Soon Valley Tours

Soon Valley Tours Soon Valley Tours (SVT) is a Registered Tourism Company Pakistan working for Promotion of Tourism .
(50)

if you love Nature, Adventure or a Mountains Lover Join us for Camping Nights and Hiking Treks in Soon Valley With Cultural Foods and Cultural Music. SVT Working For Tourism done more then 19 Camping Nights with Cultural Music and Treks in the Wild Beauty of Soon Valley. if you are a Travel , Hiking , Culture Music, Cultural Food , Nature, Camping and Mountains lover Join us.

موٹر سائیکل کا عالمی دن آج اکیس جون موٹر سائیکلوں کا عالمی دن ہے۔جہاں ایک طرف موٹر سائیکل خطر ناک سواری ہے وہیں دوسری طر...
21/06/2024

موٹر سائیکل کا عالمی دن
آج اکیس جون موٹر سائیکلوں کا عالمی دن ہے۔
جہاں ایک طرف موٹر سائیکل خطر ناک سواری ہے وہیں دوسری طرف اگر سیفٹی گیئر اور ٹریفک کے قوانین کا خیال رکھا جائے۔۔
تو آپ سیاحت اور قدرتی حسن کا اصل لطف اٹھا سکتے ہیں ۔

حلوے کے دیوانے 😃 عید بڑی ہو یا چھوٹی ، شادی ہو یا پھر کہیں کوئی دعوت وادی سون والوں کو حلوہ بنانے کا بہانہ چاہیئے ہوتا ہ...
20/06/2024

حلوے کے دیوانے 😃
عید بڑی ہو یا چھوٹی ، شادی ہو یا پھر کہیں کوئی دعوت وادی سون والوں کو حلوہ بنانے کا بہانہ چاہیئے ہوتا ہے ۔

راولپنڈی کی جانب گامزن ابر آلود موسم اور رم جھم میں وادی سون سکیسر سے راولپنڈی کی جانب گامزن ۔۔دعاؤں کی درخواست ہے۔     ...
19/06/2024

راولپنڈی کی جانب گامزن
ابر آلود موسم اور رم جھم میں وادی سون سکیسر سے راولپنڈی کی جانب گامزن ۔۔
دعاؤں کی درخواست ہے۔

ملتان سے آئے مہمان الحمد اللہ آج ڈیرے پر ملتان سے بائیکرز کا گروپ ذیشان بھائی کی سربراہی میں پہنچا۔لمبے سفر اور گرمی سے ...
18/06/2024

ملتان سے آئے مہمان
الحمد اللہ آج ڈیرے پر ملتان سے بائیکرز کا گروپ ذیشان بھائی کی سربراہی میں پہنچا۔
لمبے سفر اور گرمی سے کافی تھک چکے تھے سب سے پہلے لسی کے دو جگ پیش کیئے ۔۔
اسکے بعد قہوہ ذیتون اور پنجیری انکی خدمت میں پیش کیئے الحمد اللہ انکو ہماری دیسی پراڈکٹس بہت پسند آئیں ۔۔

عید کی نماز کے بعد چچا جان کے گھر حلوے سے عید کا آغاز۔۔۔۔چچی جان گزشتہ کئی دہائیوں سے عید کے موقع پر حلوہ تیار کرتی آ رہ...
17/06/2024

عید کی نماز کے بعد چچا جان کے گھر حلوے سے عید کا آغاز۔۔۔۔
چچی جان گزشتہ کئی دہائیوں سے عید کے موقع پر حلوہ تیار کرتی آ رہی ہیں ۔
زمانے کی تبدیلی کے ساتھ گاؤں کے گھروں میں مشقت سے بچنے کے لیے حلوے کی جگہ لذیذہ کھیر اور کولڈ ڈرنکس نے لے لی ہے ۔۔
لیکن فجر کی نماز ادا کرتے ہی چچی جان آج بھی حلوہ ہی تیار کرتی ہیں۔
عید کی نماز کے بعد ابو جان ، چچا جان اور چچا زاد بھائیوں کے ہمراہ حلوہ نوش فرماتے ہوئے ۔

