Pakistan Tourism Adventure

Pakistan Tourism Adventure Pakistan Tourism Adventure is a Platform to give you information about Pakistan Tourism, Swat Touris

تاغان  تغان آبشار، بونیر کی پرفتن خوبصورتی دریافت کریں۔ بونیر کے پوشیدہ جواہر میں خوش آمدید، جہاں قدرت اپنے سب سے دلکش ت...
21/07/2023

تاغان تغان آبشار، بونیر کی پرفتن خوبصورتی دریافت کریں۔ بونیر کے پوشیدہ جواہر میں خوش آمدید، جہاں قدرت اپنے سب سے دلکش تماشے - تاغان آبشار سے پردہ اٹھاتی ہے۔ سرسبز و شاداب وادیوں اور گھومتی ہوئی پہاڑیوں کے درمیان واقع تاغان آبشار ایک بے مثال تجربہ پیش کرتا ہے جو آپ کو حیران کر دے گا۔ جادو کے سفر پر جانے کی تیاری کریں کیونکہ ہم سڑک کے حالات، بہترین مقامات اور مقامی لوگوں کی دل آویز مہمان نوازی کے بارے میں آپ کی رہنمائی کرتے ہیں۔ سڑک کے حالات اور رسائی Taghan آبشار کی رغبت اس کی تنہائی اور سکون میں ہے، اور اس شاندار عجوبے تک پہنچنا اپنے آپ میں ایک مہم جوئی ہے۔ سفر کا آغاز بونیر کی دلکش خوبصورتی کی نمائش کرتے ہوئے گھومتی ہوئی سڑکوں کے ذریعے ایک قدرتی ڈرائیو کے ساتھ ہوتا ہے۔ ،لیکن اپنے سفر پر روانہ ہونے سے پہلے سڑک کے حالات کے بارے میں کسی بھی تازہ ترین اپ ڈیٹ کو چیک کرنا ہمیشہ بہتر ہے۔ وہاں ہر قسم کی گاڑی، موٹر سائیکل بااسانی جا سکتی ہے، خاص طور پر برسات کے موسم میں سڑکیں قدرے مشکل ہو سکتی ہیں۔ مسحور کن تجربے کے لیے بہترین مقام نامزد پارکنگ ایریا پر پہنچنے پر، ایک اعتدال پسند پیدل سفر آپ کا منتظر ہے، جہاں آپ کو سرسبز جنگلاتی پگڈنڈیوں اور فطرت کی گونجتی ہوئی آوازوں سے گزرنا ہو گا۔ تاغان آبشار کا سفر بذات خود حواسوں کے لیے ایک تحفہ ہے، کیونکہ آپ اس علاقے کے نباتات اور حیوانات کو ان کی پوری شان و شوکت میں دیکھتے ہیں۔ آرام دہ پیدل سفر کے جوتے پہننا یقینی بنائیں اور لمحات کو کیپچر کرنے کے لیے پانی، اسنیکس اور کیمرہ جیسی ضروری چیزیں ساتھ رکھیں۔ جیسے ہی آپ آبشار کے قریب پہنچتے ہیں، جھرنے والے پانی کی آواز بلند ہوتی جاتی ہے، جس سے عظیم الشان انکشاف کی توقع پیدا ہوتی ہے۔ اور یہ ہے، تاغان آبشار اپنی پوری شان و شوکت کے ساتھ، چٹانی چٹانوں سے خوبصورتی کے ساتھ نیچے گرتا ہوا، ایک دلفریب تماشا بناتا ہے جو آپ کو سحر زدہ کر دے گا۔ سبز مناظر کے درمیان جھرنوں کا نظارہ جادوئی سے کم نہیں ہے، جو اسے فطرت کے شائقین اور فوٹوگرافروں کے لیے ایک مثالی جگہ بنا دیتا ہے۔ مقامی لوگوں کی مہمان نوازی۔ بونیر کے مقامی لوگوں کی دل دہلا دینے والی مہمان نوازی اس خطے کی ایک واضح خصوصیت ہے۔ ایک بار جب آپ پہنچیں گے، آپ کا استقبال گرم جوشی ، مسکراہٹوں اور کھلے بازوؤں کے ساتھ کیا جائے گا، کیونکہ مقامی لوگ اپنی خوش آئند فطرت اور حقیقی دوستی کے لیے جانے جاتے ہیں۔ دیہاتیوں کے ساتھ مشغول ہونا آپ کو ان کے طرز زندگی، ثقافت اور روایات کے بارے میں قیمتی بصیرت فراہم کرے گا۔ حیران نہ ہوں اگر آپ کو روایتی چائے کے کپ یا مزیدار مقامی کھانے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے، کیونکہ یہ پاکستان کے اس حصے میں مہمان نوازی کا ایک رواج ہے۔رہنمائی اور حفاظت تاغان آبشار کی خوبصورتی کی تلاش کے دوران، حفاظت اور فطرت کے احترام کو ترجیح دینا ضروری ہے۔ اگر آپ ایک تجربہ کار ہائیکر نہیں ہیں، تو ایک مقامی گائیڈ کی خدمات حاصل کرنے پر غور کریں جو نہ صرف آپ کی ابشاروں پر تشریف لے جانے میں مدد کر سکے بلکہ علاقے کے بارے میں اپنے علم کے ساتھ آپ کے تجربے کو بھی بہتر بنا سکے۔ وہ آبشار سے وابستہ دلفریب کہانیوں اور لوک داستانوں کا اشتراک کر سکتے ہیں، آپ کے ایڈونچر میں جادو کی ایک اضافی تہہ شامل کر سکتے ہیں۔ ہمیشہ اپنے گائیڈ کی طرف سے مقرر کردہ رہنما خطوط پر عمل کریں اور آبشار کے قریب رہتے ہوئے احتیاط برتیں، کیونکہ چٹانیں پھسلن ہوسکتی ہیں۔ آبشار کے نیچے تالاب میں تیرنا پرکشش لگتا ہے، لیکن پانی کی کسی بھی سرگرمی کی کوشش کرنے سے پہلے پانی کی گہرائی اور بہاؤ کا اندازہ لگانا بہت ضروری ہے۔
I am not a good writer but write Something for You Please Comment if any Mistake in Writing thanks. Zakir Ullah Ms-Finance

