں میں ....ہاتھ میں کافی کا مگ پکڑے ، باہر دیکھتے اسے لگا جیسے لان میں ہوتی ہلکی بارش کے ننھے ننھے قطرے اسکے آنسوں کا ہی کام دے رہے ہوں.....اسکا شوہر، اسکے ساتھ بیٹھے ہوے وہ سب بتا رہا تھا جس سے اسکے دل میں ہلچل سی مچ گئی تھی ....مگر پھر بھی وہ اٹھی ، کافی کا مگ سائیڈ ٹیبل پر رکھا اور ساتھ بیٹھے شوہر کے پاس جا کر نیچے ہی بیٹھ گئی. پھر اس نے اپنا سر اسکے گھٹنوں میں رکھا اور اوپر نظریں کر کے، شوہر کی جھکی نگاہوں کو دیکھتے ہوے بولی .... قسم سے ،آپ کی باتوں سے مجھے بہت تکلیف ہوئی ہے ، اتنی زیادہ کہ رو بھی نہیں پا رہی مگر آپ نے سچ بولا وہ بھی میرے بار بار کی ضد کرنے پر تو اچھا لگا، آپکو پچھتاوا ہے، معافی مانگتے ہیں تو رب ضرور معاف کرے گا آپکو...اور... آپ نے کہا نا کہ آپ اندر سے خالی ہو، تو یقین جانیں مجھے اچھا لگا جان کر...کہ میں بھروں گی اب اس میں اپنی محبت.....جو کچھ آپ نے کیا، میں تو ویسا، کچھ نہیں کیا نا...تو میرے پاس بہت محبت ہے، اور وہ بھی خالص.... میری باتیں ، میرے جذبات و احساسات اور میرا تعریف کرنا تو سب نیا ہے نا...آپ میرا آئینہ ہو ، شادی کے بعد اب آپ میرے ہم لباس ہو، میں جو آپکو دوں گی اس میں مجھے اپنا عکس نظر آتا رہے گا....میری تعریف و باتیں آپکی ہی تو ہوں گی.... اور پھر یہ کہتے اسکے ساتھ ہی رکے ہوے آنسو، بڑی بے پرواہی سے چھلک ہی پڑے...اور وہ بلک بلک کر رونا شروع ہو گئی......

ادھر اسکا شوہر اپنی روتی بیوی کے سر پر ہاتھ پھیرے یہی سوچ رہا تھا کہ کہاں پوری زندگی فلرٹ نما دوستیوں کے چکر میں، جس محبت کو وہ کبھی سمجھ نہیں پایا تھا، اس کا مفہوم ابھی اسکی بیوی نے کیسے صرف چند الفاظ میں ہی سمجھا دیا تھا..... تب اچانک اسکی اپنی آنکھوں سے بےشمار بہتے آنسوں نے، گھٹنوں میں سر رکھی بیوی کے گالوں پر گر کر اسے تھپتپانا شروع کر دیا...... باہر ہوتی ہلکی بارش بھی رک چکی تھی مگر ٹیرس میں موجود اب آنکھوں کے آسمان سے برسات ہو رہی تھی...سب کچھ صاف شفاف کر دینے کو، کہ جسکے بعد اندر کے موسم میں بھی باہر کی طرح خوبصورت نکھار آ جانا تھا ...
منقول: نامعلوم

03/06/2018
01/06/2018

محبت وہ ہے
جس میں ہر اس بات کو نظر انداز کرنا جس سے تعلق ٹوٹ جانے کا اندیشہ ہو۔۔

24/02/2018

اُسے کہنا !
مکمل کچھ نہیں ہوتا
ملن بھی نہ مکمل ہے
جدائی بھی ادھوری ہے
یہاں اِک موت پوری ہے

اُسے کہنا !
اداسی جب رگوں میں
خون کی مانند اُترتی ہے
بہت نقصان کرتی ہے

اُسے کہنا !
بساطِ عشق میں جب موت ہوتی ہے
دکھوں کے شہر میں جب رات ہوتی ہے
مکمل بس
خدا کی ذات ہوتی ہے

Usay Kehna
Mukamal Kuch Nahi Hota
Milan Bhi Na Mukamal Hai
Judai Bhi Adhoori Hai
Yahan Aik Mot Poori Hai

Usay kehna
Udasi Jab Ragon Main
Khoon Ki Manind Utarti Hai
Bohat Nuqsan Karti Hai

Usay Kehna
Bisat-E-Ishq Main Jab Mot Hoti Hai
Dukhon K Sheher Main Jab Raat Hoti Hai
Mukamal Bas
KHUDA Ki Zaat Hoti Hai

17/02/2018
16/02/2018

جھکی ہوئی گردن سے موبائل میں اجنبی لوگوں سے رشتے جڑسکتے ہیں، تو حقیقی رشتوں کو بچانے کے لیے گردن جھکا لینے میں کیا قباحت ہے….

11/02/2018

Teenage is the age of mistakes . It is the age in which getting attached to someone is a common habbit . It is the age in which being aggressive is common . It is the age in which after every mistake you feels like your life is finished and you have no reason to live for . It is the age of many dreams . It is the age in which you are attracted towards many bad acts and bad companies . It is the age in which if a person shows you some
care you thinks that the person is everything for you . It is the age in which you are the most sensitive kind of person . It is the age of tests and worries . Teenage is the age in which attitude and behave of others matters alot for you. Your mood actually depends upon others . You want attention from others . At this age you want some one who can support you and can motivate you . It is the age in which you attach with many temperory peoples .
Teenage is the most difficult phase of life and your attitude in this phase decides your future . It is the age you decide to become a precious daimond or just an ordinary graphite . Being positive in this phase polishes you up . Being strong with hope will lead you to the better life 😊 .

Address

Karachi

Telephone

+923306100034

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sadaqa Jaariyah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sadaqa Jaariyah:

Share

Category


Other Tour Guides in Karachi

Show All