گرین گریین کی طرف سے تمام اہل اسلام کو دلی عید مبارک ہو۔۔دعا ہے اس عید پرمسلمان آپس میں نفرتوں ، حسد اور غرور کو بھی قرب...
17/06/2024

گرین گریین کی طرف سے تمام اہل اسلام کو دلی عید مبارک ہو۔۔
دعا ہے اس عید پرمسلمان آپس میں نفرتوں ، حسد اور غرور کو بھی قربان کر دیں ۔
آمین
احسان اعوان
Green Grain 🇵🇰🌾

قدرت کا ذائقہ آج الحمد اللہ کافی دنوں بعد قدرتی حسن ، جنگلی پھولوں اور تیتروں کی بولیوں کے ہمراہ قہوہ زیتون پینے کا موقع...
16/06/2024

قدرت کا ذائقہ
آج الحمد اللہ کافی دنوں بعد قدرتی حسن ، جنگلی پھولوں اور تیتروں کی بولیوں کے ہمراہ قہوہ زیتون پینے کا موقع ملا ۔
گرین گریین کے قہوہ زیتون اور پنجیری کی ڈیمانڈ سارا سال ہی رہتی ہے اب ۔
بیری کا شہد جو کہ تصویر میں نظر آ رہا انشاء اللہ سردیوں میں دستیاب ہو گا۔
جسکی کوالٹی بین الاقوامی معیار پر پورا اترے گی انشاء اللہ ۔

سینئر بائیکر کی آمد گزشتہ روز لسی کی پوسٹ لگائی تو مانسہرہ سے چنیوٹ کے سفر پر روانہ ملک طارق صاحب نے رابطہ کیا۔کہ لسی او...
16/06/2024

سینئر بائیکر کی آمد
گزشتہ روز لسی کی پوسٹ لگائی تو مانسہرہ سے چنیوٹ کے سفر پر روانہ ملک طارق صاحب نے رابطہ کیا۔
کہ لسی اور آپ کی آرگینک پراڈکٹس کے بڑے چرچے ہیں۔۔
میں چکوال کراس کرنے لگا ہوں اور ملاقات کا بھی دل تو کیا آج ممکن ہے۔
میں نے فوراً ہاں کی۔۔
اپنے دارے (ڈیرے) کی لوکیشن بھیجی اور عصر کے وقت ملک صاحب تشریف لے آئے ۔
جی ایس 150 پر اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں اور اپنے ساتھ بائیک ٹوئرنگ سے لے کر کھانے پکانے کاسامان بائیک پر لیئے ہوئے تھے۔۔
انکی آمد پر سب سے پہلے ٹھنڈی ٹھارچاٹی کی لسی کا جگ پیش کیا جسکے بعد ہمارا مشہور قہوہ زیتون اور سترہ اجزا پر مشتمل روائتی پنجیری پیش کی۔
انہوں نے الحمد اللہ دونوں چیزوں کی تعریف کی اور بتایا کہ آپ کا قہوہ موٹاپا کم کرنے اور جگر کی چربی ختم کرنے کے لیے انتہائی بہترین پراڈکٹ ہے۔
ملک صاحب میرے لیئے چکوال کی مشہور ریوڑی کا تحفہ لے کر آئے جبکہ گرین گریین کی طرف سے قہوہ زیتون کا تحفہ انکی خدمت میں پیش کیا۔
دنیامیں رب کریم کی عظیم نعمتوں میں سے ایک نعمت مہمان بھی ہے ۔
احسان اعوان
Green Grain 🇵🇰 🌾

چاٹی کی لسی رات کافی لیٹ وادی سون پہنچا صبح آنکھ کھلتے ہی ماں جی نے چاٹی میں لسی تیار کی۔دیکھتے ہی دیکھتے محلے کی خواتین...
15/06/2024