Jahaz Banda
13/07/2023

Jahaz Banda

04/07/2023
ڈپریشن سے نکلنے کا ایک حل آوارہ گردی بھی ہے ، کسی ایک جگہ بیٹھ کر زندگی کا انتظار نا کریں ، نکل جائیں کھلی ہوا میں سانس ...
18/06/2023

ڈپریشن سے نکلنے کا ایک حل آوارہ گردی بھی ہے ، کسی ایک جگہ بیٹھ کر زندگی کا انتظار نا کریں ، نکل جائیں کھلی ہوا میں سانس لیں ،آسمان کو چھوئیں ، اپنی پسند کی چیزوں میں اپنے آپ کو غرق کریں ،، اور پھر دیکھیں زندگی کتنی بڑی نعمت ہے۔۔۔! 💞
Gabin Jabba Swat گبین جبہ سوات

18/06/2023

سیرو تفریح کیلئے چند سفری گزارشات

1) فجر کے فوراً بعد سفر شروع کریں اور مغرب تک اپنی منزل تک پہنچ جائیں ۔ رات کے وقت پہاڑوں پر سفر کرنے سے گریز کریں ۔
2) گرمیوں کے موسم میں سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی بھیڑبھاڑ ہوتی ہے اس لیے سفر پر جانے سے پہلے اپنے لیے رہائش کا انتظام یقینی بنائیں تاکہ وہاں جا کر پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
3) گاڑی میں گنجائش سے زیادہ لوگ سوار نہ کریں ۔ گنجائش سے کم لوگ ہوں تو سفر بھی اچھا گزرتا ہے اور تفریح کا مزہ بھی آتا ہے ۔
4) پہاڑی شاہراوں پر سفر کرنا ہو تو گاڑی کا پٹرول ٹینک ہر وقت فل رکھیں ۔
5) پہاڑی شاہراوں پر لینڈ سلائیڈنگ یا بعض اوقات کسی احتجاج کی وجہ سے کئی کئی گھنٹے راستہ بند ہو جاتا ہے اس لیے اپنے ساتھ کھانے پینے کی اشیاء ضرور رکھیں ۔
6) پہاڑی شاہراہوں پر بارش اور برفباری میں سفر کرنے سے اجتناب کریں ۔ برفباری میں سفر کرنا ہو تو گاڑی کے ٹائروں کو لوہے کی چین ضرور لگائیں ۔
7) اپنے بچوں اور خواتین کو دریا ، ندی نالوں اور جھیلوں کے قریب جانے یا پانی میں اُترنے سے منع کریں ۔ پہاڑی علاقوں میں پانی ناقابل برداشت حد تک ٹھنڈا ، توقع سے زیادہ گہرا اور بہاؤ تیز ہو سکتا ہے ۔ سیاح خاص طور پر بچے اور خواتین عدم واقفیت کی وجہ سے سیلفیاں لینے کے چکر میں دریا میں اتر جاتے ہیں اور حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں ۔
8) تقریباً ہر گاڑی کے دروازے میں کچرے دان بنا ہوتا ہے اپنا ہر قسم کا کچرا اُس میں رکھیں اور جہاں بڑا کچرے دان پڑا ہو وہاں خالی کریں ۔ سٹرکوں پر یا تفریحی مقامات پر کچرا نہ پھینکا کریں ۔
9) جس علاقے کا سفر کرنا ہو وہاں کے موسم کے بارے میں علم ہونا بہت ضروری ہے اور موسم کے حساب سے کپڑوں کا انتخاب کریں ۔
10) سردی سے حفاظت کیلئے گرم کپڑے ، بارش سے بچنے کیلئے چھتری اور برساتی ساتھ رکھیں ۔ عموماً خواتین اونچی ایڑی والے جوتے پہن کر پہاڑی علاقوں میں چلی جاتی ہیں۔ کوشش کریں کہ جوگر پہن کر جائیں یا کم از کم ساتھ رکھیں ۔
11) ہائیکنگ کا ارادہ ہو تو چھڑی اور جوتے ضرور ساتھ لے کر جائیں ۔
12) ہرعلاقے کی اپنی ثقافت اور روایات ہوتی ہیں اُنکا احترام کریں ۔
13) ضرورت سے زیادہ کھانے پینے سے پرہیز کریں ۔
14) نیشنل ڈش چائے پکوڑا ، چپس اور تلے ہوئے تمام کھانوں کی بجائے فریش فروٹس کا استعمال کریں ۔
15) راستہ میں بچوں کو پچاس ، سو کا نوٹ دے کر اُن کو بھکاری بنانے کی بجائے اُن کیلئے گھر سے سکول بیگ کی مختلف چیزیں یا کھانے پینے کی اشیاء لے کر جائیں ۔
16) ابتدائی طبی امداد کا سامان اور بنیادی ضرورت کی ادویات ہر صورت اپنے ساتھ رکھیں ۔
17) ملک کے اندر سفر کریں یا ملک سے باہر ہم اپنے شہر یا ملک کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ اپنے اچھے اخلاق اور ہرکات سے اپنے علاقے کی بہترین نمائندگی کریں ۔

"گدھ ایک مردار گوشت کھانے والا پرندہ ہے کھاتے ہوئے پیٹ تو بھر جاتا ہے لیکن بھوک ختم نہیں ہوتی تو وہ بھاگنا شروع کر دیتا ...
06/06/2023