چاٹی کی لسی
رات کافی لیٹ وادی سون پہنچا صبح آنکھ کھلتے ہی ماں جی نے چاٹی میں لسی تیار کی۔
دیکھتے ہی دیکھتے محلے کی خواتین برتن اٹھائے پہنچ گئیں اور آدھے گھنٹے کے اندر چاٹی کی تمام لسی لے گئیں ۔
انسان نے ترقی کر کے جس دیسی (آرگینک )خوراک کو چھوڑا ہے اس کا نقصان آج بھگت رہا ہے۔
ہمیں مختلف برینڈز نے خدا سے ذیادہ جراثیموں کا خوف سکھایا ہے
جسکی وجہ سے میں نے نوٹ کیا ہے کہ کینسر، شوگر اور بلڈ پریشر سمیت مختلف بیماریوں کی شرح نوجوانوں میں بڑھ چکی ہے۔
کوشش کریں تازہ اور دیسی خوراک کو اپنی ذندگی کا حصہ بنائیں ۔
احسان اعوان

عید مانے وادی سون سکیسر کی جانب گامزن سلطان اور میں عید کے وادی سون کی جانب گامزن آج ایک گرم دن تھا اس لیئے سفر عصر کے ب...
14/06/2024

عید مانے وادی سون سکیسر کی جانب گامزن
سلطان اور میں عید کے وادی سون کی جانب گامزن آج ایک گرم دن تھا اس لیئے سفر عصر کے بعد شروع کیا۔۔
دعاؤں کی درخواست ہے ۔

برکت رزق میں برکت کا تصور مسلمانوں میں پایا جاتا ہے ۔ جہاں اعداد و شمار سے ہٹ کے کسی بھی چیز کو غیبی امداد کے ساتھ جوڑا ...
13/06/2024

برکت
رزق میں برکت کا تصور مسلمانوں میں پایا جاتا ہے ۔
جہاں اعداد و شمار سے ہٹ کے کسی بھی چیز کو غیبی امداد کے ساتھ جوڑا جاتا ہے ۔
برکت کو سمجھنا عقل سے تقریباً ناممکن ہے البتہ کسی اور غیبی طاقت کے وجود کے یقین سے ممکن ہے۔
گزشتہ برس گندم بھڑولے میں ڈال کر رکھی جسے ماں جی ہمیشہ بسم اللّٰہ کے ورد کے ساتھ نکالتی رہی۔
اللہ نے ایسی برکت عطا فرمائی کہ نئی گندم کی آمد پر جب بھڑولے کی صفائی کی گئی تو گندم کی وافر مقدار اندر موجود تھی ۔
احسان اعوان

سفر ایک نعمت دنیا میں موجود اللہ کی خاص نعمتوں میں سے ایک نعمت سفر بھی ہے ۔۔ جہاں ایک طرف یہ انسان پر آزمائش ہے وہیں دوس...
12/06/2024

سفر ایک نعمت
دنیا میں موجود اللہ کی خاص نعمتوں میں سے ایک نعمت سفر بھی ہے ۔۔
جہاں ایک طرف یہ انسان پر آزمائش ہے وہیں دوسری جانب آپ کی روح کو سکون بخشتی ہے
احسان اعوان

ان‏‎ زاہدوں کو چاہیے مسجد الگ الگ ۔۔! ہم مے کشوں کو ایک ہی میخانہ چاہئے!وادی سون کی شام شہد ملا قہوہ ذیتون اور پنجیری  ۔...
06/06/2024

ان‏‎ زاہدوں کو چاہیے مسجد الگ الگ ۔۔!
ہم مے کشوں کو ایک ہی میخانہ چاہئے!
وادی سون کی شام شہد ملا قہوہ ذیتون اور پنجیری ۔۔۔

*افسوسناک خبر* *وادی سون کے گاؤں پیل میں المناک حادثہ!*  *پیڑھا کھاری روڈ نزد ڈاک بنگلہ پیل آسمانی بجلی گرنے سے دو سگے ب...
05/06/2024

*افسوسناک خبر*
*وادی سون کے گاؤں پیل میں المناک حادثہ!* *پ
یڑھا کھاری روڈ نزد ڈاک بنگلہ پیل آسمانی بجلی گرنے سے دو سگے بھائی جان بحق۔*

*اللہ کریم مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم*

*اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن*

گڑ والی چائے جابہ موڑ کی ، پنجیری اور قہوہ ذیتون گرین گریین کا آج دن گیارہ بجے شہزاد اعوان بھائی کی کال موصول ہوئی کہ می...
25/05/2024

گڑ والی چائے جابہ موڑ کی ، پنجیری اور قہوہ ذیتون گرین گریین کا
آج دن گیارہ بجے شہزاد اعوان بھائی کی کال موصول ہوئی کہ میں راولپنڈی سے آ رہا ہوں آپ سے ملاقات کا دل ہے اور ساتھ قہوہ ذیتون اور پنجیری بھی چاہیئے ۔۔
شہزاد بھائی جن کا تعلق وادی سون سے ہے ایک نیچر لورر ہیں پاکستان بھر کا حسن ایکسپلور کر چکے ہیں ان سے ملاقات کی میری بھی بڑی دیرینہ خواہش تھی۔۔
جابہ موڑ پر نزیربھائی کے ہوٹل کی گڑ والی چائے پی اور گپ دیر گپ شپ کا سلسلہ جاری رہا ۔۔
ماشااللہ ایک عمدہ اخلاق کے انسان سے مل کر دلی خوشی ہوئی شہزاد بھائی نے بتایا کہ ماشااللہ آپ کی پراڈکٹس قہوہ ذیتون اور پنجیری کی ہر جگہ تعریف سنی ہے ۔۔

یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ  شہر میں رہ کر ہی اچھی پراڈکٹس تیار کر سکتے ہیں جنہیں بحریہ جیسے ماڈرن علاقے میں پسند کیا جائے ۔۔...
23/05/2024

یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ شہر میں رہ کر ہی اچھی پراڈکٹس تیار کر سکتے ہیں جنہیں بحریہ جیسے ماڈرن علاقے میں پسند کیا جائے ۔۔
گاؤں سے والد صاحب نے بین الاقوامی معیار کو سامنے رکھتے ہوئے پراڈکٹ کی کوالٹی اور پیکنگ کا خیال رکھا ۔۔
جسکی بدولت ملکی سطح پر اور بیرون ملک میں بھی پسند کی جانے لگیں

اعوان ٹریول ایجنسی کے مالک ملک یاسر اعوان سے ملاقاتالحمدللہ پنجیری اور قہوہ زیتون کی طلب ذیادہ ہو چکی ۔گزشتہ روز چاندنی ...
22/05/2024

اعوان ٹریول ایجنسی کے مالک ملک یاسر اعوان سے ملاقات
الحمدللہ پنجیری اور قہوہ زیتون کی طلب ذیادہ ہو چکی ۔
گزشتہ روز چاندنی چوک راولپنڈی میں 1972 سے کام شروع کرنےوالی ٹریول ایجنسی آرڈر پہنچانے کا اتفاق ہوا ۔۔۔
ملک یاسر اعوان جن کا تعلق وادی سون سکیسر سے ہے انکے والد صاحب نے گلف ممالک ( سعودیہ ، قطر ، بحریں ، دبئی وغیرہ ) میں 1972 میں کام کا آغاز کیا جسے آج یاسر بھائی نے سنبھالا ہوا ہے۔
انکے دفتر ایک گھنٹے کا وقت گزارا جسکے دوران نوجوانوں کی آمد دیکھ کر پتہ چلا کہ پاکستان سے تقریباً ہر کوئی ہے کسی کا کسی طرح بھاگنا چاہ رہا ہے۔
اس کی بنیادی وجہ ملکی صورتحال اور بڑھتی مہنگائی ہے ۔
ایک گزارش ہے کہ شارٹ کٹ کی بجائے کسی کمپنی کے ویزہ یا ورک پرمٹ پر ہی بیرون ملک جائیں نہیں تو وہاں پر جن تکالیف کا آپ کو سامنا کرنا پڑ سکتا ہے وہ یہاں سے ذیادہ ہو سکتی ہیں ۔