"گدھ ایک مردار گوشت کھانے والا پرندہ ہے کھاتے ہوئے پیٹ تو بھر جاتا ہے لیکن بھوک ختم نہیں ہوتی تو وہ بھاگنا شروع کر دیتا ہے اور بھاگتے بھاگتے کھایا ہوا الٹ دیتا ہے, الٹی کے بعد پھر کھانے لگ جاتا ہے پھر بھی پیٹ تو بھر جاتا ہے لیکن بھوک ختم نہیں ہوتی, اسی طرح وہ بار بار یہی عمل دھراتا ہے لیکن بھوک نہیں ختم ہوتی کیونکہ وہ حرام اور مردار کھاتا ہے".
یہ قدرت کے وضع کردہ آفاقی اصول ہیں جو حرام کھانے والوں کے لیئے لمحۂ فکریہ ہیں, وہ کچھ لوگوں کو اختیار دے کر بھرپور موقع دیتی ہے کہ جتنا کھا سکتے ہو کھا لو, مگر سیری کی لذت سے ہمیشہ محروم رہو گے, مالِ حرام کھانا تمہارے لیئے ایک مشقت کے سوا کچھ نہیں ہے, حرام کھانے سے پیٹ تو بھر جائے گا لیکن تمہاری بھوک کبھی ختم نہیں ہوگی,
اللہ پاک ہم سب کو رزق حلال عطا فرمائے💓

جہاز بانڈہ سطح سمندر سے تقریباً گیارہ ہزار پانچ سو فٹ کے بلندی پر واقع  ایک حسین و جمیل ،دلکش و دلنشیں سر سبز و شاداب قا...
28/05/2023

جہاز بانڈہ سطح سمندر سے تقریباً گیارہ ہزار پانچ سو فٹ کے بلندی پر واقع ایک حسین و جمیل ،دلکش و دلنشیں سر سبز و شاداب قالین کی مانند بچھی ہوئی ایک وسیع و عریض میدان ہے۔
جہاز بانڈہ سطح زمین سے بہت اوپر اور آسمانوں کے بہت قریب وادی ہے جہاز بانڈہ اس قدر دلکش ہے کہ سیاح حضرات اس سے پریوں کے دیس،کمراٹ کا دل،منی سوئزر لینڈ جیسے القابات سے پکارتے ہیں
بانڈہ گاوری زبان کا لفظ ہے جس کا معنی چراہ گاہ یا مرغزار ہے ۔
جہاز بانڈہ تک پہنچنے کے لئے سب سے پہلے تھل پہنچنا پڑتا ہے پھر تھل سے براستہ کالام اوتروڑ لاموتی پہنچ جاتے ہیں پھر وہاں سے براستہ متول جندری ویلی ٹکی ٹاپ پہنچ جاتے ہیں پھر وہاں سے جہاز بانڈہ کا ٹریک لگاتار اونچائی پکڑتا ہے،جان ہلکان کرتا ہے،زبان باہر نکلواتا ہے عجیب قسم کے وقوع پذیر ہوتے ہیں۔اور آخر کار سیاح حضرات کے سامنے وسیع و عریض میدان آجاتاہے۔
وسیع و عریض میدان کی طلسماتی حسن دیکھ کر سیاح حضرات کی رستے کی مشقت اور تکالیف انہیں فراموش کرنے پر مجبور کرتے ہیں.
Gabin Jabba Swat گبین جبہ سوات Kabir Khan Afridi Everyone Tour Guide Pakistan

Kaghan Valley
22/05/2023

Kaghan Valley

سیدگئ جھیل سڑک پر تعمیراتی کام جاری ہے۔۔۔۔. .  Road to Saidgay Jheel
22/05/2023

سیدگئ جھیل سڑک پر تعمیراتی کام جاری ہے۔۔۔۔. . Road to Saidgay Jheel

Faisal Masjid Islamabad Most beautiful Capital in the world.
21/05/2023

Faisal Masjid Islamabad Most beautiful Capital in the world.