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کرنے والے وادی سون کے نوجوان سے ملاقات ۔۔دنیا بہت تیزی سے بدل رہی ہے کافی روائتی چیزوں کا رواج ختم ہوتا ...
21/05/2024

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کرنے والے وادی سون کے نوجوان سے ملاقات ۔۔
دنیا بہت تیزی سے بدل رہی ہے کافی روائتی چیزوں کا رواج ختم ہوتا جا رہا ہے ۔
ہماری نوجوان نسل بنا ڈیجیٹل دنیا کے ہنر سیکھنے کے شارٹ کٹ چاہتے ہیں ۔
یہ ہی وجہ ہے کہ ٹک ٹاک اور یو ٹیوب پر صرف فوکس کیا ہوا ہم نے اور وہاں بھی ذیادہ تر فضول مواد چڑھاتے ہیں جسکا کوئی مقصد نہیں ۔
گزشتہ روز وادی سون کے نوجوانوں وجاہت بھائی سے ملاقات کی جو گزشتہ چند سالوں سے فری لانسنگ سے اچھا کما رہے ہیں ۔
یہ وقت انتہائی اہم ہے اور ہمارے نوجوانوں کو اپنی سکلز بڑھانے کی اشد ضرورت ہے ۔

With Ehsan Awan – I just got recognised as one of their top fans! 🎉
20/05/2024

With Ehsan Awan – I just got recognised as one of their top fans! 🎉

20/05/2024

پاکستان گرمی کی لپیٹ میں جبکہ وادی سون میں آج دوسرے روز بھی بارش الحمد للّٰہ 💗

حلوے کی یاد پردیس میں بادل آتے ہی ٹھنڈی ہوا کے پہلے جھونکے کے ساتھ سب سے پہلے وادی سون سکیسر کے حلوے کی یاد آتی ہے 😃 راو...
20/05/2024

حلوے کی یاد
پردیس میں بادل آتے ہی ٹھنڈی ہوا کے پہلے جھونکے کے ساتھ سب سے پہلے وادی سون سکیسر کے حلوے کی یاد آتی ہے 😃
راولپنڈی میں بادلوں کی آمد 🥰

الحمد اللہ وادی سون سکیسر  میں بارش۔۔۔
19/05/2024

الحمد اللہ وادی سون سکیسر میں بارش۔۔۔

سکوں جن کو ملتا نہیں خسروی میں وہ کرتے ہیں مسکن کہیں جھونپڑی میںوادی سون میں موجود مونگ پھلی کی فصل کے رکھوالوں کی بنائی...
19/05/2024

سکوں جن کو ملتا نہیں خسروی میں
وہ کرتے ہیں مسکن کہیں جھونپڑی میں

وادی سون میں موجود مونگ پھلی کی فصل کے رکھوالوں کی بنائی گئی جھونپڑی ۔۔

خاموشی, پہاڑ اور روح سے رشتہ  کبھی کبھی جسم اور روح کچھ وقت کے لیئے انسانوں سے راہ فرار چاہتے ہیں ۔اس تڑپ کی اصل وجہ میر...
18/05/2024

خاموشی, پہاڑ اور روح سے رشتہ
کبھی کبھی جسم اور روح کچھ وقت کے لیئے انسانوں سے راہ فرار چاہتے ہیں ۔
اس تڑپ کی اصل وجہ میرے خیال میں اس جہان سے تعلق صرف ایک سفر کا ہونا ہے جسکی وجہ سے روح بے چین ہو جاتی ہے منزل کی جانب سفر کے لیے ۔۔
اس سکون کے لیئے خاموشی اور پہاڑ اپنے اندر اتنی طاقت یا پھر منزل کے حسن کی جھلک رکھتے ہیں کہ یہاں روح کا بوجھ ہلکا ہو کر کم ہونے لگتا ہے ۔
احسان اعوان