Kund Banda | Jahaz banda
20/05/2023

Kund Banda | Jahaz banda

Kund Banda, Jahaz Banda Upper Dirجہاز بانڈہ جانے کیلئے تھل بازار سے جیپ بک کر کے ٹکی ٹاپ تک پہنچنے کے بعد پیدل ٹریک پہ ک...
20/05/2023

Kund Banda, Jahaz Banda Upper Dir
جہاز بانڈہ جانے کیلئے تھل بازار سے جیپ بک کر کے ٹکی ٹاپ تک پہنچنے کے بعد پیدل ٹریک پہ کم از کم 3 گنٹھے کے مسافت پر سرسبز و شاداب کھلی جگہ جہاز بانڈہ پہنچ جائیں گے صبح وقت اور جہاز بانڈہ کی حوبصورتی دنیا میں کسی جنت سے کم نہی پر کٹھورہ جیل کی نیلے پانی میں ااونچی پہاڑوں کا برف نما سایہ اور ساف ہوا میں سانس لینے کا الگ ہی مزہ ہے وہاں سے واپسی پر کنڈ بانڈہ ابشار اور سانپ نما دریا اور سورج غروب کا وقت دل و دماغ کو بلکل تر و تازہ کرتے ہے اپکا سارا تکاوٹ جو راستے کی دشواری کی وجہ سے ملا ہو وہ دور ہو جاتا ہے اور واپسی پر ایسا feeling ہوتی ہے کہ وہاں پر کویی چیز گم کہ گھر ائے ہو میرا دل کرتا ہے وہاں رہوں۔

Katora Lake Jahaz Banda Upper Dir Blue 🌊 Clean and Green

07/05/2023

Gabin Jabba Top, Swat Most beautiful place Gabin Jabba Swat گبین جبہ سوات

07/05/2023
06/05/2023

Gabin Jaba Swat Gabin Jabba Swat گبین جبہ سوات

سوئیٹزر لینڈ سے آئے مہمانوں کو پاکستان کے سوئیٹزر لینڈ ( سوات ) سے خزانہ ملا ھے ۔ پاکستانی قوم حسرت سے دیکھ رہی ھے کہ یہ...
06/05/2023

سوئیٹزر لینڈ سے آئے مہمانوں کو پاکستان کے سوئیٹزر لینڈ ( سوات ) سے خزانہ ملا ھے ۔ پاکستانی قوم حسرت سے دیکھ رہی ھے کہ یہ خزانے ہماری قسمت میں
کیوں نہیں ہیں 🙈

01/04/2023

Allah Tala Hame bhi haram Pak dekhne ki Saadat Naseeb farmae Ameen.

27/10/2022

Shalimar Garden Lahore

27/10/2022

Kashmir Jannat Nazeer Pakistan.

19/09/2022

Margalla waterfall Sharda Road kashmir Pakistan

19/09/2022

ٹرانسجیڈر بل كب پاس ہوا کس نے اس پر سنیٹ میں بات کی PTI کے شیرین مزاری نے ٹھیک قرار دیا اور اسمبلی کے فلور پر نعیمہ کشور JUI نے زیر بحث لایہ۔

18/09/2022

دہ والدینوں حقوق

12/09/2022

Kalam Blu water.

12/09/2022

شاہراہ قراقرم کی تعمیر کا آغاز 1966 میں ہوا اور تکمیل 1978 میں ہوئی۔ شاہراہ قراقرم کی کُل لمبائی 1,300 کلومیٹر ہے جسکا 887 کلو میٹر حصہ پاکستان میں ہے اور 413 کلومیٹر چین میں ہے۔ یہ شاہراہ پاکستان میں حسن ابدال سے شروع ہوتی ہے اور ہری پور ہزارہ, ایبٹ آباد, مانسہرہ, بشام, داسو, چلاس, جگلوٹ, گلگت, ہنزہ نگر, سست اور خنجراب پاس سے ہوتی ہوئی چائنہ میں کاشغر کے مقام تک جاتی ہے۔

اس سڑک کی تعمیر نے دنیا کو حیران کر دیا کیونکہ ایک عرصے تک دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں یہ کام کرنے سے عاجز رہیں۔ ایک یورپ کی مشہور کمپنی نے تو فضائی سروے کے بعد اس کی تعمیر کو ناممکن قرار دے دیا تھا۔ موسموں کی شدت, شدید برف باری اور لینڈ سلائڈنگ جیسے خطرات کے باوجود اس سڑک کا بنایا جانا بہرحال ایک عجوبہ ہے جسے پاکستان اور چین نے مل کر ممکن بنایا۔ایک سروے کے مطابق اس کی تعمیر میں 810 پاکستانی اور 82 چینی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ رپورٹ کے مطابق شاہراہ قراقرم کے سخت اور پتھریلے سینے کو چیرنے کے لیے 8 ہزار ٹن ڈائنامائیٹ استعمال کیا گیا اور اسکی تکمیل تک 30 ملین کیوسک میٹر سنگلاخ پہاڑوں کو کاٹا گیا۔یہ شاہراہ کیا ہے؟ بس عجوبہ ہی عجوبہ!کہیں دلکش تو کہیں پُراسرار, کہیں پُرسکون تو کہیں بل کھاتی شور مچاتی, کہیں سوال کرتی تو کہیں جواب دیتی۔ اسی سڑک کنارے صدیوں سے بسنے والے لوگوں کی کہانیاں سننے کا تجسس تو کبھی سڑک کے ساتھ ساتھ پتھروں پر سر پٹختے دریائے سندھ کی تاریخ جاننے کا تجسس !!شاہراہ قراقرم کا نقطہ آغاز ضلع ہزارہ میں ہے جہاں کے ہرے بھرے نظارے اور بارونق وادیاں "تھاکوٹ" تک آپ کا ساتھ دیتی ہیں۔تھاکوٹ سے دریائے سندھ بل کھاتا ہوا شاہراہ قراقرم کے ساتھ ساتھ جگلوٹ تک چلتا ہے پھر سکردو کی طرف مُڑ جاتا ہے۔تھاکوٹ کے بعد کوہستان کا علاقہ شروع ہوجاتا ہے جہاں جگہ جگہ دور بلندیوں سے اترتی پانی کی ندیاں سفر کو یادگار اور دلچسپ بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔کوہستان کے بعد چلاس کا علاقہ شروع ہوتا ہے جوکہ سنگلاخ پہاڑوں پر مشتمل علاقہ ہے۔ چلاس ضلع دیا میر کا ایک اہم علاقہ ہے اسکو گلگت بلتستان کا دروازہ بھی کہا جاتا ہے۔ ناران سے بذریعہ بابو سر ٹاپ بھی چلاس تک پہنچا جا سکتا ہے۔ چلاس کے بعد شاہراہ قراقرم نانگا پربت کے گرد گھومنے لگ جاتی ہے اور پھر رائے کوٹ کا پُل آجاتا ہے یہ وہی مقام ہے جہاں سے فیری میڈوز اور نانگا پربت بیس کیمپ جانے کے لیے جیپیں کرائے پر ملتی ہیں۔ رائے کوٹ کے بعد نانگا پربت, دریائے سندھ اور شاہراہ قراقرم کا ایک ایسا حسین امتزاج بنتا ہے کہ جو سیاحوں کو کچھ وقت کے لیے خاموش ہونے پر مجبور کر دیتا ہے۔اس کے بعد گلگت ڈویژن کا آغاز ہوجاتا ہے جس کے بعد پہلا اہم مقام جگلوٹ آتا ہے جگلوٹ سے استور, دیوسائی اور سکردو بلتستان کا راستہ جاتا ہے۔ جگلوٹ کے نمایاں ہونے میں ایک اور بات بھی ہے کہ یہاں پر دنیا کے تین عظیم ترین پہاڑی سلسلے کوہ ہمالیہ, کوہ ہندوکش اور قراقرم اکھٹے ہوتے ہیں اور دنیا میں ایسی کوئی جگہ نہیں جہاں تین بڑے سلسلے اکھٹے ہوتے ہوں۔