گوند پھلائی ( چیئر ) Edible Gum وادی سون سکیسر کے پہاڑوں میں موجود پھلائی کے درختوں سے محدود پیمانے پر حاصل کی جانے والی...
17/05/2024

گوند پھلائی ( چیئر )
Edible Gum
وادی سون سکیسر کے پہاڑوں میں موجود پھلائی کے درختوں سے محدود پیمانے پر حاصل کی جانے والی یہ گوند انتہائی اہم خصوصیات پر مشتمل ہے ۔
اس کی ان ہی خوبیوں کی وجہ سے باقی تمام گوند کی نسبت اس کا ریٹ سب سے ذیادہ رہتا ہے۔
اس کے بنیادی فوائد میں یہ سانس کے نظام کی بہتری کے لیے بہترین ہے ، ہاضمہ کا نظام بہتر کرتی ہے ۔ کمر درد اور پٹھوں کی درد والے افراد کے لیے بہترین قدرتی غذا ہے۔
ہم نے اپنی پراڈکٹ پنجیری کے اندر باقی تین گوند کے ہمراہ گوند پھلائی کو بھی شامل کیا ہے تا کہ اس کے فوائد حاصل کیئے جا سکیں ۔

اپنے محسن کی طرف سے دعوت اور پہلی ملاقات دنیا ایک ایسی بھیڑ ہے جسمیں آپ سے روزانہ ہزاروں لوگ ملتے ہیں لیکن آپ کی روح کا ...
16/05/2024

اپنے محسن کی طرف سے دعوت اور پہلی ملاقات
دنیا ایک ایسی بھیڑ ہے جسمیں آپ سے روزانہ ہزاروں لوگ ملتے ہیں لیکن آپ کی روح کا محسن لاکھوں میں کوئی ایک ہوتا ہے۔۔۔
پانچ برس قبل جب ٹورزم کی الف ب سے بھی ناواقف تھا اسوقت اللہ نے ایک ایسے فرشتہ صفت انسان سے جوڑ دیا جو ہوٹل مینجمنٹ اور ٹورزم کے بارے ایسا وژن رکھتے ہیں جس کی بارے پاکستان میں موجود ٹورزم کے ادارے بھی ناواقف ہیں ۔
ان کے ایک مثبت دھکے سے آج میں اس قابل ہوا ہوں کہ سون ویلی ٹوئرز اور گرین گریین کو دنیا اچھے الفاظ میں یاد کرنے لگ گئی ہے۔
جی ہاں اس فرشتہ صفت انسان کا نام ملک محمد کامران اکبر ہے ۔
ان میں اپنے نام کی تمام تر خصوصیات موجود ہیں ۔
پی سی ہوٹل کی منیجمنٹ کا دس سال کا تجربہ رکھتے ہیں ۔ ملکی بیورو کریٹس ، ٹورزم انڈسٹری اور عسکری قیادت کو بہت قریب سے جانتے ہیں ۔
اس وقت بھی مینجمنٹ اور Hospitality کے شعبہ سے منسلک ہیں ۔
اس سب کے ساتھ ساتھ ان کی ذات میں غرور کی بجائے عاجزی چھلک رہی تھی ۔
سوشل میڈیا پر گزشتہ پانچ سال سے رابطہ رہا جبکہ کل رات کے کھانے پر انکی دعوت پر بحریہ میں حاضری دی ۔
اپنے محسن کو علاقے کی سوغات پنجیری پیش کی ۔
میرے خیال میں اس جہان کے اندر آپ کے چند محسن موجود ہیں تو آپ جیسا خوش قسمت انسان کوئی نہیں ۔
احسان اعوان

آرگینک ( دیسی خوراک )کی طرف واپسی میرے خیال میں لوگ ابھی پیزہ اور انرجی ڈرنکس سے کنارہ کش ہو کر دوبارا دیسی خوراک کی جان...
15/05/2024