جگلوٹ کے بعد شمالی علاقہ جات کے صدر مقام گلگت شہر کا آغاز ہوتا ہے جو تجارتی, سیاسی اور معاشرتی خصوصیات کے باعث نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔ نلتر, اشکومن, غذر اور شیندور وغیرہ بذریعہ جیپ یہیں سے جایا جاتا ہے۔ گلگت سے آگے نگر کا علاقہ شروع ہوتا ہے جس کی پہچان راکا پوشی چوٹی ہے۔ آپکو اس خوبصورت اور دیوہیکل چوٹی کا نظارہ شاہراہ قراقرم پر جگہ جگہ دیکھنے کو ملے گا۔ نگر اور ہنزہ شاہراہ قراقرم کے دونوں اطراف میں آباد ہیں۔ یہاں پر آکر شاہراہ قراقرم کا حُسن اپنے پورے جوبن پر ہوتا ہے میرا نہیں خیال کہ شاہراہ کے اس مقام پر پہنچ کر کوئی سیاح حیرت سے اپنی انگلیاں دانتوں میں نہ دباتا ہو۔ "پاسو کونز" اس بات کی بہترین مثال ہیں۔ہنزہ اور نگر کا علاقہ نہایت خوبصورتی کا حامل ہے۔ بلند چوٹیاں, گلیشیئرز, آبشاریں اور دریا اس علاقے کا خاصہ ہیں۔ اس علاقے کے راکاپوشی, التر, بتورہ, کنیانگ کش, دستگیل سر اور پسو نمایاں پہاڑ ہیں۔عطاآباد کے نام سے 21 کلومیٹر لمبائی رکھنے والی ایک مصنوعی لیکن انتہائی دلکش جھیل بھی ہے جو کہ پہاڑ کے گرنے سے وجود میں آئی۔سست کے بعد شاہراہ قراقرم کا پاکستان میں آخری مقام خنجراب پاس آتا ہے۔سست سے خنجراب تک کا علاقہ بے آباد, دشوار پہاڑوں اور مسلسل چڑھائی پر مشتمل ہے۔ خنجراب پاس پر شاہراہ قراقرم کی اونچائی 4,693 میٹر ہے اسی بنا پر اسکو دنیا کے بلند ترین شاہراہ کہا جاتا ہے۔ خنجراب میں دنیا کے منفرد جانور پائے جاتے ہیں جس میں مارکوپولو بھیڑیں, برفانی چیتے, مارموٹ, ریچھ, یاک, مارخور اور نیل گائے وغیرہ شامل ہیں۔اسی بنا پر خنجراب کو نیشنل پارک کا درجہ مل گیا ہے۔اس سڑک پر آپکو سرسبز پہاڑوں کے ساتھ ساتھ پتھریلے و بنجر پہاڑی سلسلے اور دیوقامت برفانی چوٹیوں, دریاؤں کی بہتات, آبشاریں, چراگاہیں اور گلیشیئر سمیت ہر طرح کے جغرافیائی نظارے دیکھنے کو ملتے ہیں جو نا صرف آپکا سفر خوبصورت بناتے ہیں بلکہ آپ کے دل و دماغ پر گہرا اثر چھوڑتے ہیں۔ شاہراہِ قراقرم محض ایک سڑک نہیں ہے بلکہ یہ دنیا کا آٹھواں عجوبہ ہے.

09/09/2022

Check the Afghani People Behavior at UAE Cricket Stadium.

09/09/2022

Kalam Road are build the Traffic are Continue.

07/09/2022

Pak vs Afghanistan Naseem Shah winning Player,

07/09/2022

Trout Fish Park, Kalam Valley Pakistan.

07/09/2022

Bahrain Bazar after heavy Flood, all Shops are fill by Sand and Stone all property are Damage.

Address

KPK Mardan
Mardan
23200

Telephone

+923422220043

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Tourism Adventure posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pakistan Tourism Adventure:

Share


Other Mardan travel agencies

Show All