آرگینک ( دیسی خوراک )کی طرف واپسی
میرے خیال میں لوگ ابھی پیزہ اور انرجی ڈرنکس سے کنارہ کش ہو کر دوبارا دیسی خوراک کی جانب واپس لوٹ رہے ہیں ۔
اکرم کیانی صاحب جن کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور اسلام آباد میں مقیم ہیں نے قہوہ زیتون اور پنجیری کا آرڈر کیا ۔
آج صبح سویرے چاندی چوک میں ان سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ احسان بھائی آپ کا قہوہ زیتون کولیسٹرول کو کم کرنے اور موٹاپے کو کنٹرول کرنے کے لیے انتہائی بہترین چیز ہے ۔
کیانی صاحب کا فیصل آباد سے کپڑے کا اپنا کاروبار ہے اسکے ساتھ ساتھ ایک نیچر لوور اور مثبت انسان بھی ہیں ۔

شہد ایک نمبر یا دو نمبر ؟ گزشتہ بیس سالوں سے جنگلی چھوٹی مکھی کا شہد 🍯 اپنے استعمال کے لیے شکار کرتا آ رہا ہوں ۔۔چھوٹی م...
14/05/2024

شہد ایک نمبر یا دو نمبر ؟
گزشتہ بیس سالوں سے جنگلی چھوٹی مکھی کا شہد 🍯 اپنے استعمال کے لیے شکار کرتا آ رہا ہوں ۔۔
چھوٹی مکھی کا شہد وادی سون سکیسر کے پہاڑوں میں بہت محدود مقدار میں میسر ہوتا ہے جو کہ وقت گزرنے کے ساتھ جنگلات میں دن بدن آگ کے واقعات ہونے سے ناپید ہوتا جا رہا ہے ۔
کمرشل لیول پر جنگلی شہد کا دستیاب ہونا ناممکن امر ہے۔
شہد کی ڈیمانڈ میرے پاس پچھلے پانچ برس سے آ رہی ہے اور اگر میں چاہتا تو فارم کے شہد کو جنگلی شہد کا نام دے کر سیل کر سکتا ہوں ( کیونکہ یہاں پر ایسا ہی ہو رہا ہے جو کمرشل لیول پر سیل ہو رہی )
لیکن اپنا ایمان بیچنے کی بجائے میں نے تحقیق کا فیصلہ کیا جو کہ گزشتہ پانچ برس سے جاری ہے لیکن ابھی تک کسی کو ایک کلو بھی سیل نہیں کیا کیونکہ کسٹمرز کا مجھ پر اور گرین گریین پر اندھا اعتماد ہے۔
پھلائی کا شہد ابھی اتارا ہے جو کہ خالص ہے لیکن اس کے جم جانے کی وجہ سے سیل نہیں کیا کیونکہ ( ہمارے ہاں دو نمبر شہد بیچنے والوں نے ذہن سازی کی ہوئی کہ جم جانے والا شہد نقلی ہے )
یہاں آپ کو ایک معلومات اور دیتا چلوں کہ ایسی مشین بھی آپ کے ملک میں موجود ہے جس میں کسی بھی شہد کو ڈال کر اتنا گرم کیا جاتا ہے کہ وہ سیاہ چن کی برف پوش پہاڑوں میں بھی نہیں جمے گا 🤣 لیکن اسکی نیوٹریشن ویلو کمیکل ملی چینی سے بھی کم رہ جاتی ہے۔😑
خیر اس ساری رام کہانی سنانے کا مقصد یہ ہے کہ میں نے اپنا فارم کا پھلائی کا شہد سارا اس سال ہول سیل میں بیچ دیا ہے ۔کیونکہ دو نمبر شہد جم جاتا ہے 😁
انشاء اللہ بیری کے ٹاپ کوالٹی کے شہد کو اپنے صارفین کو دوں گا اور اگلے سال سستے داموں یہ دو نمبر جمنے والا شہد بھی جنہیں چاہئیے ہوا دوں گا۔ ( کیونکہ ہویکڑ اور پھلائی کا شہد دنیا میں الرجی والے اور دمہ کے مریضوں کے لیے جتنی افادیت رکھتا ہے اتنا کوئی اور نہیں ۔
شہد کے بارے مزید دلچسپ معلومات کے لیے تیار رہیں 😁

پنجیری اور قہوہ زیتون کسٹمرز کی ہماری پراڈکٹس سے اتنی محبت ہے کہ اکثر بنا کہے بھی خوبصورت تصاویر موصول ہو جاتی ہے ۔ہم نے...
14/05/2024

پنجیری اور قہوہ زیتون
کسٹمرز کی ہماری پراڈکٹس سے اتنی محبت ہے کہ اکثر بنا کہے بھی خوبصورت تصاویر موصول ہو جاتی ہے ۔
ہم نے کوشش کی ہے کہ اپنے صارفین تک اچھی کوالٹی کی پراڈکٹس پہنچائیں 🙂
Pic Credit : Naba Basar

اصل شہد 🍯 کی گارنٹی 🙈🤣 اصل شہد کی پہچان یہ نہیں ہے کہ یہ جمتا ہے یا نہیں بلکہ اسے سپلائی کرنے والے کی شکل ہے۔۔۔ ۔۔۔۔ 😂ہو...
13/05/2024

اصل شہد 🍯 کی گارنٹی 🙈🤣
اصل شہد کی پہچان یہ نہیں ہے کہ یہ جمتا ہے یا نہیں بلکہ اسے سپلائی کرنے والے کی شکل ہے۔۔۔ ۔۔۔۔ 😂
ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ روز ہمارے فارم پر پھلائی کا شہد تیار تھا تو اسکو Harvest کرنے کے لیے فارم کا چکر لگایا۔
وہیں ملکہ مکھی نے بادشاہ سرکار سے محبت کا اظہار آنکھوں پر بیٹھ کر ڈنگ مار کر کیا 🥹🤣
شہد فلحال ہول سیل والوں کے لیے دستیاب ہے 50 کلو یا اس سے اوپر کا آرڈر کر سکتے ہیں ۔
اصلی کی گارنٹی میری ہو گی 🥰
For Details and Order Whtsap
0310 7994136

Address

Jabba Soon Valley
Khushab
41000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Soon Valley Tours posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Soon Valley Tours:

Videos

Share

Our Story

SOON VALLEY TOURS (Pvt Ltd )

Soon Sakesar valley is situated in the north west of Khushab. Naushehra is the main town of the Valley. The length of Soon Valley is 35 miles (56 km) and average width is 9 miles (14 km). The area of Soon Valley is 300-square-mile (780 km2). Although not as cold as the valleys up north, Soon valley consists of beautiful lakes, waterfalls, jungles, Swarm, temple natural pools and ponds. Soon valley is also blessed with ancient civilization, natural resources, and fertile farms.

Lakes, Waterfall, Water pond streams ,swarm, ancient civilization, Forts, Temples Total villages: 31 Main villages: Uchhala, Naushahra, Jabbah, Ugalisharif,Mukrumi,Kaamrh,Dhadhar, Mardwal, Kufri, Uchali, Chitta, Khoora,Anga,Khabbaki, kuradhi, Sodhi Bala, Sodhi Zaren,Ahmedabad, Sirhal,Shakarkot,kotli,Surraki,Subhraal,Dhaka,Bhakhi,Marhawan,Jhalar,Boring,Kaliaal, Distance from Islamabad: 200km Distance from Sargodha: 120 km Distance from Lahore:250km Lakes : Uchali, Khabbaki, Jahlar. Famous places ,,, Kanhati Garden ,,, Daip Sharif ,,, Sultan Mehdi ,,,Amb Sharif, Uchali lake ,, Khabeki Lake, Jhalar Lake,, Sakesar ,,,, Khadomi Waterfall

Soon valley tours was founded in 2018, by mountain lovers of Soon Valley and Salt Range of Pakistan as a Non-Governmental Sports Organization, dedicated to the promotion of Hiking,Trekking mountaineering, climbing ,Camping in Natural and Wild Areas , and mountain related adventure activities in Soon Valley & Salt Range of Pakistan. The Club aims at providing facilities ,Eco Tourism Services in Salt Range, and participate in the healthy adventure activities.